عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

جن ابواب کی علامت مضارع مضموم ہوتی ہے کیا وہ کسی قاعدے کے تحت ہوتی ہے ۔ اور وہ قاعدہ نصاب الصرف میں کہا لکھا ہے ۔۔صفحہ نمبر بتا دیں ۔۔۔۔۔پلیز

جی قاعدہ کے تحت ہوتی ہے ۔ شاید نصاب الصرف میں نا ہو لیکن آپ دیکھ لیجئے سبق نمبر 25 سے جہاں گردانوں کی بحث شروع ہو رہی ہے شاید وہاں لکھا ہوا ہو ورنہ ہماری ایپ میں اسی سوال کا پہلے جواب دیا گیا ہے

صرف1 جواب
18 مارچ، 2025

یستجیب کا صیغہ اور تعلیل کیا ہے ؟

واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب استفعال اصل میں یہ یَسْتَجْوِبُ تھا قاعدہ ۔۔ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر یَسْتَجِوْبُ ہوا پھر قاعدہ لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر یَسْتَجِیْبُ ہوا۔۔۔

صرف1 جواب
17 مارچ، 2025

حروف تجر الاسم فقط وتسمی حروفا جار. نحوی اور رفی اجرا

حروف موصوف تجر فعل اس میں ھی ضمیر فاعل الاسم مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر النوع الاول کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ فقط ف فصیحیہ قط اسم فعل بمعنی امر اس میں انت ضمیر فاعل اسم فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا تسمی فعل فعل اس میں ھی ضمیر نائب الفاعل حروفا موصوف جارۃ صفت موصوف صفت ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

صرف1 جواب
9 مارچ، 2025

التحرّی ، الاوانی، الثیاب ، تحرّی......کا صرفی دائرہ کار

التحری مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعل الأوانی صیغہ جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید مہموز الفاء و ناقص یائی (بروز فواعل أوانی) الثیاب جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی اصل میں ثِواب تھا قاعدہ ہے کہ ہر وہ واؤ جمع کے عین کلمہ میں کسرہ کے بعد واقع ہو اسے یاء بدل دینا واجب ہے تو اس واؤ کو یاء سے بدلا تو ثیاب ہو گیا

صرف1 جواب
5 مارچ، 2025

ِِاجتِيَابًا اس کی اصل اجتِوَابا باب افتعال سے اجوف واوی ہے اس کی تعلیل کیا ہے

مصدر کے عین کلمہ میں واؤ ہو اور اس کا ما قبل مکسور ہو تو واو کو یاء سے بدل دینا واجب ہے بشرطیکہ فعل ماضی میں تعلیل ہو چکی ہو واؤ ہے اور ما قبل مکسور ہے واؤ کو یاء سے بدلا تو اجتیاب ہو گیا

صرف1 جواب
28 فروری، 2025

یمشوا کی صرفی تحقیق اور اسمیں کون سا قاعدہ استعمال ہوا ہے؟

یمشون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یمشِیُون تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدے کے تحت یاء کو حذف کر دیا

صرف1 جواب
3 مارچ، 2025

کدت کی تعلیل کیجے

کدت اصل میں کوِدْتَ تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف گرگیا پھر قاعدہ لگا کہ جب اجوف کا عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجائے اور مضارع مکسور العین ہو تو اس کے فا کلمے کو کسرہ دیں گے

صرف1 جواب
26 فروری، 2025

واحد متکلم کا صیغہ اور اسمِ تفضیل مذکر کے صیغہ میں کیا فرق ہے۔ دونوں کا صیغہ” افعل“ کے وزن پر آتا ہے تو اس میں کیسے پتہ لگے گا کہ یہ کونسا صیغہ ہے؟

دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایک اسم ہے اور دوسرا فعل۔ دوسرا فرق یہ ہے کہ سیاق کلام دیکھا جائے گا، اگر کسی چیز کو دوسری چیز سے اضافی معنی والا بتایا جا رہا ہے تو وہاں اسم تفضیل ہوگا ورنہ فعل مضارع۔ تیسرا نحوی انداز سے دیکھیں گے: اسم تفضیل تین طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ الف لام کے ساتھ، اضافت کے ساتھ اور من کے ساتھ۔ یہاں الف لام آ جائے تو شبہ ہی ختم ہوگا کہ یہ فعل ہے یا اسم۔ کہ الف لام اسم پر ہی آتا ہے۔ اور مضاف ہو تو بھی شبہ ختم کہ مضاف ہونا اسم کا خاصہ ہے۔ اور من کے ساتھ ہو تو جار مجرور کو متعلق کے ساتھ باعتبار معنی جوڑ کر دیکھیں واضح ہو جائے گا کہ یہ اسم ہے یا فعل۔ ھذا ما ظہر لی۔ ابو سفیان محمد راشد مدنی (صادق آبادی)

صرف1 جواب
26 فروری، 2025

Mubni asma or ghair munsarif asma mai kya difference hai ? Yeh classification kis trha hai muarab and mabni then muarab mai munsarif yah ghair munsarif. ? Please explain about this classification. Jazakallah

اسماء ہی دو طرح تقسیم ہوتی ہے مبنی اور معرب مبنی وہ اسماء ہوتے ہیں جو حرف سے مشابہت کی وجہ سے اعراب قبول نہیں کرتے جیسے اذا اذ مھما وغیرہ اسماء اور معرب اسماء وہ ہوتے ہیں جو اعراب قبول کرتے ہیں لیکن ان معرب اسماء میں سے کچھ وہ اسماء ہوتے ہیں جن پر کسرہ اور تنوین نہیں آتی یعنی حرکات اعراب کو قبول کرتے ہیں لیکن مکمل نہیں کرتے اس کو غیر منصرف کہتے ہیں

صرف1 جواب
24 فروری، 2025

نويت أن اتيمم( تقربا) الي الله تعالى(تیمم کی دعاء ) اس عبارت میں نشان شدہ لفظ کی ترکیبی کیفیت بیان کرتے ہوئے یہ بتائیں کہ یہ کلمہ کس باب سے ہے اور اس میں اس باب کی کون سی خاصیت ہے۔( بنیت اجراء آپ حضرات سے سوال ہے)

تقربا مفعول لہ بھی بن سکتا ہے اور حال بھی مزید یہ کہ اس کا باب تفعل ہے اور یہاں خاصہ اکتساب پایا جا رہا ہے

صرف1 جواب
21 فروری، 2025

گردان کیسے ادا کریں

"گردان" عربی اور فارسی سے ماخوذ لفظ ہے، جو اردو میں مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے، جیسے: 1. دُہرانا – کسی چیز کو بار بار کہنا یا پڑھنا، جیسے "سبق کی گردان کرنا"۔ 2. چکر لگانا – کسی جگہ بار بار جانا، جیسے "شہر کی گردان کرتے رہے"۔ 3. صرف و نحو میں گردان – عربی، فارسی، یا اردو میں فعل یا اسم کے مختلف صیغے یا حالتیں بیان کرنا، جیسے "فعل کی گردان کرنا"۔

صرف1 جواب
19 فروری، 2025

یکیدون کی صرفی تحقیق مع تعلیل بیان فرمادیجیے

جمع مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب ضرب یضرب ۔۔ اصل میں یکودون تھا قاعدہ لگا واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر دوسرا قانون لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے ۔۔

صرف1 جواب
19 فروری، 2025