عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

دابۃ کی صرفی تحقیق بتا دیں

صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں دابِبَۃ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت ادغام کر دیا

صرف1 جواب
14 اکتوبر، 2024

مشتق اور ماخوذ میں کیا فرق ہے؟

مشتق اس وقت کہا جاتا ہے جب ایک لفظ اشتقاق کے طریقے پر کسی کلمہ سے بنایا گیا ہو اور جب اشتقاق کے طریقے پر نا ہو بلکہ دو کلمے جو ہم معنی ہوں اور لغت دان علماء یہ دیکھتے ہیں ان دونوں کلموں میں سے اصل کونسا ہوگا کونسا کلمہ کس سے بنا ہے تو اس کلمے کو ماخوذ کہتے ہیں ویسے یہ فرق اعتباری ہے ورنہ یہ دونوں کلمے ایک جیسے ہی ہیں

صرف1 جواب
14 اکتوبر، 2024

فعل ماضی معروف اور فعل ماضی مجہول فعل مضارع معروف فعل مضارع مجہول میں ترجمے کی پہچان کیسے کریں گے اور ان کا ترجمہ کیسے کریں گے رہنمائی فرما دیں https://islamicdesk.com/feed/670e8f7c825f94001fb411c9 Download mobile App https://play.google.com/store/apps/details?id=com.sarfkidunya&hl=en_AU https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nahwkidunya&hl=en

فعل ماضی معرف کا ترجمہ ہوتا ہے کیا اس ایک مرد نے ( متعدی ) ہوا وہ ایک ایک مرد ( لازم ) ہوا اور کیا کی جگہ جس فعل کا ترجمہ کرنا ہے وہی لکھ دیں جیسے مارا اس ایک مرد نے کھڑا ہوا وہ ایک مرد فعل ماضی مجہول کیا گیا وہ ایک مرد ( متعدی) فعل مضارع معروف کرتا ہے یا کرے گا وہ ایک مرد ( متعدی) ہوتا ہے یا ہوگا وہ ایک مرد ( لازم) فعل مضارع مجہول کیا جاتا ہے یا کیا جائے گا وہ ایک مرد ( متعدی) یہ پہچان ہے مزید امثلہ دیکھ کر ترجمہ کر کے آپ کو سمجھ آئے گی

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2024

ایتمروا کونسا صیغہ ہے

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افتعال اصل اءتمروا تھا قاعدہ اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدل دیا تو ایتمروا ہو گیا

صرف1 جواب
20 اکتوبر، 2024

حاجّ کی صرفی تحقیق

حاج صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں حاجِجٌ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دونوں جیم کا ادغام کیا تو حاجٌّ ہو گیا

صرف1 جواب
18 اکتوبر، 2024

مبیع کی صرفی تحقیق اور تعلیل؟

صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں مبیوع تھا یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا تعلیلات خادمیہ

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2024

باب کیسے معلوم کرتے ہیں

باب معلوم کرنے کیلئے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ نکالیں پھر اس مادہ کو المنجد یا قاموس میں تلاش کریں جب وہ لفظ یا فعل مل جائے تو بعض اوقات ماضی کے آگے علامات لکھی ہوتی ہیں جیسے ض ن ک وغیرہ یہ باب کی علامت ہوتی ہے اور القاموس میں حرکت -َُِ یوں حرکت لکھتی ہوتی ہے تو اس جو مضارع کی حرکت ہوتی ہے تو یوں باب پہچان سکتے ہیں

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2024