عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

صلوا معنی ہے نماز پڑھو امر کا صیغہ ہے پر باب کونسا ہے اور کیسے بنا ہے برائے مہربانی رہنمائی فرما دیجئے

باب تفعیل ہے اصل میں صلِّیوا تھا یاء مضموم ما قبل مکسور اور یاء کے بعد واو جمع تھی اس یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی بعده یاء اور واؤ میں اجتماع ساکنین ہوا تو اس یاء کو حذف کر دیا

صرف1 جواب
4 جولائی، 2024

قرآن مجید میں ماضی بعید کا صیغہ کہا پر آیا ہے

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ۪- وَّ غَرَّهُمْ فِیْ دِیْنِهِمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ ترجمۂ کنز الایمان یہ جرأت انہیں اس لئے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں ہرگز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دنوں اور ان کے دین میں انہیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے۔ آل عمران 24

صرف1 جواب
4 جولائی، 2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کسی کلمہ کا لام کلمہ مشدد ہو تو فعل نفی جحد بلم میں وہ کیسے لکھا جاۓ گا مثلاً ۔۔۔یَحِلُّ کو لم یحِلْ لکھیں گے ؟؟ اس طرح تو دو حروف ساکن ہوں گے کیونکہ مشدد دو پر دلالت کرتا ہے ۔۔۔ وضاحت فرما دیں جزاک اللہ خیرا کثیرا

اس کو تین طریقوں سے لکھتے ہیں لم تحلَ لم تحلِ لم تحلل اگر مضموم العین ہو تو لام کلمہ کو مضموم بھی کر سکتے ہیں

صرف1 جواب
3 جولائی، 2024

ضُوَرِيْبٌ اور اُمَيْوِيْتٌ از باب مات یمیت دونوں کی معنی کیا ہے ؟ جزاكم الله تعالي خيرا نوٹ: التصغیر یضاف الی الوصف لا الی الذات

تصغیر کے مختلف معانی ہوتے ہیں کبھی تو پیار و شفقت کے لئے بھی ہوتی ہے اور کبھی چھوٹا اور گھٹیا پن کے لیے بھی یہاں مارانے والا چھوٹا مرد مرنے والا چھوٹا مرد

صرف1 جواب
8 جون، 2024

مصدر اور اسم مصدر میں کیا فرق ہے؟ اور اسم مصدر کے کون کون سے اوزان ہیں۔۔۔ نیز کیا ثلاثی مزیدفیہ کے ابواب کے مصادر کے بھی کئی اوزان ہوتے؟

مصدر اور اسم مصدر میں قدر مشتق یہ ہے کہ دونوں حدوثی معنی پر دلالت کرنے میں مساوی ہوتے ہیں البتہ فرق اتنا ہے کہ مصدر اپنے فعل کے تمام حروف پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اسم مصدر میں ڈے فعل کے بعض حروف کسی علت اور عوض کے محذوف ہوتے ہیں جیسے انبت نباتا و انباتا اس مثال میں نباتا اسم مصدر ہے کہ فعل تمام حروف پر مشتمل نہیں جیسے ھمزہ قطعی شروع میں نہیں ہے اور انباتا مصدر ہے کہ اس میں فعل کے تمام حروف موجود ہیں

صرف1 جواب
23 جون، 2024

خُزُوْا

یہ صیغہ بر وزن رُمُوا ہے صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت مجہول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل خُزِیُوا تھا یاء مضموم ما قبل مکسور ہے اور اس کے بعد واو جمع ہے تو اس یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی تو اجتماع ساکنین کی وجہ سے یاء حذف ہوگئی تو پیچھے خزوا بچ گیا اس میں ناقص کے قواعد میں سے پانچواں قاعدہ لگا ہے

صرف1 جواب
24 جون، 2024

شذالعرف فی فن اصرف یاد کرنے کا آسان طریقہ بتایا

اولا اس کے ابواب اور فصل یاد کریں فہرست میں ککھے ہوں گے پھر ہر باب کی ہر فصل کا خلاصہ یاد کریں اور باربار پڑھنے سے پختہ یاد ہو جائے گی علماء فرماتے ہیں السبق حرف و التکرار الف سبق یک حرف ہو تو اس کی تکرار ایک ہزار بار ہونی چاہئے

صرف1 جواب
25 جون، 2024

حذاء منكبين مقارنة کی صرفی تحقیق بتائیے

حذاء اسم جامد ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی مادہ ح ذ و اصل حذاو تھا واو الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے ھمزہ سے بدل دیا تو حذاء ہوگیا منکبین اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح مادہ ن ک ب مقارنۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ

صرف1 جواب
17 مئی، 2024

یوعد کی صرف صغىر کیا ہے

باب ضرب یضرب از مثال وَعَدَ يَعِدُ. وَعْداً، فَهُوَ وَاعِدٌ، وَوُعِدَ يُوعَدُ، وَعْداً. فَذَاكَ مَوْعُودٌ لَمْ يَعِدُ لَمْ يُوْعَدُ. لَا يَعِدُ لَا يُوْعَدُ. لَنْ يَعِدَ لَنْ يُوْعَدَ لَيَعِدَنَّ لَيُوْعَدَنَ لَيَعِدَن لَيُوْعَدَنْ. وَالْأَمْرُ مِنْهُ : عِدْ لِتُوْعَدْ لِيَعِدُ لِيُوْعَدُ. وَالنَّهْي عَنْهُ : لَا تَعِدْ لَا تُوْعَدْ لَا يَعِدُ لَا يُوْعَدُ. وَالطَّرْفُ مِنْهُ : مَوْعِدُ مَوْعِدَانِ مَوَاعِدُ. وَمُوَيُعِدُ. وَالْآلَهُ مِنْهُ : مِيعَدٌ مِيْعَدَانِ مَوَاعِدُ. وَمُوَيُعِدٌ. مِيْعَدَةٌ مِبْعَدَتَانِ مَوَاعِدُ. وَمُوَ يُعِدَةٌ مِيْعَادٌ. مِيْعَادَانِ مَوَاعِيْدُ مُوَ يُعِيدُ، وَهُوَ يُعِيدَةٌ. أَفْعَلُ التَّفْضِيْلِ الْمُذَكَّرُ مِنْهُ: أَوْعَدُ. أَوْعَدَانِ أَوْعَدُونَ، أَوَاعِدُ. وَأُوَ يُعِدُ. وَالْمُؤنَّثُ مِنْهُ : وَعْدَى وَعْدَيَانِ وَعْدَيَاتٌ وَعَدَّ. وَوعَيْدي. وَ فِعْلُ التَّعَجبِ مِنْهُ : مَا أَوْعَدَةَ، وَأَوْعِدُ بِهِ, وَوَعْدَ

صرف1 جواب
3 مئی، 2024

وقی سے متقین کیسے بنا؟

"مُتَّقِیْنَ" اصل میں "مُوْتَقِیُوْنَ" تھا مثال کے قاعدے کے تحت واؤ باب افتعال کے فاء کلمہ میں واقع ہونے کی وجہ سے واؤ کو تاء سے بدل کر پھر تاء کا تاء میں ادغام کردیا تو "مُتَّقِیُوْنَ" ہوگیا. ناقص کے قاعدے کے تحت یاء مضموم ماقبل مکسور اور مابعد واؤ جمع ہونے کی صورت میں یاء کی حرکت ماقبل کو دے کر یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کردیا تو "مُتَّقُوْنَ" ہوگیا۔ جعع مذکر سالم کی حالت نصبی اور جری یاء ساکن ماقبل مکسور کے ساتھ آتی ہے تو "مُتَّقِیْنَ" ہوا۔

صرف1 جواب
29 مئی، 2024

1قالنا سے قلنا کیسے بنایا گیا؟ 2 قالنا ایک کلمہ ہے یا دو؟ اگر ایک کلمہ ہے تو اجتماع ساکنین حذف کیسے کیا گیا کیونکہ اجتماعی ساکنین اگر ایک کلمہ میں ہو تو حذف نہیں ہو سکتا اگر دو کلمے ہیں تو پہلا کلمہ کون سا ہے اور اس کی معنی کیا ہے اور دوسرا کلمہ کونسا ہے اور اس کی مانی کیا ہے

قالنا سے قلنا قلنا اصل میں قَوَلنا تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو قالنا ہوگیا پھر الف اور لام دو ساکن جمع ہوئے تو الف کو حذف کر دیا تو قَلنا ہوگیا پھر یہ اجوف واوی تھا تو اس کے فاء کلمہ کو ضمہ دیا تو قلنا ہوگیا اجتماع ساکنین ایک کلمے میں ہو یا دو میں بہر حال ایک کلمہ حذف ہوتا ہے یا متحرک ہوجاتا ہے

صرف1 جواب
12 جون، 2024