عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

النجم آیت نمبر 30 أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى ۞ النجم آیت نمبر 31 وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى‌ ۞ ان کی ترکیب کیسے ہوگی

وَلِلَّهِ ما في السَّماواتِ» الواو حرف استئناف والله خبر مقدم وما مبتدأ مؤخر والجملة الاسمية استئنافية لا محل لها وفي السموات صلة ما «وَما فِي الْأَرْضِ» معطوف على ما قبله * «لِيَجْزِيَ» مضارع منصوب بأن مضمرة بعد لام التعليل والفاعل مستتر والمصدر المؤول من أن والفعل في محل جر باللام والجار والمجرور متعلقان بما دل عليه معنى الملك بقوله : وَلِلَّهِ ما فِي السَّماواتِ ... «الَّذِينَ» مفعول به «أَساؤُا» ماض وفاعله والجملة صلة الذين «بما» متعلقان بیجزی ) «عَمِلُوا» ماض وفاعله والجملة صلة ما «وَيَجْزِيَ» معطوف على ما قبله «الَّذِينَ» مفعول به «أَحْسَنُوا» ماض وفاعله والجملة صلة الذين «بالحُسْنَى» متعلقان بيجزى.

نحو1 جواب
4 اکتوبر، 2024

صرف کے حروف کےبحث میں حروف اصلی کے صرف تعریف کی ہے اورحروف زائدہ تعریف کےساتھ اوربھی بحث کےہے یہ کیوں

علم الصرف میں کسی کلمے کے مادہ کو جان کر بحث کی جاتی ہے اس کے لئے حروف اصلیہ و زائدہ کا علم ہونا ضروری ہے اور حروف زائدہ پر بھی بحث کرنا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ حروف اصلیہ کے قواعد و اصول نہیں ہوتے جبکہ زائدہ کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں

صرف1 جواب
10 فروری، 2025

سُبْحَانَ رَبِّیَ العظیمُ ، یہاں العظیم مرفوع کیوں ہے. 1. کیا یہ complete مرکب اضافی ہے. 2. کیا سُبْحَانَ منصوب اسم ہے 3. فَسَبِّحْ بِسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ اس آیت میں العظیم مجرور کیوں ہے

العظیم کی میں حالت جری بھی ہو سکتی ہے رب کی صفت بنے گی اس کو مرفوع بصورت قطع بھی پڑھ سکتے ہیں قطع یہ ہوتی ہے کہ کسی اسم کو موصوف سے ہٹا کر مبتدا محذوف کی خبر بنا دیں گے جیسے العظیم کو ھو کی خبر بنا دیں سبحان منصوب ہے مفعول مطلق ہے اور تیسرا سوال بھی پہلے العظیم والے کی طرح ہوگا

نحو1 جواب
10 فروری، 2025

غاب زید لکن بکر حاضر کو نحوی ترکیب

غاب فعل ماضی۔ زید فاعل۔ یہ دونوں مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو گئے۔ لکن حرف مشبہ بالفعل بکرا اس کا اسم حاضر اس کی خبر یہ اپنے اسم و خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ اس میں ایک احتمال یہ بھی ہے کہ لکن کو حرف عطف بنائیں ما قبل جملہ فعلیہ معطوف علیہ اور ما بعد مبتدا و خبر مل کر جملہ اسمیہ ہو کر معطوف اور یہ دونوں مل کر مرکب معطوفہ یا مرکب عطف یا جملہ معطوفہ کہلائیں گے۔

نحو1 جواب
9 فروری، 2025

سُبْحُانَ رَبِّیَ العَظِیمُ صحیح ہوگا یہ سُبَاحَانَ رَبِّیَ العَظِیمِ. رب مضاف اور مضاف الیہ دونوں ہے تو اسکی صفت، کس حالت میں آئے گی. تفصیل سے بتا دیےگا

پہلا درست ہے۔ العظیم اس کی صفت ہے۔ یہ معرفہ کی طرف مضاف ہے اس لیے یہ معرفہ بن گیا اور اس کی صفت بھی اب معرفہ آ رہی ہے۔

نحو1 جواب
9 فروری، 2025

مادہ ب ی ع اجوف یائ باب ض سے اور ك و ن اجوف واوی باب ن سے اان دونوں مادہ حروف کا اسم الفاعل اور اسم المفعول کیا بنے گا۔ اصلی تو معلوم ہے لیکن استعمالی صیغہ بتا دیجیے۔

بیع سے اسم فاعل بائع ہوگا اور اسم مفعول مبیع ک و ن سے اسم فاعل کائن اور اس کا اسم مفعول اگر آتا ہوگا تو مکون ہوگا ویسے آتا نہیں ہے

صرف1 جواب
7 فروری، 2025

اسما ء کی پہچان کریں ان کی قسم اور اعراب کی حالت بتا دیں ؟ابونا ادم۔ابوک رجل عالم۔اجعلنا مسلمین۔ضربت اخاک۔ھذان ساحران ۔ھو ذو علم ۔رایت رجلا ذافھم ۔مررت برجل ذی عقل ۔اشتریت اللحم بدرھمین۔عندی عشرون دینار۔

ابونا ادم ابو حالت رفعی مبتدا اسماء ستہ مکبرہ ۔ابوک رجل عالم اوپر والے کی طرح ۔اجعلنا مسلمین مسلمین حالت نصبی مفعول بہ جمع مذکر سالم ضربت اخاک اخاک حالت نصبی مفعول بہ اسماء ستہ مکبرہ ۔ھذان ساحران ساحران حالت رفعی خبر تثنیہ ۔ھو ذو علم ذو علم حالت رفعی خبر اسماء ستہ مکبرہ ۔رایت رجلا ذافھم ذا فہم حالت نصبی مفعول بہ اسماء ستہ مکبرہ ۔مررت برجل ذی عقل ذی عقل حالت جری مجرور کی صفت اسماء ستہ مکبرہ ۔اشتریت اللحم بدرھمین درھمین حالت جری حرف جر کا مجرور تثنیہ ۔عندی عشرون دینار عندی حالت نصبی تقدیری مفعول فیہ مضاف الی یاء المتکلم عشرون حالت رفعی مبتدا ملحق بجمع مذکر سالم

نحو1 جواب
7 فروری، 2025

مرکب اضافی میں صفت جب استعمال ہوتی ہے تو کیا مضاف کی صفت ہمیشہ مرفوع ہی ہوگی even if مضاف مجرور یا منصوب ہو؟ جیسے نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّيْ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ، یہاں الکریم کس کی صفت ہے؟

مضاف کی جو اعرابی حالت ہوگی صفت کی اعرابی حالت بھی وہی ہوگی۔ ہمیشہ مرفوع نہیں ہوگی۔ لہذا الکریم یہ مضاف رسول کی صفت بن رہا ہے۔ اور رسول موصوف مجرور ہے اس لیے صفت بھی مجرور ہی ہوگی۔

نحو1 جواب
8 فروری، 2025

نعم المال الصالح للعبد الصالح کی ترکیب بتادیں

نعم فعل مدح المال الصالح موصوف صفت ہو کر ذو الحال ل جار العبد الصالح موصوف صفت ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر نعم کا فاعل یہ سب ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ مخصوص بالمدح اس کا محذوف ہوگا

نحو1 جواب
6 فروری، 2025

إقرأ باسم ربك الذى خلق کی نحوی ترکیب

اقرأ فعل انت ضمیر فاعل ب جار اسم مضاف رب مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر مرکب اضافی ہو کر موصوف الذی اسم موصول خلق فعل ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر صفت موصوف صفت ملکر اسم کا مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اقرأ فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
8 فروری، 2025