عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

کن شرطیہ الفاظ کی جزا ر (ف) لانا جائز ہے اور کن کی جزا پر (ف) نہیں آتا مع مثال بتائے

"ف" شرطیہ جملے کی جزا پر تب آتی ہے جب: 1. جزا جملہ فعلیہ نہ ہو (یعنی اسمیہ ہو یا طلبی ہو)۔ 2. جزا میں قد، سوف، س، لام تاکید، ما، أو، أما وغیرہ جیسے الفاظ ہوں۔ "ف" نہیں آتی اگر: 1. شرطیہ جملے کی جزا جملہ فعلیہ ہو۔ 2. شرط اور جزا میں عمومی تسلسل ہو۔

نحو1 جواب
31 جنوری، 2025

حروف مصدریہ کو مثال کے ساتھ سمجھائے

مصدریہ کا استعمال: یہ حروف جملے کو اسم میں تبدیل کرنے کے لیے آتے ہیں، تاکہ وہ کسی فعل یا حرف جار کے ساتھ تعلق پیدا کر سکے۔ مثال: يُعجبني أنْ تدرسَ بجدّ۔ (مجھے یہ بات پسند ہے کہ تم محنت سے پڑھو۔) مصدر مؤوّل: "دراستُكَ بجدّ" (تمہاری محنت سے پڑھائی)۔ أيقنتُ أنّ الصدقَ مُنْجٍ۔ (میں نے یقین کر لیا کہ سچائی نجات دیتی ہے۔) مصدر مؤوّل: "نجاةُ الصدقِ" (سچائی کی نجات)۔

نحو1 جواب
31 جنوری، 2025

ایسی خبر کو کیسے پہچانے جسکا مبتدا حذف ہو

ایسی خبر جس کا مبتدا حذف ہو، درج ذیل طریقوں سے پہچانی جا سکتی ہے: 1. جملے کا سیاق و سباق دیکھ کر مبتدا کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 2. بلاغت اور اختصار کی وجہ سے حذف ممکن ہے، خاص طور پر جب مبتدا معروف ہو۔ 3. نکرہ اسم اور خبر کی ترکیب کو دیکھ کر سمجھا جا سکتا ہے کہ مبتدا کیا ہو سکتا ہے۔ 4. بعض جملوں میں "هو" یا کوئی اور ضمیر محذوف ہو سکتا ہے، جسے قیاس سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

نحو1 جواب
31 جنوری، 2025

1۔ الذی ـــــ اسم موصول 2۔ ما ـــــ اسم موصول 3۔ من ـــــ اسم موصول میں کیا فرق ہے ان میں سے کون کس کے لئے آتا ہیں وضاحت فرمائیں عین نوازش ہوگی

"الذی" عاقل اور غیر عاقل دونوں کے لیے آ سکتا ہے، لیکن مذکر مفرد کے لیے مخصوص ہے۔ "ما" ہمیشہ غیر عاقل کے لیے آتا ہے۔ "من" ہمیشہ عاقل کے لیے آتا ہے۔

نحو1 جواب
30 جنوری، 2025

اسم فعل اور حرف کی وجہ تسمیہ شرح جامی کی روشنی میں

اسم کی وجہِ تسمیہ: اسم کو "اسم" اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ "سموٌ" (بلندی) سے ماخوذ ہے۔ یعنی اسم کسی شے کا تعارف کراتا ہے اور اس کو ممتاز کرتا ہے، اسی لیے اسے "اسم" کہا گیا۔ بعض نحویوں کے مطابق یہ "وسم" (علامت) سے لیا گیا ہے کیونکہ اسم کسی چیز کی نشاندہی اور علامت کا کام دیتا ہے۔ فعل کی وجہِ تسمیہ فعل کو "فعل" اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ کسی کام یا واقعے (حدوث) پر دلالت کرتا ہے۔ چونکہ یہ کسی فعل (کام) کے ہونے یا ہونے والے عمل کو ظاہر کرتا ہے، اس لیے اس کا نام "فعل" رکھا گیا۔ حرف کی وجہِ تسمیہ: حرف کو "حرف" اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ کسی کلمے کا جزو ہوتا ہے اور اپنے معنی میں کسی اور کلمے کا محتاج ہوتا ہے۔ عربی میں "حرف" کا مطلب کنارہ یا کنڈا بھی ہوتا ہے، اور چونکہ حروف خود مکمل معنی نہیں دیتے بلکہ دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر جملے کا مفہوم مکمل کرتے ہیں، اس لیے انہیں "حروف" کہا گیا۔

نحو1 جواب
29 جنوری، 2025

للذين احسنواالحسني وزيارة أعرب الاية

لِلَّذِينَ» اللام حرف جر واسم الموصول في محل جر به متعلقان بالخبر المقدم «أَحْسَنُوا» ماض وفاعله والجملة صلة «الْحُسْنى » مبتدأ مؤخر مرفوع بالضمة المقدرة على الألف للتعذر والحسنى الجنة «وَزِيادَةٌ» معطوف على الحسنى والجملة مستأنفة والزيادة هي النظر لوجه اللّه العظيم

نحو1 جواب
1 فروری، 2025

بسم الله الرحمن الرحیم میں ب کے ساتھ الف کو کیوں نہیں لکھا گیا۔ بلکہ اقرأ باسم ربك الذي میں لکھا ہے

کثرت استعمال سے بسم اللہ میں الف لکھنے اور پڑھنے دونوں سے گرا دیا ہے جبکہ اقرا باسم میں کثرت استعمال نہیں ہے اس وجہ سے صرف پڑھنے میں گرایا گیا ہے جبکہ لکھنے میں باقی ہے

نحو1 جواب
5 فروری، 2025

١ ولم مقامع من جديد، ۲ وحلوا أساور من فضة ٣ ولي فيها مأرب أخرى ، ٤ فان له جهنم ، ٥ وبشرناه باسحق. اس میں سے غیر منصرف کے اسباب بتائیں

مقامع جمع منتھی الجموع اساور جمع منتھی الجموع مآرب جمع منتھی الجموع أخری عدل اور وصف جھنم تانیث معنوی و علمیت اسحاق عجمہ و علمیت

نحو1 جواب
6 فروری، 2025

نحو اور صرف کیسے سیکھوں مکمل

نحو و صرف مکمل سیکھنے کے لئے مختلف مراحل طے کرنے ہوں گے لیکن ان مراحل کو طے کرنے کے لئے ایک شیخ استاد ہونا ضروری ہے پہلا مرحلہ ابتدائی کتب حفظ کریں کم از کم ان میں لکھے ہوئے مسائل یاد ہونے چاہیئں دوسرے مرحلے میں عربی صرف و نحو کی کتب پڑھیں اور ساتھ میں مسائل کا اجراء بھی جاری رکھیں ان شاء اللّٰہ ان دو مراحل کو طے کرنے سے آپ میں اتنی قابلیت پیدا ہو جائے گی کہ آپ صرف نحو از خود سمجھ سکتے ہیں تیسرے مرحلے میں وہ کتب پڑھی جائیں جن میں مسائل زیادہ تر لکھے ہوں اشعار قرآن سے دلائل دیئے گئے ہوں

نحو1 جواب
5 فروری، 2025

ولا یجوز بیع الحمل فی البطن ولا النتاج۔۔۔۔کی ترکیب

لا۔یجوز فعل بیع مضاف الحمل ذو الحال فی البطن جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر معطوف علیہ و لا زائد النتاج معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر لا یجوز کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
3 فروری، 2025

اسم فاعل اور صفت مشبہ میں فرق واضح کیجئے

اسم فاعل یہ حدوثی معنی کے لئے ہوتا ہے یعنی اس سے موصوف ذات کا یہ وصف تینوں زمانوں میں سے کسی ایک زمانے میں پایا جائے گا جبکہ صفت مشبہ سے موصوف ذات کا یہ وصف زمانے سے خالی ہوگا اسم فاعل فعل متعدی اور لازم سے مشتق ہو سکتا ہے جبکہ صفت مشبہ صرف فعل لازم سے بنتی ہے

نحو1 جواب
31 جنوری، 2025

اسم مبالغہ اسم تفصیل میں فرق کیا ہے

اسم مبالغہ اور اسم تفضیل دونوں میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں معنی کی زیادتی ہوتی ہے لیکن ان میں فرق یہ ہے کہ اسم تفضیل میں معنی کی زیادتی کسی کے مقابلے میں ہوتی ہے ہمیشہ جبکہ اسم مبالغہ کی زیادتی کسی کے مقابلے میں نہیں ہوتی بلکہ صرف موصوف میں معنی کی زیادتی بیان کرنا مقصود ہوتا ہے

صرف1 جواب
30 جنوری، 2025

کلمہ کو کلام پر کیوں مقدم کیا جاتا ہے ؟ حالانکہ کلام میں افادہ زیادہ ہے-

کلمہ کو اس لئے کلام پر مقدم کیا جاتا ہے کہ کلمہ مفرد ہوتا ہے اور کلام مرکب اور وضعی طور پر مفرد مرکب سے پہلے ہوتا ہے رہی بات افادہ کی تو یہ کلام کو مقدم کرنے کی وجہ ہے لیکن یہ کلام کا افادہ کلمہ کا محتاج ہے اور محتاج الیہ بھی مقدم ہوتا ہے

نحو1 جواب
29 جنوری، 2025

اسكن في تلك الدار المفتح بابها ترکب کریں

اسکن فعل اس میں انت ضمیر فاعل فی جار تلک مبدل منہ الدار موصوف المفتوح اسم مفعول بابھا بترکیب اضافی اس کا نائب الفاعل اسم مفعول اپنے نائب الفاعل سے ملکر صفت موصوف اپنی صفت سے ملکر تلک کا بدل تلک مبدل منہ اپنے بدل سے ملکر فی جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
29 جنوری، 2025

من آمن باللہ والیوم الاخر کی ترکیب

من شرطیہ مبتدا آمن فعل اس میں ھو ضمیر فاعل ب جار اللہ اسم جلالت معطوف علیہ و حرف عطف الیوم الآخر موصوف صفت ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اب اس سے آگے والا جملہ جزاء ہوگا شرط و جزاء ملکر من کی خبر بنیں گے

نحو1 جواب
1 فروری، 2025

اِتَّقِ کی صرفی تحقیق بتا دیجیے

صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون از باب افتعال اصل میں اوتقی تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدہ کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا اور آخر سے امر ہونے کی وجہ سے یاء گرا دی تو یہ اتق ہو گیا

صرف1 جواب
2 فروری، 2025

منفی کس باب سے اور اس میں کیا تعلیل ہوئی ہے مع نفیہ۔ یہ کیا بنے گا۔ وضاحت کیجیۓ ؟

منفی باب ضرب یضرب سے ہے اصل میں یہ منفوی بر وزن مفعول ہے قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدہ کے تحت تعلیل ہوئی ہے اور مع نفیه مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ بنے گا

صرف1 جواب
30 جنوری، 2025

کنتن کونسا صیغہ ہے؟

صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف از باب نصر ینصر اصل میں کَوَنتن تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا پھر الف اور نون دو ساکن جمع ہوگئے الف کو گرایا تو کَنتن ہو گیا مضارع مضموم العین ہونے کی وجہ سے فاء کلمہ (کاف ) ضمہ دیا تو کُنتن ہو گیا

صرف1 جواب
3 فروری، 2025

تَحْثُوْا کی صرفی تحقیق بتا دیجیے

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں تحثِیوا تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں

صرف1 جواب
2 فروری، 2025

لا حاجة لي الى الروبية ــــــــــ اس جملے کی اردو میں ترکیب کیا ہے

لا نفی جنس حاجۃ ذو الحال ل جار یاء مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر لا کا اسم الی جار الروبیۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر لاء نفی جنس کی خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جنوری، 2025

درج ذیل الفاظ کی صرفی تحقیق لیبلوکم احسن مبعوثون

لیبلوکم۔واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی باب نصر ینصر احسن۔ واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال مبعوثون جمع مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح

صرف1 جواب
2 فروری، 2025