عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

گردان کا کیا مطلب ہے اس کو کیسے ادا کرنا ہوگا

"گردان" عربی اور فارسی سے ماخوذ لفظ ہے، جو اردو میں مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے، جیسے: 1. دُہرانا – کسی چیز کو بار بار کہنا یا پڑھنا، جیسے "سبق کی گردان کرنا"۔ 2. چکر لگانا – کسی جگہ بار بار جانا، جیسے "شہر کی گردان کرتے رہے"۔ 3. صرف و نحو میں گردان – عربی، فارسی، یا اردو میں فعل یا اسم کے مختلف صیغے یا حالتیں بیان کرنا، جیسے "فعل کی گردان کرنا"۔

نحو1 جواب
19 فروری، 2025

افعال خمسہ کیا ہوتے ہیں ؟

افعالِ خمسہ عربی گرامر کی ایک اصطلاح ہے جو پانچ مخصوص صیغوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ وہ افعال مضارع (موجودہ یا مستقبل کے زمانے کے فعل) ہوتے ہیں جو پانچ مخصوص صیغوں میں آتے ہیں اور آخر میں نونِ اعرابی (ن) آتا ہے یا اس کی جگہ الف یا یا ہوتی ہے۔ افعالِ خمسہ کے پانچ صیغے: یہ مضارع کے وہ صیغے ہوتے ہیں جو مخاطب اور غائب کے تثنیہ و جمع کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، نیز واحد مونث مخاطب بھی شامل ہوتا ہے: 1. تفعلانِ (تم دونوں کرتے ہو) 2. یفعلانِ (وہ دونوں کرتے ہیں) غائب تثنیہ 3. تفعلونَ (تم سب کرتے ہو)مخاطب جمع مذکر 4. یفعلونَ (وہ سب کرتے ہیں) غائب جمع مذکر 5. تفعلینَ (تم کرتی ہو)واحد مونث مخاطب

نحو1 جواب
19 فروری، 2025

کیا اسمائے استفہام مبتدا اور خبر دونوں بن سکتے ہے ؟

جی ہاں، اسمائے استفہام مبتداء اور خبر دونوں کے طور پر آ سکتے ہیں، لیکن اس کا انحصار جملے کے سیاق و سباق پر ہوتا ہے۔ جب اسمِ استفہام جملے کے آغاز میں آئے اور اس کے بعد اس کی وضاحت کے لیے خبر آئے، تو وہ مبتداء ہوگا۔ اگر اسمِ استفہام کسی معروف مبتداء کی خبر کے طور پر آئے تو وہ خبر بن سکتا ہے۔

نحو1 جواب
19 فروری، 2025

گردان کیسے ادا کریں

"گردان" عربی اور فارسی سے ماخوذ لفظ ہے، جو اردو میں مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے، جیسے: 1. دُہرانا – کسی چیز کو بار بار کہنا یا پڑھنا، جیسے "سبق کی گردان کرنا"۔ 2. چکر لگانا – کسی جگہ بار بار جانا، جیسے "شہر کی گردان کرتے رہے"۔ 3. صرف و نحو میں گردان – عربی، فارسی، یا اردو میں فعل یا اسم کے مختلف صیغے یا حالتیں بیان کرنا، جیسے "فعل کی گردان کرنا"۔

صرف1 جواب
19 فروری، 2025

یکیدون کی صرفی تحقیق مع تعلیل بیان فرمادیجیے

جمع مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب ضرب یضرب ۔۔ اصل میں یکودون تھا قاعدہ لگا واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر دوسرا قانون لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے ۔۔

صرف1 جواب
19 فروری، 2025

ومن أضل ممن يّدعوامن دون الله من لّايستجيب لہ الی یوم القیامة وھم عن دعائهم غافلون ۔۔۔اس کے ترکیب کرو

وَمَنْ» حرف استئناف ومبتدأ «أَضَلُّ» خبر والجملة مستأنفة «مِمَّنْ» متعلقان بأضل «يَدْعُوا» مضارع فاعله مستتر «مِنْ دُونِ» متعلقان بالفعل «اللَّهِ» لفظ الجلالة مضاف إليه والجملة صلة «مَنْ» مفعول به ليدعو «لا» نافية «يَسْتَجِيبُ» مضارع فاعله مستتر والجملة صلة من «لَهُ» متعلقان بالفعل «إِلى يَوْمِ» متعلقان بمحذوف حال «الْقِيامَةِ» مضاف إليه «وَهُمْ» الواو حالية ومبتدأ «عَنْ دُعائِهِمْ» متعلقان بغافلون «غافِلُونَ» خبر المبتدأ والجملة الاسمية حال.

نحو1 جواب
11 فروری، 2025

ذرنی ومن خلقت وحیدا وجعلت لہ مالا ممدودا وبنین شھودا کی ترکیب کیجئے

ذَرْنِي» أمر فاعله مستتر والنون للوقاية وياء المتكلم مفعول به والجملة ابتدائية لا محل لها. «وَمَنْ» معطوف على ياء المتكلم و«خَلَقْتُ» ماض وفاعله «وَحِيداً» حال والجملة صلة لا محل لها وَجَعَلْتُ» ماض وفاعله و«لَهُ» متعلقان بالفعل وهما في موضع المفعول الثاني و«مالًا» مفعوله الأول «مَمْدُوداً» صفة والجملة معطوفة على ما قبلها. وَبَنِينَ» معطوف على مالا و«شُهُوداً» صفة.

نحو1 جواب
16 فروری، 2025

ابتلی ابراھیم ربه ضرب ابی عمروا۔۔ ضربنی زید لا تشتم اباک انی رایت ابی یعمل عمله البخار ینشر بالته ان تمام میں ضمائر کی وضاحت کر دیجیئے

ابتلی ابراھیم ربه ربه میں ھاء ضمیر مجرور متصل ہے کیوں کہ اسم کے ساتھ آ رہی ہے ضرب ابی عمروا۔۔ ابی کے ساتھ یاء ضمیر متکلم ہے جو مجرور متصل ہے کیوں کہ اسم کے ساتھ آ رہی ہے ضربنی زید نی میں یاء ضمیر متکلم منصوب متصل ہے مفعول بہ بن رہی ہے لا تشتم اباک اباک میں کاف ضمیر مھرور متصل ہے انی رایت ابی یعمل عمله انی میں یاء ضمیر منصوب متصک رایت میں تاء ضمیر مرفوع۔متصل یعمل میں ھو ضمیر مستتر مرفوع متصل البخار ینشر بالته ینشر میں ھو ضمیر مرفوع متصل بالته میں ھاء ضمیر مجرور متصل

صرف1 جواب
15 فروری، 2025

جملہ مفیدہ کا نحوی اجراء کا طریقہ بتادیجیے

جملہ مفیدہ کا اجراء کرنے کے لئے یہ سوال ہو سکتے ہیں مرکب ہے یا مفرد ؟ مرکب ہے تو مفید یا غیر مفید ؟ مرکب مفید ہے تو کونسا ہے جملہ فعلیہ یا اسمیہ ؟ جملہ فعلیہ ہے تو انشائیہ یا خبریہ اگر جملہ اسمیہ ہے تو کونسا انشائیہ یا خبریہ جیسے زید قائم لفظ موضوع مرکب مرکب مفید جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
13 فروری، 2025

نسبت اضافی اور اسنادی میں کیا فرق ہے

نسبتِ اضافی سے مراد وہ نسبت ہے جو کسی اسم کو کسی دوسری شے یا جگہ کی طرف منسوب کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ عام طور پر اس میں "یائی نسبت" (یاء کے ذریعے نسبت) پیدا کی جاتی ہے۔ نسبتِ اسنادی اس نسبت کو کہتے ہیں جو کسی مبتدا اور خبر کے درمیان پائی جاتی ہے، یعنی جب کسی چیز کو کسی دوسرے سے منسوب کرنے کے بجائے اس کی طرف نسبت دی جائے۔ یہ عام طور پر جملوں میں پایا جاتا ہے، خاص طور پر اسم فاعل، اسم مفعول، اور صفت مشبہہ کے ساتھ۔

نحو1 جواب
12 فروری، 2025

لو كان فىهما الهة الا الله لفسدتا اور لا الہ الا الله ان دونوں جملوں کی ترکیب بتائیں

لَوْ» شرطية غير جازمة «كانَ» ماض ناقص «فِيهِما» متعلقان بخبر مقدم «آلِهَةٌ» اسمها مؤخر «إِلَّا اللَّهُ» بمعنى غير في محل رفع صفة مع لفظ الجلالة مضاف إليه «لَفَسَدَتا» اللام واقعة في جواب لو وماض والتاء تاء التأنيث والألف فاعل والجملة لا محل لها من الإعراب لأنها جواب شرط غير جازم

نحو1 جواب
15 فروری، 2025

شمس مونث سماعی ہے یا لفظی یا پھر دونوں

اس پر دونوں اصطلاحات سماعی اور لفظی کہی جا سکتی ہیں مونث لفظی کے دو معنی ہوتے ہیں ایک : وہ مونث جس کے مقابلے نر جاندار نا ہو تو اس وقت اس کے مقابلے میں مونث حقیقی آتا ہے لفظ کا دوسرا معنی ہوتا ہے وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظوں میں موجود ہو اس صورت میں یہ مومث معنوی/سماعی کے مقابلے میں ہوتا ہے پہلی والی تعریف کے مطابق یہ مؤنث لفظی ہے اور مونث سماعی اس مونث کو کہتے ہیں جس میں علامت تانیث لفظوں میں موجود نا ہو مؤنث سماعی کی اس تعریف کے مطابق یہ مونث سماعی ہے کہ اس میں لفظوں میں علامت تانیث نہیں ہے

نحو1 جواب
12 فروری، 2025

بئس الاسم الفسوق بعد الایمان کی مکمل تفصیلی ترکیب فعل ذم والے طریقے سے بتادیں

بئس فعل ذم الاسم اس کا فاعل فعل ذم اور اس کا فاعل ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ الفسوق ذو الحال بعد الایمان مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابتا اسم مفعول کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مبتدا اب یہاں دو ترکیب ہو سکتی ہیں بئس الاسم کو خبر مقدم کہہ دیں تو یہ اس کا مبتدا بن جائے گا اور بئس الاسم کو الف جملہ بنا دیں اور اس لفظ کا مبتدا محذوف نکال لیں یعنی ھو پھر یہ مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو جائیں گے

نحو1 جواب
7 فروری، 2025