عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

مبتدا اور خبر کی تعریف لکھ کر بتائیں کہ مبتدا اصل کیا ہے کیا نکیرہ کومبتدا بنا سکتے ہیں ؟ کیا مبتدا کی خبر جملہ یا شرط یا ظرف ہو سکتی ہے

جملہ اسمیہ کے پہلے جزء کو مبتداء دوسرے کو خبر کہتے ہیں مبتدا کی اصل معرفہ ہے جی ہاں نکرہ مبتدا واقع ہوسکتا ہے جی ہاں خبر جملہ شرط ۔ظرف۔واقع ہوسکتی ہے

نحو1 جواب
2 مارچ، 2025

کن فیکون کی ترکیب

«كُنْ» فعل أمر تام وفاعله ضمير مستتر تقديره أنت. «فَيَكُونُ» الفاء استئنافية يكون فعل مضارع تام بمعنى يحدث وفاعله هو. والجملة في محل رفع خبر لمبتدأ محذوف أي فهو يكون أو يحدث والجملة الاسمية استئنافية لا محل لها. وجملة كن فيكون مقول القول في محل نصب.

نحو1 جواب
2 مارچ، 2025

یمشوا کی صرفی تحقیق اور اسمیں کون سا قاعدہ استعمال ہوا ہے؟

یمشون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یمشِیُون تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدے کے تحت یاء کو حذف کر دیا

صرف1 جواب
3 مارچ، 2025

وما تشاؤون الا ان یشاء اللہ رب العالمین......کی ترکیب بتا دیجئے ۔۔

ما نافیہ تشاؤون فعل واؤ ضمیر فاعل ذو الحال الا حرف استثناء ان مصدریہ یشاء فعل فعل اللہ موصوف رب العالمین مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ مل کر مصدر مؤول ہو کر حال ذو الحال حال ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
3 مارچ، 2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب ۔ استاد صاحب جملہ میں جب اسم الفاعل آئے تو اس کا ترجمہ کس انداز سے ہوگا۔ مثلا مستقبل میں یا حال مطلق یا حال جاری ۔

یہ ترجمہ عبارت کے مطابق ہوگا مثلا کوئی ایسا قرینہ ہے جو ماضی پر دلالت کر رہا ہے تو ماضی والا ایسے حال جاری و حال مطلق میں بھی عبارت دیکھیں گے کہ عبارت کا کیا تقاضا ہے

نحو1 جواب
1 مارچ، 2025

"وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجُ مُطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خالدون" کی نحوی ترکیب کریں!

"وَلَهُمْ» الواو عاطفة ، لهم متعلقان بمحذوف خبر مقدم. «فِيها» متعلقان بمحذوف خبر مقدم. «أَزْواجٌ» مبتدأ مؤخر. «مُطَهَّرَةٌ» صفة لأزواج". "و الجملة معطوفة. «وَهُمْ» الواو عاطفة ، هم ضمير رفع منفصل في محل رفع مبتدأ. «فِيها» متعلقان بالخبر خالدون. «خالِدُونَ» خبر والجملة الاسمية هم فيها خالدون معطوفة".

نحو1 جواب
26 فروری، 2025

یا رب ذاالجلال والاکرام کی ترجمہ و ترکیب کیجئے

یا قائم مقام ادعو فعل انا ضمیر فاعل رب موصوف ذا مضاف الجلال معطوف علیہ و حرف عطف الاکرام معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ ذا مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
23 فروری، 2025

اعراب باالحرکت اور اعراب بالحرف میں فرق کیا ہے اور اعراب اصلی اور تبعی میں فرق بیان کیجیے

اعراب بالحرکت وہ اعراب ہوتا ہے جو زبر زیر پیش سے آتا ہے اور اعراب بالحرف وہ اعراب ہوتا ہے جو الف واو یاء سے آتا ہے اعراب تبعی توابع یعنی صفت بدل عطف بیان تاکید عطف بالحرف کا ہوتا ہے اور اعراب اصلی مرفوعات منصوبات مجرورات کا ہوتا یعنی جو تابع نا ہو اس کا اعراب اعراب اصلی ہوتا ہے

نحو1 جواب
27 فروری، 2025

کدت کی تعلیل کیجے

کدت اصل میں کوِدْتَ تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف گرگیا پھر قاعدہ لگا کہ جب اجوف کا عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجائے اور مضارع مکسور العین ہو تو اس کے فا کلمے کو کسرہ دیں گے

صرف1 جواب
26 فروری، 2025

لا تاکل السمک و تشرب البن کی ترکیب زنجیری کیجئے

لا تاکل فعل اس میں انت ضمیر ذو الحال السمک مفعول بہ و حالیہ تشرب فعل اس میں انت ضمیر فاعل اللبن مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
22 فروری، 2025

واحد متکلم کا صیغہ اور اسمِ تفضیل مذکر کے صیغہ میں کیا فرق ہے۔ دونوں کا صیغہ” افعل“ کے وزن پر آتا ہے تو اس میں کیسے پتہ لگے گا کہ یہ کونسا صیغہ ہے؟

دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایک اسم ہے اور دوسرا فعل۔ دوسرا فرق یہ ہے کہ سیاق کلام دیکھا جائے گا، اگر کسی چیز کو دوسری چیز سے اضافی معنی والا بتایا جا رہا ہے تو وہاں اسم تفضیل ہوگا ورنہ فعل مضارع۔ تیسرا نحوی انداز سے دیکھیں گے: اسم تفضیل تین طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ الف لام کے ساتھ، اضافت کے ساتھ اور من کے ساتھ۔ یہاں الف لام آ جائے تو شبہ ہی ختم ہوگا کہ یہ فعل ہے یا اسم۔ کہ الف لام اسم پر ہی آتا ہے۔ اور مضاف ہو تو بھی شبہ ختم کہ مضاف ہونا اسم کا خاصہ ہے۔ اور من کے ساتھ ہو تو جار مجرور کو متعلق کے ساتھ باعتبار معنی جوڑ کر دیکھیں واضح ہو جائے گا کہ یہ اسم ہے یا فعل۔ ھذا ما ظہر لی۔ ابو سفیان محمد راشد مدنی (صادق آبادی)

صرف1 جواب
26 فروری، 2025

کَانَ اللہُ غَفُورًا. یہ جملہ اسمیہ کہلائے گا یہ جملہ فعلیہ. اسکے parts تو جملہ اسمیہ کی طرح ہوتے ہیں اور یہ داخل بھی جملہ اسمیہ میں ہوتا ہے. کان والے جملے کی explanation دے دیں

کان سے پہلے تو یہ جملہ اسمیہ ہی تھا کیوں کہ اس کی شروعات اسم سے ہو رہی تھی لیکن کان فعل ہے فعل آنے کے بعد یہ جملہ فعلیہ ہوگا کیوں کہ یہ اب فعل سے شروع ہو رہا ہے

نحو1 جواب
24 فروری، 2025

Mubni asma or ghair munsarif asma mai kya difference hai ? Yeh classification kis trha hai muarab and mabni then muarab mai munsarif yah ghair munsarif. ? Please explain about this classification. Jazakallah

اسماء ہی دو طرح تقسیم ہوتی ہے مبنی اور معرب مبنی وہ اسماء ہوتے ہیں جو حرف سے مشابہت کی وجہ سے اعراب قبول نہیں کرتے جیسے اذا اذ مھما وغیرہ اسماء اور معرب اسماء وہ ہوتے ہیں جو اعراب قبول کرتے ہیں لیکن ان معرب اسماء میں سے کچھ وہ اسماء ہوتے ہیں جن پر کسرہ اور تنوین نہیں آتی یعنی حرکات اعراب کو قبول کرتے ہیں لیکن مکمل نہیں کرتے اس کو غیر منصرف کہتے ہیں

صرف1 جواب
24 فروری، 2025

سلام مَن عَاشَ لِنَفْسِهِ ----- بَكَتْ عَلَيْهِ امه ، وَمَنْ عَاشَ لِلنَّاسِ ۔۔۔۔۔ بَلْتُ عَلَيْهِ امة " "جو شخص اپنی ذات کی خاطر جیتا اور زندگی گزارتا ہے تو اس کی وفات پر صرف اس کی ماں ہی روئے گی۔" "اور جو شخص لوگوں کے لیے جیتا ہے اور ان کی خوشیوں اور دکھوں میں ان کے کام آتا ہے تو اس کی موت پر پوری انسانیت روئے گی۔" اس میں بلت کونسا صیغہ ہے؟؟ اور یہ مضموم کیوں ہے؟؟؟

مجھے لگتا بلت درست نہیں بلکہ بَکَتْ ہونا چاہئے مس پرنٹنگ ہوگئی ہوگی

نحو1 جواب
22 فروری، 2025

نويت أن اتيمم( تقربا) الي الله تعالى(تیمم کی دعاء ) اس عبارت میں نشان شدہ لفظ کی ترکیبی کیفیت بیان کرتے ہوئے یہ بتائیں کہ یہ کلمہ کس باب سے ہے اور اس میں اس باب کی کون سی خاصیت ہے۔( بنیت اجراء آپ حضرات سے سوال ہے)

تقربا مفعول لہ بھی بن سکتا ہے اور حال بھی مزید یہ کہ اس کا باب تفعل ہے اور یہاں خاصہ اکتساب پایا جا رہا ہے

صرف1 جواب
21 فروری، 2025