عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

ا تقی صرفی تحقیق

اتقی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب افتعال اصل میں اِوْتَقَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا پھر واو باب افتعال کے فاء کلمہ میں تھی اس واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا تو اتَّقٰی ہوگیا

صرف1 جواب
26 ستمبر، 2024

الاوّل کی صرفی تحقیق

أول کی صرفی تحقیق اور حروف اصلیہ میں مختلف اقوال ہیں امام سیبویہ کے نزدیک یہ صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد لفیف مقرون ہے اس کا فعل نہیں آتا اس وجہ سے اس کا باب نہیں ہوگا اصل میں أَوْوَل تھا دونوں واؤ جمع ہوئے پہلا ساکن دوسرا متحرک تھا دونوں کا ادغام کیا تو أَوَّل ہوگیا

صرف1 جواب
27 ستمبر، 2024

مرضیاصيغہ مع صرفی تحقیق

مرضیا صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں مرضوی تھا یاء اور واؤ ایک کلمہ میں جمع ہوئے واو کو یاء سے بدلا پھر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو مرضی ہوگیا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

Assalamualaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu kya koi aisi kitab hai jis mein auliya Allah ne kis tarah ilm e Deen haasil kiya ispe unke qasas aur unka jazba ke ilm e Deen haasil karne mein kuchh na dekha

اس موضوع پر سینکڑوں کتابیں ہیں سب سے مختصر اور بنیادی کتاب تعلیم المتعلم ہے جس کا اردو ترجمہ راہ علم ہے اس کا مطالعہ کریں مزید مفتی قاسم صاحب کی کتاب ہے اور ایک کتاب عاشقان حدیث کے علم کی راہ میں سفر کرنے واقعات درج ہیں یہ کتاب مکتبہ المدینہ سے مل جائے گی یا ان کی ویبسائٹ پر موجود ہوگی عاشقاں حدیث لکھ کر سرچ کریں تو شاید آ جائے

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

کیا صرف میں باب پہچاننے کا کوئی طریقہ ہے اور کیا اس کی کوئی کتاب بھی ہے

صرف میں ثلاثی مجرد کے باب پہچاننے کے لئے ہمارے ہاں متداول طریقہ ڈکشنری سے دیکھنا ہوتا ہے اور اس کے قواعد کلیہ بھی ہوتے ہیں جو ابتدائی طالب علم کے لئے موزوں نہیں ہیں البتہ ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب کو بغیر یاد کر لیا جائے تو ان کی پہچان بغیر ڈکشنری دیکھے بھی ہو سکتی ہے

صرف1 جواب
26 ستمبر، 2024

اِضْطِجَاعٌ کی صرفی تحقیق

صیغہ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں اضتجاع تھا قاعدہ اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے، پھراگرفاء کلمہ طاء ہو تو ادغام واجب ہے، اور ظاء ہو تو تین صورتیں جائز ہیں اور اگر صاد یا ضاد ہو تو دو صورتیں جائز ہیں ظاء کی پہلی صورت طاء کوظاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں ظاء کی دوسری صورت ظاء کوطاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں ظاء کی تیسری صورت بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں صاد اور ضاد کی پہلی صورت طاء کو فاء کلمہ کا ہم جنس کر دیں پھر ادغام کر دیں صاد اور ضاد کی دوسری صورت بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں اس قاعدے کے تحت تاء افتعال کو طاء سے بدلا تو اضطجاع ہو گیا

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

يَتَّضِحُ اسکی صرفی تحقیق اور اسمیں تعلیل بتا دیں

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال اصل میں یوتضح تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدے کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا گیا ہے

صرف1 جواب
24 ستمبر، 2024

انتھوا کونسا صیغہ ھے تعلیل کیا ھوئ ھے

انتھوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں اِنْتَھِیُوا تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدہ کے مطابق یاء کا ضمہ ہاء کو دیا پھر یاء کو حذف کر دیا

صرف1 جواب
24 ستمبر، 2024

المصطفیٰ کونسا صیغہ ہے

المصطفی صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افتعال اصل میں مصتفو تھا واو چوتھی جگہ یا اسے آگے واقع ہو تو اسے یاء بدلنا واجب ہوتا ہے واؤ کو یاء سے بدلا تو مُصْتَفَیُ ہوگیا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو مصتفی ہو گیا پھر باب افتعال کے فاء کلمہ میں صاد تھا تاء افتعال کو طاء سے بدلا تو مصطفی ہو گیا ہے

صرف1 جواب
25 ستمبر، 2024

سلنَّ مہموز کیسے ہیں؟

یہ آپ نے تشدید نون پر غلط لگائی ہے یہ صیغہ سَلْنَ ہوگا صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح اصل میں اِسْئَلْنَ تھا ھمزہ متحرک تھا ما قبل ساکن ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دیکر اس ہمزہ کو حذف کیا پھر امر والا ہمزہ سین کلمہ ( فاء کلمہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے گر گیا تو سَلْنَ ہوگیا

صرف1 جواب
25 ستمبر، 2024

تحتوی کی تعلیل مع صرفی تحقیق بتادیں ۔۔۔

تحتوی صیغہ واحد مؤنث غائب یا واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون از باب افتعال اصل میں تحتَوِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور تھا اسے ساکن کر دیا تو تَحتَوِی ہوگیا قاعدہ واو مضموم ماقبل مضموم اور یا مضموم ماقبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واو مدہ نہ ہو

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2024

کلمہ کے وزن کے لئے ف ع ل کا انتخاب کیوں کیا گیا ہے کوئی اور حروف بھی تو ہو سکتے تھے

اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو تمام مخارج سے حروف لیئے گئے تاکہ تمام طرح کے حروف میں مناسبت ہو جائے جیسے ف شفوی عین حلقی اور لام جوف دہن سے ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ فعل کا معنی ہوتا ہے کام کرنا اور ہر فعل بھی کام ہوتا ہے تو اس ویہ سے اس کا انتخاب کیا گیا ہے کہ مناسبت رہے

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2024

لام امر اور لام تاکید کے مابین لفظی فرق تو مفتوح ومکسور ہونے کے اعتبار سے ہے تاہم ان میں معنوی فرق کیا ہوگا،اسی طرح تاکید ثقیلہ و خفیفہ میں بھی معنوی فرق کیا ہوگا

معنوی فرق بھی واضح ہے کہ لام امر فعل مضارع پر داخل ہو کر اس میں امر کے معنی پیدا کرتا ہے اور لام تاکید فعل کے معنی میں تاکید پیدا کرتا ہے نون توکید ثقیلہ اور خفیفہ میں واضح فرق نہیں ہے

صرف1 جواب
19 ستمبر، 2024

لقد زدد تم کونسا صیغہ ہے

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں زَیَدتم تھا یاء کو الف سے بدل کر حذف کر دیا اور باب کی مناسبت سے زاء کو کسرہ دیا تو زدتم ہوگیا قاعدہ جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2024

ھم حروف اصلی کیسے پہنچانے تعلیل میں

حروف اصلیہ پہچاننا خصوصا کسی معلل لفظ میں اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کی ویکیبلری کیسی ہے آپ کے پاس لفظ کی مختلف صورتیں موجود ہیں ان میں مشترک آنے والے حروف حروف اصلیہ ہوں گے اس سے بہتر طریقہ ہے کہ آپ کی ویکبلری اچھی ہو بہت سارے الفاظ کی صرفی تحقیق کریں اس پریکٹس کی وجہ سے آپ خود فرق محسوس کرنا شروع کریں گے

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2024

Sabaq yaad karne ka Sahi Time ?

سبق یاد کرنے کے دو وقت ہیں جو میرے مجرب ہیں ایک صبح کے وقت جبکہ رات کو جلدی سوئے ہوں یا نیند پوری ہو یہ وقت فجر کے بعد اور فجر سے پہلے کا ہے اور دوسرا بہترین وقت مغرب کے بعد کا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو بہت بھوک نا لگی ہو بلکہ نارمل ہوں تو ان شاء اللہ آپ کو فائدہ محسوس ہوگا

صرف1 جواب
18 ستمبر، 2024

نحو کو کیسے یاد کیا جائے۔

کسی بھی علم کو یاد کرنے اور ہمیشہ یاد رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بار بار سبق کو پڑھیں چاہے تو اس کے لئے ایک تسبیح رکھ لیں اور مخصوص تعداد مقرر کر کے اتنی بار پڑھیں جیسے ایک سبق ملا تو اس کو سو بار پڑھیں روزانہ پڑھنے کے علاوہ روزانہ پیچھے کم از کم دو دن کے سبق کی دھرائی بھی کریں اور ساتھ میں ہفتہ وار یاد کیئے ہوئے کی دھرائی اور کسی کو سنانے کی ترکیب ہونی چاہئے اس کے علاوہ اسی موضوع یا سبق سے متعلق درسی کتب کے علاوہ کتب کا مطالعہ بھی ضرور کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ کر کے دیکھیں آپ کو اطمینان قلبی محسوس ہوگا

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2024

صرف کو کیسے یاد کیا جائے ؟

کسی بھی علم کو یاد کرنے اور ہمیشہ یاد رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بار بار سبق کو پڑھیں چاہے تو اس کے لئے ایک تسبیح رکھ لیں اور مخصوص تعداد مقرر کر کے اتنی بار پڑھیں جیسے ایک سبق ملا تو اس کو سو بار پڑھیں روزانہ پڑھنے کے علاوہ روزانہ پیچھے کم از کم دو دن کے سبق کی دھرائی بھی کریں اور ساتھ میں ہفتہ وار یاد کیئے ہوئے کی دھرائی اور کسی کو سنانے کی ترکیب ہونی چاہئے اس کے علاوہ اسی موضوع یا سبق سے متعلق درسی کتب کے علاوہ کتب کا مطالعہ بھی ضرور کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ کر کے دیکھیں آپ کو اطمینان قلبی محسوس ہوگا

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2024

معلل صیغوں کا وزن کیسے نکالا جاتا ہے ان کی اصل کے مطابق کے موزون کے مطابق وضاحت فرما دیں جزاکم اللہ خیر کثیرا

معلل صیغوں کا وزن نکالنے کے لیے اگر اس معلل صیغے میں حرف علت کو کسی دوسرے حرف سے تبدیل کر دیا گیا ہو تو وزن میں اسی بدلے ہوئے حرف کی جگہ اصل کو فرض کر کے وزن کریں گے تبدیل کا اعتبار نہیں ہوگا جیسے قَاْل اصل میں قَوَل تھا تو اصل کے اعتبار سے وزن تھا فَعَلَ تو جب واؤ کو الف سے بدل دیا تو قال ہونے کے با وجود وزن فَعَل ہی نکلے گا اگر موزون میں کوئی حرف علت محذوف ہو تو وزن میں بھی حذف کریں گے جیسے قل بر وزن فُل ہے کیوں کہ قل سے عین کلمہ واؤ محذوف ہے لہذا وزن سے بھی حذف کر دیا

صرف1 جواب
19 ستمبر، 2024

جآء سے امر کیسے آئےگا بمع تعلیل سمجھا دیں اور اصل کیاہے کونسے باب سے ہے

جاء سے امر جِئْ آئے گا اصل میں اِجْیِء تھا یاء متحرک ما قبل ساکن کی حرکت جیم کو دی پھر ھمزہ وصلیہ کی ضرورت نہیں تھی اسے حذف کر دیا جِیْءْ ہوگیا ھمزہ اور یاء دونوں ساکن ہیں یاء کو حذف کر دیا تو جِئ ہوگیا باب ضرب یضرب

صرف1 جواب
16 ستمبر، 2024

صرف میں یہ کیسے پہچانے کی مصدر میں تعلیل ہے یا نہی

اس کی پہچان کا قاعدہ کلیہ نہیں ہے ایک طریقہ ہے جس سے حروف اصلیہ اور تعلیل دونوں کا پتہ چل سکتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ لفظ کی مختلف صورتیں دیکھیں تو جو حروف ہر جگہ آ رہے ہوں وہی حروف اصلیہ ہوں گے اور مصدر میں یا کہین بھی ان حروف میں سے کوئی موجود نا ہو تو سمجھیں تعلیل ہوئی ہے جیسے قضی یقضی قاضی یہ تین لفظ ہیں ان میں ق ض ی ہر جگہ ہیں اور یہ حروف اصلیہ ہیں اب اس کا مصدر قضاء آئے گا تو ھمزہ یاء کی جگہ ہے جس سے با آسانی آپ معلوم کر سکتے ہیں یہاں کوئی تعلیل ہوئی ہے

صرف1 جواب
16 اپریل، 2024

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا! "تلك الرسل فضلنا بعضه‍م على بعض" میرا سوال یہ ہے کہ 'تلک' موئنث بعید کا اسم اشارہ ہے۔لیکن رسول مزکر ہے۔تو اللّٰہ تعالیٰ نے 'تلک' مزکر کےلئے استعمال کیا ہے۔کس قاعدے کے ساتھ 'تلک' مزکر کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔وہ قاعدہ بتادیں۔اور وہ وجوہات بھی بتا دیں جن کی بنیاد پر ذلک کی جگہ تلک لگانا پڑا؟ شکریہ

الرسل جمع مکسر ہے اور جمع مکسر واحد مؤنث کی طرح کا حکم رکھتا ہے اس وجہ ذلک کی جگہ تلک آیا ہے

صرف1 جواب
19 ستمبر، 2024