عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

اتى یوتی صرفی تحقیق

أتی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل أتَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو أتٰی ہوگیا یؤتی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یؤتِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو یؤتی ہوگیا

صرف1 جواب
15 جولائی، 2024

الاتیان کی صرفی و نحو ی تحقیق

الاتیان مصدر ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب نحوی تحقیق اس پیٹرن پر کر لیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

صرف1 جواب
15 جولائی، 2024

قا فلۃ کو نسا صیغہ ہے

قافلۃ مشتق ہے قفل یقفل سے اصل اس کا معنی ہے سفر سے لوٹنا اہل عرب کسی دور دراز سفر پر جانے والی جماعت کو اس لفظ سے نیک فال کے لئے بلاتے تھے کہ وہ لوٹ آئیں گے اگر اسی اصل معنی کو ملحوظ رکھیں تو صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب اور اگر فقط ایک جماعت وغیرہ کے معنی میں میں تو اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح

صرف1 جواب
16 جولائی، 2024

ہی اور نفی میں فرق

نہی میں کسی کام سے روکنا پایا جاتا ہے نفی میں کسی کام کی نفی کی جاتی ہے یعنی بتایا جاتا ہے وہ کام نہیں ہوا نہی ہمیشہ مستقبل میں ہوگی نفی کسی بھی زمانے میں ہوسکتی ہے نہی صرف فعل مضارع پر لاء نہی سے بنتی ہے نفی ماضی مضارع حال اسماء وغیرہ سب پر آتی ہے

صرف1 جواب
17 جولائی، 2024

یدعون کی صرفی تحقیق دال کی تشدید کے ساتھ

یدعون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افتعال اصل یتدعوون تھا پہلا قاعدہ افتعال کا جاری جس میں تاء کو دال سے بدل دیا پھر دال کا دال میں ادغام کیا دوسرا قاعدہ ناقص کا جاری ہوا واو مضموم ما قبل مکسور تھا واؤ کو یاء سے بدلا تو یدعیون ہوگیا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر کے اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا تو یدعون ہوگیا

صرف1 جواب
29 جون، 2024

ترون کون سا صیغہ ہے

تَرَونَ صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز العین و ناقص یائی از باب فتح یفتح اصل میں ترایون تھا ھمزہ متحرک ما قبل حرف صحیح ساکن تھا ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دی پھر ہمزہ اجتماع ساکنین سے گر گیا تو تریون صیغہ بن گیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل کر اجتماع ساکنین سے گر گیا تو ترون ہوگیا

صرف1 جواب
30 جون، 2024

السلام علیکم ارشاد الصرف میں ہفت اقسام کے حاشیہ میں یہ سوال لکھا ہے کہ اسمائے متمکنہ اور افعال متصرفہ کی سات قسمیں ہیں یہ تقسیم اصول کے اعتبار سے ہے یا فروع کے اعتبار سے ہے دونوں شقیں باطل ہے کیوں کہ چار اصول ہیں ۔1صحیح 2مہموز3مضاعف4معتل۔ تو فروع دس سے بھی زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔۔الخ اس سوال کا کیا مطلب ہے سمجھ میں نہیں آتا ہے

یہ عبارت مکمل بھیجیں

صرف1 جواب
12 جولائی، 2024

مبیع اسم مفعول کی تعلیل کریں

اصل میں مبیوع تھا یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا تعلیلات خادمیہ

صرف1 جواب
14 جولائی، 2024

الحفاۃ ، العراۃ ، العالۃ اور دعاء ان چاروں کا صرفی تجزیہ کیسے ہوگا؟1

الحفاۃ اور العراۃ صیغہ جمع مکسر اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں عریۃ اور حفیۃ تھے یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو الحَفاۃ اور العَراۃ ہوگئے پھر متفرق قوانین کے دوسرے قاعدے کے مطابق اگر اسم فاعل کی جمع فعلہ کے وزن پر ہو اور لام کلمہ حرف علت ہو تو اس کو الف سے بدل کر فاء کلمہ کو ضمہ دیتے ہیں العالہ صیغہ جمع مکسر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں عَیَلَۃٌ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو عالۃ ہوگیا دعاء مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں دعاو تھا واؤ الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے یاء سے بدل دیا

صرف1 جواب
14 جولائی، 2024

قران پاک میں ایک لفظ ہے 26 پارہ میں فى السموت تئتىونى اس سے یہ ایتونی کیسے بنایا گیا

ایتونی امر ہے در اصل اس میں نی فعل کا حصہ نہیں ہے بلکہ نون وقایہ اور ضمیر ہے اصل ایتوا کی تئتون تھی تئتون کی اصل تئتیون تھی تئتیون میں یاء مضموم ما قبل مکسور اور اس کے بعد واو جمع تھی تو اس کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے اسے اجتماع ساکنین کے سبب حذف کر دیا تو تئتُون ہوگیا پھر امر بنانے کے لیے شروع علامت مضارع کو حذف کیا آخر سے نون اعرابی کو گرا دیا اب علامت مضارع کو حذف کرنے کے بعد فاء کلمہ ساکن تھا تو شروع میں ہمزہ وصلیہ کا اضافہ کر دیا تو اِءتو ہوگیا پھر دو ہمزہ جمع ہوئے تو دوسرے ہمزہ کو ماقبل کی حرکت کے مناسب حرف علت سے بدلا تو ایتو ہوگیا

صرف1 جواب
4 جون، 2024

موال ۔ الوصية ۔ المحل ۔ مکیال ۔ استحالۃ ۔ قرية مذکورہ تمام کلمات کی مکمل صرفی تحقیق بھیجیں مزید ۔ موال ۔ اور قریۃ کی تعلیل بتائیں جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

موال (میم کے فتحہ کے ساتھ) جمع مکسر بر وزن مفاعل صیغہ جمع مکسر ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق اس کی مفرد مولی ہے اصل میں موالِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو موال ہوگیا وصیۃ مصدر ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب اصل میں وصییۃ تھا دونوں یاء کا ادغام کر دیا تو وصیۃ ہوا المحل صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل محلل تھا مضاعف کا قانون نمبر چار جاری ہوا یمدد والا مکیال صیغہ واحد اسم آلہ کبری ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب استحالۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب استفعال اقامۃ استقامۃ والا قاعدہ جاری ہوا قریۃ اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص یائی اس میں کوئئ تعلیل نہیں ہوئی

صرف1 جواب
6 جولائی، 2024

معتل كى تعريف بتائیں اور مثال کے ساتھ اچھے سے سمجھا دیں شکریہ

معتل بنا علت سے علت کا معنی ہے بیمار ہونا عربی میں تین حروف واو الف اور یاء کو حرف علت کہتے ہیں جس کلمے کے حروف اصلیہ میں ان تینوں میں سے کوئی ایک آئے گا وہ معتل کہلائے گا جیسے قول میں واؤ ہے وعد میں واو

صرف1 جواب
9 جولائی، 2024

معنی کی صرفی تحقیق کیا ہے

معنی میں تین احتمال ہیں 1 مصدر میمی ہو اس صورت میں اس کی صرفی تحقیق یوں ہوگی مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں مَعْنَیٌ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا 2 اسم ظرف مانیں تو اس صورت میں صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب تعلیل اوپر والی ہی ہوئی ہے 3 ایک شاذ صورت ہے کہ اسم مفعول تھا مَعْنِیٌّ کے وزن پر پھر اس میں مختلف خلاف قیاس معاملات ہوئے

صرف1 جواب
11 جولائی، 2024