عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,696 جوابات شدہ سوالات

اعطو صیغہ پوری تفصیل سے بتا ے

اعطوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال اصل میں اعطووا تھا واو مضموم ما قبل مکسور تھا اسے یاء سے بدلا تو اعطیوا ہوگیا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور تھا تو ناقص کا قاعدہ نمبر پانچ لگا یاء مضموم ما قبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی پھر اس یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا

صرف1 جواب
19 مئی، 2024

استاد صاحب نے تو ہمیں بتایا تھا کہ حروف مضارع لگانے کے بعد ف کلمہ ساکن ہو جاتا ہے لیکن فعل امر حاضر معروف میں بتایا جا رہا ہے کہ حروف مضارع گرانے کے بعد دو صورتیں ہوتی ہیں نمبر ایک متحرک نمبر دو ساکن ذرا رہنمائی فرما دیجیے کہ یہ متحرک کیسے ہوتا ہے؟

جب فعل امر بنا تے ہے اگر فا کلمہ ساکن ہو تو الف وصلیہ لگا دو جیسے انصر اور جب فا کلمہ ساکن نہ ہو تو ایسے ہی بنا دیتے ہیں جیسے یقول سے قل

صرف1 جواب
17 مئی، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت فعل لازم اور فعل متعدی کی پہچان کا آسان طریقہ بیان فرما دیجئے۔ مطلب کہاں مفعول بہ کی ضرورت ہوگی کہاں نہیں کیسے معلوم ہوگا؟؟

وہ فعل جس کا سمجھنا مفعول بہ پر موقوف ہو وہ فعل متعدی ہوتا ہے۔ اور جس کا سمجھنا مفعول بہ پر موقوف نہ ہو وہ فعل لازم ہوتا ہے

صرف1 جواب
18 مئی، 2024

المذروعات,السلم,المکیلات ,الموزونات پورے صیغے بتائیں اور اسکا ترجمہ کیا ہے تعلیلات بھی بتائیں کون کون سے قواعد استعمال ہو رہے ہیں

المذروعات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح المکیلات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب اصل میں مکیُول تھا ایک تعلیل کے مطابق یاء کے ضمہ کو ما قبل کی طرف نقل کیا بعده یاء ساکن ما قبل مضموم تھی تو یاء کو واؤ سے بدلا تو مکوول ہوگیا پھر اجتماع ساکنین سے ایک واو کو حذف کیا تو مکول ہوگیا اجوف یائی ہونے کی وجہ سے کاف کے ضمہ کو کسرہ بدلا پھر واو کو یاء سے بدلا تو مکیل ہوگیا جمع مکیلات الموزونات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب

صرف1 جواب
23 مئی، 2024

تعلیلات کو سمجھنے اور سمجھانے کا آسان طریقہ بتا دیں

کچھ مراحل ہیں ان کو اگر حل کر لیا جائے تو جلد ہی صرف پر گرفت حاصل ہوسکتی ہے قواعد کو اچھے سے یاد کیا جائے کوشش کریں کہ مثال سے قاعدہ یاد کریں ان کتابوں کو پڑھیں جن میں صیغوں پر قواعد جاری کیئے گئے ہوں مثلا تعلیلات خادمیہ اور صرف بھترال وغیرہ پھر بھر پور مشق کریں کم از کم دو چار سو صیغوں پر قواعد کا اجراء کریں

صرف1 جواب
19 مئی، 2024

لایلف قرش کون سا صیغہ ہے

لایلاف قریش میں ل جارہ ہے ایلاف قریش یہ مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افعال ہے اصل میں اءلاف تھا تو دو ہمزہ کلمہ میں جمع ہوئے دوسرا ساکن تھا تو اسے یاء بدل دیا مہموز کے وجوبی قوانین کا پہلا قاعدہ نصاب الصرف سے ملاحظہ کریں قریش اسم مصغر اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
21 مئی، 2024

اسم تفضیل بنانے کا طریقہ اور اسکی تعریف

اسمِ تفضیل کا بیان وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو اسمِ تفضیل مذکر بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع معروف سے علامتِ مضارع کو حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ کا اضافہ کریں اور عین کلمہ کو فتحہ دیں اسمِ تفضیل مؤنث بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع سے علامتِ مضارع کو حذف کریں، فاء کلمہ کو ضمہ دیں اور عین کلمہ کو ساکن کر کے آخر میں علامت تانیث (الف مقصورہ) بڑھادیں

صرف1 جواب
19 مئی، 2024

السلام عليكم جاصیات ابواب کا جاننا کیوں ضروری ہے اس کے فوائد اور اس کا استعمال مع مثال جواب عنایت فرمائیں

خاصیات گویا کہ ترجمے میں مہارت حاصل کرنے کا بنیادی جزء ہیں اور عربی کلام کی لطافت کو سمجھنے کے لئے بہت اہم چیز ہے اور اپنے مزید معانی بنانے کے لئے فعل کو مختلف ابواب پر لانے کا قاعدہ ہیں مثلا کسب کا معنی ہوتا ہے عبد کا معنی ہوتا ہے عبادت کرنا لیکن تعبَّد کا معنی ہوتا ہے با تکلیف عبادت کرنا یا دکھاوے کے لئے عبادت کرنا اب اگر خاصیات معلوم ہوں گے تو ایک ہی مادے سے مختلف ابواب سے آنے والی گرداں کی وجوہات معلوم بھی ہوں گی اور زبان و کلام سمجھنا بھی آسان ہوگا

صرف1 جواب
21 مئی، 2024

یرضی کی بھی صرفی تحقیق کر دے

یرضی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب سمع یسمع اصل میں یرضَوُ تھا واؤ چوتھی جگہ واقع ہوئی اسے یاء سے بدلا تو یرضیُ ہوگیا یاء نصاب الصرف ناقص قاعدہ نمبر چار متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یرضی ہوگیا نصاب الصرف ناقص قاعدہ نمبر ایک

صرف1 جواب
26 مئی، 2024

ایحاء کون سا صیغہ ہے

ایحاء صیغہ مصدر ثلاثی مزید فیہ مثال واوی و ناقص یائی از باب افعال اصل اوحای تھا واو ساکن درمیان کلمہ میں کسرہ کے بعد واقع ہوئی تو یاء سے بدل گئی موقن والا قاعدہ جاری ہوا اور یاء الف زائدہ کے بعد طرف کلمہ میں آئی تو ہمزہ سے بدل گئی دعاء کساء والا قانون

صرف1 جواب
23 مئی، 2024

العالمین

بعض اوقات فاعَل کا وزن اسم آلہ کا معنی دیتا ہے لیکن اسے اسم آلہ نہیں کہا جاتا صیغہ جمع مذکر سالم اسم۔جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح اگر عالم کو علم سے اسم آلہ مشتق مانیں تو پھر صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ واحد اسم آلہ ثلاثی مجرد صحیح از باب علم لیکن قیاسی وزن نہیں ہے بلکہ سماعی ہے

صرف1 جواب
26 مئی، 2024

نامٍ کی تعلیل بتائیے؟ اسکا معنی ہے بڑھنے والا مال

نام صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں نامون تھا واو کسرہ کے بعد آئے تو اسے کسرہ بدل دیتے ہیں (ناقص قاعدہ نمبر 3 نصاب الصرف ) تو نامین ہوگیا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور تھی اسے ساکن کر دیا ( ناقص نصاب الصرف قاعدہ نمبر 2) تو نامیْن ہوگیا اجتماع ساکنین سے یاء حذف ہوگئی تو نامن ہوگیا جو جب نون کو تنوین کی صورت لکھیں گے تو نامٍ ہوگا

صرف1 جواب
23 مئی، 2024

سلام باب کرم یکرم کی صرف صغیر میں فھو کے اسم فاعل کے صیغے کی جگہ صفت مشبہ کا صیغہ کریم کیوں لایا گیا ؟؟؟ "کرم یکرم کرامۃ فھو کریم" ؟؟؟

باب کرم یکرم ہمیشہ ان افعال کے لئے آتا ہے جو صفات جبلی و فطری ہوں اور یہ صفات ہمیشہ صفت مشبہ کے صیغے میں پائی جاتی ہیں اس لئے باب کرم سے اسم فاعل کء بجائے صفت مشبہ کا صیغہ آتا ہے

صرف1 جواب
23 مئی، 2024

سورہ البقرہ 185 لتکبّروا صیغہ جمع مذکر حاضر مصدری معنی بڑائی بیان کرنا سہ اقسام فعل امر غائب معروف شش اقسام ثلاثی مزید فیہ ہفت اقسام صحیح سالم ازباب إِفْعَالٌ اصلی حروف ک ، ب ، ر اصل لِتُکَبِّرُوْا میرے خیال سے باب کے نام میں غلطی ہو گئی ہے۔یہ باب تفعیل ہو گا۔ براہ مہربانی تصحیح کر دیں اگر میں غلطی پر ہوں

جی باب تفعیل ہے کتابت کی غلطی کے

صرف1 جواب
24 مئی، 2024