عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,696 جوابات شدہ سوالات

حضرت آپ نے فرمایا کہ ہم صرف 5 دن میں سیکھ سکتے ہیں۔۔۔ ذرا تفصیل سے طریقہ کار بتا دیں شیڈول کیا ہونا چاہیئے۔ کتاب کونسی پڑھنی ہے مطلب ایک سانچہ تیار کر دیں۔۔ بہت مہربانی جناب

"🌹فنِ صرف میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم عطاری" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 5 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ صرف" (اِس میں صرف کی تعریف ، موضوع ، غرض ، سہ ، شش ، ہفت اقسام ، حروف اصلیہ و زائدہ کی پہنچان کا طریقہ وغیرہ یہ آئے گا) 👈 "دوسرا حصہ: أفعال کا بیان" (اِس میں آئے گا ماضی ، مضارع ، امر ، نہی وغیرہ اِن کی تعریفات اور بنانے کے طریقے اور اوزان بس) 👈 "تیسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اِس میں آئے گا اسم فاعل ، مفعول ، ظرف ، آلہ ، تفصیل وغیرہ اِن کی تعریفات اور اوزان بس) 👈 "چوتھا حصہ: ابواب کا بیان" (اِس میں ثلاثی مجرد و مزید فیہ کے ابواب اور علامات کا تذکرہ بس) 👈 "پانچواں حصہ: قواعد کا بیان" (اِس میں مہموز ، مضاعف اور معتل کے کثیر الاستعمال قواعد بس اور کثیر الاستعمال قواعد تقریباً 24 ہیں) 👈 آپ اِن پانچ حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء الله عزوجل آپ کو صرف میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔ اب آپ کی مرضی ہے اِن پانچ حصوں کو پانچ دنوں میں پورا کریں یا پانچ ہفتوں میں۔

صرف1 جواب
16 مئی، 2024

"قام يقوم " ،کا مصدر کیسے ڈھونڈیں

ابتداء یہ بات یاد رکھیں کہ ثلاثی مجرد کے تمام مصادر سماعی ہوتے ہیں یعنی اِن کا کوئ خاص وزن نہیں ہوتا. اب سوال یہ ہے کہ مصدر کیسے ڈھونڈیں تو اِس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ القاموس الوحید یا المنجد میں "ق ، و م" اس کا باب تلاش کریں. وہی پر اِس کا پہلا صیغہ (واحد مذکر غائب) ہوگا اور اسکے بعد اِس کا باب لکھا ہوگا پھر اِس کے بعد اُس کا مصدر لکھا ہوگا۔

صرف1 جواب
7 اپریل، 2024

اسلام و علیکم ورحمتہ الله میرا ایک سوال تھا کہ اس ایپ 📲 میں میرے پاس پہلے پارہ کےمعلل اور غیر معلل صیغے تو (show) ہوتے ہیں لیکن 2پارہ سے لے کر 10پارے تک صرف غیر معلل صیغے ہی (show) ہوتے ہیں اور باقی 11سے30وے پارے تک معلل اور نہ غیر معلل صیغے(show) ہوتے ہیں بلکہ اس کی جگہ (will be added soon) (show)ہوتا ہےاور نہ کوئی بھی صیغہ سرچ ہوتا ہے اس کے متعلق مجھے بتا دیں کہ ایسا کیوں کر ہو رہا ہے اس لیے کہ مجھےاپنی پسند کا آیپ بڑی چھان بین کے بعد ملا ہے اللہ آپ کی محنت کو قبول فرماۓ اور اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان والی زندگی نصیب فرماۓ(آمین)

ان باقی پاروں کی صرفی تحقیق بھی جلد اپلوڈ کی جائے گی.

صرف1 جواب
30 اپریل، 2024

لبیک کی اصل کیا ہے ؟

"لبیک کی اصل:" أُلِبُّ لَكَ إِلْباَبَيْنِ ہے أُلِبُّ فعل کو بطور قیاس وجوباً حذف کردیا باقی رہا لَكَ إِلْباَبَيْنِ پھر اس کے بعد لَكَ کے لام کو حذف کر دیا تو رہ گیا كَ إِلْباَبَيْنِ پھر إِلْباَبَيْنِ کو مزید فیہ سے مجرد کر دیا تو ہو گیا کَ لَبِیِّنِ پھر اِس کے بعد كَ ضمیر کو آخر میں لگا دیا تو ہو گیا لبینک پھر نون تثنیہ اضافت کی وجہ سے ساقط ہو گیا تو "لبّیک" رہ گیا

صرف1 جواب
24 اپریل، 2024

صرفی تحقیق کرنے کا طریقہ

"صرفی اجراء کرنے کا طریقہ" ازقلم: ابو المتبسِّم ایاز صرف تو پڑھ لیتے ہیں لیکن صرفی اجراء نہیں آتا ؟ کسی کلمے پر صرف کا اجراء کیسے کیا جائے ؟ اور صرفی اجراء میں کیا کیا سوالات پوچھے جائیں گیے ؟ اس طرح کے سوالات کہی طلباء کرام اساتذہ کرام سے معلوم کرتے ہیں۔ اور کتابوں میں اِن سوالات کا جواب تلاش کرتے ہیں لیکن پھر بھی بعض طلباء فرماتے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہا کیا کریں ؟ صرف یاد تو کرلیتے ہیں لیکن ہمیں اجراء کرنا نہیں آتا ؟ اِس طرح کے تمام تر سوالات کا خلاصہ یہ کہ "صرفی اجراء کرنے کا طریقہ" کیا ہے ؟ اس کا جواب بالکل سہل انداز میں لکھنے کی سعی کی ہے اُمید کرتا ہوں کہ ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو صرفی اجراء کرنے کا طریقہ سمجھ آجائے گا۔ 1: صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟ 2: مذکر ہے یا مئونث ؟ غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟ 3: سہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟ 4: اگر اسم ہے تو اسماء کی کونسی قسم سے ہے ؟ 5: اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟ 6: اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب یا مجزوم ؟ 7: شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟ 8: یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟ 9: اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟ اور اس کی علامت کیا ہے ؟ 10: اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام" ہوئ ہے یا نہیں ؟ 11: اگر ہوئ ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔ یہ ہے صرفی اجراء کرنے کا بالکل آسان انداز اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو بخوبی سمجھ آگیا ہوگا۔ "اہم نوٹ:" مذکورہ بالاطریقہ اختیار کرتے ہوئے اگر آپ عربی کتابوں کا مطالعہ کریں گیے۔ تو ان شاء اللّٰه عزوجل عربی کلمات کے تلفظ میں خطأ نہیں ہوگی۔ شروع شروع میں اتنے سارے سوالات حل کرنے میں آپ کا کافی وقت صرف ہوگا۔ لیکن چند دنوں میں اس طرح مشق کرنے سے آپ کا ذہن کُھل جائے گا۔ اور صرف مضبوط ہوجائے گی۔

صرف1 جواب
24 اپریل، 2024

صیغے کی پہچان کا آسان سا طریقہ بتایے گا

.        صیغوں کی پہنچان کیسے ہو ❓

ابتداء سے لیکر انتہاء تک معلَّل اور غیر معلَّل صیغہ پہنچاننے کے حوالے سے ایک رہنما تحریر

✍️ ابو المتبسِّم عطاری

👈 فنِ صرف پڑھنے کا مقصد یہ ہے کہ صرف پڑھنے کے بعد صیغوں کی پہنچان حاصل ہو کہ یہ صیغہ معلّل ہے یا غیر معلَّل یعنی ایک صیغہ کی مکمل پہنچان حاصل ہو۔

👈 جب صیغوں کی پہنچان حاصل ہوگی تو پھر جاکہ اُس صیغہ کے مطابق درست ترجمہ کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ورنہ اگر پہنچان نہیں ہوئ تو ترجمہ کرنا مشکل ہوگا۔

👈 اب صیغوں کی پہنچان کے لئے ضروری ہے کہ علمِ صرف آتا ہو ، صرف کی بنیادی اصطلاحات یاد ہوں۔ کیونکہ صرف کے بغیر کبھی بھی صیغوں کی پہنچان حاصل نہیں ہوگی۔

👈 صرف سمجھنے ، یاد کرنے کے بعد صیغوں کی پہنچان کیسے حاصل ہو ؟

اِس کا آسان طریقہ کار درج ذیل ہے:

"1:" جو صیغہ آپ کے پاس آئے سب سے دیکھیں کہ یہ صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟

"2:" مذکر ہے یا مؤنث ؟

"3:" غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟

"4:" سہ اقسام میں کیا یے ؟

(اسم یا فعل )

"5:" اگر فعل ہے تو فعل کی اقسام میں کونسی قسم ہے ؟

"6:" اگر اسم ہے تو اسمِ مشتق کی کونسی قسم ہے ؟

"7:" شش اقسام میں کونسی قسم سے تعلق ہے ؟

"8:" ہفت اقسام میں کونسی قسم سے تعلق ہے ؟

"9:" حروفِ اصلیہ کونسے ہیں ؟

"10:" یہ صیغہ کِس باب سے ہے ؟

(ثلاثی مجرد ہے ، تو کونسے باب سے ، اگر مزید فیہ سے تعلق ہے تو مزید فیہ کے کونسے باب سے وعلی ھذا القیاس)

👈 اِس کے بعد اب آپ کے لئے صیغہ کی پہنچان بالکل آسان ہو جائے گی کہ یہ صیغہ معلّل ہے یا غیر معلَّل ؟

👈 معلَّل اور غیر معلَّل صیغوں کو پہنچاننے کے 4 طریقے ہیں جن میں سے ایک طریقہ کے مطابق غیر معلَّل صیغہ پہنچانا جائے گا اور تین طریقوں سے معلَّل صیغہ پہنچانا جائے گا۔

👈 غیر معلَّل صیغہ پہنچاننے کا طریقہ:

سب سے پہلے آپ اُس صیغہ سے زائد علامات (ماضی ، مضارع ، امر ، نہی ، اسم فاعل ، مفعول وغیرہ کی علامات) کو ختم کریں۔ علامات کو ختم کرنے کے بعد اب آپ دیکھیں کہ آپ کے پاس باقی حروف کتنے بچے ہیں اگر تین حروف باقی بچے ہیں اور اِس مادے سے لغت میں معنی میں بھی آرہا ہے تو سمجھو یہ صیغہ غیر معلَّل ہے یعنی اِس میں کوئ تعلیل وغیرہ نہیں ہوئ ہے۔

مثلاً: اَلْمَغْضُوْبُ

الف لام برائے تعریف اِس کو بھی حذف کیا تو "مَغْضُوْبٌ" ہوا

👈 پھر مَغْضُوْبٌ سے اسم مفعول کی علامت میم ، واؤ حذف کیا تو "غضب" ہوا۔

اور اِس کا معنی لغت سے تلاش کیا تو مصدری معنی غضب کرنا ملا اور یہی معنی یہاں پہ مراد ہے۔

اور یہی اِس صیغہ کے اصلی حروف ہیں اور تینوں حروف صیغہ میں باقی ہیں تو یہ صیغہ غیر معلَّل ہے۔

👈 معلَّل صیغہ پہنچاننے کا طریقہ:

معلَّل صیغہ پہنچاننے کے تین طریقے ہیں جوکہ مندرجہ ذیل ہیں:

پہلا طریقہ:

صیغہ سے زائد علامات حذف کرنے کے بعد اگر معنی لغت سے نہ آئے تو سمجھو اِس کا کوئ حرف کسی سے بدلا ہوا ہے یعنی اِس میں تعلیل ہوئ ہے۔

مثلاً: قَالَ

اگر لغت سے ق ، ا ، ل سے معنی دیکھیں گے تو معنی نہیں آئے گا تو اب آپ نے الف کی جگہ واؤ ، یاء کو رکھ کہ معنی تلاش کرنے ہیں کہ کس حرف سے معنی آرہا ہے۔ اگر ق ، ی ، ل سے معنی آئے تو سمجھو اِس کے اصلی حروف ق ، ی ، ل ہے۔

اور اگر ق ، و ، ل سے معنی آئے تو سمجھو اِس کے اصلی حروف ق ، و ، ل ہیں۔

👈 دوسرا طریقہ:

زائد علامات حذف کرنے کے بعد تین حروف سے کم حروف باقی بچے تو سمجھو کوئ حرف حذف ہے اِسلئے کہ کوئ صیغہ تین حروف سے کم نہیں ہوتا۔ اب حذف شدہ حرف یا فاء کلمہ سے حذف ہوا ہوگا یا عین کلمہ سے یا لام سے۔

👈 اِس کے لئے آپ کو معتل ، مدغم اور مخفف کے قواعد کا یاد ہونا ضروری ہے۔ پھر غور کریں کہ فاء کلمہ میں کوئ حرف حذف ہوسکتا ہے یا عین کلمہ میں یا لام کلمہ

اگر فاء کلمہ میں حرف کو مانیں تو کیا معتل الفاء کا ایسا کوئ قاعدہ ہے جس میں فاء کلمہ حذف ہوتا ہو۔ اگر ہاں تو پھر فاء کلمہ کو رکھ کہ ایک صورت بنائیں اور کسی وزن پہ لے کہ جائیں پھر لغت سے معنیٰ دیکھیں اسی طرح سے عین و لام کلمہ میں رکھ کہ دیکھیں کہ کس جگہ پہ حرف حذف ہے۔

مثلاً: تَدَعُ

علامت مضارع حذف کرنے کے بعد دَعُ بچتا ہے اور دو حرف والا کوئ صیغہ نہیں ہوسکتا تو سمجھ آگئ کہ ایک حرف حذف ہے۔

اب فاء کلمہ میں واؤ یا یاء کو رکھ کہ لغت میں معنی دیکھو کہ واؤ سے معنی آرہا ہے یا یاء سے۔

جس سے معنی آئے اُس کے ساتھ اِس صیغہ کی اصلی شکل بنائیں

اِس صیغہ کا معنی واؤ کے ساتھ آرہا ہے تو واؤ کے ساتھ رکھ کہ اِس کی شکل و صورت بنائیں اور اِس کی اصل صورت یہ بنی گی

تَوْدَعُ

اب واؤ علامت مضارع اور فتحہ کے درمیان آئ اور یہ ایسا کلمہ ہے جس کے لام کلمہ میں حرفِ حلقی بھی ہے تو واؤ کو حذف کردیا تو تَدَعُ ہوگیا۔

👈 تیسرا طریقہ:

زائد علامات حذف کرنے کے بعد بھی تین حروف باقی رہتے ہیں۔ پھر بھی وہ صیغہ معلّل ہوتا ہے۔ وہ اِس طرح سے کہ اِس صیغہ کا کوئ وزن صحیح نہیں بن رہا ہوتا تو سمجھ جائیں کہ اِس میں حرکات میں تبدیلی ہوئ ہے۔ اگرچہ حروف باقی ہیں

مثلاً: یَقُوْلُ

اگر علامت مضارع یاء حذف بھی کردیں تو بھی تین حروف باقی رہتے ہیں لیکن وزن صحیح نہیں بن رہا تھا وہ ایسے کہ مضارع کا ایسا کوئ غیر معلَّل صیغہ نہیں ہے جس کا فاء کلمہ متحرک ہو اور عین کلمہ ساکن ہو۔

اب جب فاء کلمہ کا ساکن کیا اور عین کلمہ کو حرکت دی تو وزن درست بن گیا "یَقْوُلُ" بروزن یَنْصُرُ

👈 یاد رہے! آپ اِس طرح سے ہر دن چند صیغوں پہ تکرار کریں ، غور و فکر ہیں وقت زیادہ ضرور لگے گا لیکن ان شاء اللّٰه عزوجل چند دنوں کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ اب میرے اندر تبدیلی آئ ہے۔ اور کوئ صیغہ مشکل نہیں لگ رہا۔ جتنی زیادہ آپ مشق کریں گے ، تکرار کریں گے اُسی قدر آپ کی صرف بہتر سے بہتر ہوتی رہے گی۔

صرف1 جواب
9 اپریل، 2024

لفیف اور مرکبات میں فرق

وہ کلمہ جس کے حروف اصلیہ میں دو حروف علت ہوں تو اس کلمہ کو لفیف کہتے ہیں۔ مرکبات سے مراد وہ اسماء و افعال جو بیک وقت ہفت اقسام میں سے دو مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہوں مثلا "اَلْاَلُوُ" یہ مہموز الفاء بھی ہے اور ناقص بھی ہے۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ لفیف کا کلمہ میں دو حروف علت ہوتے ہیں اور مرکبات وہ کلمہ جو بیک وقت ہفت اقسام میں سے دو مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہے۔

صرف1 جواب
3 مئی، 2024