عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

نیت(مصدر)میں کیا تعلیل ہوئ ہے

نیت اصل میں نِویَۃ تھا قاعدہ # واو اور یاء ایک کلمہ میں جمع ہو جائیں اور ان دونوں میں سے پہلا ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل دینا واجب ہے پھر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے نویۃ میں واو کو یاء سے بدلا تو نییۃ ہوگیا پھر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نیّۃ ہوگیا

صرف1 جواب
12 اگست، 2024

لِیَزْدَادُوْ صیغہ بتا دیں کس باب سے ھے

لیزدادوا صیغہ جمع مذکر مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں لیَزْتَیَدُوا تھا پہلے یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو لیزتادوا ہوگیا پھر باب افتعال کا فاء کلمہ زاء تھا تو تاء افتعال کو دال سے بدل دیا تو تو یزدادوا ہوگیا

صرف1 جواب
14 اگست، 2024

قياما میں کیا تعليل ہوئی ہے ؟ نیز قواما جو کہ باب مفاعلة ہے اس میں تعليل ہوئی ہے یا نہیں ؟

قیاما مصدر قام یقوم اصل میں قواما تھا واو متحرک ما قبل مکسور تھی تو اس واؤ کو یاء سے بدل تو قیاما ہوگیا لیکن باب مفاعلہ کے مصدر قیاما میں یہ تعلیل نہیں ہوگی کیوں کہ اس قاعدے کی شرط ہے کہ فعل ماضی میں تعلیل ہوچکی ہو قام میں تعلیل ہوئی تو اس کے مصدر میں بھی تعلیل ہوئی باب مفاعلہ کے ماضی قاوم میں تعلیل نہیں ہوئی تو اس کے مصدر قواما میں بھی تعلیل نہیں ہوئی

صرف1 جواب
13 اگست، 2024

علم صرف میں ابواب کی حیثیت کیا ہے مطلب 44 ابواب کو یاد کرنے کا فائدہ اور یاد کئیے جاے تو کیا۔سارے یاد کئے جاے یا کثیر ے۔الاستعمال یاد کرلے بس اور یاد کر نے کا آسان طریقہ بھی بتادیجے سوال!!!!! فعل تعجب کے دو صیغے جنکے آخر میں ضمیر لگائی جاتی ہے وجہ کیوں لگائی جاتی ہیں ؟؟؟؟ سوال!!!!!!! فعل تعجب کے نام کو فعل کے ساتھ کیوں کہا گیا جبکہ یہ مشتقات کے بعد آتا ہے ؟؟؟؟؟

علم الصرف کے ابواب در اصل ایک اعراب پڑھنے کا طریقہ ہے یوں سمجھیں کہ اہل عرب کے ہاں فعل ان چوالیس طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے بقیہ فعل تعجب میں ضمیر اس ذات کی ہوتی ہے جس پر تعجب کیا جاتا ہے تو جس پر تعجب کیا جاتا ہے اس کی ضمیر تو لازمی ہوگی اس کو فعل اس لئے کہتے ہیں کہ یہ فعل ہی ہے پہلے بعد میں آنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا اس کو سب سے آخر میں ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے صیغے سب سے کم ہوتے ہیں

صرف1 جواب
1 اگست، 2024

Bab slat ul musafir ki nahwi Trkeeb or jitny segon ki sarfi tahqeeq hoti h send kr dein

Islamicdesk presents Live Sessions of Sarf O Nahw (کتاب: نور الايضاح) 1st session: https://www.youtube.com/live/FW2M0Ct9soo?si=cgf-Vikc7TojEBz- 2nd session: https://www.youtube.com/live/FW2M0Ct9soo?si=cgf-Vikc7TojEBz- 3rd session: https://www.youtube.com/live/xYpHju_zvXs?si=8A9uic4b-s8lGC7k 4th Session: https://www.youtube.com/live/yC3wNZEX49s?si=2_sx05HoBDFN-CWZ

صرف1 جواب
12 اگست، 2024

نوی کیا ہے اس کی مکمل صرفی تحقیق بتائیں

نَو ٰی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد لفیف مقرون ازباب: ضَرَبَ یَضْرِبُ اصلی حروف: ن ، و ، ی اصل میں: نَوَیَ قاعدہ: ناقص کے دَعَا والے قاعدے کے تحت یاء کو الف سے بدلہ یعنی یاء متحرک ماقبل حرف مفتوح ہونے کی وجہ سے یاء کو الف سے بدلہ تو نَوٰی ہوگیا

صرف1 جواب
10 اگست، 2024

صرفی اجرا کرنے کا طریقہ کار کیا ہے

"صرفی اجراء کرنے کا طریقہ" 1: صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟ 2: مذکر ہے یا مؤنث ؟ غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟ 3: سہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟ 4: اگر اسم ہے تو اسماء کی کونسی قسم سے ہے ؟ 5: اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟ 6: اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب یا مجزوم ؟ 7: شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟ 8: یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟ 9: اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟ اور اس کی علامت کیا ہے ؟ 10: اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام" ہوئ ہے یا نہیں ؟ 11: اگر ہوئ ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔

صرف1 جواب
9 اگست، 2024

صرفی اجراء کا طریقہ بتادیں

"صرفی اجراء کرنے کا طریقہ" 1: صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟ 2: مذکر ہے یا مؤنث ؟ غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟ 3: سہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟ 4: اگر اسم ہے تو اسماء کی کونسی قسم سے ہے ؟ 5: اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟ 6: اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب یا مجزوم ؟ 7: شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟ 8: یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟ 9: اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟ اور اس کی علامت کیا ہے ؟ 10: اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام" ہوئ ہے یا نہیں ؟ 11: اگر ہوئ ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔

صرف1 جواب
12 اگست، 2024

گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ

. "🌹 گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ🌹" "✍️ ابو المتبسِّم ایاز" "👈 گردان کی اہمیت:" ہمارے مدارس دینیہ میں گردان کو ایک پہاڑ بنا دیا گیا ہے۔ اور پہاڑ شاید اِس وجہ سے بھی بنا دیا گیا ہے کہ اِس کی اہمیت سے ناواقف ہیں. حالانکہ پوری گردان میں صیغوں کے اوزان ذکر ہوتے ہیں کہ فُلاں فعل یا اسم کے صیغہ کا وزن یہ ہے یا فُلاں صیغہ اِس وزن پہ آتا ہے. جب صیغہ کی پہنچان آگئ تو اُس لفظ کا اُسی حساب سے ترجمہ کرنا آسان ہو جائے گا. اگر صیغہ کی پہنچان نہیں آئ تو پھر ترجمہ کیسے کریں گے ؟ اِس طرح پھر عبارت کا ترجمہ کرنا مشکل جب ترجمہ مشکل ہوگیا تو پھر مفہوم کہاں سے سمجھ آئے گا ؟ اِس وجہ سے گردان کے اوزان صحیح طرح سے یاد کرلیں کہ کِس گردان کے صیغے کِس وزن پہ آتے ہیں اور اِن کی علامات کیا ہیں ؟ تاکہ عبارت میں تعیینِ صیغہ کرنا آسان ہو جائے۔ "👈 گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ:" گردان کو یاد کرنے کے درج ذیل پانچ طریقے ہیں اگر کوئی طالب علم ان پانچوں طریقوں سے گردان کو یاد کرلے تو ان شاء اللّٰه عزوجل گردان کبھی نہیں بھولے گی۔ "1:" پہلے صیغے سے چودہویں صیغے تک یاد کرنا۔ مثال: ضربَ، ضربَا، ضربوا۔۔۔۔۔الخ "2:" آخر سے اُوپر کی طرف یاد کرنا۔ مثال: ضربنَا، ضربتُ، ضربتن۔۔۔۔۔۔الخ "3:" نمبر کے اعتبار سے صیغوں کی پہچان کرنا۔ مثال: 5 نمبر پر کونسا صیغہ ہے ، 9 پر کونسا صیغہ ، 11 پر کونسا صیغہ "وعلی ھذا القیاس" "4:" بیچ بیچ سے کوئ صیغہ پوچھ کہ پھر تعیین کرانا کہ یہ کونسا صیغہ ہے اور اِس کی علامت کیا ہے۔ مثال: "ضَرَبَتْ" کونسا صیغہ ہے اور اِس کی علامت کیا ہے "وعلی ھذا القیاس" "5:" اُردو میں ایک جملہ بول کہ پوچھنا کہ یہ کونسا صیغہ ہے اور اِس کا عربی میں کونسا صیغہ بنے گا۔ مثال: "میں نے سبق یاد کیا" کونسا صیغہ ہے اسکی علامت کیا ہے "وعلی ھذا القیاس" 👈 اِن طریقوں پہ گردان یاد کرانے کا بنیادی مقصد یہ کہ گردان یاد ہو جائے اور پہنچان بھی آجائے. نہیں تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ گردان رٹی ہوئ ہوتی ہے لیکن پہنچان نہیں ہوتی وجہ یہی ہے کہ طلبہ کرام سے ایک ہی طریقے پہ گردان کا رٹا لگوا کہ یاد کروائ ہوتی ہے۔

صرف1 جواب
9 اگست، 2024