عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,696 جوابات شدہ سوالات

اجتماع ساکنین کی صورتیں بیان کرے

اجتماع ساکنین کی دو صورتیں ہیں 1۔ علی حدہ اس صورت میں اجتماع ساکنین جائز ہے اس کی دو صورتیں بنتی ہیں وقف میں مطلقا اجتماع ساکنین جائز ہے دوسری صورت پہلا حرف مدہ ہو اور دوسرا مدغم ہو جیسے ضَالین 2۔ علی غیر حده علی حدہ کی دو صورتوں کے علاوہ بقیہ تمام مقامات پر اجتماع ساکنین علی غیر حدہ ہوگا، اجتماع ساکنین علی غیر حدہ جائز نہیں ہوتا۔ اس کو ختم کرنے کی مختلف صورتیں ہیں 1۔ اگر پہلا ساکن مدہ ہو تو اس کو حذف کر دیا جائے گا جیسے قُل بِع وغیرہ میں ہوتا ہے 2۔ اگر پہلا ساکن مدہ کے علاوہ کوئی حرف ہو تو اس اس کو حرکت دے دیں گے

صرف1 جواب
25 دسمبر، 2025

نور الیضاح کو کیسے سمجھے کوئی طریقہ بتا دیجیے اس کے اعراب پہچاننے کا

نور الایضاح یا کوئی بھی کتاب ہو اس کے سمجھنے کے لیے چند اقدامات کرنے ہوتے ہیں 1 اگلے سبق کی تیاری اگلے سبق جو استاد نے پڑھانا ہے اس کی تیاری ضرور کریں تاکہ پڑھایا جانے والا سبق آپ کو کچھ نا پہلے سمجھ آ چکا ہو اور جو مقامات آپ کو تیاری کے دوران سمجھ نہ آئے ہوں ان پر توجہ حاصل کر سکیں 2 دہرائی جو سبق کلاس میں پڑھایا گیا ہے اس کی دہرائی اور کسی طالب علم کے ساتھ تکرار لازمی کریں کہ اس سے سبق پختہ ہوتا ہے اور مزید سمجھ بھی آ جاتا ہے 3 جو مقامات حل نا ہو رہے ہوں ان مقامات کے لئے اسی موضوع کی دیگر کتب سے استفادہ کریں سب سے پہلے دستیاب شروحات سے سمجھیں ورنہ دیگر فقہی کتب سے اس مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کریں با وجود ان تمام تر کوششوں کے اگر سمجھ نا آئے تو دوبارہ دیگر طلباء یا اساتذہ سے رجوع کریں اعراب کی پہچان کے لئے ہر ہر لفظ کے جو اعراب پڑھے گئے ہیں یا آپ پڑھ رہے ہیں انکو سمجھیں ان کی وجہ پر توجہ دیں اگر کہیں پھر بھی دل مطمئن نا ہو سکے تو اپنے ساتھی سے مدد لیں یا پھر اساتذہ سے مدد حاصل کریں ان شاء اللہ اس طریقے سے جس کتاب کو بھی پڑھیں گے وہ کتاب پختہ بھی ہوگی اور امتحان میں بہترین نتائج بھی حاصل ہوں گے

صرف1 جواب
4 مئی، 2025

اسم اور فعل میں بڑا فرق کیا ہے طرح

اسم اور فعل دونوں بہت الگ الگ چیزیں ہیں اسم کسی چیز کا نام ہوگا جبکہ فعل کسی کام کو کہتے ہیں جو کسی کسی زمانے میں واقع ہوا ہو لفظی طور پر ان میں تین فرق واضح ہیں الف لام اسم پر ہوتا ہے تنوین اسم پر آتی ہے اور حرف جر اسم پر آتی ہے عبارت میں اگر کوئی اسم ہوگا تو اکثر ان تینوں میں سے کوئی نا کوئی چیز آ جاتی ہے

صرف1 جواب
22 دسمبر، 2025

شھد بمعنی حاضر ہونا اوربمعنی شھید ہونا اسمیں کیافرق ہے

شہد لفظ کے مختلف معنی ہیں حاضر ہونا عالم ہونا گواہ ہونا اللہ کی راہ میں مارا جانا ایک ہی لفظ کے معنی ہیں تو ان میں باہمی فرق اعتباری ہے یعنی مختلف مواقع کے اعتبار سے معنی تبدیل ہوتے ہیں لیکن ایک معنی قدر مشترک ہے جو تمام معانی میں پایا جاتا ہے اور وہ ہے حضور گواہ بھی موقع پر حاضر ہوتا ہے اللہ کی راہ میں مارے جانے والے کو شہید اس لئے کہتے ہیں کہ اس کے پاس فرشتے حاضر ہوتے ہیں وغیرہ

صرف1 جواب
2 دسمبر، 2025

دس اسلامی عقیدے کا تفہیم انداز کیا ہو۔۔۔۔برائے کرم۔ بتادیں

اس کتاب میں دس مختلف قسم کے عقائد کے متعلق تفصیل بیان کی گئی ہے لیکن اس میں طوالت ہے اور بعض جگہ القابات اور اردو کے مشکل الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کو عقیدہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اس کتاب کو سمجھانا دو مرحلوں میں ہوگا اولا مخصوص عقیدہ آسان الفاظ میں طلباء کو از بر کرایا جائے (یہی کتاب کا مقصود ہے) ثانیا اردو عبارت کی تفہیم کی جائے مشکل الفاظ کی جگہ آسان الفاظ استعمال کیئے جائیں

صرف1 جواب
4 دسمبر، 2025

الکلمتہ لفظ وضع لمعنی مفرد تو مفرد پر کون کون سا اعراب پڑھ سکتے ہیں

لفظ مفرد پر رفع و نصب و جر تینوں اعراب پڑھے جا سکتے ہیں اعراب پڑھنے کی وجوہات رفع اس بناء پر کہ یہ لفظ کی صفت ہے نصب اس بناء پر کہ یہ لفظ معنی یا لفظ سے حال بنے گا اور جر اس بناء پر کہ یہ لفظ معنی کی صفت ہوگا

صرف1 جواب
28 نومبر، 2025

یخثمونی کونسا صیغہ ہے

یَخِثِّمُونی صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں یختثمون تھا اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط يا ظ ہو تو تائے "اِفْتِعَالٌ" کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغام کرنا واجب ہوجائے گا اس قاعدے کے تحت تاء کو ثاء سے بدل دیا پھر اسی ثاء کی حرکت خاء کی طرف نقل کر کے دونوں کا ادغام کیا تو یخثمون صیغہ بنا

صرف1 جواب
30 نومبر، 2025

بے ہمزہ وصل کے باب کتنے اور کونسے ہے ؟؟

بے ہمزۂ وصل کے پانچ باب ہیں جو مندرجہ ذیل تحریر ہیں اِفْعَالٌ بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے تَفْعِیْلٌ بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے مُفَاعَلَۃٌ بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے تَفَعُّلٌ بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے تَفَاعُلٌ بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے

صرف1 جواب
26 نومبر، 2025

ثلاثی مزید فیہ ‌بے ہمزء وصل کے اور با ہمزء کے کتنے باب ہیں ہر ایک کی گردان

ثلاثی مزید فیہ کے ابواب ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب ہیں ان ابواب میں جن کے شروع میں ہمزہ ہے وہ ہمزۂ وصل کے ابواب ہیں سوائے باب افعال کے اس کے شروع میں ہمزہ قطعیہ ہے اور بقیہ ابواب بے ہمزۂ وصل ہیں اِفْتِعَالٌ بابِ "اِفْتِعَالٌ" میں فاء کلمہ کے بعد تاء زائدہ ہوتی ہے اِنْفِعَالٌ بابِ "اِنْفِعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے نون زائدہ ہوتا ہے اِسْتِفْعَالٌ بابِ "اِسْتِفْعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے سین اور تاء زائدہ ہوتے ہیں اِفْعِلَالٌ بابِ "اِفْعِلَالٌ" کا لام کلمہ مشدَّد ہوتا ہے اِفْعِیْلَالٌ بابِ "اِفْعِیْلَالٌ" کا لام کلمہ مشدد اور اس سے پہلے الف زائدہ ہوتا ہے اِفْعِیْعَالٌ بابِ "اِفْعِیْعَالٌ" میں عین کلمہ کا تکرار اور ان کے درمیان واؤ زائدہ ہوتی ہے اِفْعِوَّالٌ بابِ "اِفْعِوَّالٌ" میں عین کلمہ کے بعد واؤ مشدد زائد ہوتا ہے اِفَّعُّلٌ بابِ "اِفَّعُّلٌ" میں فاء اور کلمہ کلمہ مشدد ہوتا ہے اِفَّاعُلٌ بابِ "اِفَّاعُلٌ" میں فاء کلمہ مشدد اور اس کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے اِفْعَالٌ بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے تَفْعِیْلٌ بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے مُفَاعَلَۃٌ بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے تَفَعُّلٌ بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے تَفَاعُلٌ بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے

صرف1 جواب
1 دسمبر، 2025

مراضٍ اسم ظرف کی تعلیل بتائیے اس میں نصاب الصرف کتاب سے ناقص کا کون سا قاعدہ جاری ہوا ہے

مراض اصل میں مراضِیٌ تھا اگر تنوین کو کھول کر لکھیں گے تو مراضِیُن ہو جائے گا یرمی والا قانون جاری کر کے یاء کو ساکن کیا اور پھر اسے اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا تو مراضن ہو گیا اب اسی نون کو تنوین کی صورت لکھیں گے تو مراضٍ ہوگا

صرف1 جواب
25 نومبر، 2025

لا رجلٌ افضلَ منک ۔ کی نحوی ترکیب کس طرح ہوگی؟

لا نفی جنس رجل اس کا اسم افضل صیغہ اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر فاعل من جار کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
19 نومبر، 2025

یلقونہ کون سا صیغہ ہے پورا بیان کریں

یلقون صغیہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال اصل میں یلقِیُون تھا یاء مضموم ما قبل مکسور اور اس کے بعد واو جمع تھی یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کی پھر یاء اور واؤ میں اجتماع ساکنین ہوگیا تو یاء کو حذف کر دیا پھر یلقون ہوگیا

صرف1 جواب
22 مئی، 2024