عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

جار مجرور کے قواعد بیان فرمائیں

حرف جر اور اُس کے بعد والے اسم کو جار مجرور کہتے ہیں، جار مجرور ہمیشہ فعل یا شبه فعل (اسم فاعل، اسم مفعول ، صفت مشبہ ، اسم تفضیل ، مصدر ) کے متعلق ہوتے ہیں اور جس کے متعلق ہوتے ہیں اُسے متعلق کہتے ہیں۔ جار مجرور کا متعلق لفظوں میں موجود ہو تو جار مجرور کو ظرف لغو کہتے ہیں: ضَرَبَ زَيْدٌ بِالْخَشَبَةِ اور اگر ان کا تعلق لفظوں میں موجودنہ ہو بلکہ محذوف ہوتو ان کو ظرف مستقر کا کہتے ہیں : الْوَلَدُ فِي الدَّارِ 1- کلام میں اگر کوئی ایسا فعل یا شبہ فعل موجود ہو جس کے متعلق جار مجرور کو کیا جا سکتا ہو تو ان کو اُسی کے متعلق کر دیں گے: قَرَأْتُ الْقُرْآنَ فِي الْبَيْتِ. 2. اور اگر ایسا نہ ہو تو اُس لفظ کے مطابق فعل یا شبہ فعل محذوف مانیں گے جس کے ساتھ جار مجرور کا تعلق ہے۔ مثلاً جار مجرور اگر خبر کی جگہ واقع ہوں تو فعل یا شبہ فعل مبتدا کے مطابق محذوف مانیں گے: الرَّجُلُ (ثابت) فِي الدَّارِ الْإِمْرَأَةُ ثَابِتَةٌ) فِي الدَّارِ. اور اگر صفت کی جگہ واقع ہوں تو فعل یا شبہ فعل موصوف کے مطابق محذوف مانیں گے

نحو1 جواب
3 دسمبر، 2024

فیدخل مسجدا غیرہ من ساعتہ کی نحوی ترکیب کر دے

یدخل فعل ھو ضمیر فاعل مسجدا موصوف غیر مضاف ہاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مفعول فیہ من جار ساعته مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول فیہ اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
27 نومبر، 2024

النیة كس قاعده صرفي كے تحت هوا

النیۃ اصل میں نِوْیَۃٌ تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نیۃ ہو گیا

صرف1 جواب
25 نومبر، 2024

نحو کو نحو کیوں کہتے ہیں

نحو کو نحو اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ لفظ عربی زبان کے لفظ "نحو" سے ماخوذ ہے۔ عربی زبان میں "نحو" کا معنی ہے "راستہ" یا "طریقہ"۔ نحو کی اصطلاح میں، یہ لفظ اس لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ نحو کی مدد سے ہم زبان کی درست تراکیب اور جملوں کا راستہ یا طریقہ سیکھتے ہیں۔ نحو کی اصطلاح میں، نحو کا مطلب ہے کہ زبان کی تراکیب اور جملوں کو درست طریقے سے استعمال کرنا۔ نحو کی مدد سے ہم زبان کی گرامر، تراکیب، اور جملوں کی ساخت کو سمجھتے ہیں۔

نحو1 جواب
3 دسمبر، 2024

لفظ (قرآن) کیا ہے مثال کے ساتھ بتایۓ

لفظ قرآن کا معنی ہے "پڑھنا" یا "تلاوت کرنا"۔ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی وہ مقدس کتاب ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھی۔ مثال کے طور پر "میں نے قرآن پاک پڑھا۔" اس جملے میں لفظ قرآن کا استعمال قرآن پاک کی تلاوت یا پڑھنے کے معنی میں کیا گیا ہے۔ لفظ قرآن کی دیگر مثالیں: - "قرآن پاک کی تلاوت کرنا" - "قرآن پاک پڑھنا"-

نحو1 جواب
20 نومبر، 2024

قِطَارَ کی صرفی تحقیق اغلَقتُ کی صرفی تحقیق یَدَی کی صرفی تحقیق غَسَلتُ کی صرفی تحقیق لَمَعَت کی صرفی تحقیق

قطار۔جمع مذکر مکسر۔اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر اغفلت۔واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال غسلت۔واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر لمعت واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح

صرف1 جواب
1 دسمبر، 2024

عینَا کی صرفی تحقیق القِط کی صرفی تحقیق انکَسَرَت کی صرفی تحقیق تَشکُرُ کی صرفی تحقیق ثَروَةُکی صرفی تحقیق سَائقُو کی صرفی تحقیق أسرَعَ کی صرفی تحقیق جَائ کی صرفی تحقیق

عینا مصدر ۔۔ القِط۔واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال انکسرتَ۔واحد مذکر حاضر فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب انفعال تشکر۔واحد مذکر حاضر فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر سائقو۔جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب مفاعلہ اسرع۔واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال جای۔واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی+مہموز اللام باب ضرب یضرب

صرف1 جواب
1 دسمبر، 2024

جیاد بنی ابی بکر تسامی علی کان المسومۃ . ترکیب کردیں

جیاد مضاف بنی ابی بکر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا تسامی فعل ھی ضمیر فاعل علی جار کان زائدہ المسومۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 نومبر، 2024

لَعِبنَا کی صرفی تحقیق اِبتَعِدکی صرفی تحقیق مَشَیتُ کی صرفی تحقیق رَکِبتُ کی صرفی تحقیق

لعبنا۔جمع متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب سمع یسمع ابتعد۔واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح سالم باب افتعال مشیت۔واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی باب ضرب یضرب رکبت۔واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر

صرف1 جواب
1 دسمبر، 2024

یمسح المقیم یوما و لیلۃ والمسافرثلاثہ ایام بلیا لیھا کی نحوی ترکیب سینڈ کر دیں

یمسح فعل مضارع المقیم فاعل یوما و لیلۃ معطوف اور معطوف علیہ ملکر مفعول فیہ فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ المسافر فاعل فعل محذوف یمسح ثلاثۃ ایام مضاف مضاف الیہ ملکر مفعول فیہ ب حرف جر لیالھا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل ظرف لغو مفعول فیہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا

نحو1 جواب
29 نومبر، 2024

(وافعل التفضیل المذکر منه ) کی صحیح اعراب اور ترکیب و ترجمہ بیان کیجئے؟شکریہ

افعلُ التفضیلِ المذکرُ منہ فعل مذکر اسم تفضیل کا صیغہ بر وزن افعل افعل۔۔ مضاف۔۔ موصوف۔۔۔ ذوالحال التفضیل۔۔ مضاف الیہ المذکر۔۔ صفت۔۔ افعل منہ۔۔ جار مجرور۔۔۔ حال حال ذوالحال مل کر مبتدا موجود۔۔۔ محذوف خبر مبتدا و خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 دسمبر، 2024

المسح کی نحوی تحقیق سینڈ کر دیں

دیئے گئے پیٹرن پر آپ خود نحوی تحقیق کر سکتے ہیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
1 دسمبر، 2024

مفعول مطلق کے فعل ناصب کو کہاں اور کتنے جگہ حزف کیا جاتا ہے

مفعول مطلق کے فعل ناصب کو دو جگہ حذف کیا جاتا ہے 1 سماعا۔۔ 2 ۔قیاسا 1۔جس مفعول مطلق کے فعل ناصب کو ذکر کرنا مسموع نہ ہو وہاں اس کا حذف سماعا واجب ہے جیسے سقیاً۔رعیاً وغیرہ 2جہاں فعل محذوف کا قرینہ یا قائم مقام پایا جائے وہاں اسے قیاسا حذف کرنا واجب ہے جب مفعول مطلق مکرر واقع ہو جب مفعول مطلق بصیغہ تثنیہ واقع ہو

صرف1 جواب
25 نومبر، 2024

افعال ناقص کو جملہ فعلیہ کیوں کہا جاتا ہے حالانکہ وہ اسم اور خبر پر داخل ہوتا ہے تو اِس بنا پر تو جملہ خبریہ ہونا چاہئے ؟

کیونکہ جس طرح فعل فاعل کا محتاج ہوتا ہے ایسے ہی فعل ناقص بھی اپنے اسم اور خبر کا محتاج ہوتا ہے اور جملہ اسمیہ اور فعلیہ جملہ خبریہ ہی کی اقسام ہیں

صرف1 جواب
2 دسمبر، 2024

نحو کس نے بناٸی

نحو کی بنیاد عرب کے مشہور گرامرین اور لسانیات کے ماہرین نے رکھی۔ ان میں سے چند مشہور نام یہ ہیں: 1. سیبویہ (760-796 عیسوی): انہیں عربی نحو کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی مشہور کتاب "الکتاب" میں عربی نحو کی بنیادیں رکھیں۔ 2. الخلیل بن احمد الفراہیدی (718-791 عیسوی): انہوں نے عربی زبان کی پہلی گرامر کتاب "کتاب العین" لکھی۔ 3. السیرافی (886-979 عیسوی): انہوں نے سیبویہ کی کتاب "الکتاب" پر تبصرہ لکھا اور عربی نحو کی مزید وضاحت کی۔

نحو1 جواب
1 دسمبر، 2024

کثرت استعمال سے کیا مراد ہے

کثرت استعمال سے مراد ہے کہ کسی لفظ، جملے یا اصطلاح کا بار بار استعمال کیا جائے۔ یہ استعمال روزمرہ کی زندگی میں، زبان میں، یا کسی خاص حوالے میں ہو سکتا ہے۔ کثرت استعمال سے لفظ یا جملے کی اہمیت، مقبولیت، یا عام استعمال میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نحو1 جواب
1 دسمبر، 2024