عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

والتعليقات كثيرة فى تراجم صحيح البخاري کی نحوی ترکیب کریں

التعلیقات مبتدا کثیرۃ شبہ فعل اس میں ھی ضمیر فاعل فی جار تراجم مضاف البخاری مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو شبہ فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
10 دسمبر، 2024

والرفع قد يكون صريحا وقد يكون حكماً کی نحوی ترکیب کریں

والرفع مبتدا قد يكون فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اسم فعل ناقص صريحا فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ وقد يكون فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم حكماً فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ و معطوف ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
10 دسمبر، 2024

نحو کا ہماری زندگی میں کیا مقصد ہے

ایک مسلمان کے لئے زندگی گزارنے کا دستور العمل قرآن و حدیث ہے لیکن قرآن و حدیث عربی زبان میں جسے غیر عربی کےلئے سمجھنا مشکل ہے قرآن و حدیث کو نحو و صرف کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے جیسے قرآن و حدیث ہمارے لئے زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہیں نحو بھی ضروری ہے

نحو1 جواب
14 دسمبر، 2024

فعل ماضی بھی مبنی ہے اور حرف بھی پھر حرف کی صرفی تحقییق کیوں نہی ہوتی

صرفی تحقیق ہونا کلمات کے مبنی یا معرب ہونے پر موقوف نہیں بلکہ اشتقاق پر مبنی ہوتا ہے کہ اب حروف کی صرفی تحقیق نا ہونا اس وجہ سے نہیں کہ وہ مبنی ہیں بلکہ اس سے کوئی صیغے بنتے ہی نہیں اس وجہ سے صرفی تحقیق نہیں ہوتی

نحو1 جواب
13 دسمبر، 2024

صرف صغیر بنانا کیوں ضروری ہے اور اس کو بنانے کا طریقہ کیا ہے صرف صغیر اور صرف کیبر بنانے کا فائدہ کیا ہے رہنمائی فرما دیں

صرف صغیر و کبیر بنانا فقط پریکٹس کے لئے ہے اس سے فایدہ یہ ہوتا ہے کہ طالب علم گردانیں یاد کر کے عربی زبان کے افعال اور ان کے ابواب پر مہارت حاصل کر لیتا ہے جس کے ذریعے عربی عبارت پڑھنا آسان ہو جاتا ہے

صرف1 جواب
9 دسمبر، 2024

سوال یہ ہے کہ صرف صغیر میں مصدر کو ماضی مضارع کے بعد ذکر کیوں کیا جاتا ہے پہلے کیوں نہیں کیا جاتا اور اس میں فذاک اور ھو کیوں ذکر کیا جاتا ہے

در اصل یہ گردان اس ترتیب پر ہے کہ کہ ترکیبی لحاظ سے بھی درست رہے اب مصدر کو فعل ماضی و مضارع کے بعد ذکر کرنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مفعول مطلق بنے اور فذاک و ھو ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بعد صفت کے صیغے یعنی اسم فاعل و مفعول ہیں جو کہ ترکیبی لحاظ ذاک اور ھو کی خبر بنیں گے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ صفت کے صیغے کے لیے کوئی اعتماد یعنی چیز ہونا ضروری ہے جس کے ساتھ یہ قائم ہوں

صرف1 جواب
10 دسمبر، 2024

الطلاق علی ضربین صریح و کنایتہ کی نحوی تحقیق

الطلاق مبتدا علی جار ضربین مبدل منہ صریح معطوف علیہ و حرف عطف کنایۃ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
12 دسمبر، 2024

جاء زید اخوک ۔۔۔ اس میں بدل اور مبدل منہ کون ھوگا۔نیز بدل اور مبدل منہ کی پہچان ھم کیسے کریںگے

جاء زید اخوک جاء فعل زید مبدل منہ اخوک مرکب اضافی بدل مبدل منہ بدل ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ مبدل منہ اور بدل کی پیچان آسان سی یہ ہے کہ جب دو اسم آ جائیں اور دونوں کا مقصود ایک ہی ذات ہو تو وہ مبدل منہ بدل بنیں گے جیسے آپ کی مثال میں زید اور اخوک دونوں ایک ہی ذات ہیں تو یہ مبدل منہ بدل بنیں گے

نحو1 جواب
12 دسمبر، 2024

الوتر واجب وھو ثلاث رکعات بتسلیمات کی ترکیب کر دیں

الوتر مبتدا واجب خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ھو مبتدا ثلاث مضاف رکعات مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر موصوف ب جر تسلیمتین مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
8 دسمبر، 2024

یُدَعُّوْنَ صیغہ کی صرفی تحقیق

آپ کے لگائے گئے اعراب کے مطابق صیغہ کی صرفی تحقیق صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں یُدْعَعُون تھا قاعدہ دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے عین کی حرکت دال کی طرف نقل کر کے عین کا عین میں ادغام کیا تو یُدَعُّون ہوگیا

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

النبی کی ا اصل اور اس میں تعلیل ہوئی ہے کیا؟؟

صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں نبیو تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نبیٌّ ہو گیا

صرف1 جواب
7 دسمبر، 2024