عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

جمع حقیقی اور حکمی کسے کہتے ہیں؟

در اصل جمع اس اسم کو کہتے ہیں جس سے دو سے زائد ایسے افراد سمجھے جائیں کہ جو ایک ہی جنس کے ہوں، جیسے"رجال، نساء" یعنی ایک سے زائد جتنے بھی افراد ہوں پہلے فرد کی جنس سے ہی ہوں تو اسے کہتے ہیں جمع حقیقی، اور اگر پہلے فرد کی جنس سے نہ ہوں تو اسے جمع حکمی کہتے ہیں۔۔

نحو1 جواب
27 نومبر، 2024

واما من امن وعمل الصالحا فله جزاء الحسنى میں جزا کیوں منصوب ہے

تفسیر بیضاوی میں اس کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں: 1۔ یہ فعل محذوف"یجزی" سے مفعول مطلق بنے گا۔ 2۔ تمیییز ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ مزید بھی چند توجیہات موجود ہیں جنہیں مذکورہ آیت کی تفسیر کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔

نحو1 جواب
29 نومبر، 2024

فعل. کی نحوی تحقیق کیسے کرتے ہیں

صرفی لحاظ سے اس کی تحقیق میں ماضی و مضارع و امر نہی متحقق ہونے کے بعد دو چیزیں دیکھی جائیں گی۔۔۔ 1۔ ان پر کوئی عامل ناصب و جازم داخل ہوا ہے یا نہیں جو عامل ہوگا اس کے عمل کو ظاہر کریں گے۔۔ 2۔ اور ان کے فاعل کی وضاحت ضروری ہوگی۔ 3۔ مذکورہ چیزیں دیکھنے کے بعد جملے کی قسم متعین کرنا ہوگی اور اس جملے کا اعراب بیان کرنا ہوگا۔ نحوی تحقیق میں اعراب کو دیکھا جاتا ہے۔

نحو1 جواب
30 نومبر، 2024

نومی اور خوصمت کی تعلیل اورصیغہ

نومی۔واحد موئث حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب نصر ینصر تعلیل۔اول أنومُ تھا ی واحد مؤنث حاضر کی ہے قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر فاء کلمہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلی کی حاجت نہیں رہتی تو نم ہوگیا پھر حذف شدہ واو دیگر صیغوں میں واپس آگیا تو واحد مؤنث نومی ہوگیا خوصمتَ۔واحد مذکر حاضر فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب مفاعلہ

صرف1 جواب
29 نومبر، 2024

مبیع کی صرفی تحقیق اور تعلیل بتا دیں

واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد اجوف یائی باب ضرب یضرب تعلیل اصل میں مبیوع تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ یاء کو گرا دیا تھا مبوع ہوا اجوف یائی کا اسم مفعول ہونے کی وجہ ماقبل ضمہ کو کسرہ سے بدلا مَبِوْع ہوا پھر قاعدہ لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے تو پھر مبیع ہوگیا ۔

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024

الجماع مصدر يا جامد

در اصل مصدر اور اسم جامد دو الگ چیزیں نہیں ہیں بلکہ مصدر اسم جامد کی ہی ایک قسم ہے۔ اسم جامد کی دو صورتیں ہیں: 1۔ ایسا اسم جامد جس میں کوئی وصفی معنی نہ پایا جائے۔ 2۔ ایسا اسم جامد جس میں وصفی معنی پایا جائے۔ اس دوسری صورت میں اسم جامد کو مصدر کہتے ہیں۔ باقی رہی یہ بات کہ جماع مصدر ہے یا نہیں تو جماع باب مفاعلہ "جامع یجامع" کا مصدر ہے۔

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024

و علئ قد تکون بمعنی الباء کی ترکیب میں باء مضاف الیہ ہے تو اس پر الف لام ہے لیکن اسی طرح قد تکون بمعنی فی کی ترکیب میں فی مضاف الیہ ہے تو لہذا اس پر بھی الف لام ہونا چاہے تھا لیکن ادھر اس پر الف لام کیوں نہیں ہے؟

در اصل الف لام آنا اسم کا خاصہ ہے اور جبکہ حروف اسم نہیں ہوتے اور یہ ہوتے بھی مبنی الاصل ہیں، جن میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، البتہ جب انہیں کسی جگہ معین کر کے ان کی وضاحت کی جا رہی ہوتی ہے تو یہ معین ہونے کی وجہ سے اسم معرفہ بن جاتے ہیں۔۔ اور وہ حروف جو ایک حرفی ہوتے ہیں انہیں کھول کر اور بنفسہ دونوں طرح لکھا جاتا ہے۔۔۔ جیسے لام، با، تاء وغیرہ یوں انہیں جب کھول کر لکھا جاتا ہے تو یہ معرب میں چلے جاتے ہیں۔۔۔ اور ان پر اسم معرب والے احکام جاری ہوتے ہیں اور یوں حرف سے اسم میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ان پر الف لام یا تنوین دونوں میں سے کچھ بھی داخل ہو سکتا ہے۔۔۔۔ جبکہ ایک حرف سے زائد والے حروف کھول کر نہیں لکھے جاتے اس لیے ان کی تعیین صرف انہیں معین کر کے بیان کرنے سے ہی وہ اسم علم قرار پاتے ہیں۔۔ وہاں الف لام کے ذریعے انہیں معرفہ کرنے کی حاجت نہیں پڑتی۔

نحو1 جواب
27 نومبر، 2024

شرح مئہ عامل کی شروحات کے نام بتا دیجیے۔

یہ چند عربی حواشی و شروحات کے نام ہیں: شرح الشرح الفرح الکامل التوضیح الکامل للمفتی اکمل مد ظلہ تکشیف العوامل یہ چند اردو شروحات کے نام ہیں: التوضیح الکامل.. مفتی فیض احمد اویسی رحمتہ اللہ علیہ البشیر الکامل الشرح الکامل للمفتی اکمل مد ظلہ ضیاء الترکیب

نحو1 جواب
28 نومبر، 2024

حروف عاملہ اور غیر عاملہ کونسے ہیں ؟

حروف عاملہ۔ حروف جارہ ۔حروف مشبہ بالفعل ۔مانفی۔لائے نفی۔حروف استثناء ألّا۔حروف ندا یاء۔اؤ بمعنی مع۔حروف ناصبہ ۔حروف جازمہ حروف غیر عاملہ حروف تنبیہ ۔حروف ایجاب ۔حروف تفسیر۔حروف مصدریہ۔حروف توقع۔حروف استفہام ۔حروف ردع۔نون تاکید۔لام مفتوحہ۔حروف زیادت۔حروف شرط۔حروف عطف

نحو1 جواب
28 نومبر، 2024

اسم سے جمع کیسے بناتے ہیں؟اور یہ معلوم کیسے ہو کہ کس اسم کی جمع سالم آئے گی اور کس اسم کی جمع مکسر آئے گی؟

کسی بھی اسم سے جمع (مذکر سالم) بناتے وقت اس اسم کے آخر میں (ون) یا (ین) کا اضافہ کیا جاتا ہے جیسے مسلم سے مسلمون اور کسی بھی اسم سے (مؤنث سالم )بناتے وقت اس اسم کے آخر میں (ات) کا اضافہ کیا جاتا ہے جیسے مسلم سے مسلمات دوسری بات کسی بھی اسم سے جمع بناتے وقت اگر واحد کا صیغہ سلامت ہوگا تو جمع سالم آئے گی مسلم سے مسلمون اگر واحد کا صیغہ سلامت نہ ہو تو جمع مکسر آئے گی جیسے قلم سے اقلام

صرف1 جواب
28 نومبر، 2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔حضرت ! قاعدۂکلی اور قاعدۂ اکثری کی کیا تعریف ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

قاعدہ کلی وہ قاعدہ ہوتا ہے جو اپنی تمام تر جزئیات پر صادق آئے یعنی وہ قاعدہ اپنے تحت تمام افراد پر صادق آتا ہے جیسے فاعل کا مرفوع ہونا جبکہ قاعدہ اکثری وہ قاعدہ ہوتا ہے جو اپنے تمام افراد پر تو صادق نا آئے البتہ اکثر پر صادق آئے جیسے غیر منصرف پر کسرہ نہیں آتا یہ اکثری قاعدہ کیوں کہ الف لام یا اضافت کے وقت غیر منصرف پر کسرہ بھی آ جاتا ہے

نحو1 جواب
14 نومبر، 2024

من قال قال الله فقد كفر کی ترکیب

من حرف شرط قال فعل ھو ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر قول قال بمعنی قیلولہ۔فعل اللہ لفظ اللہ اسم جلالت فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر مقولہ قول اور مقولہ ملکر شرط ف۔جزائیہ قد حرف تحقیق کفر فعل ھو ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر جزاء شرط و جزاء ملکر جملہ شرطیہ جزائیہ۔

نحو1 جواب
28 نومبر، 2024

یا طالعا جبلا ۔ یہ شبہ مضاف ھے لیکن سمجھ میں نہی اتی کیسے شبہ مضاف ھے

مشابہ مضاف ہونے کے دو مطلب ہیں ایک تو وہ اسم جو ما بعد اسم کے ساتھ ملکر مکمل ہو جیسے مضاف مضاف الیہ کے ساتھ مکمل ہوتا ہے دوسری وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ مشابہت اعراب کے اعتبار سے ہے یعنی جیسا مضاف کا اعراب ہوتا ہے ویسے ہی مشابہ مضاف اسماء کا اعراب ہوتا ہے اسی وجہ سے مشابہ مضاف کہلاتے ہیں

نحو1 جواب
27 نومبر، 2024

یَصطاد کی صرفی تحقیق اور تعلیل بتا دیجیۓ

واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افتعال تعلیل۔ اصل میں یہ یصتود تھا قاعدہ باب افتعال کے فا کلمے میں ص۔ض۔ط۔ظ آجائے تو تاء افتعال کو طاء سے بدلنا واجب ہے ۔اس قاعدے کو مدے نظر رکھا تو یصطود ہوگیا پھر قاعدہ لگا کہ واو یا متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدل دینا واجب ہے تو پھر یصطاد ہوگیا۔

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024

‌ ضمیر مرفوع متصل ضمیر منفوع منفصل ضمیر منصوب متصل ضمیر منصوب منفصل تو اتی ہیں یعنی ان کی متصل بھی اتی ہے اور منفصل بھی اتی ہے لیکن ضمیر مجرور متصل ہی اتی ہے صرف اس کی منفصل کیوں نہیں اتی

ضمیر مجرور منفصل نہیں آتی وگرنہ جار کا مجرور پر مقدم ہونا لازم آئے گا مطلب یہ کہ ہم یوں نہیں کہ سکتے مررت زید ب۔ بلکہ مررت بزید کہنا درست ہوتا ہے

نحو1 جواب
27 نومبر، 2024

فم كي اصل اور تعليل بتا دين

فم کی اصل فمو ہے یہ ان اسماء میں سے ہے جن کے لام کلمے کو حذف کیا جاتا ہے اس کے عوض کوئی اور حرف لایا جاتا ہے جب اس کی تثنیہ بنائیں گے تو پھر اسی محذوف کو لوٹانا ہوتا ہے لیکن فم کی جب تثنیہ بنے گی اس کے واو کو نہیں لوٹائیں گے بلکہ فمان کہیں گے ید کی بھی صورت حال یہی ہے

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024

قد تکون بمعنی فی کی ترکیب میں فی کو مضاف الیہ ہونے کے باوجود الف لام کیوں نہیں دیا گیا

مضاف الیہ پر الف لام آ سکتا ہے لیکن آنا ضروری نہیں ہوتا اور یہاں فی مراد اللفظ ہے اور جب کسی کلمے سے مراد معنی کی بجائے لفظ ہو تو وہ علم ہوتا ہے اور علم پر الف لام لانا درست نہیں

نحو1 جواب
25 نومبر، 2024

فن صرف کی مشہور و معروف کتاب جس کا نام علم الصیغہ ہے اس میں معتل کا قاعدہ نمبر 14 ہے کہ جس جگہ و اور ی جمع ہو جائے ان میں سے پہلا والا ساکن ہو تو و ی ہو جاتا ہے پھر ی کا ی میں ادغام کر دیتے ہیں اور اگر ماقبل ضمہ ہو تو کسرہ سے بدل دیتے ہیں لیکن ایک لفظ ایسا ہے جس میں مذکورہ قائدہ بھی پایا جاتا ہے لیکن باوجود اسکے قائدہ عمل نہیں کر رہا ہے وہ لفظ ہے ايوم یا کے سکون اور و کے فتحہ کے ساتھ سوال یہ ہے کہ یہاں قائدہ کیوں نہیں پایا گیا

مکمل قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ واو جو دوسرے سے بدلی ہوئی نہ ہو اور کسی غیر ملحق کلمے میں واو اور یاء جمع ہو جائیں ان میں سے پہلا ساکن ہو تو اسے یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کریں گے جیسے سیود۔سے سیید پھر سیّد

صرف1 جواب
21 نومبر، 2024

نو اسباب منع صرف میں سے پہلا عدل علمیت اور وصف کے ساتھ جمع ہو جاتا ہے لیکن وزن الفعل کے ساتھ جمع نہیں ہوتااس عبارت میں تین اسباب کا کا بتا دیا اب سوال یہ ہے کہ باقی اچھ اسباب عدل کے ساتھ جمع کریں گے یا نہیں اگر نہیں کریں گے تو کیوں نہیں کریں گے اور اگر کریں گے تو کیوں کریں گے

تانیث کے لیے علمیت ضروری ہے عدل نہیں کیونکہ اگر علم شرط نہ ہو تو تانیث معرض زوال میں آئے گی ۔ علمیت میں بھی علمیت کا ہونا ضروری ہے کیونکہ معرفہ کی دیگر اقسام کسی وجہ سے شرط نہیں بنی بس علم باقی تھا اسے ہی شرط بنایا گیا ۔ عجمہ ۔کے لیے بھی عدل ضروری نہیں جمع کے لیے جمع منتھی الجموع کے وزن پر ہونا ضروری ہوتا ہے ترکیب اور الف نون زائدتان کے لیے بھی علم ہونا ضروری ہے خلاصہ۔ ان اسباب ستہ میں سے کسی سبب۔ کے لیے عدل کا ہونا ضروری نہیں

نحو1 جواب
26 نومبر، 2024

اسم مبالغ کے اوزان اور صفت مشبہ کے بعض اوزان ملتے ہیں ہم اس میں فرقکے سے کریں کے یہ صفت مشبہ ہے اور یہ اسم مبالغہ ہے مثال فعیل ہے

معنی کے اعتبار سے پہچان ہوگی کیونکہ صفت مشبہ کی دلالت دائمی صفت پر ہوتی ہے جیسے کبیر بروزن فعیل جبکہ اسم مبالغہ میں فاعل کی مصدری معنی پر زیادتی ہوتی ہے جیسے علیم بھت جاننے والا اب وزن ایک ہی ہے فعیل لیکن معنی کو دیکھ کر ہم نے اسم مبالغہ اور صفت مشبہ میں فرق کیا

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024