عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

ترون کی تعلیل

اصل میں تَرْءَیُوْنَ تھا قاعدہ لگا ہمزہ متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر تَرَیُوْنَ ہوا پھر قاعدہ لگا واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر یاء کو الف سے بدلا تو اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف ساقط ہوا اور ترون ہوگیا

نحو1 جواب
16 مارچ، 2026

فعل ماضی کی گردان بنانے کا اسان طریقہ اسان طریقے سے سمجھا کہ اچھی طرح فعل ماضی کی گردان ا جائے

ماضی کی اقسام کو مدے نظر رکھا جائے پھر آسانی ہوگی جیسے اگر مطلق ہے تو کیسے صیغہ آئے گا جیسے ضرب اسی طرح جب ماضی قریب ہے تو کس چیز کا اضافہ ہوگا بعید ہے تو کس چیز کا اضافہ ہوگا اس طرح کی علامتیں واضح رہیں تو گردان بنانا آسان ہوگا

نحو1 جواب
5 اگست، 2026

مکیل کی تعلیل کردیں

یہ اصل میں مکیول تھا قاعدہ لگا واؤ یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر مَکُیْوْلْ ہوا پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے یاء گرگئی اس یاء کے بدلے کاف پر کسرہ دیا پھر قاعدہ واؤ ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر مکیل ہوا

نحو1 جواب
16 اپریل، 2026

افعال مدح و ذم کا فاعل کونسا بنتا ہے اور مخصوص بالمدح یا ذم کونسا بنتا ہے

افعال مدح و ذم کا فاعل معرف باللام ۔ یا معرف باللام کی طرف مضاف ہوتا ہے کبھی فاعل ضمیر مستتر ہوتا ہے اس صورت میں فعل کے بعد ما بمعنی شیئا یا کوئی نکرہ اسم آتا ہے اور یہ دونوں اس ضمیر کی تمییز بنتے ہیں

نحو1 جواب
20 اپریل، 2026

الاباحة کی تعلیل بتائیں

اصل میں ابْوَاحُ تھا بر وزن اکرام قاعدہ لگا باب افعال اور استفعال کے مصدر میں عین کلمہ کی جگہ اگر واؤ یا یاء ہو تو واؤ یا یاء کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کرکے واؤ اور یاء کو الف سے بدل کر حذف کردیں اور اس کے عوض آخر میں گول تاء کا افاقہ کریں اس قاعدہ کے مطابق یہ اباحۃ ہوگیا

نحو1 جواب
30 اپریل، 2026

بسمللہ الرحمان الرحیم کی نحوی ترکیب آسان سا سوال؟

ب حرف جر اسم مضاف لفظ اللہ اسم جلالت موصوف الرحمن صفت اول الرحیم صفت ثانی موصوف اپنی دونوں صفتوں سے ملکر مضاف الیہ مضاف و مضاف الیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اشرع فعل کے اشرع فعل انا فاعل اپنے ظرف مستقر سے ملکر جملہ فعلیہ لفظا خبریہ معنی انشائیہ ہوا

صرف1 جواب
2 اگست، 2026

حضرت یہ فرمائیے کہ مصدر مشتق جامد کی واضح علامت کیا ہے جن سے پوری طور پر پتہ چل جائے کہ یہ مصدر ہے یہ کلمہ مشتق ہے اور یہ کلمہ جامد ہے

مصدر کے اردو ترجمے میں عموما نہ آتا ہے جیسے ضرب(مارنا) مشتق کی جو اقسام ہیں انہیں توجہ میں رکھا ہے جیسے اسم فاعل ۔ مفعول ۔ صفت مشبہ ۔ اسم تفضیل جامد عموما ذات اور نام ہوتے ہیں

نحو1 جواب
9 اپریل، 2026

الحمد للہ ربّ العالمین کی ترکیب کیجۓ

الحمد مبتدا ل حرف جر لفظ اللہ اسم جلالت موصوف رب مضاف العالمین مضاف الیہ مضاف و مضاف الیہ ملکر صفت موصوف و صفت ملکر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت اسم فاعل کے اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ لفظا خبریہ معنی انشائیہ ہوا

صرف1 جواب
14 اپریل، 2026

انّما صنعوا كيدُ ساحرِِ ۔۔۔۔اس کی ترکیب مطلوب ہے اور یہاں کید پر پیش کیوں؟

ان حروف مشبہ بالفعل ما موصولہ صنعوا فعل مضارع ھم ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر صلہ اسم موصول اپنے صلے سے ملکر ان کا اسم کید مضاف ساحر مضاف الیہ مضاف و مضاف الیہ ملکر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
1 مئی، 2026

هذا كتاب النحو احب ان اقرء منها. Is ki tarkeeb kiya hogi

ھذا اسم اشارہ ھدایۃ مضاف النحو مضاف الیہ مضاف و مضاف الیہ ملکر مبتدا احب فعل مضارع انا ضمیر فاعل ان مصدریہ اقرء فعل مضارع انا ضمیر فاعل من حرف جر جا ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل ظرف لغو سے ملکر مصدر کی تاویل میں ہوکر احب فعل کا مفعول بہ احب فعل اپنے فاعل اور مفعول سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
13 جون، 2026

سبحان ذی الملک و الملکوت اس کی نحوی ترکیب کریں دلیل کے ساتھ

سبحان مضاف ذی مضاف الیہ ہوکر پھر مضاف الملک معطوف علیہ و حرف عطف الملکوت معطوف معطوف علیہ حرف علف معطوف ملکر ذی کا مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر سبحان کا مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مفعول مطلق فعل محذوف سبحتُ کا سبّحتُ فعل انا ضمیر فاعل اپنے مفعول مطلق سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا

صرف1 جواب
22 اپریل، 2026

ماضی بعید کے شروع میں "ما" کے استعمال کی کیا وجہ ہے؟ "جیسے ما کان فعل " اس کی نحوی اور صرفی توجیہ کیا ہے؟ جبکہ ماضی قریب وغیرہ میں "ما" درمیان میں آتی ہوئی نظر آتی ہے، "جیسے قد ما فعل" اس کا فرق واضح کریں۔

ما کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں جیسے نافیہ موصولہ ۔ موصوفہ۔ استفہامیہ وغیرہ

نحو1 جواب
6 جون، 2026

حدّثنا عبداللہ بن یزید کی ترکیب کرے

حدث فعل ماضی مطلق مثبت معروف نا ضمیر منصوب متصل مفعول بہ عبد اللہ مضاف و مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوکر موصوف بن مضاف یزید مضاف الیہ مضاف و مضاف الیہ ملکر صفت موصوف و صفت ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا

صرف1 جواب
22 جولائی، 2026

اسم فاعل اور فاعل میں کیا فرق ہے؟

کچھ فرق ہے اسم فاعل عامل ہوتا ہے جبکہ فاعل عامل نہیں ہوتا فاعل سے قبل فعل ضروری ہے جبکہ اسم فاعل میں ایسا نہیں فاعل کا مرفوع ہونا ضروری ہے جبکہ اسم فاعل کا نہیں فاعل کا مشتق ہونا ضروری نہیں جبکہ اسم فاعل کا مشتق ہونا ضروری ہے اسم فاعل کے مخصوص اوزان ہیں جبکہ فاعل کے اوزان نہیں

صرف1 جواب
29 جولائی، 2026