عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

عدل کو تحقیق اور تقدیر کے ساتھ کیوں خاص کیا کہ یہ عدل جو ہوگا یا تو تحقیق کے اعتبار سے ہوگا تقدیر کے اعتبار سے ہوگا یہ قید کیوں ہے

عدل کا انحصار صرف دو چیزوں میں ہی سکتا ہے یا تو معدول عنہ خارج میں موجود ہوگا یا نہیں اگر ہوگا تو تحقیقی وگرنہ تقدیری کیونکہ نحاۃ نے کچھ ایسے الفاظ دیکھے جنہیں عرب غیر منصرف استعمال کرتے ہیں اور اس میں ایک ہی سبب پایا گیا تو اس وجہ سے انہوں نے عدل تقدیری کو فرض کردیا جیسے عمر

صرف1 جواب
7 جون، 2026

الحمد لللہ رب العالمین واصلوۃ والسلام علی اشرف المسلمین سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین کی ترکیب کیجیے

الحمد للّٰه رب العالمین کی ترکیب سرچ فرما لیجئے الصلوۃ و السلام معطوف علیہ معطوف ملکر مبتدا علی جار اشرف مضاف المسلمین مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مبدل منہ یا مبیّن سیدنا مرکب اضافی ہو کر مبدل منہ یا مبین محمد عطف بیان یا بدل سیدنا اپنے بدل سے ملکر اشرف المسلمین کا بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ و عاطفہ علی جار آلہ معطوف علیہ اصحابه مرکب اضافی ہو کر موکد اجمعین تاکید مؤکد تاکید ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ظرف مستقر ثابتان کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ/خبریہ

صرف1 جواب
22 ستمبر، 2025

۱ صرف ضرب کلام ہے یا نہیں؟ کیونکہ کلام مسند اور مسند الیہ دونوں سے بنتا ہے جبکہ فعل صرف مسند ہے ۲: کلام دو اسموں۔فعل اور اسم سے بنتا ہے دونوں میں مسند الیہ اور مسند موجود ہیں میرا سوال ہے کہ کیا دوفعلوں سے کلام بنتا ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو کیا وجہ ہے

جی ضرب صرف کلام ہے چونکہ اس میں موجود ھو ضمیر مستتر اس کا فاعل ہے

نحو1 جواب
21 مئی، 2026

رفع نصب اور جر کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟

رفع کا لغوی معنی: اونچا کرنا، بلند کرنا۔ وجہِ تسمیہ: مرفوع اسم کا آخری حرف عموماً ضمہ (ـُ) لیتا ہے، جسے بلند یا اوپر کی حرکت سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس حالت کو رفع کہا جاتا ہے۔ نصب کا لغوی معنی: کھڑا کرنا، گاڑنا، قائم کرنا۔ وجہِ تسمیہ: منصوب اسم کا آخری حرف عموماً فتحہ (ـَ) لیتا ہے۔ عرب اہلِ لغت نے اس اعرابی حالت کو "نصب" کا نام دیا، کیونکہ یہ اسم کو ایک مخصوص نحوی مقام پر قائم کرتی ہے۔ جر کا لغوی معنی: کھینچنا، وجہِ تسمیہ: مجرور اسم حرفِ جر یا اضافت کی وجہ سے اپنے اصل مقام سے کھینچا جاتا ہے اور اس کے آخر میں عموماً کسرہ (ـِ) آتی ہے، اس مناسبت سے اسے جر کہا جاتا ہے۔

نحو1 جواب
4 جولائی، 2026