ما مررتُ الّا بزید ---- ترکیب کیسے ہوگی اس جملہ کی ؟
ما نافیہ مررت فعل اس میں ت ضمیر فاعل الا حرف استثناء ب جار زید مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 4,736 جوابات شدہ سوالات
ما نافیہ مررت فعل اس میں ت ضمیر فاعل الا حرف استثناء ب جار زید مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
فاعل مجرور نہیں ہو سکتا البتہ بعض اوقات حرف جر زائد آنے کی وجہ سے لفظا مجرور ہو سکتا ہے
مصدر ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب استفعال
کلمہ اور کلام
زید مبتدا قام فعل ابو مضاف ہاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اسم متمکن معرب کو کہتے ہیں اور غیر متمکن مبنی کو کہتے ہیں اور فرق وہی ہے جو معرب سور مبنی کے درمیان میں ہے
باب کی علامات یاد کر لیں اس سے پہچاننا آسان ہوگا
صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع شاءوا اصل میں شَیَءوا تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو شاءوا ہو گیا
اگر جملے کا پہلا جزء اسم ہو تو اسے مبتدا کہتے ہیں
واحد مذکر حاضر فعل مضارع بانون تاکید ثقیلہ ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب ۔۔
واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال ۔۔
اس میں میم زائدہ ہے باب تفعلل کے وزن پر جب کسی مجرد باب کو کیا جائے تو اس میں مختلف حروف زائد کر کے الحاق کیا جاتا ہے ان میں میم واؤ اور یاء ہیں
باب کی علامات یاد کر لیں اس سے پہچاننا آسان ہوگا
اس کا مطلب ہے کہ بلکل نا چھوڑنا تم دونوں
الف ممدودہ کی وجہ سے غیر منصرف ہے
یہ بات شرح ملا جامی کے کچھ حواشی میں بھی مذکور ہے جو جاء ابو القوم کے بارے میں ہے لیکن دیگر عربی کتب میں آج تک نہیں ملی جاء ابو القوم کا اعراب لفظی ہونا چاہئے کیوں کہ یہاں ابو ابی اور ابا میں جو حرف اعراب ہے وہ تو تبدیل ہو رہا ہے بس پڑھنے میں نہیں آ رہا و اللہ اعلم بالصوب
یہ باب افتعال کا صیغہ ہے
کوئی مخصوص فرق نہیں ہوتا لازم اور متعدی دونوں ہی الگ ہیں لازم فعل میں فعل کا اثر صرف فاعل تک رہتا ہے جبکہ متعدی میں فعل کا اثر فاعل کے علاوہ کسی اور ذات پر بھی ہوتا ہے مجرد و مزید فیہ میں بھی مخصوص فرق نہیں ہوتا مجرد کا ہر باب اور اسی طرح مزید فیہ کا ہر باب اپنی خصوصیات رکھتا ہے اور اسی طرح معنی بھی دیتا ہے
اصل میں مُسْتَقْوِمٗ تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر مُسْتَقِوْمٗ ہوا پھر دوسرا قانون لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر مُسْتَقِیْمٗ ہوا
مستدرک یا استدراک کی اصطلاح مختلف فنون میں الگ الگ مفاہیم کی حامل ہے علم النحو میں یہ اصطلاح لکن کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جہاں اس کا مطلب ہوتا ہے عبارت سابقہ سے پیدا ہونے والے وہم کو دور کرنا جیسے جاء عمر اس کا مطلب ہوا : عمر آیا لیکن سامع یہ سمجھ سکتا ہے کہ عمر آیا ہے تو اس کے ساتھ بکر یا کوئی دوسرا شخص بھی آیا ہوگا تو اب متکلم آگے جاء عمر لکن بکر لم یجئ کہ عمر تو آیا لیکن بکر نہیں آیا یہ استدراک کا یہاں مفہوم ہوتا ہے
اسماء کنایہ وہ اسماء ہوتے ہیں جن کے ذریعے مبھم طریقے سے کوئی عدد یا بات بیان کی جاتی ہے جیسے میں نے اتنے اتنے پیسے دیئے اس مثال میں اتنے اتنے یہ اسماء کنایہ ہیں عربی میں اس کے لئے کم کآین کذا کیت و ذیت استعمال ہوتے ہیں
ما استفہامیہ مبتدا ھذا اس کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
نحو میں گردان نہیں ہوتی اس وجہ سے فرق بھی نہیں ہوگا
یہ باب افعال سے ہے
ملحق برباعی مزید فیہ میں سے ہے میم اس کا زائد ہوگا
غارمین جمع مذکر سالم الباری اسم منقوص الثانی اسم منقوص حماک اسماء ستہ مکبرہ
نحو کا مضاف الیہ جب جملہ ہوگا تو اس وقت اس جملے کو مراد اللفظ کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ جملہ بطور مثال لایا جاتا ہے جہاں اس کا معنی مراد نہیں ہوتا بلکہ فقط لفظ مقصود ہوتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جملہ مخصوص الفاظ کا مضاف الیہ بنتا ہے اور نحو ان الفاظ میں سے نہیں ہے
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف ثلاثی باب نصر ینصر
اعراب کی دو قسمیں ہیں اعراب بالحرکت اعراب بالحرف
جو اعراب کو قبول نہ کرے اسے مبنی کہتے ہیں
وہ کلمہ جس میں زمانہ نہ پایا جائے
باب تفعیل کی علامت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس کا عین کلمہ مشدد ہوتا ہے جیسے صَرَّفَ
اصل میں اُتْلُوُ تھا جب امر بنائیں گے تو آخر سے حرف علت ساقط ہو جائے گا پھر اُتْلُ ہوا
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر
یسمی فعل اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل عطف مضاف النسق مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ شرط مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا ان مصدریہ یکون فعل ناقص بین مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر معطوف علیہ واو حرف عطف بین مضاف متبوع مضاف مضاف الیہ ہا مضاف الیہ متبوع مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر بین کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ثابتا اسم فاعل کا مفعول فیہ ثابتا اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم احد مضاف حروف مضاف مضاف الیہ العطف مضاف الیہ حروف مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر احد کا مضاف الیہ احد مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر یکون فعل ناقص کا اسم فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ سے ملکر مصدر مؤول ہو کر خبر شرطہ مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ سیاتی فعل ذکرھا مرکب اضافی اس کا فاعل فی جار القسم موصوف الثالث صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزائے مقدم یا مثل جزاء ان حروف شرط شاء فعل اللہ فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط
اعراب کی دو قسمیں ہیں اعراب بالحرکت اعراف بالحرف
احمد میں مختلف احتمال ہیں اگر ہمزہ پر فتحہ پڑھیں تو یہ باب افعال سے فعل ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب بھی بن سکتا ہے اور صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل بھی بن سکتا ہے اور اگر کسرہ پڑھیں تو یہ فعل امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر بھی بن سکتا ہے اگر ہمزہ پر فتحہ اور میم پر کسرہ پڑھیں تو یہ صیغہ واحد مذکر فعل امر باب افعال سے ہو سکتا ہے
جمع متکلم فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر ۔۔
محترم آپ ہماری اسی ایپ میں مضامین والے سیکشن پر موجود مضامین کا مطالعہ کریں اور آپ اسی ایپ میں موجود جوابات کم از کم لازمی پڑھیں روزانہ دس بھی پڑھ لیں تو بہت ہیں اور صرف و نحو کی بنیادی کتب کا مطالعہ کریں صرف چند دن میں آپ کو رزلٹ مل جائے گا
مفعول کی پانچ اقسام ہیں مفعول مطلق مفعول بہ مفعول فیہ مفعول لہ مفعول معه
لفظ ای اور ایۃ ہمیشہ مضاف ہو کر استعمال ہوتے ہیں یا ضمیر کی طرف ہوں گے یا اسم ظاہر کی طرف اب اس کے یعنی ای مضاف الیہ اور مضاف کے بعد پورا ایک جملہ آتا ہے اگر پورا جملہ نا ہو تو سمجھ لیں کہ ضمیر محذوف ہو جو کہ مبتدا بن رہی ہے جیسے ایھم اشد میں ایھم تو موصول ہو گیا اس کے بعد اشد رہ گیا اب اشد مکمل جملہ نہیں ہے تو اس سے پہلے ھو ضمیر نکال لیں
بہت اچھا سوال ہے صرفی تحقیق دو طرح کے کلمات کی ہوتی ہے افعال متصرفہ یعنی وہ افعال جن کی گردانیں آتی ہوں ماضی امر نہی وغیرہ آتے ہوں اس سے افعال جامدہ خارج ہو گئے اسماء میں تمام اسماء کی صرفی تحقیق ہوتی ہے سوائے ان چند اسماء کے ایسے اسماء جو ہمیشہ مبنی ہوتے ہیں اس سے وہ اسماء نکل گئے جو خاص مقامات پر مبنی ہوتے ہیں اور اسماء عجمیہ کی بھی صرفی تحقیق نہیں ہوگی اب اس کو چند الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرفی تحقیق عربی معرب اسماء کی ہوتی ہے اس کے علاوہ کی نہیں تو اب آپ کے اعتراض کا جواب مل گیا ہوگا
ایضا اکیلا ہو یا عبارت میں آئے دونوں صورتوں میں یہ ہمیشہ مفعول مطلق بنے گا فعل محذوف آض کا
«لا أَعْبُدُ» لا نافية ومضارع فاعله مستتر «ما» اسم موصول مفعول به والجملة حال «تَعْبُدُونَ» مضارع مرفوع والواو فاعله والجملة صلة.
واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مضاعف باب ضرب یضرب ۔۔
جمع مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افتعال
اتفاق مصدر ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال اصل میں اوتفاق تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدے کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا ہے
باب افتعال سے
واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مضاعف ثلاثی باب نصر ینصر
جمع مذکر حاضر فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افتعال
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین باب فتح یفتح
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب ۔۔
ثم حرف عطف میں سے ہے
ف و ہ حروف اصلیہ ہیں فم کے
اللہ العلیم اللہ موصوف العلیم صفت موصوف صفت ملکر مرکب اضافی ہوا اللہ الرحیم رجل عالم رجل صغیر سب جملے اسی طرح موصوف صفت بنیں گے
باب سمع یسمع سے ہے
یہ اہل عرب کا استعمال ہے یعنی یہ سماعی دلیل سے ثابت ہے عقلی توجیہات بھی علماء کرام نے بیان کی ہیں جیسا کہ علل النحو وغیرہ میں دیکھی جا سکتی ہیں
وعی یعی سے عِ فعل امر ہے یہ بلکل ویسے ہے جیسے ق ہوتا ہے تعلیل یوں ہوگی کہ مضارع تعی سے امر بناتے ہوئے علامت مضارع کو حذف کیا پیچھے عِی بچا اب علامت مضارع کے بعد والا کلمہ متحرک ہے تو ہمزہ وصلیہ لانے کی ضرورت نہیں رہی اور مضارع کا آخر مجزوم ہوتا ہے اور اگر حرف علت ہو تو گر جاتا ہے یاء کو گرایا تو عِ بچ گیا یہ پورا طریقہ امر بنانے کے طریقے میں دیکھ سکتے ہیں
انا حنفی انا مبتدا حنفی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ بقیہ جملوں کی ترکیب بھی اسی طریقے سے ہوگی
قرات فعل تاء ضمیر اس کا فاعل ما موصولہ کتبت فعل تاء ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر قراءت کا مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
مررت فعل اس میں تاء ضمیر فاعل ب جار الذین اسم موصول ضربو فعل واؤ ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یہ دونوں صیغے ایک ہیں باب تفعل کا ایک قاعدہ ہے کہ جب اس کے مضارع میں دو تاء آ جائیں تو ایک کو حذف کرنا جائز ہے اب یہ قاعدہ جوازی ہے تو کبھی تنزل اور کبھی تتنزل استعمال ہوتا ہے
کوئی بھی قاعدہ جاری نہیں ہوا ہے
میں نے اس تمرین کو تین بار پڑھا ہے اور مجھے آپ کی بھیجی ہوئی عبارت نہیں ملی اور اس کا سکرین شاٹ بھی میں نے نیچے لگا دیا ہے
اس میں کوئی قاعدہ جاری نہیں ہوا ہے
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
مجرد میں یہ باب نصر ینصر سے آتا ہے
صرف صغیر نہیں آتی اس کی
یہ بھی جملہ درست نہیں کیونکہ صلہ میں موجود ضمیر موصول کے مطابق نہیں ہے مثالیں درست لکھ کر بھیج دیجئے
یہ مثال درست نہیں ہے کیوں کہ صلہ میں ضمیر موصول کے مطابق نہیں ہے
ماضی میں بھی وہ وہی ناقص کا قاعدہ نمبر چار جاری ہوتا ہے واؤ کو پہلے یاء سے بدلتے ہیں اور پھر یاء کو الف سے بدل دیتے ہیں
نیچے تصویر میں ملاحظہ فرمائیں
سکرین شاٹ میں جواب لکھا ہوا
صیغہ جمع مذکر سالم اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
مؤکد تاکید والی نہیں ہوگی
اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی ہے
جی ٹھیک فرمایا آپ نے
نصر فعل علی فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
قرآن کریم میں بہت ساری جگہوں پر کلمات کے آخر میں یاء لکھتے نہیں ہیں یہ قرآن کریم کا کتاب کا انداز ہے کوئی صرفی یا نحوی قاعدہ جاری نہیں ہوا جیسے و لہ الجوار المنشئت فی البحر کالاعلام میں الجوار میں یاء ساقط ہے ایسے بہت سارے مقامات ہیں
جی یہ بھی ایک علمی انداز ہوتا ہے، کہ فلاں کتاب میں اس کا جواب موجود ہے دیکھ لیجیے۔ باقی آپ کو یہ انداز پسند نہیں آیا تو معذرت خواہ ہیں۔ در اصل کچھ سوالات مسلسل پوچھے جا رہے ہوتے ہیں اور ان کے جوابات یا تو دیے جا چکے ہوتے ہیں یا جوابات طویل ہوتے ہیں اس لیے اشارہ کر دیا جاتا ہے کہ فلاں جگہ دیکھ لیں
اس کے دو جملوں یا چند لائنوں میں جواب دینا شاید نا ممکن ہو آپ اس کے لئے الترکیب مفتی اکمل صاحب کی کتاب کا مطالعہ فرمائیں یا ہماری اسی ایپ پر موجود مضامین کا مطالعہ فرمائیں
ان حرف مشبہ بالفعل الشمس اس کا اسم ان حرف مشبہ بالفعل ھا ضمیر اس کا اسم قاتلۃ اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل ل جار جراثیم مجرور جار مجرور ملکر ظرف اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر پیچھے والے ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
حال کا عامل فعل ہوتا ہے یا معنی فعل ہوتا ہے یعنی اگر فعل ہوگا عبارت میں تو وہی عامل ہوگا اگر شبہ فعل ہو تو وہی عامل ہوگا
طلحۃ غیر منصرف ہے علمیت اور تانیث لفظی کی وجہ سے
کلم المجازات یا اداۃ شرط ان کی تفصیل کے لئے خلاصۃ النحو یا ھدایۃ النحو ملاحظہ فرمائیں
ظروف مبنیہ کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے خلاصہ النحو یا ھدایۃ النحو ملاحظہ فرمائیں
بہت اچھی چیز ہے اگر اس کو حفظ کر لیں گے مولا کریم سے سے امید ہے کہ آپ کے سینے کو علم نحو کے لیے کھول دے گا
الطفل مبتدا یذھب فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
الرجل مبتدا شجاع خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ذیشان ہے ذی شان دو لفظوں سے مرکب ہے جس کا مطلب ہے عزت و مرتبے والا
معذرت آپ نے وزن کے اشتراک پر بات کی تھی تو پہلا جواب اسی مناسبت سے تھا بہر حال مکمل جواب یہ رہا عموما عربی زبان کے اوزان مشترک ہوتے ہیں جیسے کہ فعیل کا وزن ہی دیکھ لیں یہ صفت مشبہ اسم مبالغہ اور مصدر میں بھی پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اسم جامد کا بھی ایک وزن ہے تو یہ پہچان کرنا کہ آپ کا محل بحث لفظ کس قسم سے ہے تو یہ معانی پر انحصار کرتا ہے یعنی اگر لفظ صحیح کو دیکھیں تو یہ صفت کا معنی دیتا ہے جیسے ہم کہتے ہیں ھو الصحیح تو اس کا مطلب ہوا وہ قول یا فعل یا بندہ صحیح ہے تو یہاں صحیح ہونا بطور صفت ہے جو کسی ذات کے ساتھ قائم ہے البتہ دلیل کا معنی ہوتا ہے نشانی وغیرہ تو نشانی کوئی صفتی معنی نہیں ہے بلکہ یہ جامد ہے
ابن صفت ہے عمر کی تو اس وجہ سے کسرہ آیا ہے ترکیب عن جار عمر موصوف ابن مضاف الخطاب مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر عمر کی صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ۔۔۔۔
تجارہ دو معنی میں استعمال ہوتا ہے بطور پیشہ اور وہ چیز جس میں تجارت کی جا رہی ہو پہلے معنی کے اعتبار سے مصدر ہوگا مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب اور دوسرے معنی کے اعتبار سے جامد ہوگا اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح
صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح
دونوں الگ لفظ ہیں ایک مطلب ہے مالک اور دوسرے کا معنی ہے بادشاہ ہونا
کانت فعل ناقص الصغیرۃ اس کا اسم بکرا معطوف علیہ و ثیبا معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر کانت کی خبر کانت اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اعلم فعل اس میں انت ضمیر فاعل ان حرف مشبہ بالفعل اللہ اسم جلالت حرف مشبہ بالفعل کا اسم علی جار کل مضاف شیئ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر علی کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ہوئے قدیر کے قدیر اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر اعلم کا مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
صیغہ مبالغہ اور اسم تفضیل کے درمیانی بنیادی فرق یہ ہے کہ اسم مبالغہ فاعل کی زیادتی بتاتا ہے کہ فاعل کسی کام کرنے میں ماہر ہے جیسے ہم کہتے ہیں ڈرپوک اب عربی میں اس کے لئے آپ جبان کا لفظ استعمال کریں گے جس کا مطلب بزدل ڈرپوک ہوتا ہے یہاں جو شخص بہت ڈرپوک ہوتا ہے اس کے لئے بھی یہی استعمال کریں گے لیکن یہاں دوسروں سے موازنہ نہیں ہوگا بلکہ صرف فاعل میں ہی زیادتی بتائی جائے گی جبکہ اسم تفضیل میں فاعل کے لئے زیادتی دوسروں کے مقابلے میں بتائی جاتی ہے جیسے ہم کہیں وہ فلاں سے یا ان سب سے زیادہ علم والا ہے یہاں علم کی صفت کو فاعل کے لئے زیادہ مانا گیا ہے دوسروں کے مقابلے میں یہ فرق ہوتا ہے بنیادی
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
تقدیری اعراب معرب کلمات میں ہوتا ہے اور محلی اعراب مبنی اسماء کا ہوتا ہے