عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

اومن اسكا تحقيق

أُوْمِنَ اصل میں أء من تھا قاعدہ اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو واؤ سے بدل دیا تو اومن ہوگیا صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت مجہول ثلاثی مزید فیہ مہموز اللفاء از باب افعال

صرف1 جواب
25 اکتوبر، 2024

مقروةاسكا تحقيق

صیغہ واحد مؤنث اسم مفعول ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح اصل میں مقروءۃ ہو گیا قاعدہ جب ہمزہ سے قبل واو مدہ زائدہ یا یاء مدہ زائدہ یا یاء تصغیر آ جائے تو ہمزہ کو ماقبل حرف حرف کے ہم جنس کرنا جائز اور پھر دونوں کا ادغام کرنا واجب ہے مندرجہ بالا قاعدہ جاری ہوا تو مقروۃ ہو گیا

صرف1 جواب
25 اکتوبر، 2024

اسم تفضيل اور مبالغه كى تعريف كر كے بتاؤ أن دونو كے درميان كيا كيا فرق

اسمِ تفضیل کا بیان وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو وہ اسمِ مشتق جو فاعل میں مصدری معنی کی زیادتی پر دلالت کرے ان میں فرق یہ ہے کہ اسم مبالغہ میں کسی کے مقابلے میں زیادتی نہیں ہوتی اور اسم تفضیل میں کسی کے مقابلے میں زیادتی ہوتی ہے

صرف1 جواب
25 اکتوبر، 2024

سئم قاعده سميت تعليل كرو

تنبیہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور اس کی حرکت کے مواقف حرفِ علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین قریب، اور ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور ماقبل حرف کی حرکت کے موافق حرفِ علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین بعید کہلاتا ہے۔ مثلا سَئَلَ میں بین بین قریب اور بعید ایک ہی ہے وہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا ہے ، کیونہ ہمزہ بھی مفتوح ہے اور اس کا ماقبل بھی مفتوح ہے۔ اور سَئِمَ میں ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور یا ء کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین قریب ہے ، جبکہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین بعید ہے اور لَؤُمَ میں ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور واو کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین قریب جبکہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین بعید ہے

صرف1 جواب
25 اکتوبر، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ آپ سے سوال کرنا ہے کہ اَفْتَح اسم تفضیل بھی ہے اور فعل مضارع واحد متکلم بھی ہے تو ہم اس کے پہنچان کیسے کریں کہ یہ اسم تفضیل ہے یا فعل مضارع واحد متکلم ؟؟ فرق کیسے کریں؟؟

ان کے فرق کا کوئی قاعدہ کلیہ نہیں ہوتا یہ موقع محل سے پتہ چلتے ہیں

صرف1 جواب
28 اکتوبر، 2024

إتسر قاعده سميت تعليل كرو

قاعدہ نمبر 7 وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اصل میں ایتسر تھا مذکورہ بالا قاعدہ لگا تو اتسر ہو گیا

صرف1 جواب
25 اکتوبر، 2024

ولاتحضون کونسا صیغہ ہے اور کونسا بحث ہے اور کونسا باب ہے

اعراب تو لگے نہیں ہوئے ویسے مجھے یہ صیغہ یوں سمجھ آتا ہے لا یَحَضُّونَ صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع منفی معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں لایحضُضُون تھا دونوں ضاد متحرک تھے اور ما قبل ساکن تھا پہلے ضاد کی حرکت حاء کو دیکر دونوں کا ادغام کیا تو لایحُصُّون تھا

صرف1 جواب
27 اکتوبر، 2024

سواء کی صرفی تحقیق کیسے ہو گی؟

سواء کے مختلف معنی ہیں کبھی یہ صفت کے لئے آتا ہے اور کبھی جامد کے طور پر ویسے صفت مشبہ بروزن فعال بھی ہو سکتی ہے تو صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد لفیف مقرون از باب ضرب یضرب اور اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون بھی ہو سکتا ہے اصل میں سوای تھا یاء الف زائدہ کے بعد کلمے کے آخر میں واقع ہوئی تو اسے ہمزہ سے بدل دینا واجب تھا اسے ہمزہ سے بدلا تو سواء ہو گیا

صرف1 جواب
8 اکتوبر، 2024

تُخْفُوْنَ صیغہ کی مکمل صرفی تحقیق درکار ہے اور فَاَصَّدَقَ صیغہ کی مکمل صرفی تحقیق درکار ہے

تخفون صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال اصل میں تُخْفِیُون تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدہ کی تحت یاء کو کو حذف کر کے فاء کے ضمہ دیا اصدق صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل اصل میں تصدق تھا تاء کو صاد سے بدل کر صاد کا صاد میں ادغام کر کے شروع میں ہمزہ وصلیہ لگا دیا

صرف1 جواب
18 ستمبر، 2024

Me ye poch raha ho ke sega kese yad kare

صیغے کی تعلیل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ تلاش کریں حروف اصلیہ ملنے کے بعد واو یاء ہوں گے تو تعلیل ہوگی ورنہ نہیں اگر حروف اصلیہ میں جہاں واؤ یا یاء تھی وہ اپنی حالت پر ہے تو کوئی تعلیل نہیں ہوئی اگر واؤ یا یاء موجود نہیں تو پھر اس کے مناسب قواعد دیکھیں کیوں کہ وہ لفظ یاء یا واؤ ہوں گے وہ الف سے بدلے ہوں گے یا ساکن ہوں گے یاء حذف ہوں گے یہ تین تعلیلات ہو سکتی ہیں اگر الف سے بدلا ہے تو واو یاء کو الف سے بدلنے کے قواعد دیکھیں حذف ہوئے ہیں تو قواعد میں دیکھیں کہاں حذف ہوتے ہیں یوں دیکھتے جائیں

صرف1 جواب
21 اکتوبر، 2024

صیغے کی تعلیل کرنے کا طریقہ بتا دیں

صیغے کی تعلیل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ تلاش کریں حروف اصلیہ ملنے کے بعد واو یاء ہوں گے تو تعلیل ہوگی ورنہ نہیں اگر حروف اصلیہ میں جہاں واؤ یا یاء تھی وہ اپنی حالت پر ہے تو کوئی تعلیل نہیں ہوئی اگر واؤ یا یاء موجود نہیں تو پھر اس کے مناسب قواعد دیکھیں کیوں کہ وہ لفظ یاء یا واؤ ہوں گے وہ الف سے بدلے ہوں گے یا ساکن ہوں گے یاء حذف ہوں گے یہ تین تعلیلات ہو سکتی ہیں اگر الف سے بدلا ہے تو واو یاء کو الف سے بدلنے کے قواعد دیکھیں حذف ہوئے ہیں تو قواعد میں دیکھیں کہاں حذف ہوتے ہیں یوں دیکھتے جائیں

صرف1 جواب
20 اکتوبر، 2024

اتواصوا کونسا صیغہ ہے ؟

تواصوا صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفاعل اصل میں تواصَیُوا تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تواصاوا ہو گیا پھر الف اور واؤ دونوں ساکن جمع ہوئے تو الف کو حذف کر دیا تو تواصَوا ہو گیا

صرف1 جواب
23 اکتوبر، 2024

مرمی کونسا صیغہ ہے میم پر دو زبر ہے

میم پر دو زبر نہیں ہوں گے یاء پر ہوں گے صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں مرموی تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدہ کے تحت واو کو یاء سے بدل کر دونوں کا ادغام کر دیا

صرف1 جواب
23 اکتوبر، 2024

اخترت کونسا صیغہ ہے

صیغہ واحد متکلم / واحد مذکر حاضر / واحد مؤنث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں اختَیَرْت تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل دیا تو اختارت ہوگیا اب الف اور راء دونوں ساکن ہیں تو الف کو گرا دیا تو اخترت ہو گیا

صرف1 جواب
15 اکتوبر، 2024

یقاسون کی تحقیق

اس پر اعراب واضح نہیں ہیں صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل یُقْیَسون تھا یاء متحرک ما قبل ساکن تھا یاء کی حرکت ما قبل دے دی اب یاء ما قبل مفتوح تھا یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی تو یہ یقاسون ہو گیا

صرف1 جواب
12 اکتوبر، 2024