عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

معنیٰ صرفی تعلیل

یہ اصل میں۔ «مَعْنُوْيٌ» تھا۔ قاعدہ یہ ہے۔کہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہواگر کسی غیر ملحق کلمہ میں یاء کے ساتھ جمع ہو جاۓ اور ان میں پہلا حرف۔ واو، یا یاء، ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے۔[نصاب الصرف۔ ٢٣٠] تو واو کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو یہ «مَعْنُيٌّ» ہو گیا۔پھر یاء کی مناسبت سے ما قبل کے ضمے کو کسرہ سے بدل دیا۔ اور کثرت استعمال کی وجہ سے خلاف قیاس ایک یاء کو گرا دیا۔ اور خلاف قیاس ہی ما قبل کے کسرہ کو فتحہ سے بدل دیا۔ تو یہ۔«مَعْنَيٌ» ہو گیا اور بقیہ تعلیل اسی طرح ہوگی جو اوپر ذکر کی گئی ہے

نحو1 جواب
21 اپریل، 2026

ذلک الکتاب لاریب فیہ اس کی ترکیب کرو

ذلک اسم اشارہ الکتاب مشار الیہ اسم اشارہ اپنے مشار الیہ سے ملکر مبتدا لا ۔ لائے نفی جنس ریب ۔ اس کا اسم فیہ ۔ جار مجرور ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر خبر لائے نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا

صرف1 جواب
11 اپریل، 2026

الکلمہ لفظ وضع لمعنی مفرد نحوی اجرا کردیں

الکلمۃ ۔ مبتدا لفظ۔ موصوف وضع ۔فعل ماضی مجھول جو ضمیر نائب الفاعل ل ۔ حرف جر معنی۔ موصوف مفرد ۔ صفت موصوف ۔ صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر صفت موصوف ۔ صفت ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا

صرف1 جواب
12 اپریل، 2026

یرمون کا تعلیل کیسے لگاۓ

سب سے پہلے مادہ اصلی نکال کر اصل کی طرف جائیں گے تو معلوم ہوا کہ اصل یَرْمِیُوْنَ تھا قاعدہ لگا لام کلمے میں یاء مضموم ماقبل مکسور مابعد واؤ جمع ہو تو اس کی یاء ماقبل کی طرف نقل کرکے یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے بتادیں گے پھر یَرْمُوْنَ ہوا

نحو1 جواب
15 اپریل، 2026

حروف معانی کسکو کھاتے ھیں

حروف کی دو بنیادی طور پر دو تقسیمات ہیں مبانی معانی مبانی وہ ہوتے ہیں جن سے مل کر کوئی نہ کوئی کلمہ بنتا ہے، انہیں حروف تہجی بھی کہتے ہیں۔ جب ان سے کوئی کلمہ بن جاتا ہے اور وہ حروف میں سے ہو نیز اس کا کوئی نہ کوئی معنی ہو تو اسے حروف معانی کہتے ہیں

نحو1 جواب
8 مارچ، 2026

فعل مفرد کیسے ہے

فعل مفرد اس لیے ہے کیونکہ یہ کلمہ کی قسم ہے اور کلمہ مفرد ہوتا ہے۔ آپ کو شاید اس لیے مغالطہ ہوا کہ اس کے ساتھ تو فاعل بھی ہوتا ہے۔ در اصل جب اس کے ساتھ فاعل کا لحاظ کریں گے تو یہ جملہ بن جائے گا اور یہ مرکب میں شمار ہوگا۔ لہذا جب کہا جاتا ہے کہ فعل مفرد ہے تب اسے اکیلا شمار کیا جاتا ہے۔

نحو1 جواب
10 اپریل، 2026

بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم کی ترکیب

ب۔ حرف جر اسم۔ مضاف اللہ۔ لفظ اللہ اسم جلالت موصوف الرحمٰن ۔ صفتِ اوّل الرحیم ۔ صفت ثانی موصوف اپنی صفتِ اوّل و ثانی سے ملکر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر فعل محذوف اقرء کے اقرء فعل انا ضمیر مستتر فاعل فعل اپنے فاعل ظرف مستقر سے ملکر جملہ فعلیہ لفظاً خبریہ معنی انشائیہ ہوا۔

نحو1 جواب
18 مارچ، 2026

علم الصرف کے کتنے نام ہیں

علم الصرف کے معروف نام مع وجوہات ۔ 1۔علم الصرف ۔ سب سے عام اور معروف نام 2۔علم التصریف ۔ تصریف (الفاظ کی تبدیلی) کے اعتبار سے 3۔علم الابنیة ۔الفاظ کی ساخت (structure) کے لحاظ سے 4۔علم المیزان ۔ کیونکہ اس میں الفاظ کو ایک “وزن” (scale) پر پرکھا جاتا ہے 5۔علم الاشتقاق ۔ الفاظ کے مادّہ سے بننے کے اعتبار سے

صرف1 جواب
14 مارچ، 2026

مسجد ، یہ باب نصر سے ہے ، سجد یسجد ، تو اس کا اسم ظرف مسجِد کیوں اتا ہے جبکہ قاعدہ یہ ہے کہ جب مضارع مضموم العین ہوتو اسم ظرف مفعَل کے وزن پر آتا ہے . مسجَد کے بجائے مسجِد کیوں

جی ہاں ایسے ہی ہے لیکن 12 مقامات پر مضموم العین سے اسمِ ظرف خلافِ قیاس کے طور پر مکسور العین آتا ہے انہی میں سے ایک مسجد بھی ہے اور دیگر الفاظ بھی ہیں جیسے مَشْرِقْ مَغْرِبْ مَفْرِقْ اور مَرْفِقْ بھی ہیں

نحو1 جواب
4 اپریل، 2026