عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

قواعد النحو میں علامت فعل میں جو علامت لکھی ہے کہ امر ہونا پھر لکھا ہے یا ے مخاطب کا ہونا اور اسکی مثال دی ہے ادخلی جب کہ ادخلی بھی تو امر ہی ہے تو کیا فرق ہے اور اگر کوئی اور یاء کی بات ہے تو یہ مثال کیو دی

ایک فرق ذہن نشین کرلیں کہ امر سے مراد ۔ حکم دینے والا فعل یا مخاطب کا ہونا اس سے مراد۔ مخاطب کی جنس یا تعداد کے مطابق فعل آخر میں تبدیلی جیسے مثال ادخلي ہے اب اس میں امر + مخاطب مؤنث واحد (یہاں “ي” آخر میں مخاطب کی علامت ہے) فرق یوں ہوگا کہ : ادخلی خود امر ہے، لیکن “ياء” بتاتی ہے کہ مخاطب مؤنث واحد ہے۔

نحو1 جواب
27 فروری، 2026

مائے نفی،اور مائے موصولہ، اور مائے استفہامیہ، اور اور ما او لا مشبہ بالیس کا فرق کیا ہے

ما نفی: نفی کے لیے آتی ہے، کوئی نحوی عمل نہیں کرتی۔جملے میں نفی کا معنی دیتی ہے اور کثر فعلِ ماضی یا مضارع پر داخل ہوتی ہے۔ اس کا کوئی محلِ اعراب نہیں ما موصولہ: “جو / جو کچھ” کے معنی دیتی ہے، اس کے بعد جملۂ صلہ آتا ہے۔ ما استفہامیہ: سوال کے لیے آتی ہے، “کیا؟” کے معنی دیتی ہے۔اکثر جملے کے شروع میں آتی ہے اس کے آخر میں عموماً علامتِ استفہام یا سوالیہ سیاق ہوتا ہے ما مشبہ بالليس: نفی کے لیے آتی ہے اور ليس کی طرح عمل کرتی ہے (اسم مرفوع، خبر منصوب)۔

نحو1 جواب
28 فروری، 2026

نالی کون سا صیغہ ہے؟

صیغہ واحد مؤنث حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی/یائی از باب سمع یسمع قرآن پاک میں صیغہ اجوف یائی سے استعمال ہوا ہے جیسے لن تنالو البر اغل میں یہ صیغہ یوں بنتا ہے اِنْیَلِی یاء متحرک ما قبل حروف صحیح ساکن تھا تو یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی وور یاء کو الف سے بدلا تو أِنالی ہو گیا (اجوف قاعدہ نمبر 2) اب فاء کلمہ (نون) متحرک ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نہیں تھی اسے حذف کیا تو نالی ہو گیا خَافِی بھی اسی طرح کا صیغہ ہے

صرف1 جواب
23 فروری، 2026

نصاب الصّرف صفحہ 22 پر ہے کہ فعل ماضی احتمالی میں جب لعل کا اضافہ کیا جائے گا تو اسکے بعد ایک اسم منصوب یا ضمیر کاہونا ضروری ہے جو صیغہ کے بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلتی رہے گی تو سوال یہ ہے کہ ضمیر تو بدلتی رہے گی فعل کے صیغہ کے ساتھ ساتھ تو جب اسم منصوب ہوگا تو کیا اسم منصوب بھی فعل کے صیغہ کے ساتھ ساتھ بدلتا رہے گا یا نہیں جیسے لعل زیدا فعل۔۔۔تو کیا لعل زیدان فعلا۔۔۔لعل زیدون فعلوا ہوگا یا یہ فقط ضمیر کے ساتھ خاص ہے کہ ضمیر ہوگی تو ضمیر فعل کے صیغہ کے ساتھ بدلتی رہے گی۔ اسی طرح فعل ماضی تمنائی میں بھی یہی سوال ہے ۔رہنمائی فرما دیجئے۔۔

آپ ایک بات سمجھ لیں ان شاء اللہ آپ کا جواب اسی بات میں آئے گا لعل حروف مشبہ بالفعل ہے جو مبتدا اور خبر پر داخل ہوتا ہے مبتد کو نصب اور خبر کو رفع دیتا ہے اور لعل میں احتمال/ترجی کا معنی ہوتا ہے یعنی اس کے ترجمے میں شاید کا اضافہ ہوگا جیسے لعل زیدا قام / شاید زید کھڑا ہو لیکن یہاں ماضی احتمالی کوئی خاص قسم نہیں ہوتی ماضی کا صیغہ ایک ہی ہے ضرب اور دیگر اقسام جو بھی بن رہی ہیں وہ فعل ماضی کے ساتھ اور لفظ کی زیادتی سے بن رہی ہیں اگر آپ کو یہ بات سمجھ آ گئی تو آپ ایک اور قاعدہ بھی جان لیجئے کہ لعل کے بعد والا اسم یا ضمیر در اصل لعل کا اسم ہے جو اصل میں مبتدا تھا تو خبر مبتدا کے مطابق ہوگی تو نتیجہ یہ نکلا کہ لعل کے بعد والا اسم منصوب یا ضمیر جو بھی ہو وہ اور اس کے بعد فعل کا صیغہ ہو یہ دونوں واحد تثنیہ جمع اور تذکیر و تانیث میں برابر ہوں گے اب اس پر ایک اور بات بھی سمجھ لیجئے ضمائر چودہ ہوتی ہیں فعل کے صیغے بھی چودہ تو ضمیر تو مکمل طور پر صیغوں کے ساتھ چینج ہو سکتی ہے لیکن جب اسم منصوب ہوگا تو تین صیغوں کے ساتھ ہوگا اگر مؤنث ہو وہ اسم تو مونث غائب کے تین صیغے واحد تثنیہ جمع آ سکتے ہیں جیسا اسم ہوگا واحد تثنیہ یا جمع اسی طرح مذکر میں بھی ہوگا کہ کہ اس کے ساتھ تین صیغے مذکر غائب کے آ سکتے ہیں لیکن اسم کے مطابق ہوں گے اسم واحد تو صیغہ واحد اسم تثنیہ تو صیغہ تثنیہ اسم جمع تو صیغہ جمع جیسے کہ لعل زیدا قام لعل زیدین قاما لعل زیدِین قاموا یہ ساری صورت حال ہے خلاصہ کلام یہ ہے کہ ضمیر چینج ہوگی اور کچھ جگہوں پر اسم بھی چینج ہوگا

نحو1 جواب
25 فروری، 2026

اسم کی تمام تر تقسیمات نحو میں چاہیے

1۔اسم کی تقسیم باعتبارِ معنی اسمِ ذات جیسے آدمی، کتاب، درخت اسمِ معنی جیسے علم، عدل، حسن 2۔اسم کی تقسیم باعتبارِ عموم و خصوص اسمِ علم اسمِ جنس اسمِ نکرہ اسمِ معرفہ 3۔اسمِ معرفہ کی اقسام علم ضمیر اسمِ اشارہ اسمِ موصول معرف باللام مضاف الیٰ معرفہ 4۔اسم کی تقسیم باعتبارِ عدد واحد تثنیہ جمع جمعِ مذکر سالم جمعِ مؤنث سالم جمعِ مکسر 5۔اسم کی تقسیم باعتبارِ اعراب مرفوع منصوب مجرور

نحو1 جواب
16 فروری، 2026

حقیقت میں مضاف اور مضاف الہ میں حرف جار مقدر ہوتا ہے اب کون کون سا حرف مقدر ہوتا ہے

مضاف اور مضاف‌الیہ کے درمیان اصل میں ایک حرفِ جار مقدر ہوتا ہے، مگر وہ ظاہر نہیں کیا جاتا۔ یہ معنی کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے۔ کبھی لام کبھی من کبھی فی کبھی کاف وغیرہ ۔ الغرض مضاف کا تعلق مضاف‌الیہ سے جس معنی میں ہو، وہی حرفِ جار مقدر سمجھا جائے گا۔

صرف1 جواب
19 فروری، 2026

لفظ , ( آخر) خ،کے کسرہ کے ساتھ اور لفظ (آخر) خ کے فتحہ کے ساتھ اب ان میں لفظی اور معنوی فرق بتاو؟

لفظی فرق تو آپ نے لکھ دیا کہ خای ہر کسرہ اور فتحہ کا فرق ہوتا ہے اخَر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب دو میں سے دوسرا بیان کیا جاتا ہے یعنی دو چیزوں میں سے دوسری چیز کے لئے اخَر کہتے ہیں جیسے رءیت زید و زیدا آخَر اور لفظ آخِر یہ آخری کے معنی ہوتا ہے جو بھی چیز ترتیب میں سب سے آخری ہوگی اس کے لئے اخِر کہتے ہیں

نحو1 جواب
22 فروری، 2026

دعى اسم تفضىل جمع مؤنث كي تعليل

اصل میں یہ صیغہ دُعَوٌ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل تو دُعَان ہو گیا (تنوین کو نون کی صورت میں لکھا ہے ) پجر اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف گرا دیا تو دُعً (دُعَن) ہو گیا اب اس کو رسم الخط کے قواعدکے تحت یاء کی صورت میں لکھیں گے تو دُعًی ہوگا

نحو1 جواب
17 فروری، 2026

عبارت کو بہترین کرنے کے لئے کونسی کتاب مفید ہے جو آسان بھی ہو

عبارت کی مضبوطی کے لئے ادب کی ابتدائی کتابیں کافی کام آتی ہیں جیسے طریقہ جدیدہ انشاء العربیہ وغیرہ ورنہ شرح مئۃ العامل وغیرہ کی اگر اچھے سے تراکیب وجوہ اعراب وغیرہ ایک بار حل کر لیں تو کافی حد تک عبارت پر گرفت مل جاتی ہے پھر آہستہ آہستہ دیگر کتب کی طرف بڑھتے جائیں

نحو1 جواب
22 فروری، 2026

خفن اصل میں کیا ہے

اصل میں یہ خَیِفْنَ تھا قاعدہ واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف ساقط ہوگیا ۔خَفْنَ ہوا پھر قاعدہ لگا جب اجوف کا عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجائے اور مضارع مکسور العین ہو تو فاء کلمے کو کسرہ دیں گے پھر خِفْنَ ہوا

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2025

دو زبر کے آخر میں الف کیوں لکھا جاتا ہے ؟

الف لکھنے کا مقصد لفظ کی وضاحت اور قراءت میں سہولت ہے۔ وضاحتِ لفظ: اگر آخر میں صرف تنوین (ــً) ہو اور الف نہ ہو تو کلمات بعض اوقات مل کر پڑھے جائیں یا اختلاط پیدا ہو۔ الف اس کو الگ اور واضح کرتا ہے۔ قرائت میں آسانی: پڑھنے والے کو معلوم ہو کہ یہاں فتحة تنوین ہے اور یہ لفظ منصوب ہے۔

نحو1 جواب
1 جنوری، 2026

یقلن تقلن لن یقول ان کی تعلیلات کر دیں

یقلْنَ اصل میں یَقْوُلْنَ قاعدہ لگا ۔۔ واؤ یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے واؤ ساقط ہوگیا پھر قاعدہ لگا ۔۔ جب اجوف کا عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجائے اور مضارع مضوم العین ہو تو فاء کلمے کو ضمہ دیں گے ۔۔ مذکورہ صیغوں میں یہ تعلیل جاری ہوئی ہے ۔۔

صرف1 جواب
19 جنوری، 2026

ف کون سا صیغہ ہے اور اس پر کون سے قوانین لگے ہیں

اگر آپ کا سوال فِ ہے تو یہ فعل امر ہے صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب اصل میں یہ صیغہ تَفِی فعل مضارع سے بنا ہے اور اس میں فعل امر بنانے کے طریقے میں جو ہم پڑھتے ہیں وہی قواعد استعمال ہوئے ہیں مثلا امر بنانے کے لیے علامت مضارع کو حذف کیا پھر آخر میں حرف علت تھا اسے گرایا تو فِ بچ گیا

نحو1 جواب
18 فروری، 2026

اوّل کی تعلیل کریں

حروفِ اصلیہ: و،ء،ل اصل: أَوْءَلُ ہے بر وزن اَفْعَلُ۔ تعلیل: دوسرے ہمزہ کو واؤ سے بدل دیا گیا تو أَوْوَلُ ہو گیا بھر دونو واو کا ادغام کر دیا تو أَوَّلُ ہو گیا صرفی تحقیق صیغہ واحد مذکر۔اسم تفضیل۔ثلاثی مجرد مثال واوی ، مہموز العین ازباب ضرب یضرب (نوٹ) والأَوَّلُ ضد الآخر وأَصله أَوءَل عَلَى وَزْنِ أَفعل مهموز الأَوْسَط قُلبت الْهمزة واوا وأُدغم دليله قولهم: هَذَا أَوَّلُ منك، والجمع الأَوَئِلُ والأَوَالِى أَيْضًا عَلَى الْقلب [معجم الوسیط و مختار الصحاح] دوسرا قول: اس کی اصل اَؤْوَلُ ہے ۔ مادہ۔ وول ہے ۔ اس میں فقط پہلے "و" کا دوسرے "و" میں ادغام کر دیا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح اس کی مؤنث اُوْلیٰ کی اصل بھی ؤُؤلی ہے پہلے واو کو ہمزہ سے اس لیے بدل دیا گیا کہ کلمے کی ابتدا میں دو ہم جنس حروف کا جمع ہو جانا نا پسندیدہ ہے ، اور ثقالت کی وجہ سے اس سے گردانیں بھی نہیں آئیں۔(علامہ سیبویہ) تیسرا قول: اس کی اصل اَأْوَلُ ہے۔ پہلا ہمزہ زائدہ اور دوسرا فاء کلمہ ہے ، پھر فاء کلمہ کو عین کلمہ کے بعد کر کے قلب کر دیا گیا تو اَوْاَلُ ہو گیا۔ پھر پہلی صورت کی طرح أَوَّلُ ہو گیا۔ اس کا مادہ أ،و،ل ہے جس سے آل، يَؤُوْل مشتق ہے۔(أضعف) چوتھا قول: اس کی اصل وَوَّل ہے بر وزن فَوْعَل ۔ پہلے واو کو ہمزہ سے بدل دیا گیا، اَوَّلُ ہو گیا۔ اَوَّل کی جمع اَوَائِل ہے۔ اس کی اصل وَوَاوِل ہے ۔ اس میں پہلے واو کو دوسری صورت میں بیان کردہ طریقہ کے مطابق ہمزہ سے بدلا، اور تیسرے و کو الف جمع کے بعد آنے کی وجہ سے ہمزہ سے بدل دیا گی اَوَائِل ہو گیا۔(أضعف)

نحو1 جواب
4 فروری، 2026

اخشوشن میں دوسرا ش زاید ماقبل کی جنس نہیں ہے تو ماقبل کی جنس نا ہونے پر زاید کیسے ہوا اور یہ ش /سءلتمونیھا میں نہیں ہے

شین ثانی ما قبل شین کی جنس سے ہے اور یہ الیوم تنساہ میں سے نہیں ہے ؟ اس کا جواب تھوڑا تفصیلی ہوگا زیادتی دو قسم کی ہوتی ہے اول جو اصول کلمہ میں کسی حرف کی تکرار سے ہو جیسے الحاق میں بعض اوقات ہوتی ہے جیسے جلبب یا افعال میں جیسے تفعّل کا عین کلمہ یا باب تفعیل کا عین کلمہ یا اس طرح افعیعال کا عین کلمہ تو ان کا دس حروف زائد سے ہونا ضروری نہیں بلکہ یہ جس حرف کی تکرار ہوگی اسی کے جنس سے ہوں گے دوسری زیادتی ہوتی ہے جو اصول کلمہ میں سے کسی کی تکرار سے نا ہو تو یہ زیادتی ان دس حروف میں سے ہوگی شرح التصریف للثمانینی میں عبارت یوں ہے کہ " فاما الزیادۃ من الاحرف اللتی لیست من الاصل فھی عشرۃ یہ عبارت اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ دس حروف زائدہ سے مراد وہ دس حروف ہیں جو اصول کلمہ کی زیادتی کے علاوہ ہوتے ہیں

نحو1 جواب
10 فروری، 2026

الماء کی تعلیل بیان کیجئے گا

ماء کی اصل"مَوَہٌ" ہے میم اور واو پر زبر۔۔۔ یہاں اجوف کا قاعدہ جاری ہوا کہ جب کسی اسم کے عین کلمہ میں فتحہ کے بعد واو متحرک ہو تو اسے الف سے بدل دیتے ہیں۔۔ تو یہ موہ سے ماہ ہو گیا۔ اب اصول یہ ہے کہ جہاں دو حرف خفی ایک جگہ جمع ہو جائیں تو ایک کو حذف کر دیا جاتا ہے یا کسی اور حرف سے بدل دیا جاتاہے اور عام طور پر اس صورت میں حرف علت ہی کو گرایا جاتا یا تبدیل کیا جاتا ہے اسی طرح یہاں دو حرف خفی (الف اور ھاء) ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں لیکن چونکہ اہل عرب کسی حرف میں ایک بار تعلیل کر لیں تو دوبارہ نہیں کرتے، اس لیے یہاں الف کو نہیں بدلا گیا کہ وہ پہلے ہی ایک حرف سے بدل کر لایا گیا ہے تو اس کی جگہ ھاء کو ہمزہ سے بدل دیا۔ (المصباح المنير في غريب الشرح الكبير)

صرف1 جواب
27 نومبر، 2024

لکل فرعون موسی کی ترکیب کریں اور بتائیں کہ اس مثال میں فرعون اور موسی معرفہ ہے یا نکرہ

ل جار کل مضاف فرعون مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم موسی مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ یہاں فرعون اور موسی بطور علم استعمال نہیں ہوئے بلکہ فرعون سے مراد باطل اور موسی سے مراد حق ہے تو اس اعتبار سے یہ نکرہ ہوں گے

نحو1 جواب
9 فروری، 2026

ہم فاعل کا معنی کرتے ہے کہ کام کرنے والا لیکن مات زید۔۔ زید مرگیا تو یہ کام عزرائیل علیہ السلام نے کیا نہ کہ زید نے کیوں کہ زید پر ہوا اور جیسے جاز الوضوء میں الوضوء فاعل ہے تو اس نے کچھ نہیں کیا تو ہم پھر اس طرح معنی کیوں کرتے ہیں کہ کام کرنے والے کو فاعل کہتے ہے

طلباء کو سمجھانے کے لیے یہ کہا جاتا ہے فاعل کام کرنے والا ہوتا ہے در اصل فاعل وہ چیز ہوتی ہے جس سے فعل صادر ہو یا اس کے ساتھ فعل قائم ہو تشریح : فاعل دو طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو کام کرتا ہے اس کا اثر دوسروں تک پہنچتا ہے جیسے مارنا مدد کرنا وغیرہ دوسرا فاعل وہ ہوتا ہے جو فعل کو انجام نہیں دیتا لیکن وہ فعل اس کی ذات سے وجود میں ہوتا ہے جیسے مذکورہ بالا مثال مات زید میں زید نے مرنے کا فعل نہیں کیا بلکہ مرنے کے فعل کا وجود ذات زید سے ہے اب تھوڑا اور فرق سمجھیں امات ( باب افعال سے) اس کا مطلب ہوتا ہے مارنا ،موت دینا تو موت دینا حضرت عزرائیل کا کام ہے یہ وہ فاعل ہوں گے کہ جن سے صدور فعل ہوا ہے جبکہ مات زید میں زید وہ فاعل ہوگا جس نے فعل نہیں کیا بلکہ فعل کا وجود زید کی ذات سے متعلق ہے

نحو1 جواب
2 فروری، 2026