الدباغة صرفی دائرہ کار کے مطابق کیا ہے ؟
نصر ینصر باب سے مصدر ہے۔
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
نصر ینصر باب سے مصدر ہے۔
فعل مضارع، واحد مذکر غائب، ثلاثی مجرد، صحیح از باب ضرب یضرب
ملئک
کیونکہ یہ سبحت یا اسبح کا مفعول مطلق بنتا ہے
نظرتین طویلتین
سعادتیں کبیرتین
وجعا شدیدا مفعول مطلق نوعی ہے
نکرہ کی جب تخصیص کر دی جائے تو مبتدا بن سکتا ہے جیسے موصوف ہو مضاف ہو وغیرہ تخصیص کی صورتیں
باب سمع یسمع ہفت اقسام میں سے اجوف یائی ہے
صیغہ واحد مؤنث اسم تفضیل ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب سمع یسمع
الضحی اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی اصل میں ضُحَوٌ تھا واو متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو ضحی ہو گیا
جس مفعول کے سبب فعل واقع ہو اسے مفعول لہ کہتے ہیں
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال اصل میں أَعطَوَ تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر الف سے بدلا
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں یغشَیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یغشٰی ہو گیا
اس کا معنی یہ ہوسکتا ہے کہ بے حد بری باتوں سے بچنے والا
رحم کرنے والا بے حد مہربان
اسماء عدد پختہ کرنے کے لئے تھوڑی سی مشق کریں اور ان کا استعمال کا طریقہ سیکھیں ھدایۃ النحو میں طریقہ لکھا ہوا ہے
مفعول منہ کوئی مفعول نہیں ہوتا بلکہ مفعول بہ ہی ہوتا ہے جس سے پہلے من محذوف ہوتا ہے جیسے و اتخذ موسی قومه در اصل و اتخذ موسی من قومه ہونا چاہئے
فعل مضارع جب عوامل یعنی نواصب و جوازم سے خالی ہو تو مرفوع ہوتا فعل ماضی کے عمل کرنے کی کوئی شرط نہیں ہے
نیسر صیغہ جمع متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال یائی از باب تفعیل
اس کا اعراب عامل کے مطابق ہوتا ہے اس میں غیرُ یا غیرِ پڑھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں پوتی
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں سَجَوَ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو سجا ہو گیا
ودَّع صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب تفعیل
پیچھے بدل بھی بنا سکتے ہیں مبتداء محذوف کی خبر بھی اور اعنی فعل محذوف کا مفعول بہ بھی
مراح الارواح
اسم مقصور
خلاصۃ النحو نصاب النحو 100فوائد من النحو جامع الدروس العربیۃ نحو میر التبصیر شرح نحو میر بدر منیر شرح نحو میر ھدایۃ النحو الدروس العربیۃ کافیہ جامی
حروف نواصب فعل مضارع پر داخل ہو کر اسے نصب دیتے ہیں
تیس کے قریب اسم کی علامات بنتی ہیں
اسم جامد کی دو قسمیں ہیں اسم۔جامد عرض یا معنی اسم۔جامد ذات
سات ابواب ہیں
حروف نواصب ان لن کی اذن کو کہتے ہیں یہ حروف فعل مضارع پر داخل ہو کر اسے نصب دیتے ہیں
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
تجلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعل اصل میں تجلَّیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تجلّٰی ہو گیا
مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفاعل
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
جی یہ سب جامد ہیں
ضمیر مرفوع متصل وہ ضمیر ہے جو "کام کرنے والا" دکھاتی ہے۔ ضمیر منصوب متصل وہ ضمیر ہے جو "جس پر کام ہو رہا ہو" دکھاتی ہے۔
تمام کلمات کی نحوی تحقیق ہوتی ہے
اسم مجرور ہوگا
صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب انفعال
مراح الارواح
کبھی دو فعلوں کے بعد ایک اسم ظاہر آتا ہے اور ان دونوں میں سے ہر ایک فعل اس اسم ظاہر کو اپنا معمول بنانا چاہتا ہے اس کو تنازع فعلین کہا جاتا ہے۔
جو اسم فعل محذوف الزم وغیرہ کا مفعول بہ ہوا سے اغراء کہتے ہیں: الصدق (سچ کو لازم پکڑ ) اور جو اسم فعل محذوف بعد، اتَّقِ وغیرہ کا مفعول بہ ہوا سے تحذیر کہتے ہیں: إِيَّاكَ مِنَ الْأَسَدِ ( خود کو شیر سے دور کر ) الطَّرِيقَ الطَّرِيقَ ( راستے سے ) قواعد وفوائد: 1. اغراء دراصل مغربی یہ ہوتا ہے اور تحذیر کبھی مُحَذَر اور کبھی مُحَذَرَ مِنْه ہوتا ہے جیسے اوپر الصدق مغربی بہ ، ایاک محمد راور الطَّرِيق محمد رمنہ ہیں ۔ 2 اغراء اور تحذیر کے استعمال کی تین صورتیں ہیں : ا معطوف علیہ ہوں: الْعَمَلَ وَالْإِحْسَانَ، الْبَرُدَ وَالْحَرَّ. ۲- مکر رہوں: الصَّبَرَ الصَّبْرَ الشَّرَّ الشَّرَّ. ٣- مفرد ہوں: الْإِحْسَانَ الظُّلُمَ. ان میں سے پہلی دوصورتوں میں ان کے فعل ناصب کو حذف کرنا واجب ہے اور آخری صورت میں جائز ہے واجب نہیں۔ 3. تحذیر کبھی ضمیر منصوب مخاطب ہوتی ہے اسکے بعد محذرمنہ تین طرح آتا ہے: ا واؤ کے ساتھ: إِيَّاكَ وَالْحَسَدَ. ۲- مِنْ کے ساتھ : إِيَّا كُمَا مِنَ الشَّرِّ. مصدر مؤول: إِيَّاكُمْ أَنْ تَكْسَلُوا. ان تینوں صورتوں میں تحذیر کے فعل ناصب کو حذف کرنا واجب ہے
ابتداء دو اقسام ہیں اسمی حرفی پھر حرفی کی دو اقسام ہیں زائدہ غیر زائدہ پھر غیر زائدہ کی پانچ اقسام ہیں استغراقی عھد خارجی عھد ذھنی جنسی عھد حضوری
مارنا
افعال
کرم یکرم
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر ۔۔
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد مہموز الفاء از باب سمع یسمع
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء مادہ : ا ن س
صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
اس میں تعلیل نہیں ہوئی
جامع الدروس العربیۃ بہترین کتاب ہے اس کے بعد معانی النحو الشیخ الدکتور فاضل السامرائی اس کے بعد وافی فی النحو
صرف صغیر نہیں بنتی اس کی
انضمام مصدر ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب انفعال مادہ: ض م م
اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں رِوْحان تھا واؤ ساکن درمیان کلمہ میں کسرہ کے بعد آئی تو اسے یاء سے بدل دیا تو ریحان ہو گیا ہے
مسلسل مطالعہ ماہرین کے ساتھ گفتگو درس و تدریس
ان حرف شرط کانت فعل ناقص الشمس فعل ناقص کا اسم طالعۃ خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ النھار مبتدا موجود خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
یا قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل محمد مبدل منہ رسول اللہ مرکب اضافی ہو کر بدل مبدل منہ بدل ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
الدر المختار کا مطلب ہے چنیدہ موتی المختار کے حروف اصلیہ خ ی ر
مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب تفعیل
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی
ہر فعل کا اپنا باب ہوتا ہے تعیُّب باب تفعل سے ہوگا اور تَعیِیب باب تفعیل سے تعَیُّب مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب تفعل
صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افعال اصل میں أأمَنوا تھا قاعدہ اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو الف سے بدلا تو أامنوا ہوا مدہ کی صورت میں آمنوا لکھیں گے
فی لفظ موضوع مفرد حرف حرف عامل مبنی مبنی علی السکون
ہماری دوسری ایپ ہے نحو کی دنیا اس میں منصرف و غیر منصرف الفاظ کا ایک مجموعہ ہے وہاں جا کر سرچ فرما لیں
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی مادہ : ز ی ت
اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی
شرح الرضی بہترین شرح ہے اردو میں بشیر الناجیہ کمال شرح ہے
حمزۃ غیر منصرف ہے علمیت اور تانیث کی وجہ سے
نائب مفعول مطلق ایسے الفاظ ہوتے ہیں جو مفعول مطلق کی صفت ہوتے ہیں اور مفعول مطلق محذوف ہوتا یہ ان کے قائم مقام ہوتے ہیں جیسے کہ انتظرت کثیرا
جمع مذکر حاضر فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال ۔۔
جمع متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر ۔۔
جمع متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف باب نصر ینصر ۔۔
جمع مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب سمع یسمع ۔۔
کسی علم کو نکرہ کرنے کی دو صورتیں نظر آئی ہیں جب کسی علم سے مفہوم کلی مراد ہو نا کہ کوئی ذات مخصوص یا کسی علم سے صاحب علم لا وصف مشہور مراد لیا جائے جیسے لکل فرعون موسی یا تثنیہ یا جمع بنائی جائے
معلل سے مراد وہ الفاظ جن میں کسی طرح کی تعلیل ہوئی ہو اور غیر معلل سے مراد وہ الفاظ جن میں تعلیل نا ہوئی ہو
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل لغوی معنی : آزمانا، صفائی کرنا ، توجہ دینا ،
عدل اگر عدول سے لیں تو اس کا معنی پھیرنا یا مڑنا بنتا جبکہ اگر عدالت سے لیں تو اس کا معنی انصاف کرنا برابر کرنا کے بنتے ہیں
تعلیلات تعلیل مصدر کی جمع ہے مصدر ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب تفعیل
النحو ذو الحال فی جار النحو مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مبتدا ک جار الملح ذو الحال فی الطعام جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اللھم قائم مقام یا اللہ یا حرف نداء قائم مقام ادعو فعل اس میں انا ضمیر فاعل اور اللہ مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ آمین اسم فعل اس میں انت ضمیر فاعل اسم فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا
قط اسم فعل بمعنی انتہ ہے اس میں انت ضمیر فاعل نکلے گی اور ف فصیحیہ ہے جس سے پہلے جزاء محذوف نکلے گی
التِّیْنِ الزَّیْتُوْن طُوْرِ الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ رَدَدْنا اَسْفَلَ سٰفِلِیْن اٰمَنُوْا عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ
صرف کے ابواب چار قسم کے ہیں ثلاثی مجرد کے ابواب ثلاثی مزید فیہ کے ابواب رباعی مجرد کے ابواب رباعی مزید فیہ کے ابواب
اردو میں بشیر الناجیہ پڑھیں عربی میں تحریر سنبٹ کا مطالعہ فرمائیں
یَشِیرُ فعل مضارع آئے گا
تعوذ مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب تفعل
جاء فعل الرجلان مؤکد کلاھما تاکید مؤکد تاکید ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اسود علم النحو کے اعتبار سے اسم پے اور غیر منصرف ہے
مُوَیْزِیِنٌ
جاء فعل الحق فاعل جملہ فعلیہ خبریہ زھق فعل الباطل فاعل جملہ فعلیہ خبریہ
فعل کے بعد والا اسم مرفوع یا منصوب ہوتا ہے جبکہ مضاف کے بعد والا اسم مجرور ہوتا ہے فعل کو پہچاننے کے گردان آتی ہو تو وہ ایک مخصوص وزن پر ہوگا جبکہ مضاف اسم ہوتا ہے
ایضا مصدر ہے باب ضرب یضرب سے اور ترکیب میں فعل محذوف آض کا مفعول مطلق بنتا ہے
اسم میں علامات مختلف ہوتی ہیں کچھ لفظی ہوتی ہیں اور کچھ معنوی بعض اوقات علامت کا بالفعل ہونا ضروری نہیں ہوتا بلکہ بالقوۃ بھی علامات پائی جاتی ہیں جیسے عند پر اسم کی کوئی علامت نہیں لیکن حرف جر داخل ہو جاتا ہے اسی طرح ان میں بھی بالقوۃ حرف جر داخل ہو جاتا ہے
مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب