Mubtada ki tareef kary
وہ کلمہ جس کے بارے میں خبر دی جائے اسے مبتدا کہتے ہیں یہ ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
وہ کلمہ جس کے بارے میں خبر دی جائے اسے مبتدا کہتے ہیں یہ ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
اس کی ترکیب اکیلے کی یوں ممکن ہے ضرب فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اسم متمکن اسم معرب کو ہی کہتے ہیں وہ اسم جس کا آخر عامل کے بدلنے سے بدل جائے
یہ آپ نے تشدید نون پر غلط لگائی ہے یہ صیغہ سَلْنَ ہوگا صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح اصل میں اِسْئَلْنَ تھا ھمزہ متحرک تھا ما قبل ساکن ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دیکر اس ہمزہ کو حذف کیا پھر امر والا ہمزہ سین کلمہ ( فاء کلمہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے گر گیا تو سَلْنَ ہوگیا
جی معنی فرق موجود ہے ہے ان میں
خماسی مجرد فعل یا اسم مشتق نہیں ہو سکتے بلکہ اسم جامد ہوگا
اذ مضاف یرفع فعل ابراھیم فاعل القواعد مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ اذکر فعل محذوف کا اذکر فعل اس میں انت ضمیر فاعل فعل فاعل اور مفعول ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
اعوذ فعل اس میں انا ضمیر فاعل ب جار لفظ جلالت اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اول من جار الشیطان موصوف الرجیم صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی فعل اپنے فاعل اور دونوں ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ( انشاء کی قسم دعا ہے) ب جار اسم مضاف اللہ اسم جلالت موصوف الرحمن صفت اول الرحیم صفت ثانی موصوف اپنی دونوں صفات سے ملکر اسم مضاف کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مجرور جار اپنے مجرور سے ملکر ظرف لغو محذوف فعل ابتدئ کا ابتدئ فعل اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ( یہ بھی دعا ہے)
یستعمل کی صرف صغیر کے لئے گردان کے سیکشن میں جائیں اور وہاں اس باب کی گردان کے مطابق بنا لیں
باب کسے کہتے ہیں ابواب باب کی جمع ہے اور اصطلاحِ صرف میں مخصوص ثلاثی مجرد کے ماضی و مضارع دونوں کے پہلے صیغے کو ملا کر اسے باب کا نام دیتے ہیں اور ثلاثی مجرد کے علاوہ مصادر کے مخصوص اوزان کو باب کہتے ہیں مطرد وہ ابواب جو کثرت سے استعمال ہوتے ہیں شاذّٗ وہ ابواب جو کم استعمال ہوتے ہیں
یکشف کا باب ضرب ہے
متقین بر وزن مُفْتَعِیْن ہوگا متقین میں لام کلمہ جو کہ یاء تھا وہ محذوف ہے اور موجودہ یاء یہ جمع کی کے تو میزان سے بھی یاء کے مقابل لام کلمہ محذوف ہوگا
ہمزہ وصلیہ کی مثال قالت اخرج اس مثال میں اخرج کا ہمزہ ہمزہ وصلیہ ہے
وہ فعل جس میں حال و استقبال کا معنی پایا جائے
نیچے سکرین شارٹ بھیجا ہے اسے ملاحظہ فرمائیں
یکشف کا باب ضرب یضرب ہے
مبتدا وہ کلمہ ہوتا ہے جس کے بارے میں خبر دی جائے یہ ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
صیغہ واحد مؤنث غائب یا واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب استفعال اصل میں تستَطْوِع تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا تو اس کی حرکت ما قبل کو دیکر واؤ یاء سے بدل دیا تو تستطیع ہو گیا
جس لفظ کے حروف اصلیہ معلوم کرنے ہوں اس کی مختلف تعبیرات دیکھیں ان میں آنے والے ایک جیسے الفاظ حروف اصلیہ ہوں گے جیسے علم عالم معلوم علامہ علوم وغیرہ ان سب میں ع ل م ہیں جو ہر جگہ ہیں لہذا یہ حروف اصلیہ ہیں
جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ زید موکد نفس مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر تاکید مؤکد تاکید ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اقض فعل انت ضمیر فاعل جملہ فعلیہ انشائیہ ما نافیہ مشبہ بلیس انت اسم قاضی اس کی خبر ما اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
یوم مضاف القیامۃ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مبتدا یوم موصوف لا نفی جنس بیع اس کا اسم فی جار ھا ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ آگے والے دونوں جملے ہیں بلکل اسی ظرف ترکیب ہوگی اور خبر فیہ محذوف ہوگی معطوف علیہ اہنے دونوں معطوفات سے ملکر یوم کی صفت یوم موصوف اپنی صفت سے ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَاۚ مکمل عبارت یہ ہے جو میں نے بھیجی ہے اخرج فعل انت ضمیر اس میں فاعل نا ضمیر مفعول بہ من جار ھذا مبدل منہ القریۃ موصوف الظالم اسم فاعل اھل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر اسم فاعل کا فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر القریۃ کی صفت موصوف صفت ملکر بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ الرجلان مؤکد کلا مضاف ھما ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر تاکید موکد تاکید ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
فتح صیغہ ہے مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح مکۃ اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف
رفع نصب جر یہ تینوں اعراب ہیں یعنی عامل کا عمل ہوتا ہے عامل رفع دینے والا کے عمل کو رفع جر دینے والے کے عمل کو جر کہتے ہیں اور یہ عمل ظاہر بھی مختلف شکلوں میں ہوتے ہیں مثلا نصب کبھی فتحہ کے ساتھ کبھی الف کبھی یاء اور کبھی کسرہ کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے ضمہ فتحہ کسرہ فقط زبر زیر پیش کو کہتے ہیں چاہے وہ کلمہ درمیان ہوں یا آخر میں ہوں معرب میں ہوں یا مبنی میں ہوں
مرکب بنائی وہ مرکب ہوتا ہے جس میں دو کلموں کو ایک کر دیا جائے اور اس کا دوسرا جزء کسی حرف کو شامل ہو بیت بیت اصل میں بیت و بیت تھا صباح مساء اصل میں صباح و مساء تھا اسی طرح احد عشر اصل احد و عشر تھا
مبتدا وہ کلمہ ہوتا ہے جس کے بارے میں خبر دی جائے یہ ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
تحتوی صیغہ واحد مؤنث غائب یا واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون از باب افتعال اصل میں تحتَوِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور تھا اسے ساکن کر دیا تو تَحتَوِی ہوگیا قاعدہ واو مضموم ماقبل مضموم اور یا مضموم ماقبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واو مدہ نہ ہو
گردان والے سیکشن میں جا کر ثلاثی مجرد کے باب نصر ینصر اور ضرب یضرب کی گردانوں میں فعل مضارع مثبت معروف کی گردانیں دیکھیں
صرفی اعتبار سے اسم جامد ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی ہے نحوی اعتبار سے اسم جمع ہے منصرف ہے
جی کام کر رہے ہیں
حال اور خبر دونوں بن سکتے ہیں ہر جگہ اپنا اعتبار ہوتا ہے
ضمائر ہر ایک کی اپنی مخصوص جگہ ہے مثلا فعل کے ساتھ جو متصل ضمائر ہیں مرفوع متصل ہیں یہ فاعل بنیں گی جیسے ضربت ضربتم وغیرہ کے آخر میں ہیں ایاک ضمیر منصوب منفصل ہے فعل کے بعد یا حرف مشبہ بالفعل کے ساتھ جو ضمیر منصوب متصل ہے مفعول بہ بنے گی یا حرف مشبہ بالفعل کا اسم اسم یا حرف جر کے ساتھ جو ضمیر آئیں وہ ضمائر مجرور متصل ہوں گی مجرور یا مضاف الیہ بنیں گی ان ہر تھوڑی سی پریکٹس کریں ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوگا
اسم مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل جیسے کلام ہوتا ہے
ثلاثی مجرد کے ابواب کی معرفت کے لئے لغت کی مدد لیں ثلاثی مزید فیہ کے ابواب کے لئے ان کے ابواب کی علامات یاد ہوں گردانیں یاد ہوں
بشیر الکامل و شرح مئۃ عامل کتب پڑھیں جن میں تراکیب کی گئی ہو ایسا لٹریچر پڑھیں جو تراکیب پر مبنی ہو مزید یہ کہ مشق بھی کرتے رہیں ان شاء اللہ بہت جلد آپ کو عبور حاصل ہوگا
جب جواب شرط فعل جامد ہو تو فاء کا دخول واجب ہوتا ہے اور لیس باتفاق نحاۃ فعل جامد ہے اس وجہ سے یہاں فعل دخول واجب ہے نا کہ ممتنع
اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو تمام مخارج سے حروف لیئے گئے تاکہ تمام طرح کے حروف میں مناسبت ہو جائے جیسے ف شفوی عین حلقی اور لام جوف دہن سے ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ فعل کا معنی ہوتا ہے کام کرنا اور ہر فعل بھی کام ہوتا ہے تو اس ویہ سے اس کا انتخاب کیا گیا ہے کہ مناسبت رہے
معنوی فرق بھی واضح ہے کہ لام امر فعل مضارع پر داخل ہو کر اس میں امر کے معنی پیدا کرتا ہے اور لام تاکید فعل کے معنی میں تاکید پیدا کرتا ہے نون توکید ثقیلہ اور خفیفہ میں واضح فرق نہیں ہے
جن صیغوں کے آخر میں نون خفیفہ نہیں آتی وہ چھ صیغے ہیں چاروں تثنیہ اور دو جمع مؤنث غائب و حاضر کے اس کی وجہ نیچے موجود ہے
ان اوزان کی معرفت کے لئے کافیہ کا حاشیہ ناجیہ بمقام وزن فعل کا مطالعہ فرمائیں وہاں اوزان فعل لکھے ہوئے ہیں
مرکب وہ کلمہ جو دو کلموں سے مرکب ہو اور ان دونوں کے درمیان نسبت بھی ہو
اللہ لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت
وہ کلمہ جو اپنا معنی بذات خود بتائے اور اس کا معنی تینوں زمانوں میں سے کسی کے ساتھ ملا ہوا نا ہو
سَفَّاک صیغہ واحد مذکر اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں زَیَدتم تھا یاء کو الف سے بدل کر حذف کر دیا اور باب کی مناسبت سے زاء کو کسرہ دیا تو زدتم ہوگیا قاعدہ جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے
رب میں بہت سارے اقوال ہیں یہ صیغہ مصدر ثلاثی مجرد مضاعف ہے اصل میں رَبِبٌ تھا پہلی باء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو رب ہوگیا
فی نحو کے اعتبار سے حرف ہے
قالوا فعل واؤ ضمیر فاعل ت حرف قسم جار اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اقسم فعل کے متعلق اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ تفتأ فعل ناقص اس میں انت ضمیر اس کا فاعل تذکر فعل انت ضمیر فاعل یوسف مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا یہ دونوں جملے ملکر مقولہ ہوئے قالوا کے قالو فعل اپنے فاعل اور مقولہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
جمع قلت کے علاوہ تمام اوزان جمع تکثیر یا کثرت کے ہیں
ظرف لغو وہ جار مجرور کا مجموعہ ہوتا ہے جن کا متعلق لفظوں میں موجود ہو
گردانیں کم از کم ضرور یاد ہوں اور ابواب کی علامات بھی
ابھی تک ایڈ نہیں ہوئیں ہمارا اس پر کام جاری ہے
میرا مشورہ ہے مسلسل مشق کریں یہ مستقل طریقہ ہے
گردانیں یاد ہونی چاہیئں پہچان آسان ہوگی
ھمَّام کا مطلب ہے پختہ ارادے والا بلند ہمت شخص
ہماری ایپ میں قواعد کے سیکشن میں مہموز کے جوازی اوروجوبی قاعدہ دیکھیں وہاں لکھا ہوا ہے مکمل
صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں قَوَلوا تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل دیا تو قالوا ہو گیا
صیغہ واحد اسم آلہ کبری ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب اصل میں مِوزان تھا واو ساکن ما قبل مکسور کو یاء سے بدلا تو میزان ہوگیا
حروف اصلیہ پہچاننا خصوصا کسی معلل لفظ میں اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کی ویکیبلری کیسی ہے آپ کے پاس لفظ کی مختلف صورتیں موجود ہیں ان میں مشترک آنے والے حروف حروف اصلیہ ہوں گے اس سے بہتر طریقہ ہے کہ آپ کی ویکبلری اچھی ہو بہت سارے الفاظ کی صرفی تحقیق کریں اس پریکٹس کی وجہ سے آپ خود فرق محسوس کرنا شروع کریں گے
لغت میں عموما فعل کے ساتھ مصادر لکھے ہوتے ہیں المعانی ڈاونلوڈ کر لیں
بار بار پڑھیں یہاں تک کہ زبان پر چڑھ جائیں
حروف نداء وہ حروف جن کے ذریعے کسی کو مخاطب کیا جائے یا ایا ھیا ای اور ھمزہ مفتوحہ یہ پانچ حرف نداء ہیں
فعل وہ کلمہ جو اپنے معنی پر خود دلالت کرے اور اس کا معنی تینوں زمانوں میں سے کسی زمانے سے ملا ہوا نا ہو
معرب وہ اسم کے آخر عامل کے بدلنے سے بدل جائے
اعراب لگانے کے لیے مسلسل صرف بغیر اعرابی والی کتابیں پڑھیں ساتھ میں کچھ نا کچھ وجوہات اعراب پر بحث کریں بہت جلد آ جائے گا
لفظ موضوع مفرد اسم نکرہ مذکر واحد معرب اسم مقصور اعراب تقدیری اعرابی بالحرکت
لت کا معنی ہوتا ہے گوندھنا لتٌّ ہو تو صیغہ مصدر ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر لتَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
لألزمن صیغہ واحد متکلم فعل مضارع بلام توکید و نون تاکید ثقیلہ معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع کاف ضمیر منصوب متصل مفعول بہ محلا منصوب
زید اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی
نبَّأ صیغہ ہے نا ضمیر متکلم ضمیر منصوب متصل ہے صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام از باب تفعیل اگر نَبَّأْنا ہوں ھمزہ ساکنہ ہو تو صیغہ جمع متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام از باب تفعیل
نبی مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا محمد خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اس کے لئے کچھ پریکٹس کرنی ہوگی صیغوں کی پہچان ہونے تک بقیہ حروف اصلیہ معلوم ہوں تو با آسانی پتہ چل سکتا ہے
صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
اگر جملے کے شروع میں جار مجرور ہو اس کے بعد فعل ہو تو ظرف لغو بن سکتے ہیں اور اگر بعد میں اسم ہو حالت رفعی میں تو یہ خبر مقدم بن سکتے ہیں
سبق یاد کرنے کے دو وقت ہیں جو میرے مجرب ہیں ایک صبح کے وقت جبکہ رات کو جلدی سوئے ہوں یا نیند پوری ہو یہ وقت فجر کے بعد اور فجر سے پہلے کا ہے اور دوسرا بہترین وقت مغرب کے بعد کا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو بہت بھوک نا لگی ہو بلکہ نارمل ہوں تو ان شاء اللہ آپ کو فائدہ محسوس ہوگا
مضاف اور مضاف الیہ دو اسموں سے بنتے ہیں پہلا اسم ہمیشہ نکرہ ہوگا دوسرا معرفہ اس کی پہچان یہ ہوگی کہ ترجمے میں کا کی کے تیرا میرا اس کا ہمارا وغیرہ آئیں گے جیسے غلام زید زید کا غلام
ظروف میں بھی مصدر مشتق جامد ہوتے ہیں اور صرفی تحقیق میں بتائے بھی جاتے ہیں
کسی بھی علم کو یاد کرنے اور ہمیشہ یاد رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بار بار سبق کو پڑھیں چاہے تو اس کے لئے ایک تسبیح رکھ لیں اور مخصوص تعداد مقرر کر کے اتنی بار پڑھیں جیسے ایک سبق ملا تو اس کو سو بار پڑھیں روزانہ پڑھنے کے علاوہ روزانہ پیچھے کم از کم دو دن کے سبق کی دھرائی بھی کریں اور ساتھ میں ہفتہ وار یاد کیئے ہوئے کی دھرائی اور کسی کو سنانے کی ترکیب ہونی چاہئے اس کے علاوہ اسی موضوع یا سبق سے متعلق درسی کتب کے علاوہ کتب کا مطالعہ بھی ضرور کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ کر کے دیکھیں آپ کو اطمینان قلبی محسوس ہوگا
کسی بھی علم کو یاد کرنے اور ہمیشہ یاد رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بار بار سبق کو پڑھیں چاہے تو اس کے لئے ایک تسبیح رکھ لیں اور مخصوص تعداد مقرر کر کے اتنی بار پڑھیں جیسے ایک سبق ملا تو اس کو سو بار پڑھیں روزانہ پڑھنے کے علاوہ روزانہ پیچھے کم از کم دو دن کے سبق کی دھرائی بھی کریں اور ساتھ میں ہفتہ وار یاد کیئے ہوئے کی دھرائی اور کسی کو سنانے کی ترکیب ہونی چاہئے اس کے علاوہ اسی موضوع یا سبق سے متعلق درسی کتب کے علاوہ کتب کا مطالعہ بھی ضرور کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ کر کے دیکھیں آپ کو اطمینان قلبی محسوس ہوگا
اس کے لئے راہ علم کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور ہمارے مضامین والے سیکشن کا وزٹ لازمی کریں وہاں اس موضوع پر کئی مضامین لکھے ہوئے موجود ہیں
یہ لفظ اختلاط ہوگا مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
اس میں ایک قاعدہ سمجھ آ رہا ہے کہ باسمک میں ھمزہ وصل پڑھنے میں نہیں آئے گا
تاکید کا اعراب مؤکد کے مطابق ہوتا ہے
قوّٰمون صیغہ جمع مذکر سالم اسم مبالغہ ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
معلل صیغوں کا وزن نکالنے کے لیے اگر اس معلل صیغے میں حرف علت کو کسی دوسرے حرف سے تبدیل کر دیا گیا ہو تو وزن میں اسی بدلے ہوئے حرف کی جگہ اصل کو فرض کر کے وزن کریں گے تبدیل کا اعتبار نہیں ہوگا جیسے قَاْل اصل میں قَوَل تھا تو اصل کے اعتبار سے وزن تھا فَعَلَ تو جب واؤ کو الف سے بدل دیا تو قال ہونے کے با وجود وزن فَعَل ہی نکلے گا اگر موزون میں کوئی حرف علت محذوف ہو تو وزن میں بھی حذف کریں گے جیسے قل بر وزن فُل ہے کیوں کہ قل سے عین کلمہ واؤ محذوف ہے لہذا وزن سے بھی حذف کر دیا
لِأُمْنَعْ صیغہ واحد متکلم فعل امر غائب و متکلم مجہول ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح اعراب اور ہیں تو دوبارہ حرکات لگا کر بھیجیں
صرف کا موضوع کلمہ بحیثیت صیغہ ہے یعنی علم الصرف میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کلمہ کے حروف ان کی ترتیب اور حرکات و سکنات وغیرہ
مرفوعات آٹھ ہیں فاعل نائب فاعل حرف مشبہ بالفعل کی خبر افعال ناقصہ کا اسم لاء نفی جنس کی خبر ما ولا مشبھتین لیس کا اسم مبتدا خبر
صرف کا موضوع کلمہ بحیثیت صیغہ ہے یعنی صرف میں کسی کلمے کے حرکات و سکنات و ترتیب حروف سے بحث کی جاتی ہے
مشی میں کوئی قاعدہ جاری نہیں ہوا
جاء سے امر جِئْ آئے گا اصل میں اِجْیِء تھا یاء متحرک ما قبل ساکن کی حرکت جیم کو دی پھر ھمزہ وصلیہ کی ضرورت نہیں تھی اسے حذف کر دیا جِیْءْ ہوگیا ھمزہ اور یاء دونوں ساکن ہیں یاء کو حذف کر دیا تو جِئ ہوگیا باب ضرب یضرب
اس کی پہچان کا قاعدہ کلیہ نہیں ہے ایک طریقہ ہے جس سے حروف اصلیہ اور تعلیل دونوں کا پتہ چل سکتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ لفظ کی مختلف صورتیں دیکھیں تو جو حروف ہر جگہ آ رہے ہوں وہی حروف اصلیہ ہوں گے اور مصدر میں یا کہین بھی ان حروف میں سے کوئی موجود نا ہو تو سمجھیں تعلیل ہوئی ہے جیسے قضی یقضی قاضی یہ تین لفظ ہیں ان میں ق ض ی ہر جگہ ہیں اور یہ حروف اصلیہ ہیں اب اس کا مصدر قضاء آئے گا تو ھمزہ یاء کی جگہ ہے جس سے با آسانی آپ معلوم کر سکتے ہیں یہاں کوئی تعلیل ہوئی ہے
المعانی عربی ٹو اردو ڈاؤنلوڈ کریں
جمع مکسر جماعۃ کی تاویل میں ہوتی ہے اور جماعۃ مؤنث ہے
یہ بروزن فَعْلَل ہے
الرسل جمع مکسر ہے اور جمع مکسر واحد مؤنث کی طرح کا حکم رکھتا ہے اس وجہ ذلک کی جگہ تلک آیا ہے
یہ مؤنث ہی ہے یہ فعل مونث کے ساتھ خاص ہے اس لئے یہ اسم فاعل کا صیغہ مؤنث کا ہے