مضاف الیہ کا اعراب کیا ہوتا ہے
ہمیشہ مجرور ہوتا ہے
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
ہمیشہ مجرور ہوتا ہے
علمیت و تانیث
من شرطیہ مبتدا ملک فعل ھو ضمیر فاعل ذا مضاف رحم موصوف محرم صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط عتق فعل ھو ضمیر فاعل علی جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں یتْتَخذ تھا دونوں تاء کا ادغام کر دیا تو یتخذ ہوگیا صاحب علم الصیغہ کے نزدیک اس کے حروف اصلیہ ت خ ذ ہیں
سبق یاد کرنے کے لئے سب اہم چیز ہوتی ہے اسے سمجھنا سمجھ آنے کے بعد آپ کو پچاس فیصد تو یاد ہو جائے گا اس کے بعد آپ اس کو بار بار پڑھیں جب تک تمام مفہوم ذہن میں بیٹھ نا جائے مزید معلومات کے لیے راہ علم کتاب پڑھنا بہت مفید ہوگا
صفت مشبہ
ان شاء اللہ بہت جلد
ہماری ایپ کے کتاب والے سیکشن میں تیسیر ابواب الصرف کتاب ہوگی اس میں لکھی ہوئی ہوں گء
وہ کلمہ جو اپنے معنی پر بذات خود دلالت کرے اور اس کا معنی تینوں زمانے میں سے کسی زمانے سے ملا ہوا نا ہو
سنوۃ
وہ مرکب جو دو کلموں کو ملا کر ایک کر دیا ہو اور دوسرا جزء کسی حرف کو شامل ہو
نیچے ملاحظہ فرمائیں
نحو وہ علم جس میں کلمات کے آخری حرکات پر بحث کی جاتی ہے
لم اور لما دونوں فعل مضارع پر داخل ہو کر اسے ماضی منفی کر دیتے ہیں لیکن لم مطلقا ماضی میں نفی کرتا ہے جبکہ لما ماضی استمراری کے معنی میں نفی کرتا ہے جیسے لم یضرب نہیں مارا اس مرد نے لما ابھی تک نہیں مارا اس مرد نے
ممَیَّز اسم مفعول ہوتا ہے
مضاعف
یا حرف نداء قائم مقام ادعو فعل اس میں انا ضمیر فاعل نار مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ کونی فعل ناقص یاء ضمیر اس کا اسم بردا معطوف علیہ و حرف عطف سلاما معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
ہمارے مضامین والے سیکشن کا وزٹ کریں
اصدق صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
اجتنبا میں تثنیہ کی ضمیر کا اضافہ کیا تو اجتنب سے تثنیہ مذکر غائب اجتنبا بن گیا
ایان مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر خبر مقدم یوم مضاف الدین مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا
مضاف وہ اسم جو کو کسی اسم کی ظرف نسبت دی جائے اور مضاف الیہ وہ اسم جس کی طرف کسی اسم کو نسبت دی گئی ہو جیسے غلام زید میں غلام کو زید کی طرف نسبت دی گئی اور زید مضاف الیہ ہے جس کی طرف نسبت دی گئی ہے
وَشَقَّ فعل ھو ضمیر فاعل لَهُ جار مجرور ملکر ظرف لغو من جار إسمهِ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو لِيُجِلَّهُ لام کی یجل فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مقدر کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر لام کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ فَذُو الْعَرْشِ مَحْمُودٌ ذو العرش مبتدا محمود خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ وَهَذَا مُحَمَّدُ ھذا مبتدا محمد خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ نَبِي مبتدا أَتَانَا فعل ھو ضمیر فاعل نا ضمیر مفعول بہ بَعْدَ مضاف يَأْسٍ وَفَتْرَةٍ مِنَ الرُّسُلِ یأس معطوف علیہ و حرف عطف فترۃ موصوف من الرسل جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہو کر صفت موصوف صفت ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ فعل فاعل مفعول بہ و مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ وَالْأَوْثَانُ فِي الْأَرْضِ تُعْبَدُ الأوثان مبتدا فی جار الارض مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو تعبد فعل ھی ضمیر نائب فاعل فعل نائب فاعل اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
راہ علم کتاب کا مطالعہ فرمائیں
نستعین اصل میں نستَعْوِن تھا اجوف کا قاعدہ نمبر دو لگایا تو واو کی حرکت ما قبل کو دی پھر واؤ ما قبل مکسور ہونے کی وجہ سے واو کو یاء سے بدل دیا
ہمارے مضامین والے سیکشن کا وزٹ کریں اور یوٹیوب چینل پر ویڈیوز سماعت فرمائیں
مصدر فعل کو کہتے ہیں جیسے کرنا ہونا مارنا پیٹنا دورڑنا ہنسنا رونا اب یہ سب کام ہیں اور کام مصدر ہوتا ہے
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل اصل میں تتدَخِّرون تھا قاعدہ اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط يا ظ ہو تو تائے "اِفْتِعَالٌ" کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغام کرنا واجب ہوجائے گا اگر مذکورہ حروف باب تَفَعَّلٌ يا تَفَاعُلٌ کے فاء کلمہ میں واقع ہوں تو تائے "تَفَعَّلٌ" و "تَفَاعُلٌ" کو فاء کلمہ کا ہم جنس کرنا جائز اور بعد ابدال ادغام کرنا واجب ہوگا تاء کو دال سے بدل کر دال کا دال میں ادغام کیا تو تدخرون
اللہ رب العٰلمین کے لئے لفظ "عاشق " کا استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ عشق کہتے ہیں محبت کی اس منزل کو جس میں جنون پیدا ہوجائےاور جنون باری تعالی کے لئے محال(ناممکن ) ہے کہ ہر وہ لفظ جس میں تنقیص کا ذرہ بھر بھی شبہ ہو اللہ رب العٰلمین کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے یہی سوال ہو ا کہ: اللہ تعالی کو عاشق اور سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا معشوق کہنا جائز ہے یا نہیں؟آپ علیہ الرحمہ نے جواباً ارشاد فرمایا : ناجائز ہے کہ معنیٰ عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہے اور ایسا لفظ بے ورودِ ثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع ِ قطعی ۔ ردالمحتار میں ہے : مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنعترجمہ : صرف معنی محال کا وہم ممانعت کے لئے کافی ہے ۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد 21،صفحہ 114، رضا فاؤنڈیشن ) فتاوی شارح بخاری میں ہے : عشق کا حقیقی معنیٰ محبت کی وہ منزل جس میں جنون پیدا ہوجائے ۔ ( فتاوی شارح بخاری، جلد 01، صفحہ 281)
اِفْتِعَالٌ ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ اور فاء کلمہ کے بعد تاء کا اضافہ کر کے اسے "اِفْتَعَلَ" کے وزن پر لے آئیں
قانون نہیں لگتا بنانے کا طریقہ ہوتا ہے جیسے ضرْب سے ضرب بنانے کا طریقہ
موسی نبی کام نام ہے تو اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیوں کہ یہ عجمی نام ہے
ترتیب وار کنکریاں
اصل میں دعاو تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے واو کو ھمزہ سے بدل دیا تو دعاء ہوگیا
جامد ہر وہ چیز جو ہاتھوں سے محسوس ہو سکتی ہے مصدر وہ اسم جو فعل یعنی کام ہو چاہے کچھ بھی ہو جیسے مارنا بھاگنا دوڑنا یہ سب کام ہیں یہ مصدر ہیں چارجر موبائل چارپائی وغیرہ ہاتھ سے محسوس ہونی والی چیزیں جامد ہیں اس طرح آپ ستر فیصد پہچان کر سکتے ہیں
اسمِ تفضیل وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو اسمِ تفضیل مذکر جیسے: اَفْعَلُ اسمِ تفضیل مؤنث جیسے: فُعْلٰی
اس کا باب سمع یسمع ہے معنی لمبی گردن والا ہونا ہے اور اس کی گردان خاف یخاف کی طرح آئے گی
نحو ہی قسمیں نہیں ہیں
مطالع مضاف علم مضاف مضاف الیہ الادب مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا من جار ثلاثۃ مضاف اوجہ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق ہوا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اسمِ تفضیل مذکر بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع معروف سے علامتِ مضارع کو حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ کا اضافہ کریں اور عین کلمہ کو فتحہ دیں اسمِ تفضیل مؤنث بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع سے علامتِ مضارع کو حذف کریں، فاء کلمہ کو ضمہ دیں اور عین کلمہ کو ساکن کر کے آخر میں علامت تانیث (الف مقصورہ) بڑھادیں تثنیہ و جمع بنانے کے لیے آخر میں تثنیہ و جمع کی علامات کا اضافہ کر دیں
مکمل اسمائے ظروف تو بہت زیادہ ہیں جن کو بتانا یا تحریر میں لانا مشکل کام ہے محذوف نسیا منسیا کا مطلب ہے جو بلکل بھلا دیا گیا ہو نیت میں بھی باقی نا رہے
ضرب پر مصدر سے ماضی بنانے کا قانون لاگو ہو سکتا ہے
ان حرف مشبہ بالفعل المسلمین اس کا اسم الفائزون خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
فعل وہ کلمہ جو اپنے معنی پر دلالت کرے اور تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی اس میں پایا جائے فاعل وہ لفظ جس کی طرف فعل کی نسبت کی جائے یا جو فعل کو کرنے والی ذات ہو مفعول جس پر فعل واقع ہو فعل معروف جس کی نسبت فاعل کی طرف ہو فعل مجہول جس کی نسبت مفعول کی طرف ہو
قعوا فعل امر واو ضمیر ذو الحال ساجدین حال ذو الحال حال ملکر فاعل ل جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
ایپ کے گردان والے سیکشن میں یہ گردان لکھی ہوئی ہے
مصدر ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب
وہ لفظ جس کے بارے میں خبر دی جائے جیسے زید قائم زید کھڑا ہے میں زید کے بارے میں خبر دی گئی ہے
وہ کلمہ جس کے حروف اصلیہ میں سے کوئی حرف حرف علت ہو ( الف ،و ،ی ) ہو وہ معلل کہلاتا ہے
ھذا مبدل منہ الکتاب بدل
اسم تفضیل میں ما بعد لفظ کا اعتبار ہوتا ہے یہاں ما بعد مصدر قدم کا تو مفعول مطلق بن گیا
د ر ی
ان اقسام کو بنانے کے طریقے ماضی مطلق ثلاثی مجرد کے مصدر کے فاء اور لام کلمہ کو فتحہ دیں اور عین کلمہ پر تینوں حرکات آتی ہیں یعنی کبھی فتحہ کبھی کسرہ اور کبھی ضمہ ماضی قریب ماضی مطلق سے پہلے ’’قد‘‘ لگانے سے فعلِ ماضی قریب بن جاتا ہے ماضی بعید ماضی مطلق سے پہلے ’’کان‘‘ کا اضافہ کرنے سے فعلِ ماضی بعید بن جاتا ہے ماضی احتمالی ماضی مطلق کے شروع میں ’’لعل‘‘، ’’لعلمَا‘‘ یا ’’یکون‘‘ کا اضافہ کرنے سے ماضی احتمالی بن جاتا ہے ماضی تمنائی ماضی مطلق کے شروع میں ’’ ليت‘‘ يا ’’ليتما‘‘ کا اضافہ کرنے سے ماضی تمنائی بن جاتا ہے ماضی استمراری فعلِ مضارع کے شروع میں ’’کان‘‘ کا اضافہ کرنے سے فعلِ ماضی استمراری بن جاتا ہے
اصل اھدی تھا یاء کو بوجہ امر کے گرا دیا تو اھدِ ہوگیا
وہ علم جس میں کلمات کے آخر میں آنے والی حرکت پر بحث کی جاتی ہے
افعال ناقصہ ؟؟ یہ افعال سترہ ہیں کان صار مشہور ہیں ان میں سے
قرآن و حدیث کا فہم حاصل کرنے کے شوقین حضرات کو آسانی فراہم کرنے کے لئے کہ وہ اس علم کے ذریعے قرآن و حدیث سمجھ سکتے ہیں
ھدایۃ النحو کی عبارت سے مراد یہ ہے کہ جو علامات رفع ہیں یعنی الف واو اور حرکت ضمہ وغیرہ تو منادی مفرد معرفہ بھی ان پر مبنی ہوگا جیسے یا زیدُ یہ ضمہ پر مبنی ہے یا رجلان یہ الف علامات رفع پر مبنی ہے یا مسلمون یہ علمات رفع واؤ پر مبنی ہے یہ مبنی ہونا عارضی ہے اس وجہ سے اگرچہ مفرد منصرف صحیح ہے لیکن بناء عارضی کی وجہ دو پیش نہیں آئیں گی
صیغہ واحد مؤنث غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب تفعل
ہمارے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں
نیچے موجود صفحہ میں ملاحظہ فرمائیں
ہماری ایپ کے گردان والے سیکشن میں موجود ہیں
اگر قاف پر پیش ہو تو صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب افتعال اصل میں اوتقِیُوا تھا فائدہ "اِتَّصَلَ" اصل میں "اِوْتَصَلَ" تھا (واوساکن ماقبل مکسور) مگر اس میں واو کو یاء سے نہیں بدلا گیا؛ اس لیے کہ وہ "اِفْتِعَالٌ" کا فاء کلمہ ہے، اسی طرح اِجْلِوَّاذٌ میں واو ساکن کو یاء سے نہیں بدلا جاتا کیونکہ وہ مدغم ہے اس قاعدے کے تحت واو کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں پھر اس قاعدے کے تحت یاء کی حرکت قاف کو دیکر یاء کو حذف کر دیا تو اِتَّقُوا ہوگیا اگر قاف پر زبر ہو تو صیغہ جمع مذکر غائب ( بقیہ صرفی تحقیق اوپر والی ہے ) اصل میں اوتقَیُوا تھا واو کو تاء سے بدلنے کا قاعدہ اوپر آپ نے دیکھا ہے بقیہ یاء متحرک ما قبل مفتوح تھا یاء کو الف سے بدل کر اجتماع ساکنین سے گرایا تو اتَّقَوا ہوگیا
دنیا صیغہ واحد مؤنث اسم تفضیل ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں دنوی تھا قاعدہ "فُعْلٰی" کا وزن اسم جامد و اسمِ تفضیل میں ہو اور اس کے لام کلمہ میں واؤ ہو تو اسے یاء سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے مطابق واو کو یاء سے بدلا تو دنیا ہوگیا الظالمین صیغہ جمع مذکر سالم اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب جنۃ اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف اصل میں جِنْنَۃ تھا دونوں ہم جنس حروف کا ادغام کیا تو جنۃ ہوگیا
غالبا شبہ جملہ کا پوچھ رہے ہیں تو شبہ جملہ جار مجرور یا اسم فاعل و مفعول وغیرہ اسماء مشتقہ سے بنتا ہے
تری اصل میں تَرْأَی تھا قاعدہ ہمزہ متحرکہ ہو اور اس کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ہمزہ کی حرکت ماقبل کو دے کر اسے حذف کرنا جائز ہے اس قاعدے کے تحت ہمزہ کی حرکت راء کو دیکر ھمزہ کو حذف کیا تو تَرَیُ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل ساکن کو الف سے بدلا تو تَرٰی ہوگیا
حیۃ اصل میں حَیْیَۃ تھا ایک یاء کو دوسری میں ادغام کیا تو حیۃ ہو گیا قاعدہ ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے
مضاف الیہ پر تو آتا ہے مضاف پر نہیں آتا اس کی وجہ یہ ہے کہ تنوین کسی لفظ کے مکمل ہونے پر دلالت کرتی ہے جبکہ اضافت میں کلمہ ما بعد مضاف الیہ سے ملکر مرکب ہوتا ہے تو یوں یہ منافی ہیں اسی طرح الف لام بھی
مستثنی وہ اسم جس کو الا اور دیگر اداۃ استثناء کے ذریعے کسی چیز کے حکم سے خارج کیا جائے جیسے ما جاء نی احد الا زیدا اس میں زید مستثنی ہے جسے احد کے حکم سے نکالا گیا ہے کیوں کہ احد کے نا آنے کی بات تھی کہ میرے پاس کوئی نہیں آیا تو اس سے زید کو نکالا تو مطلب زید آیا
چار کام کریں مطالعہ تکرار مشق ماہرین کے ساتھ تعلق و گفتگو
موصوف اسم ہوگا اور ہر وہ اسم جو کسی صفت کو قبول کرتا ہے وہ موصوف بن سکتا ہے صفت عموما اسماء مشتقہ جیسے اسم فاعل و مفعول وغیرہ ہوتی ہیں کبھی کچھ جامد اسماء بھی صفت بن جاتے ہیں
جب دو چیزوں کے درمیان پائی جانے والی نسبت میں ابھام ہو کہ یہ نسبت کس لحاظ سے ہے تو اس وقت اس ابہام کو دور کرنے کے لئے تمییز عن النسبت لائی جاتی ہے جیسے طاب زید کا مطلب ہے زید اچھا ہے تو اب یہ نسبت مبھم ہے کہ کس لحاظ سے اچھا ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں طاب زید خلقا زید اخلاق کے لحاظ سے اچھا ہے اس کو ترکیب میں تمییز عن النسبت کہتے ہیں چھوڑ نہیں دیتے بلکہ جس کی تمییز ہوتی ہے اسی کے ساتھ ترکیب کر دیتے ہیں جیسے طاب فعل زید فاعل خلقا تمییز عن النسبت یہ تینوں ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
جب جار مجرور کا متعلق لفظوں میں موجود ہو تو وہ ظرف لغو کہلاتا ہے
و ق ی
مثبت جس فعل کے ساتھ حرف نفی نا ہو معروف جس کی نسبت فاعل کی طرف ہو مجہول وہ فعل جس کی نسبت مفعول کی طرف ہو
نیت دل کے پختہ ارادے کا نام ہے اگر سحری کر کے وقت کے اندر ہی دوبارہ کچھ کھا پی لیا تو دوبارہ نیت کی ضرورت نہیں پہلے والی کافی ہے
نیت دل کے پختہ ارادے کا نام ہے لہذا اگر کسی کے دل میں مضبوط ارادہ تھا کہ اس نے روزہ رکھنا ہے اور زبان سے ادائیگی نہ کر سکا تو بھی روزہ ہو جائے گا
اس کو مرکب کہتے ہیں اس مرکب کا کوئی خاص نام نہیں ہوتا البتہ جب ان کا متعلق محذوف ہو تو شبہ جملہ بھی کہلاتے ہیں
آپ کا سوال اگر لفظ نحو کے بارے میں ہے تو یہ اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی ہے اگر سوال علم النحو کے بارے میں ہے تو یہ ایک ایسا علم ہے جس میں عربی کلمات کے آخر میں آنے والی حرکات کے بارے میں بحث کی جاتی ہے کہ یہ کلمہ معرب ہے یا مبنی معرب ہے تو اس پر یہ حرکت کیوں آئی ہے
سَنّ اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف نوب اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی ندب صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر رمضان اور مساجد پر اعراب کتاب سے دیکھ کر لگائے جا سکتے ہیں اگر کہیں شک ہو تو دوبارہ سوال کر لیں باب کا نام لکھ کر
فظلم ف الگ ہے اصل صیغہ اظلم ہے صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں اظتلم تھا تاء کو ظاء سے بدل کر ظاء کا ظاء میں ادغام کیا تو اظلم ہوگیا قاعدہ اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے، پھراگرفاء کلمہ طاء ہو تو ادغام واجب ہے، اور ظاء ہو تو تین صورتیں جائز ہیں اور اگر صاد یا ضاد ہو تو دو صورتیں جائز ہیں ظاء کی پہلی صورت طاء کوظاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں ظاء کی دوسری صورت ظاء کوطاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں ظاء کی تیسری صورت بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں صاد اور ضاد کی پہلی صورت طاء کو فاء کلمہ کا ہم جنس کر دیں پھر ادغام کر دیں صاد اور ضاد کی دوسری صورت بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں
اگر مشتق پوچھے ہیں تو وہ دو طرح کے وزن پر ہر فعل سے آ سکتے ہیں مَفعِل مَفْعَل بقیہ اس کے علاوہ اسم ظرف بہت ہیں مبنی بھی بیس تیس ہوں گے
ابواب کی علامات نَصَرَ یَنْصُرُ ماضی مفتوح العین اور مضارع مضموم العین ضَرَبَ یَضْرِبُ ماضی مفتوح العین اور مضارع مکسور العین سَمِعَ یَسْمَعُ ماضی مکسور العین اور مضارع مفتوح العین فَتَحَ یَفْتَحُ ماضی و مضارع دونوں مفتوح العین کَرُمَ یَکْرُمُ ماضی و مضارع دونوں مضموم العین حَسِبَ یَحْسِبُ ماضی و مضارع دونوں مکسور العین کَادَ یَکَادُ (کَوُدَ یَکْوَدُ) ماضی مضموم العین اور مضارع مفتوح العین فَضِلَ یَفْضُلُ ماضی مکسور العین اور مضارع مضموم العین فائدہ "نَصَرَ" "یَنْصُرُ"، "ضَرَبَ" "یَضْرِبُ" اور "سَمِعَ" "یَسْمَعُ" کو اُمُّ الابواب اور "فَتَحَ یَفْتَحُ"، "کَرُمَ" "یَکْرُمُ" اور "حَسِبَ" "یَحْسِبُ" کو فُروعُ الابواب کہتے ہیں
وہ کلمہ جس کے بارے میں خبر دی جائے جیسے زید کھڑا ہے یہاں زید کے بارے میں خبر دی گئی ہے تو زید مبتدا ہے
تحویل اصل واحد الی امثلۃ مختلف لمعان لا تحصل الا بھا
ما نافیہ انت مبتدا بشر موصوف مثل مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مستثنی مفرغ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
نَشَّرَ ہے تو یہ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
وہ اسم جس کی طرف کسی چیز کی نسبت کی جائے جیسے لاہوری لاہور میں رہنے والا حیدر آبادی وغیرہ اس اسم کا بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے آخر میں یاء مشدد کا اضافہ کیا جاتا ہے
طالق مذکر نہیں ہے بلکہ مونث ہی ہے کیوں طلاق مؤنث کے ساتھ خاص ہے
حروف مشبہ بالفعل چھ ہیں اَن اِن کأن لیت لعل لکن
نحوی اجراء کا فارمیٹ بھیج رہے ہیں اس طرح کر سکتے ہیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے
حقیبتک میں حقیبۃ مفعول بہ اس وجہ سے اس پر فتحہ آئی ہے
ما استفہامیہ تعجبیہ مبتدا اجمل فعل ھو ضمیر فاعل حقیبت مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ انشائیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
ابن اور بن کا قاعدہ دو طرح کا ہے ایک الف لکھنے کا اور دوسرا الف پڑھنے کا الف لکھنے کا قاعدہ یہ ہے کہ جب ابن سے پہلے والا علم موصوف نا بنے تو الف لکھیں گے لیکن یہ الف وصلی ہے تو وصلی کلام میں پڑھا نہیں جائے گا اگر موصوف بن رہا ہو تو الف نہیں لکھیں گے
نیچے والے صفحے میں ملاحظہ فرمائیں
کتب والے سیشن میں جائیں وہاں دو کتب خاصیات پر موجود ہیں
ایپ کے گردان والے سیکشن میں ملاحظہ فرمائیں
ہماری ایپ کے کتب والے سیشن میں دو کتابیں خاصیات پر موجود ہیں ان میں ملاحظہ فرمائیں
فَرِحِین کوئی مصدر نہیں ہے بلکہ یہ صیغہ جمع مذکر سالم صفت مشبہ سے ہے قرآن میں یوں استعمال ہوا ہے البتہ اس کا مصدر فَرْحٌ آیا ہے