عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

کف ( "ک" پر زبر ہے اور "ف" پرتشدید اور پیش ہے) اسکی صرفی تحقیق اور نحوی دونوں تحقیق کردیں جلدی سے ؟

صرفی تحقیق اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف اصل میں کَفْفٌ تھا دونوں فاء کا ادغام کر دیا تو کفٌّ ہوگیا نحوی تحقیق لفظ موضوع مفرد اسم نکرہ مونث واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت

صرف1 جواب
11 ستمبر، 2024

اُطْلُقُ كى صرفى تحقىق

یہ اعراب درست نہیں ہیں یا تو ہمزہ پر فتح ہوگی یا قاف ساکن ہوگا بہر حال صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم (جب قاف ساکن ہو تو ) ھمزہ پر فتحہ ہو تو صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم

صرف1 جواب
10 ستمبر، 2024

یٙذّٙکّٙرُ کون سے باب سے ہے

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل اصل میں یتَذَکَّرُ تھا قاعدہ اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط يا ظ ہو تو تائے "اِفْتِعَالٌ" کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغام کرنا واجب ہوجائے گا اگر مذکورہ حروف باب تَفَعَّلٌ يا تَفَاعُلٌ کے فاء کلمہ میں واقع ہوں تو تائے "تَفَعَّلٌ" و "تَفَاعُلٌ" کو فاء کلمہ کا ہم جنس کرنا جائز اور بعد ابدال ادغام کرنا واجب ہوگا اس قاعدے کے تحت تاء کو ذال سے بدل کر ذال کا ذال میں ادغام کیا تو یذکر ہوگیا

صرف1 جواب
11 ستمبر، 2024

من سب نبيا فاقتلوه اس کی ترکیب کیسے ہوگی حضرت

من شرطیہ مبتدا سب فعل ھو ضمیر فاعل نبیا مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ اقتلو فعل واو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر جملہ من کی خبر من مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
12 ستمبر، 2024

اسم فاعل اور صفت مشبہ میں کیا فرق ہے،اور اسم مبالغہ کی وضاحت فرما دیں نیز یہ کونسے ابواب آتے ہیں جزاکم اللہ خیرا

اسم فاعل کا معنی حدوثی ہوتا ہے یعنی تینوں زمانوں میں سے کسی ایک زمانے میں پایا جاتا ہے اور صفت مشبہ کا معنی دائمی ہوتا ہے یعنی اس میں زمانے کا اعتبار نہیں ہوتا صفت مشبہ فعل لازم سے بالعموم اور اور باب سمع و کرم سے جو افعال آتے ہیں ان سے اکثر آتی ہے اسم مبالغہ وہ اسم ہوتا ہے جو فاعل کی طرح ہی ہوتا ہے اس میں معنی کی زیادتی ہوتی ہے جیسے معطار بہت خوشبو والا مضراب بہت مارنے والا وغیرہ یہ بھی ہرباب سے آ سکتا ہے

صرف1 جواب
12 ستمبر، 2024

مضاف مضاف الیہ کی پھچان

مضاف اور مضاف الیہ کی پہچان یوں ہو سکتی ہے اردو میں ترجمہ کا ،کی،کے تیرا میرا ہمارا تمہارا اس کا وغیرہ آئیں تو وہ مرکب اضافی ہوگا ان الفاظ کے بعد آنے والا لفظ مضاف الیہ ہوگا اور پہلا مضاف بقیہ عربی میں کسی اسم کے ساتھ ضمیر آئے تو اس سے پہلے اسم مضاف ہوگا اور بعد والا اسم مضاف الیہ ہوگا اسی طرح نکرہ اور معرفہ جمع ہو جائیں تو عموما یہ مضاف مضاف الیہ ہوتے ہیں

نحو1 جواب
3 ستمبر، 2024

بنات كس طرح سے جمع مؤنث سالم هوا جب كه ان كي رخر كي تا زائده نهيں بلكه واو سے بدلي هوئي هے اور اسي جمع مؤنث سالم كے لئے كيا شرط هيں.

بنات جمع مونث سالم ہی ہے بنت سے بنات بناتے وقت اس کے آخر والی تاء کو حذف کر دیا تاکہ دو علامت تانیث جمع نا ہوں اور آخر میں الف تاء کا اضافہ کر دیا تو بنات ہو گیا

نحو1 جواب
6 ستمبر، 2024

اطولاء اطوِلۃ پر یقول یبیع قانون کیوں جاری نہیں ہوتا ہے حالنکہ اس میں یقول یبیع کے تمام شرائط موجود ہے۔

یہ دونوں لفظ جمع کے وزن پر ہیں اطولاء بر وزن افعلاء اور اطولۃ بر وزن افعلۃ ہے یہ صیغے فرضی بنائے گئے ہیں ط و ل سے اس وزن پر جمع نہیں ہوتی اگر ایسی کوئی جمع حقیقت میں ہو تو اس کی تعلیل ہو جائے گا

صرف1 جواب
7 ستمبر، 2024

منصوب علی الاختصاص کی تعریف مع امثلہ ثلاثہ علی الأقل تحریر فرمائیں

ضمیر مخاطب و متکلم کے بعد آنا والا اسم ظاہر معرفہ آتا ہے اسے اسم مختص کہتے ہیں اور یہ فعل واجب الحذف کا مفعول بہ ہوتا ہے مثلا نحن انصارَ الحق نقول الصدق نحن اہل العلم نرفع الامۃ نحن معشر الانبیاء لا نورث

نحو1 جواب
3 ستمبر، 2024

١.و أما(في )زمن محمد صلى الله عليه وسلم( فالحكم لهما بالاقرار واقامه البينة) ٢.وروي)(عن الترميذي) أن اليسر اسم للجنة( لان جميع اليسر فيها) ٣.رايت مثل الأول و(هكذا ثلاث مرات ) ما إعراب

الحکم مرفوع بالضمۃ الظاہرۃ ابتداء ھما ضمیر مجرور متصل مجرور محلا بحرف جر الاقرار مجرور بکسرۃ ظاہرۃ لان قبله حرف جر اقامۃ مجرور بکسرۃ ظاہرۃ تابع لاقرار البینۃ مجرور بکسرۃ ظاہرۃ مضاف الیہ الترمذی مجرور بحرف جر جمیع منصوب بفتحۃ ظاہرۃ اسم ان الیسر مجرور بکسرۃ ظاہرۃ مضاف الیہ ھاء ضمیر مجرور متصل مجرور محلا بحرف جر ھکذا مرفوع بضمۃ محلا مبتدا ثلاث مرفوع مبتدا مرات مجرور مضاف الیہ

نحو1 جواب
5 ستمبر، 2024

سوال قُلْنَ کی تعلیل کیا ہے

قلن اصل میں قَوَلْن تھا واؤ متحرک کو الف سے بدلا تو قالن ہوگیا الف اجتماع ساکنین سے گر گیا تو قَلن ہوگیا پھر مندرجہ ذیل قاعدہ کے تحت فاء کو ضمہ دیا گیا ہے جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے

صرف1 جواب
3 ستمبر، 2024

يعنيك اس کا صیغہ کیا ہے اور یہ کس باب نیز صرف و نحو دونوں اعتبار سے اس کی وضاحت کردیں۔ جزاک اللہ خیرا

یعنی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یعنیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور تھا لہذا یاء کو ساکن کیا تو یعنی ہوگیا

نحو1 جواب
5 ستمبر، 2024

افتتان ،سوق،،ذائدتہ،روایتہ کی صرفی تحقیق

پہلے لفظ سمجھ نہیں آیا سوق اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی ( بمعنی بازار ) سوق مصدر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر ( چلانا) زائدۃ صیغہ واحد مؤنث ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب روایۃ مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب

صرف1 جواب
3 ستمبر، 2024

لفظ جہاد کی صرفی لغوی تحقیق کیاہے مثلا کس باب سے،کونسا صیغہ ہے،ج کے کسرہ یا فتح کے ساتھ ہے اور ثلاثی مجرد و مزید فیہ میں باعتبار صلہ معنیٰ میں کیا فرق آئے گا،کتب کی مراجعت سے واضح سمجھ نہیں پایا راہنمائی فرما دیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا

جہاد مصدر ہے ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ ویسے اس کا لغوی معنی ہے دشمن سے لڑنا لیکن جب یہ فی کے صلہ کے ساتھ استعمال ہو تو اس کا معنی ہوتا ہے بھرپور کوشش کرنا

صرف1 جواب
3 ستمبر، 2024

ماسطااعو سے سرفی تحقیق

صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی منفی معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب استفعال اصل میں استَطْوَعوا تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا واو کی حرکت ما قبل کو دیکر واؤ کو الف سے بدلا تو استطاعوا ہو گیا اور اس میں سے تاء کثرت استعمال سے ساکت ہوئی ہے

صرف1 جواب
4 ستمبر، 2024