عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

"اللھم انی راض عنك فارض عنی" ترکیب کیا ہوگی؟

اللھم قائم مقام یا اللہ یا حرف ندا قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل اللہ مفعول بہ ان حرف مشبہ بالفعل یاء ضمیر اس کا اسم راض اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل عن حرف جر کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ فارض فعل اس میں انت ضمیر فاعل عن جار یاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
18 نومبر، 2025

انكم ظلمتم انفسكم بالتخاذكم العجل کی نحوی ترکیب؟

ان حرف مشبہ بالفعل کم ضمیر منصوب متصل ان کا اسم ظلمتم فعل اس میں تم ضمیر فاعل انفس مضاف کم ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ ب جار اتخاذ مصدر مضاف ضمیر مضاف الیہ العجل مفعول بہ مصدر اپنے مضاف الیہ اور مفعول بہ سے ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
19 نومبر، 2025

مبنی صیغہ کی صرفی تحقیق کر دیں

مبنی صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یہ صیغہ مبنُویٌ تھا سید والا قانون واؤ اور یاء ایک کلمہ میں جمع ہو جائیں اور ان کا پہلا ساکن ہو تو واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے مبنوی میں واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا اور ما قبل ضمہ کو یاء کی مناسبت سے کسرہ سے بدلا تو مبنی ہو گیا

نحو1 جواب
20 نومبر، 2025

{ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین}اس آیت پاک کی نحوی ترکیب کریں ؟اور بتاۓ کہ {لکن} عاطفہ ہے یا ابتدیٔہ وضاحت کے ساتھ ؟please

«ما» نافية «كانَ مُحَمَّدٌ» كان ولفظ محمد صلى الله عليه وسلم اسم كان والجملة مستأنفة «أبا» خبر منصوب بالألف لأنه من الأسماء الخمسة «أَحَدٍ» مضاف إليه «مِنْ رِجَالِكُمْ» متعلقان بمحذوف صفة لأحد «وَلكِنْ» الواو عاطفة ولكن حرف استدراك رَسُولَ» معطوف على أبا منصوب مثله «الله» لفظ الجلالة مضاف إليه «وَخاتَمَ معطوف على ما سبق «النَّبِيِّينَ» مضاف إليه مجرور بالياء لأنه جمع مذكر سالم لکن استدراک کے لیے ہے

نحو1 جواب
18 نومبر، 2024

مجھے اسمائے عدد کا ایک چارٹ بنا کر دے دیجئے جس سے میں اسمائے عدد آسانی سے سمجھ سکوں

ایک اور دو ہمیشہ مطابق قیاس ہوتے ہیں (مذکر کے لیے مذکر ۔مونث کے لیے مؤنث) تین سے دس تک مخالف قیاس ہوتے ہیں (مذکر کے لیے مؤنث اور مونث کے لیے مذکر) یہی صورت آگے چلتی رہے گی جیسے 11. اور 12 مطابق قیاس 13 سے 19 مخالف قیاس دہائیاں اپنی حالت پر ہوتی ہیں پھر تمییز کو دیکھیں تو 3 سے 10 تک کی تمییز جمع مجرور 11 سے 99 تک کی تمییز مفرد منصوب ان چیزوں کو مدت نظر رکھیں اسم عدد کا مسئلہ حل ہو جائے گا

نحو1 جواب
10 نومبر، 2025

فاعل اور مبتدا کے عالم میں کس کا عامل زیادہ قوی ہے ؟مع دلیل بتائیں

عامل لفظی اور معنوی میں عامل لفظی قوی ہوتا ہے دلیل۔ اس وجہ سے قوی ہوتا ہے کیونکہ یہ عامل معنوی کے اثر کو زائل کرتا ہے جیسے زَیْدٗ قَائِمٗ یہاں زید مبتداء ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے اور اس کا عامل معنوی ہے لیکن اگر یہاں پر أِنَّ آجائے تو زَیْدًا ہو جائے گا انّ کا اسم ہونے کی وجہ سے تو بات واضح ہوگئی عامل لفظی قوی ہوتا ہے معنوی کے مقابلے میں

نحو1 جواب
10 نومبر، 2025

باب کس کو کہتے ہیں

عربی زبان کے افعال(verbs) ایک مخصوص پیٹرن پر ہوتے ہیں یہ پیٹرن تقریبا چالیس کے قریب ہیں اور ہر پیٹرن کا نام ہوتا ہے اور یہی نام باب کہلاتا ہے جیسے ضرب یضرب ایک باب ہے اس کا مطلب ہوگا ہر وہ فعل جس کے ماضی میں درمیان والا حرف مفتوح ہو اور مضارع میں وہی حرف مکسور ہو

نحو1 جواب
1 نومبر، 2025

اُرِی میں دکھاتا ہو اس کا مصدر باب۔ ضیغہ۔ اور حروف اصلی کیا ہے اور کون سا قاعدہ لگا ہے

صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز العین و ناقص یائی از باب افعال مادہ: أ ر ی اصل میں أُرءِیُ تھا قاعدہ : ہمزہ متحرک ما قبل ساکن ہو تو ہمزہ کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے ہمزہ کو حذف کرنا جائز ہے نوٹ : رءی کے مادہ میں یہ قاعدہ وجوبی طور پر استعمال ہوتا ہے ہمزہ کی حرکت راء کو دیکر ہمزہ کو حذف کیا تو أرِیُ ہو گیا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کرنا واجب ہے یاء کو ساکن کیا تو أُرِی ہو گیا

نحو1 جواب
3 نومبر، 2025

السلام علیکم،پوچھنا یہ تھا جب صرف صغیر باب نصر ینصر سے مصدر کو نصرا یعنی لام کلمہ کو ساکن پھڑتے ہے اور اصل مصدر میں بھی لام ساکن ہے تو مجھے معلوم یہ کرنا ہے جب ہم الطلب مصدر سے صرف صغیر کے گردان پڑھیں گے تو طلب کے مصدر کو صرف صغیر کے وقت لام کو ساکن پڑھنا ہے یا اصل مصدر لام پر فتح پڑھنا ہے ، صرفی یا نحو کوئی قاعدہ ہے اسکا ،مہربانی کر کے بتائیے گا

مصدر کو اصل کے مطابق پڑھیں گے جو حرکات ہوں گی وہی پڑھی جائیں گی بس آخر کی حرکت چینج ہو سکتی ہے

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2025

زرنی فاکرمک کی ترکیب کریں

زر فعل اس میں انت ضمیر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ف سببیہ اکرم فعل انا ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مقدر کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہوکر معطوف ہوگا پیچھے والے جمع سے حاصل ہونے والی عبارت پر لیکن منک زیارۃ اس میں زیارت پر معطوف ہوگا

نحو1 جواب
30 اکتوبر، 2025

اسباب منع صرف میں سیدھے علم کو سبب کیوں نہیں بنایا معرفہ کیوں کہا ؟

اسباب منع صعف یا علل تسعہ یہ از قبیل صفت اسماء ہیں یعنی خود یہ علتیں کچھ نہیں ہوتیں بلکہ اسماء کی صفات بنتی ہیں تو معرفہ یا تعریف بھی اسی وجہ کہا جاتا ہے کہ علم اسم ہوگا جب کہ معرفہ یا تعریف یہ اسم کی صفت ہوگی

نحو1 جواب
23 اکتوبر، 2025