عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

مرکب توصیفی کو پہچاننے کا طریقہ کہ دیکھتے ہی سمجھ آجاۓ کہ یہ مرکب توصیفی ہے

مرکب توصیفی میں کسی چیز کی خوبی،خامی یا اس کی ذات کے اندر موجود کوئی وصف بیان کیا جاتا ہے اب عبارت میں یہ دو طرح بیان کیئے جاتے ہیں جملہ اسمیہ میں اور مرکب توصیفی میں اگر دونوں اسموں میں مطابقت نا ہو تو یہ جملہ اسمیہ ہو سکتا ہے اور اگر مطابقت دس چیزوں میں سے چار چیزوں میں ہو تو یہ مرکب توصیفی ہوگا چند مثالیں دے دیتا ہوں جس سے سمجھنا آسان ہوگا رجل عالم الرجل عالم (جملہ اسمیہ ) زید عالم ( جملہ اسمیہ) الرجل العالم حماران اسودان (دو سیاہ گدھے) عصوان احمران ( دو سرخ لاٹھیاں ) اس طرح کی دیگر مثالوں پر مشق کریں

نحو1 جواب
15 مئی، 2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم میری رہنمائی کریں کہ میں نے اولی سوال میں صرف دھیان سے نہیں پڑھی کافی کمزوری رہ گئی ہے اب ثانیہ میں کچھ عربی کتب پڑھنے ان کی طرح یہ ترجمہ عبارت پڑھنے میں مشکل ا رہی ہے تو زیادہ اس کا کیا حال ہے اپنی طور پر کیسے اسے کن کتب کے ذریعے اس طرح بہتر کرو پلیز میری رہنمائی فرما دیں ؟

اب آپ ثانیہ میں ہیں تو آپ مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں روزانہ کے اسباق یاد کریں عربی کتب کو حل کرنے کی کوشش کریں چاہے غلطیاں ہی کیوں نا ہوں اولی کی کتب اور ان کے معاون کتب کا مطالعہ بھی جاری رکھیں یہ تین روٹین سے کرتے رہیں گے تو عبارت پڑھنا سمجھنا آسان ہو جائے گا

نحو1 جواب
14 مئی، 2025

الحمدلله فى البداية والنهايه کي ترکيب کرو

الحمد ذو الحال فی البدایۃ و النھایۃ جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مبتدا ل جار اللہ اسم جلالت مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ ٹ

نحو1 جواب
12 مئی، 2025

ومن زنٰی بامرة حرمت عليه امه‍اوابنته‍ا اسکا ترکیب کرو من کیا واقع ہورہا ہے ترکیب میں

من یہاں شرطیہ ہے من شرطیہ مبتدا زنی فعل اس میں ھو ضمیر فاعل ب جار امرءۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط حرمت فعل علیھا جار مجرور ملکر ظرف لغو امھا مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ اور ابنتھا معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر فاعل فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزا شرط و جزاء ملکر من کی خبر من مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
9 مئی، 2025

ویقرا ائ سورۃ شاء لو کان مسافرا۔ نحوی ترکیب

یقرأ فعل ھو ضمیر فاعل ای مضاف سورۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر موصول شاء فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اس کو جزاء مقدم بھی کہہ سکتے ہیں لو حرف شرط کان فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم مسافرا خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اب اس کی جزاء پیچھے والی عبارت بنائیں اگر وہ نہیں بنانی تو بعینہ مکمل وہی عبارت آگے محذوف نکال کر اس کو شرط بنا دیں

نحو1 جواب
10 مئی، 2025

واحد اور مفرد میں کیا فرق ہے

واحد اور مفرد دونوں کبھی ایک معنی کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور کبھی ان میں فرق ہوتا ہے جیسے : واحد تثنیہ اور جمع کے مقابلے میں آتا ہے اور مفرد مرکب ناقصہ و تامہ کے مقابلے میں آتا ہے یہ ان میں فرق ہوتا ہے جیسے رجل یہ مفرد بھی کہلایا جائے گا اور واحد بھی جبکہ رجال یہ واحد ہے مفرد نہیں ہے

نحو1 جواب
9 مئی، 2025

سورۃ الکافرون ترکیب میں مضاف مضاف الیہ واقع ہے اور مضاف الیہ مجرور ہوتا ہے جبکہ یہاں پر یہ مرفوع کیوں ہے ؟

الکافرون یہاں تقدیرا مجرور ہے اور یہاں حالت رفعی حکایتی اعراب کی بناء پر ہے حکایتی اعراب وہ اعراب ہوتا ہے جس میں کسی لفظ کو دوسری جگہ سے اسی اعراب کے ساتھ اٹھانا جیسے وہاں استعمال ہوا تھا

نحو1 جواب
9 مئی، 2025

کافیہ میں ہے کہ کلمہ وہ لفظ ہے جس کی وضع ایک معنی کیلیے ہوئی ہو کیا وہ لفظ جس کی وضع ایک سے زائد معانی کیلیے ہوئی ہو کیا وہ کلمہ ہوگا یا نہیں ہے

کافیہ کی عبارت میں مفرد کا لفظ استعمال ہوا ہے جو وہاں پر مرکب کے مقابلے میں ہے یعنی کلمہ وہ لفظ ہوتا ہے جو کسی ایک ( غیر مرکب ) معنی کے لئے استعمال ہوا ہو اب جس لفظ کے ایک زائد معانی ہوں یا جو لفظ جمع ہو وہ بھی کلمہ کہلائے گا کیوں کہ معانی ان کے ایک مفرد ہیں مرکب نہیں ہیں

نحو1 جواب
10 مئی، 2025

اُصیب خالدٌ الموامرة التى جھّزتہا اصدقاء ہٗ کی ترکیب بتائیں

اصیب فعل خالد اس کا نائب الفاعل المؤامرۃ موصوف التی اسم موصول جھزت فعل ھا ضمیر مفعول بہ اصدقاءہ اس کا فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر صفت المؤامرۃ موصوف اپنی صفت سے ملکر اصیب کا مفعول بہ فعل نائب الفاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 مئی، 2025

لا یُجمعُ بین الاختین نکاحاً کا ترکیب کیا ہے

لا یجمع فعل ھو ضمیر اس کا فاعل بین مضاف الاختین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ نکاح منصوب بنزع الخافض (اصل عبارت فی نکاح تھا ) فعل فاعل مفعول فیہ اور منصوب بنزع الخافض ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوئے

نحو1 جواب
6 مئی، 2025

اذا طلق الرجل امراتہ طلاقا بائنا او رجعیا ترکیب کر دیں

اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم طلق فعل الرجل فاعل امرته مرکب اضافی ہو کر اس کا مفعول بہ طلاقا موصوف رجعیا او بائنا معطوف علیہ معطوف ملکر صفت موصوف صفت ملکر مفعول مطلق فعل فاعل مفعول بہ و مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اس کی جزاء آگے والی عبارت ہوگی

نحو1 جواب
2 مئی، 2025

"و یترتّب علی ذلک فھم معانی الآیات" کی ترکیب اور یہ کہ صلہ میں کون سی ضمیر موصول کی طرف راجع ہے

یترتب فعل علی جار ذلک مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فھم مضاف، معانی مضاف الیہ مضاف، الآیات مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوکر فاعل یترتب فعل ظرف لغو و فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 مئی، 2025

ولا ینبغی ان تخطب المعتدۃ ولا باس بالتعریض فی الخطبۃ ترکیب کر دیں جلدی رپلائی کی عرض

لا ینبغی فعل ان مصدریہ ناصبہ تخطب فعل المعتدۃ اس کا نائب الفاعل فعل اور نائب الفاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر لا ینبغی کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ لا نفی جنس باس اس کا اسم ب جار التعریض مصدر ب جار الخطبۃ مجرور جار مجرور ملکر تعریض مصدر کا ظرف لغو تعریض مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا

نحو1 جواب
4 مئی، 2025

لفظ كآفّةً کی صرفی تحقیق مع باب اور یہ مصدر مشتق جامد میں سے کیا ہے

اصل کے اعتبار سے: صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف اس باب نصر ینصر اصل میں کافِفَۃ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوں دونوں متحرک ہوں اور ان کا ما قبل متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کرنا واجب ہے لہذا پہلے کاف کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کیا تو کافۃ ہو گیا

نحو1 جواب
4 مئی، 2025

سورہ التحریم کی آیت نمبر 1 میں مرضات کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ یہ مضاف بن رہا ہے اور اصل مصدر مرضاة ہے ۔ اسکا مادہ ر ض و باب س سے ہے۔ سوال یہ ہے کہ مرضات واحد ہے یا جمع؟ اور صرف کے لحاظ سے اس میں گول ة کو کھو ل کر پوری ت کیوں لکھا؟

یہ لفظ مرضاۃ واحد ہے رضی یرضی کا مصدر ہے تاء مربوطہ یعنی گول تاء کی جگہ تاء مبسوطہ لکھنا یہ خط کا مسئلہ ہے اب جو تاء مربوطہ پر ھاء سے وقت کرتے ہیں وہ اسے گول تاء کی صورت میں لکھتے ہیں اور جو تاء کی صورت میں وقف کرتے ہیں وہ اسے تاء مبسوطہ کی صورت میں لکھتے ہیں اب اس جگہ خاص مرضات لکھنا یہ قراءت ہے

نحو1 جواب
1 مئی، 2025

لفظ آخَر اور آخِر کی صرفی تحقیق اور یہ دونوں اسم کی کونسی قسم ہے مصدر مشتق یا جامد

آخرَ صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مہموز الفاء آخِر صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مہموز الفاء ان دونوں کا باب نہیں کیوں کہ انکا فعل استعمال نہیں ہوتا اور یہ اسماء مشتقہ کے قبیل سے شمار ہوتے ہیں

نحو1 جواب
28 اپریل، 2025