عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

خلاصۃ النحو سبق نمبر 12 معرب مبنی کا بیان اس میں اعراب تقدیری کی مثالیں بیان کی جاء ابو القوم و ابا القوم و ابی القوم اور بیان کیا کہ اس کی تینوں حالتوں اب کا اعراب تقدیری ہے جب کہ سبق نمبر21 اسم معرب اور اس کے اعراب کا بیان اس سبق کے آخر میں لکھا اسم مقصور، مضاف الی یاء المتکلم کا تینوں حالتوں میں ، اسم منقوص کا حالت رفعی اور جری میں اور جمع مذکر سالم مضاف الی الیاء کا حالت رفعی میں اعراب تقدیری ہوتا ہے بقیہ تمام اسماء کا اعراب لفظی ہوتا ہے ۔۔۔۔ دونوں باتوں میں تضاد لگ رہا ہے ایک جگہ لکھا ہوا اسماء ستہ کا اعراب تقدیری اور دوسری جگہ لفظی پلیز رہنمائی کیجیے

یہ بات شرح ملا جامی کے کچھ حواشی میں بھی مذکور ہے جو جاء ابو القوم کے بارے میں ہے لیکن دیگر عربی کتب میں آج تک نہیں ملی جاء ابو القوم کا اعراب لفظی ہونا چاہئے کیوں کہ یہاں ابو ابی اور ابا میں جو حرف اعراب ہے وہ تو تبدیل ہو رہا ہے بس پڑھنے میں نہیں آ رہا و اللہ اعلم بالصوب

نحو1 جواب
14 جولائی، 2025

لازم و متعدی کے معنی میں کیا فرق ہے اور دوسرا یہ کہ مجرد اور مزید فیہ کے معنی میں کیا فرق ہے

کوئی مخصوص فرق نہیں ہوتا لازم اور متعدی دونوں ہی الگ ہیں لازم فعل میں فعل کا اثر صرف فاعل تک رہتا ہے جبکہ متعدی میں فعل کا اثر فاعل کے علاوہ کسی اور ذات پر بھی ہوتا ہے مجرد و مزید فیہ میں بھی مخصوص فرق نہیں ہوتا مجرد کا ہر باب اور اسی طرح مزید فیہ کا ہر باب اپنی خصوصیات رکھتا ہے اور اسی طرح معنی بھی دیتا ہے

نحو1 جواب
16 جولائی، 2025

مستدرک کی تعریف کیا ہے؟

مستدرک یا استدراک کی اصطلاح مختلف فنون میں الگ الگ مفاہیم کی حامل ہے علم النحو میں یہ اصطلاح لکن کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جہاں اس کا مطلب ہوتا ہے عبارت سابقہ سے پیدا ہونے والے وہم کو دور کرنا جیسے جاء عمر اس کا مطلب ہوا : عمر آیا لیکن سامع یہ سمجھ سکتا ہے کہ عمر آیا ہے تو اس کے ساتھ بکر یا کوئی دوسرا شخص بھی آیا ہوگا تو اب متکلم آگے جاء عمر لکن بکر لم یجئ کہ عمر تو آیا لیکن بکر نہیں آیا یہ استدراک کا یہاں مفہوم ہوتا ہے

نحو1 جواب
13 جولائی، 2025

"نحو" کی ترکیب کرتے وقت مضاف الیہ کو مراد اللفظ مضاف الیہ کیوں بناتے ہیں

نحو کا مضاف الیہ جب جملہ ہوگا تو اس وقت اس جملے کو مراد اللفظ کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ جملہ بطور مثال لایا جاتا ہے جہاں اس کا معنی مراد نہیں ہوتا بلکہ فقط لفظ مقصود ہوتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جملہ مخصوص الفاظ کا مضاف الیہ بنتا ہے اور نحو ان الفاظ میں سے نہیں ہے

نحو1 جواب
13 جولائی، 2025

عليهم یہاں ضمیر کسرہ کیوں آیا

ضمائر مبنی ہیں اور بناء میں اصل یہ ہے کہ وہ ساکن ہوں لیکن اکثر اوقات مبنی اسماء پر بھی حرکت آ جاتی ہے اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جیسے اجتماع ساکنین وغیرہ یہاں علیھم میں ھاء پر کسرہ یاء کی مناسبت سے ہے اور جب یاء یا کسرہ نا ہو تو اس پر ضمہ آئے گا

صرف1 جواب
16 جون، 2025

ویسمی عطف النسق ترکیب وشرطہ ان یکون بینہ وبین متبوعہ احدحروف العطف وسیاتی ذکرھافی القسم الثالث ان شاءاللہ تعالی ترکیب کردیں

یسمی فعل اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل عطف مضاف النسق مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ شرط مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا ان مصدریہ یکون فعل ناقص بین مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر معطوف علیہ واو حرف عطف بین مضاف متبوع مضاف مضاف الیہ ہا مضاف الیہ متبوع مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر بین کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ثابتا اسم فاعل کا مفعول فیہ ثابتا اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم احد مضاف حروف مضاف مضاف الیہ العطف مضاف الیہ حروف مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر احد کا مضاف الیہ احد مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر یکون فعل ناقص کا اسم فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ سے ملکر مصدر مؤول ہو کر خبر شرطہ مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ سیاتی فعل ذکرھا مرکب اضافی اس کا فاعل فی جار القسم موصوف الثالث صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزائے مقدم یا مثل جزاء ان حروف شرط شاء فعل اللہ فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط

نحو1 جواب
27 جولائی، 2024

احمد کے کتنے اور کون کون سے صیغے آتے ہیں

احمد میں مختلف احتمال ہیں اگر ہمزہ پر فتحہ پڑھیں تو یہ باب افعال سے فعل ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب بھی بن سکتا ہے اور صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل بھی بن سکتا ہے اور اگر کسرہ پڑھیں تو یہ فعل امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر بھی بن سکتا ہے اگر ہمزہ پر فتحہ اور میم پر کسرہ پڑھیں تو یہ صیغہ واحد مذکر فعل امر باب افعال سے ہو سکتا ہے

نحو1 جواب
10 جولائی، 2025

السلام علیکم میرا علم صرف و نحو میں بالکل بنیادی ہے تو میں کہاں سے شروع کروں ؟ کیونکہ جب میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں تو اصطلاحات اگر سمجھ نہیں آتی ۔ مجھے درسی ویڈیوز وغیرہ بھی زیادہ نہیں ملی یوٹیوب وغیرہ پر ۔ گائیڈ کر دیں تو مہربانی ہوگی

محترم آپ ہماری اسی ایپ میں مضامین والے سیکشن پر موجود مضامین کا مطالعہ کریں اور آپ اسی ایپ میں موجود جوابات کم از کم لازمی پڑھیں روزانہ دس بھی پڑھ لیں تو بہت ہیں اور صرف و نحو کی بنیادی کتب کا مطالعہ کریں صرف چند دن میں آپ کو رزلٹ مل جائے گا

نحو1 جواب
11 جولائی، 2025

خلاصۃ النحو میں ایک قاعدہ لکھا ہو اسم موصول کے سبق میں کہ ای موصول کا صدر صلہ محذوف ہوتو اس کو مبنی بر ضم پڑھنا جائز سوال یہ ہے اس کا صدر صلہ ہے کون سا جس کو حذف کیا گیا ہے

لفظ ای اور ایۃ ہمیشہ مضاف ہو کر استعمال ہوتے ہیں یا ضمیر کی طرف ہوں گے یا اسم ظاہر کی طرف اب اس کے یعنی ای مضاف الیہ اور مضاف کے بعد پورا ایک جملہ آتا ہے اگر پورا جملہ نا ہو تو سمجھ لیں کہ ضمیر محذوف ہو جو کہ مبتدا بن رہی ہے جیسے ایھم اشد میں ایھم تو موصول ہو گیا اس کے بعد اشد رہ گیا اب اشد مکمل جملہ نہیں ہے تو اس سے پہلے ھو ضمیر نکال لیں

نحو1 جواب
22 جون، 2025

هذا تلك حروف جارہ کی صرفی تحقیق نہیں ہوتی کیونکہ یہ مبنی ہے تو پھر فعل ماضی بھی تو مبنی ہے اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیا اور اگر مبنی کی صرفی تحقیق ہوتی ہے تو هذا تلك حروف جارہ کہ صرفی تحقیق کیا ہوگی

بہت اچھا سوال ہے صرفی تحقیق دو طرح کے کلمات کی ہوتی ہے افعال متصرفہ یعنی وہ افعال جن کی گردانیں آتی ہوں ماضی امر نہی وغیرہ آتے ہوں اس سے افعال جامدہ خارج ہو گئے اسماء میں تمام اسماء کی صرفی تحقیق ہوتی ہے سوائے ان چند اسماء کے ایسے اسماء جو ہمیشہ مبنی ہوتے ہیں اس سے وہ اسماء نکل گئے جو خاص مقامات پر مبنی ہوتے ہیں اور اسماء عجمیہ کی بھی صرفی تحقیق نہیں ہوگی اب اس کو چند الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرفی تحقیق عربی معرب اسماء کی ہوتی ہے اس کے علاوہ کی نہیں تو اب آپ کے اعتراض کا جواب مل گیا ہوگا

نحو1 جواب
22 جون، 2025

اسلام علیکم محترم مجھے لفظ (اتفاق) کی تحقیق چاہیے

اتفاق مصدر ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال اصل میں اوتفاق تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدے کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا ہے

نحو1 جواب
6 جون، 2025

مقیمًا۔ مطمئنا التفات تسلیمتین۔ مأموم۔ انکی صرفی تحقیق

مقیما صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال مطمئنا صیغہ واحد مذکر اسم فاعل رباعی مزید فیہ مہموز اللام از باب افعِلَّال التفات مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال تسلیمتین مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل مأموم صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد مہموز الفاء و مضاعف از باب نصر ینصر

صرف1 جواب
7 مئی، 2025

کسی ایک جملے کی ترکیب تو کر دے جو موصوف صفت بن رہے ہو میں نے کوئی بھی جملہ نہیں بتایا آپ ہی کس ایکسپریس جملے کی ترکیب کر دے شکریہ آپ کا اگر آپ کر دے تو اس کا نہ ہا کرے تو پھر میں آپ سے کبھی بھی سوال نہیں پوچھو گی

اللہ العلیم اللہ موصوف العلیم صفت موصوف صفت ملکر مرکب اضافی ہوا اللہ الرحیم رجل عالم رجل صغیر سب جملے اسی طرح موصوف صفت بنیں گے

نحو1 جواب
26 جون، 2025

عِ ki taleel karre

وعی یعی سے عِ فعل امر ہے یہ بلکل ویسے ہے جیسے ق ہوتا ہے تعلیل یوں ہوگی کہ مضارع تعی سے امر بناتے ہوئے علامت مضارع کو حذف کیا پیچھے عِی بچا اب علامت مضارع کے بعد والا کلمہ متحرک ہے تو ہمزہ وصلیہ لانے کی ضرورت نہیں رہی اور مضارع کا آخر مجزوم ہوتا ہے اور اگر حرف علت ہو تو گر جاتا ہے یاء کو گرایا تو عِ بچ گیا یہ پورا طریقہ امر بنانے کے طریقے میں دیکھ سکتے ہیں

نحو1 جواب
24 جون، 2025

سورہ حم سجدہ میں تتنزّل استعمال ہوا جبکہ سورہ قدر میں تنزل کیوں ؟ یہاں کون سا قائدہ استعمال ہوا ہے؟

یہ دونوں صیغے ایک ہیں باب تفعل کا ایک قاعدہ ہے کہ جب اس کے مضارع میں دو تاء آ جائیں تو ایک کو حذف کرنا جائز ہے اب یہ قاعدہ جوازی ہے تو کبھی تنزل اور کبھی تتنزل استعمال ہوتا ہے

نحو1 جواب
24 جون، 2025

جملے میں شرط اور جزاء آجائے تو کیا آخر میں ملا لر جملہ شرطیہ جزائیہ بنائیں گے یا ایسے ہی شرط اور جزاء کو چھوڑ دیں گے۔۔جواب فرما دیجئے۔۔ اسی طرح قسم اور جوابِ قسم جہاں آئے وہاں جملہ قسمیہ بنائیں گے یا ایسے ہی چھوڑ دیں گے۔نیز مفسَّر اور مفسِّر کو ملا کر جملہ تفسیریہ بنائیں گے یا ایسے ہی رہنے دیں گے۔۔

دونوں صورتیں عموما رائج ہیں لیکن شرط و جزاء الگ الگ کہہ کر چھوڑنا زیادہ بہتر ہے جملہ شرطیہ جہاں کتب النحو میں استعمال ہوتا ہے وہاں اس کے دو معنی ہوتے ہیں شرط و جزاء دونوں سے ملکر جو بنا ہو اور شرط و جزاء میں سے شرط کو بھی جملہ شرطیہ کہتے ہیں تو اس وجہ سے بعض لوگ جملہ شرطیہ پڑھ کر یہ کہتے ہیں کہ شرط و جزاء ملکر جملہ شرطیہ بنتا ہے حالانکہ یہ موقف تکلف پر مبنی ہے اولا : تو جملے کی تعریف ہی صادق نہیں آتی ثانیا : جملہ شرطیہ بھی جملہ فعلیہ ہی ہوتا ہے جملہ قسمیہ میں بھی دو احتمال ہوتے ہیں قسم اور جواب قسم سے مرکب جملہ اور صرف وہ جملہ جس میں اداۃ قسم موجود ہو اس کو بھی جملہ قسمیہ کہہ دیتے ہیں اس پر بھی وہی اعتراض ہوں گے جو اوپر ہوئے مزید برآں کہ قسم اور جواب قسم ملا کر ترکیب کرنا رائج نہیں ہے جملہ تفسیریہ بھی جملۂ مُفَسِّرہ کو کہتے ہیں در اصل جملوں کی دو طرح تقسیم ہوتی ہے پہلی حقیقت کے اعتبار سے اس اعتبار سے دو جملے ہیں جملہ فعلیہ اور اسمیہ کیوں کہ جتنے بھی جملے ہیں وہ ان ہی دو میں سے کوئی ایک ہی ہوگا اور دوسری تقسیم جملہ کی صفات کے اعتبار سے کی جاتی ہے جیسے کہ جملہ اعتراضیہ ، مفسرہ، حالیہ وغیرہ تو یہ محل کے اعتبار سے جملے کو نام دیتے ہیں

صرف1 جواب
24 جون، 2025

اقیموا کی صرفی تحقیق اور قواعد

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال اصل میں یہ أقْوِموا تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے أقِوْموا ہوا پھر دُوسرا قاعدہ لگا کہ واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر اقیموا ہوگیا۔۔۔

صرف1 جواب
27 جنوری، 2025

حضور جب مضارع میں یسمی کو ی کے ساتھ لکھتے ہیں یہ تو ناقص کی قاعدے کی وجہ سے ہے لیکن ماضی میں جب یہ سمو تھا اصل میں تو واو کو الف سے بدلا لیکن پھر یہ ی کے ساتھ سمی کس قاعدے سے لکھتے ہیں؟؟؟

ماضی میں بھی وہ وہی ناقص کا قاعدہ نمبر چار جاری ہوتا ہے واؤ کو پہلے یاء سے بدلتے ہیں اور پھر یاء کو الف سے بدل دیتے ہیں

نحو1 جواب
26 جون، 2025