مجھے مطیع الرحمن کا مطلب جاننا ہے کس باب سے ہیں اور کیا ہے
مطیع اسم فاعل ہے باب افعال سے رحمن اسم مبالغہ ہے باب سمع یسمع سء
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
مطیع اسم فاعل ہے باب افعال سے رحمن اسم مبالغہ ہے باب سمع یسمع سء
الف نون زائدتان : اس کی پہچان کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کلمہ میں اگر تین حروف کے بعد الف نون آ جائیں تو اکثر وہ زائد ہوتے ہیں یعنی اگر کسی کلمہ میں پہلے تین حروف اصلیہ آ جائیں تو اس کے بعد الف نون زائدتان آ جائیں تو وہ زائدہ ہوں گے جیسے عثمان ، نعمان رحمان وغیرہ تانیث : اس کی پہچان آسان ہے اگر گول تاء ہو تو مؤنث ہوگا اور اگر گول تاء نا ہو تو مؤنث نہیں ہوگا البتہ مؤنث معنوی یعنی جو مؤنث کا نام ہو اور اس میں علامت تانیث نا ہو تو اس کی پہچان سیاق و سباق لفظ کے استعمال سے معلوم ہوگی عجمہ : اس کی پہچان دو آسان طریقوں سے ہوتی ہے پہلا طریقہ علماء لغت کسی علم کے بارے میں کہہ دیں کہ وہ عجمی ہے دوسرا طریقہ: اس لفظ کی اصل آپ کو لغت میں نا ملے یا وہ لفظ ہی ڈکشنری میں موجود نا ہو تو کافی چانس ہیں وہ عجمی ہوگا جمع : اس کی پہچان کے لئے یاد رکھیں پہلے دو حرف ہوں گے اس کے بعد الف اور اس کے بعد دو حرف ہوں گے جس میں سے پہلا مکسور ہوگا یا الف کے بعد تین حرف ہوں گے پہلا مکسور دوسرا یاء تو یوں آپ جمع جو غیر منصرف کا سبب ہوتی ہے اسے پہچان سکتے ہیں
لفظ اللہ کو صرف اللہ کہنا ادب کے خلاف ہے کیوں وہاں اللہ فاعل ہے مفعول ہے مضاف الیہ کہنا عجیب سا لگتا ہے اس وجہ سے ادبا اسم جلالت کہہ دیتے ہیں
شش اقسام پہچاننے کے لئے اس کلمے کے حروف اصلیہ دیکھیں اگر کوئی زائد حرف ہو چاہے وہ جمع کا ہو یا تثنیہ کا نسبت کا ہو یا تصغیر وہ حرف زائد شمار ہوگا اور کلمہ مزید فیہ ہوگا اگر کوئی زائد حرف نا ہو تو کلمہ مجرد ہوگا
الا یا اداۃ استثناء کے ذریعے کسی اسم کو کسی حکم سے خارج کرنا استثناء کہلاتا ہے
الکِنانۃ کا معنی تیر رکھنے کا تھیلا ، سر زمین حجاز حروف اصلیہ: ک ن ن صرفی تحقیق ، اسم جامد ثلاثی مزید مضاعف
ثلاثی مزید فیہ
آپ کا اعتراض درست نہیں ہے وزن عروض میں بس متحرک حرف کے مقابلے میں متحرک آئے اور ساکن کے مقابلے میں ساکن اب یہ ضروری نہیں کہ حرف زائد زائد کے مقابلے میں اور اصلی اصلی کے مقابلے میں آئے تعریف میں جو اصلی اور زائد کا لحاظ نا ہو اس کا مطلب یہ ہے ا بلکہ زائد اصلی اور اصلی زائد کے مقابلے میں بھی آ سکتا ہے اور کسی مثال میں زائد زائد کے مقابلے میں بھی آ سکتا یعنی حروف کی زیادت اور اصلیت کا لحاظ نہیں کیا جائے گا
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں یہ صیغہ اصتَفَیَ بر وزن افتعل تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اصتفٰی ہو گیا قاعدہ : اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے، اس قاعدہ کے مطابق تاء کو طاء سے بدلا تو اصطفی ہو گیا
صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع اصل میں یہ لفظ شَیَئتُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو شاءْت ہو گیا ہمزہ اور الف دو ساکن جمع ہو گئے تو الف کو گرا دیا پھر یہ شَئْتُ ہو گیا پھر نیچے دیئے ہوئے قاعدے کے مطابق اجوف یائی ہونے کی وجہ سے اس کے فاء کلمہ کو کسرہ دیا گیا تو شِئْتُ ہو گیا قاعدہ : جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے
یہ اسم فعل ہے اس کی وضاحت ڈکشنری یا پھر موسوعۃ النحو و الصرف میں دیکھیں
ان مصدریہ یوتی فعل ب جار مشبھتین معطوف علیہ او حرف عطف اکثر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ ثم حرف عطف ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر نائب الفاعل یوتی فعل کا یوتی فعل اپنے نائب الفاعل کے ساتھ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول اب یہ مصدر مؤول عبارت کے مطابق ترکیب کا حصہ بنے گا
مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب تفعیل
لفظ اول جب بطور وصف استعمال ہوتا ہے تو یہ غیر منصرف ہوگا اور معرب کی سوکہ قسموں میں بھی غیر منصرف ہوگا
صیغہ جمع مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
یہاں ھاء ضمیر جو یغلبه کے ساتھ ہے وہ الکوکب کی طرف لوٹ رہی ہے
اس سے فعل امر صِر ہوگا
تنوین جب نصب کی صورت میں ہو اس کے آخر میں الف لکھا جاتا ہے لیکن ہر اسم کے آخر میں نہیں لکھا جاتا جیسے گول تاء کے بعد ،تنوین جب ہمزہ پر ہو تو ان صورتوں میں الف نہیں لکھا جاتا یہ مسئلہ علم الخط یعنی خط کے قواعد و ضوابط سے ہے
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مؤکد بنون توکید ثقیلہ مجہول ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر یہ صیغہ فعل مضارع "تُبلَوْن" سے بنایا گیا ہے نون اعرابی کو حذف کر کے آخر میں نون توکید کا اضافہ کیا اور واؤ جمع کو ضمہ دیا تو لتبلون بن گیا
ل جار من استفہامیہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم ھذا مبدل منہ القلم بدل مبدل منہ بدل ملکر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
لفظ حفاۃ اور عراۃ یہ دونوں باب ضرب سے آتے ہیں اور ان کی تبدیلی درج ذیل قاعدہ کے مطابق ہوئی ہے قاعدہ اگر اسمِ فاعل کی جمع فَعْلَۃٌ کے وزن پر آئے اور اس کا لام کلمه حرفِ علت ہو تو اسے الف سے بدل کر فاء کلمہ کو ضمہ دینا واجب ہے اصل میں یہ عَرَیَۃ حَفَیَۃ تھے لام کلمہ (یاء) کو الف سے بدل کر فاء کلمہ ( عین اور حاء ) کو ضمہ دیا عالۃ نصر ینصر باب سے ہے اور اصل میں یہ عَوَلَۃٌ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو عالۃ ہو گیا
قوانین لگانے کے لئے کچھ بنیادی چیزیں ہونی چاہیئں کسی بھی لفظ پر جب کوئی قانون لگانا ہو تو یہ چند چیزیں دیکھیں میں مثال کے ذریعے واضح کروں گا جیسے لفظ قال اب اس پر قانون لگانے سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ صیغہ کونسا ہے ؟ صیغہ معلوم ہو تو یہ دیکھنا چاہئے کہ صیغہ کے باب کی مناسبت سے اس کا اصل وزن کیا بنے گا مثلا ہماری جو مثال تھی قال یہ صیغہ واحد مذکر ہے باب نصر سے تو اس کا وزن کا قَوَل ہوگا اب آگے قواعد لگانے ہیں تو قواعد کی بھی چھانٹی کریں اس میں واؤ متحرک ہے تو وہ قواعد دیکھیں جو واؤ پر جاری ہوتے ہیں اور واؤ متحرک والے قواعد دیکھیں یوں آپ کسی بھی صیغے پر قاعدہ جاری کر سکتے ہیں تھوڑی سی مشق کرنے سے آپ کو یہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی
مشہور قول امام سیبویہ کا ہے اس کے مطابق اس کا باب نہیں ہوگا اور نا اس کا فعل استعمال ہوگا
و علیکم السلام لفظ سوی حرف نہیں بلکہ اسم ہے اور اس کی صرفی تحقیق بھی ہوگی اور معرب ہے
یہ اسم عجمی ہے اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی
مُزَحْزِح صیغہ واحد مذکر اسم فاعل رباعی مجرد مضاعف از باب فعللۃ
یہ چاروں لفظ منصرف ہیں غیر منصرف جو لوگ کہتے ہیں وہ کہتے ہیں اس کے آخر میں الف ممدودہ ہے تو ان کی بات غلط ہے کیوں کہ الف ممدودہ جو غیر منصرف کا سبب بنتا ہے وہ تانیث کا ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ زائدہ ہوتا ہے جبکہ ان کے آخر میں الف ممدودہ واؤ یا یاء سے تبدیل ہو کر بنا ہوا ہے تو یہ غیر منصرف کا سبب نہیں ہوگا اب یہ معرب کی سولہ اقسام میں سے کونسی قسم ہوگی تو یہ مفرد منصرف صحیح ہیں کیوں کہ اس کے علاوہ کسی قسم میں داخل ہو ہی نہیں سکتے
مطابقت یہاں ضروری نہیں کیوں لفظ اسم جامد ہے جبکہ مطابقت کے لئے اسم مشتق جس میں ضمیر ہو ضروری ہے
نسوۃ اسم جمع ہے اسم جمع یا اسم جنس اگر فاعل ہوں تو فعل کو مذکر اور مؤنث دونوں طرح لایا جا سکتا ہے
فتحہ آدھا الف ہے کسرہ آدھی یاء ہے اور ضمہ آدھا واؤ ہے اب یہ حرکات اپنے بعد وہ حرف چاہیں گی جس کی جنس سے ہیں جس کی طرف زبان کا پھرنا آسان ہو اب کسرہ کے بعد واؤ لائیں گے تو پڑھنا مشکل ہو جائے اسی طرح ضمہ کہ بعد واؤ لائیں گے تو بھی پڑھنا مشکل ہوگا
دونوں علامت تانیث ایک ہی ہیں جنس سے مراد یہ جیسے دو تاء کا جمع ہونا یا دو الف مقصورہ یا ممدودہ کا جمع ہونا ہے اور تاء واحد کی ہو جمع کی ہو فعل کی یا کسی بھی کی ہو جب وہ علامت تانیث ہے تو وہ ایک جنس ہوگی
یہ منصرف ہے
أَوْفِی اصل میں تھا
ضمیر نکلے گی اور یہاں یہ صیغہ مؤنث کا ہے کیوں یہ فعل صرف مؤنث کے ساتھ خاص ہے اس وجہ سے اس پر علامت تانیث نہیں لگائی گئی
اُنْصُراہ
عربی میں تو ایسے نہیں کہتے سوائے اس وقت کہ جب ان پر مانع تنوین ہو اگر مانع تنوین نا ہو تو یہ داع مناد وغیرہ ہوں گے
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افعال
قاعدہ یہ ہے کہ وہ اسماء جو فُعُل (فاء اور عین کلمے کے ضمہ کے ساتھ) کے وزن پر آئیں ان کے عین کلمے کو ساکن کر کے بھی پڑھا جا سکتا ہے شافیہ لابن الحاجب
ھذہ مبتدا دار موصوف مفتوحۃ اسم مفعول باب مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر نائب الفاعل اسم مفعول اپنے نائب الفاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
من شرطیہ مبتدا ذکرت فعل تاء ضمیر اس کا نائب الفاعل عند مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی مفعول فیہ فعل نائب الفاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ لیصل فعل ھو ضمیر اس کا فاعل علی جار یاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوکر جزاء شرط و جزاء ملکر من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
حضرۃ اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
الطحاوی طحا کی جانب منسوب ہے جو کہ مصر کا ایک گاؤں ہے اس کے حروف اصلیہ میں ط اور ح تو ہیں ہی لیکن آخر میں الف وہ اصل میں یاء تھا یا واؤ اس کی تعیین نہیں مل سکی البتہ اس کی نسبت میں واؤ آنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی اصل میں ط ح کے ساتھ واؤ بھی ہوگی تو حروف اصلیہ : ط ح و ہیں اور ہفت اقسام میں ناقص واوی ہوگا
کل مضاف شیئ مضاف مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل محذوف احصینا کا اس میں نا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ احصینا فعل نا ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فی جار امام موصوف مبین صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یہاں جمع کا صیغہ لانے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اس طرف اشارہ مقصود کہ یہ الفاظ جماعت کے ساتھ ادا کیئے جائیں گے اس سے جماعت کی اہمیت کی طرف اشارہ ہے کہ اکیلے نماز پڑھنا یا دعا کرنے سے افضل جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے علماء بلاغت نے اس کے علاوہ بھی مختلف توجیہات ذکر کی ہیں
آسان طریقہ جس کے لئے کوئی اضافی وقت یا جدول بنانے کی ضرورت نہیں ہے وہ یہ ہے کہ آپ روزانہ عبارت میں آنے والے کسی فعل کی کوئی گردان بنایا کریں چاہے صرف صغیر ہو یا کبیر یعنی جیسے دوران عبارت لفظ آیا ہے استعمال اب اسی سے کوئی گردان بنا لیں یوں کرنے سے دہرائی بھی ہوتی رہے گی اور گردانیں پختہ تر بھی ہوتی جائیں گی
عند مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم عشرون ممیز قلما تمییز ممیز تمییز ملکر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
صیغہ جمع متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال
مزدلفہ کے حروف اصلیہ د ل ف ہے
یہ ھاء ضمیر کل شیئ کی طرف راجع ہے
در اصل یہ صیغہ مصدر صناعی ہے مصدر صناعی جامد اسم مشتق وغیرہ سے بنتا ہے اور بنانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کسی اسم کے آخر میں یاء مشدد لگا دیتے ہیں تو مصدر معنی حاصل ہو جاتے ہیں اب اس کا باب کیسے بنے گا کونسا اس سے افعال وغیرہ مشتق ہو رہے ہیں
رجل صالح کو اگر مسند الیہ کہیں گے تو اس میں اسناد کیسے جاری ہوگی؟؟ ہم تو تو دونوں کو ملا کر کسی اور چیز کے لئے مسند کہہ رہے ہیں جیسے رجل صالح قائم میں رجل صالح مسند الیہ قائم مسند
سَارَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب مفاعلہ یا سارٌّ صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر یہ صیغے اصل میں سارَرَ یا سارِرٌ ہوں گے ان دونوں صیغوں میں مضاعف کا ایک ہی قاعدہ جاری ہوا ہے قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے مطابق پہلے راء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو سارّ ہو گیا
نہیں
جو بھی حروف اصلیہ کے علاوہ حرف زائد ہو چاہے وہ جمع کا ہو یا مفرد کا وہ زائد ہوگا اور کلمہ مزید فیہ کہلائے گا
یہ متعدی بالی ہے تو الی کا صلہ ہونا ضروری ہے
صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
جی مصدر کی جنس مذکر و مؤنث خاص نہیں ہوتی اور یہ کہ اس کی جمع و تثنیہ بعض اوقات بنتی ہے جب فعل کی اقسام ہوں مختلف طرح کی
اس کا باب نہیں ہوگا
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مثال واوی
سب سے پہلے دہرائی کریں اور اس کے بعد کتاب میں موجود امثلہ پر قواعد کا اجراء اور اپنی روزمرہ عبارتوں پر حتی الامکان اجراء کرتے رہیں
لبیک اصل میں الب البابین لک تھا جس کا اختصار لبیک ہے
یہ معرب ہے مفرد منصرف صحیح
موسی لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مذکر واحد معرب غیر منصرف اعراب تقدیری اعراب بالحرکت اللہ لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت
جمع مذکر سالم
دو معمول ہیں مبتدا اور خبر
صیغہ جمع مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
یہ مزید فیہ ہے
چاروں تثنیہ کے صیغے جمع مذکر حاضر و غائب اور صیغہ واحد مؤنث حاضر کا صیغہ یہ سات صیغے ہیں جن کے آخر سے نون اعرابی گر جاتا ہے
اصولی طور پر صرف رجل کو مسند الیہ کہنا چاہئے لیکن ہمارے ہاں مروج طریقہ کار پورے مرکب کو مبتدا بنانے کا ہے تو اگر کوئی پورے رجل صالح کو بھی کہتا ہے تو غلط نا کہا جائے
یہ ما بعد کی طرف مضاف ہوگا سور مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ بنے گا
یہ دونوں عجمی لفظ ہیں ان کے الف مقصورہ تانیث کے لئے نہیں ہوں گے
سب مرفوعات کی اصل تو فاعل ہی ہے تو اس اعتبار سے کہہ سکتے ہیں لیکن یہ اصطلاح کبھی نظر سے نہیں گزری
لا و ما مشابہ بلیس کی طرح عمل کرنے والا حرف ہے
مھما مبتدا ہے یکن فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم من شیئ جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہو کر خبر اس کا ترجمہ یوں بنے گا : جو بھی ہو
عطشان پیاسا ہونا ایک صفت ہی ہے جیسے بھوکا ہونا صفت ہے
نواب ( نون کی فتحہ کے ساتھ) عربی زبان میں استعمال نہیں ہوتا اس وجہ سے صرفی تحقیق نہیں ہوگی
معرب کی اقسام پہچاننے کے لئے حرف اعراب/محل اعراب دیکھا جاتا ہے جیسے صلاۃ میں حرف اعراب ۃ ہے تو یہ مفرد منصرف صحیح ہوگا
باب استفعال سے
جملہ اسمیہ کے پہلے جز کو مبتدا کہتے ہیں
وجدتم صیغہ جمع مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب وعدت صیغہ واحد مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب قاعدہ ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے دونوں صیغہ میں مذکورہ بالا قاعدہ جاری ہوا ہے کیوں کہ تاء اور دال ہم مخرج حروف ہیں اور پہلا ساکن اور دوسرا متحرک ہے
باب فتح یفتح سے ہے
پرفیکٹ جملہ بنانے کے لئے الفاظ کا ذخیرہ ہونا چاہئے اگر آپ کے مناسب الفاظ موجود ہیں تو پھر آپ جملہ بنا سکتے ہیں اور جملہ بنانے کے بعد صرف و نحو کے اعتبار سے درست کر لیں جیسے : زید کھڑا تھا اب یہ جملہ بنانے کے لئے پہلے فاعل زید اور اس کا فعل قیام ملائیں اب دیکھیں کہ یہ فعل زید سے زمانہ ماضی میں واقع ہوا تھا تو قیام سے مناسب فعل بنا لیں قام زید ، زید کھڑا تھا
یہ بھی شرح مئۃ عامل میں موجود ہے فعل تعجب فعل میں داخل ہے جہاں فعل کا عمل مذکور ہے وہاں یہ بھی داخل ہے
اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم اصاب فعل الخف مفعول بہ نجاسۃ موصوف ل جار ھا ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم جرم موصوف ک جار الروث معطوف علیہ العذرہ معطوف اول الدم معطوف ثانی المنی معطوف ثالث معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت جرم موصوف اپنی صفت سے ملکر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر نجاسۃ کی صفت نجاسۃ موصوف اپنی صفت سے ملکر اصاب فعل کا فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ ف عاطفہ جفت فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف ف عاطفہ دلک فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف سے ملکر شرط جاز فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء
اس کا جواب پہلے بھی دیا گیا تھا اس میں تعلیل نہیں ہوئی ہے
شش اقسام ثلاثی مزید ہفت اقسام صحیح
یہ مصدر جعلی/ مصدر صناعی ہے مصدر صناعی ثلاثی مزید فیہ صحیح یا اس کو اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح بھی کہہ سکتے ہیں
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح
نمازوں کے نام منصرف ہیں اور مفرد منصرف صحیح ہوں گے
الف لام منصرف یا غیر منصرف کے ساتھ خاص نہیں ہے
حرف جر کے بعد الف لام آنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے بلکہ جیسے دیگر اسماء پر آتا ہے ویسے ہی یہاں بھی آ سکتا ہے
یہ عبارت ٹھیک ہے ما نافیہ ضرب فعل الا حرف استثناء اور خالد مستثنی مفرغ ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
ہفت اقسام میں صحیح ہے
الی قبیل طلوع الشمس یہ طلوع کا ظرف لغو نہیں بنے گا بلکہ من طلوع الصبح الصادق کو جس کے متعلق کریں گے اسی کے متعلق اس کو بھی کریں گے
متعدی
یہ سارے متعدی ہیں
یثق لم تتغیر تجب یہ لازم ہیں یجمع اور لم یجد یہ متعدی ہیں
سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق باب ضرب یضرب