عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ داع اسم فاعل سے ی کس قاعدے کے تحت گری ؟؟

قرآن کریم میں بہت ساری جگہوں پر کلمات کے آخر میں یاء لکھتے نہیں ہیں یہ قرآن کریم کا کتاب کا انداز ہے کوئی صرفی یا نحوی قاعدہ جاری نہیں ہوا جیسے و لہ الجوار المنشئت فی البحر کالاعلام میں الجوار میں یاء ساقط ہے ایسے بہت سارے مقامات ہیں

نحو1 جواب
23 جون، 2025

کیوں آپ کو سوال کے جواب نہیں آتے جو آپ بول رہے ہیں کہ خلاصۃ النحو یا ھدایۃ النحو سے دیکھے بتاؤ ہا ضرا

جی یہ بھی ایک علمی انداز ہوتا ہے، کہ فلاں کتاب میں اس کا جواب موجود ہے دیکھ لیجیے۔ باقی آپ کو یہ انداز پسند نہیں آیا تو معذرت خواہ ہیں۔ در اصل کچھ سوالات مسلسل پوچھے جا رہے ہوتے ہیں اور ان کے جوابات یا تو دیے جا چکے ہوتے ہیں یا جوابات طویل ہوتے ہیں اس لیے اشارہ کر دیا جاتا ہے کہ فلاں جگہ دیکھ لیں

نحو1 جواب
25 جون، 2025

نون خفیفہ کی گردان میں جمع مؤنث کے صیغے کیوں نہیں آتے ؟

ان میں بھی التباس ہے کہ لام کلمہ پر کونسی حرکت پڑھیں گے اگر کو بھی حرکت پڑھیں گے اس میں التباس ہوگا جیسے نصب پڑھنے کی صورت میں واحد مذکر غائب یا واحد مذکر حاضر سے التباس اسی طرح ضمہ اور کسرہ میں بھی التباس ہوتا ہے

صرف1 جواب
3 جون، 2025

ان الشمس انھا قاتلۃ للجراثیم اس کی ترکیب کر دیجئے

ان حرف مشبہ بالفعل الشمس اس کا اسم ان حرف مشبہ بالفعل ھا ضمیر اس کا اسم قاتلۃ اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل ل جار جراثیم مجرور جار مجرور ملکر ظرف اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر پیچھے والے ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 جون، 2025

حضور پھر یہ تو وضاحت کر دیں نا کے لفظ صحیح میں ایسی کونسی چیز ہے جو اسے صفت مشبہ بنا رہی ہے اور لفظ دلیل میں ایسی کیا چیز نہیں ہے جو اسے صفت مشبہ نہیں بنا رہی؟؟؟اسی وضاحت کے لیے پہلے بھی سوال کیا تھا؟؟؟

معذرت آپ نے وزن کے اشتراک پر بات کی تھی تو پہلا جواب اسی مناسبت سے تھا بہر حال مکمل جواب یہ رہا عموما عربی زبان کے اوزان مشترک ہوتے ہیں جیسے کہ فعیل کا وزن ہی دیکھ لیں یہ صفت مشبہ اسم مبالغہ اور مصدر میں بھی پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اسم جامد کا بھی ایک وزن ہے تو یہ پہچان کرنا کہ آپ کا محل بحث لفظ کس قسم سے ہے تو یہ معانی پر انحصار کرتا ہے یعنی اگر لفظ صحیح کو دیکھیں تو یہ صفت کا معنی دیتا ہے جیسے ہم کہتے ہیں ھو الصحیح تو اس کا مطلب ہوا وہ قول یا فعل یا بندہ صحیح ہے تو یہاں صحیح ہونا بطور صفت ہے جو کسی ذات کے ساتھ قائم ہے البتہ دلیل کا معنی ہوتا ہے نشانی وغیرہ تو نشانی کوئی صفتی معنی نہیں ہے بلکہ یہ جامد ہے

نحو1 جواب
21 جون، 2025

قل اعوذ برب الناس کی ترکیب کریں

قل فعل اس میں انت ضمیر فاعل اعوذ فعل اس میں انا ضمیر فاعل ب جار رب مضاف الناس مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو باء جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مقولہ قل فعل اپنے فاعل اور مقولہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

صرف1 جواب
23 جون، 2025

اعلم ان الله على كل شىٔ قدير کی ترکیب کیا ہے

اعلم فعل اس میں انت ضمیر فاعل ان حرف مشبہ بالفعل اللہ اسم جلالت حرف مشبہ بالفعل کا اسم علی جار کل مضاف شیئ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر علی کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ہوئے قدیر کے قدیر اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر اعلم کا مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
13 جون، 2025

ثلاثی مجرد اور مزید کے مصادر کی پہچان کیسی کریں

ثلاثی مجرد کے مصادر عموما سماعی ہوتے ہیں تو ان کی پہچان لغت سے حاصل ہوتی ہے بقیہ ثلاثی مزید فیہ کے مصادر کے مخصوص وزن ہوتے ہیں تو اس وزن پر جو اسم ہوگا وہ اسی باب کا مصدر ہوگا جیسے باب استفعال اب یہاں استفعال باب کا نام بھی ہے اور اس کے مصدر کا وزن بھی ہے تو استفعال کے وزن پر جو اسماء ہوں گے وہ اسی کے مصادر ہوں گے جیسے استنصار استمرار استمعمال وغیرہ

صرف1 جواب
20 جون، 2025

صیغہ مبالغہ اور اسم تفضیل میں فرق کیا ہے

صیغہ مبالغہ اور اسم تفضیل کے درمیانی بنیادی فرق یہ ہے کہ اسم مبالغہ فاعل کی زیادتی بتاتا ہے کہ فاعل کسی کام کرنے میں ماہر ہے جیسے ہم کہتے ہیں ڈرپوک اب عربی میں اس کے لئے آپ جبان کا لفظ استعمال کریں گے جس کا مطلب بزدل ڈرپوک ہوتا ہے یہاں جو شخص بہت ڈرپوک ہوتا ہے اس کے لئے بھی یہی استعمال کریں گے لیکن یہاں دوسروں سے موازنہ نہیں ہوگا بلکہ صرف فاعل میں ہی زیادتی بتائی جائے گی جبکہ اسم تفضیل میں فاعل کے لئے زیادتی دوسروں کے مقابلے میں بتائی جاتی ہے جیسے ہم کہیں وہ فلاں سے یا ان سب سے زیادہ علم والا ہے یہاں علم کی صفت کو فاعل کے لئے زیادہ مانا گیا ہے دوسروں کے مقابلے میں یہ فرق ہوتا ہے بنیادی

نحو1 جواب
22 جون، 2025

فیہ تعظیم لشان الطارق المفسربما بعدہ یہ جلالین شریف میں سے سورۃ الطارق کی عبارت ہے اسکی ترکیب بتادیجۓ

فیہ جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم تعظیم مصدر ل جار شان مضاف الطارق موصوف المفسر اسم مفعول اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل ب جار ما موصولہ بعدہ مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثبت فعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم مفعول اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت الطارق کی الطارق موصوف اپنی صفت سے ملکر شان کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر لام جار کا مجرور جار مجرور ملکر ملکر تعظیم مصدر کے متعلق تعظیم مصدر اپنے متعلق سے ملکر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
20 جون، 2025

تثنیہ کا نون ھمیشہ مکسور کیوں ھو تا ھے

تثنیہ کا نون اس وجہ سے مکسور ہوتا ہے کہ تثنیہ میں جب نون کا اضافہ کیا گیا تو اب یہ دیکھا گیا اس پر حرکت کو سی ہونی چاہئے تو کسرہ اس کے مناسب حرکت تھی کیوں کہ تثنیہ واحد اور جمع کے وسط (درمیان) میں ہے اسی طرح کسرہ بھی فتح اور ضمہ کے درمیانی چیز ہے اس وجہ سے کسرہ تثنیہ کے ساتھ لگایا گیا ہے

نحو1 جواب
18 جون، 2025

الذکر ھو باب اللہ العظیم المفتوح بینہ وبین عبدہ مالم یغلقہ العبد بغفلتہ کی ترکیب بتادے

الذکر مبتدا ھو مبتدا ثانی باب مضاف اللہ اسم جلالت مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر موصوف العظیم صفت اول المفتوح اسم مفعول اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل بینہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف بین العبد مرکب اضافی ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول فیہ ما مصدریہ زمانیہ لم یغلق فعل العبد فاعل بغفلته مرکب اضافی ہو کر ظرف لغو فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر ما مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مدۃ یا وقت مضاف محذوف کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مفعول فیہ المفتوح کا المفتوح اپنے نائب فاعل مفعول فیہ اول و ثانی سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت ثانی باب اللہ اپنی دونوں صفات سے ملکر ھو کی خبر ھو مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر الذکر کی خبر الذکر مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
18 جون، 2025

استعان کون سا صیغہ ہے

صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب استفعال اصل میں استَعْوَن تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن ہونے کی وجہ سے واؤ کی حرکت ما قبل یعنی عین کو دی اور واؤ کو الف سے بدل دیا تو استعان ہو گیا قاعدہ واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے

نحو1 جواب
20 جون، 2025

احد اور واحد میں فرق کیا ہے؟

قال بعض المحققين: الواحد: الفرد الذي لم يزل وحده ولم يكن معه آخر. والاحد: الفرد الذي لا يتجزأ، ولا يقبل الانقسام. فالواحد: هو المتفرد بالذات في عدم المثل. لاحد: المتفرد بالمعنى. وقيل: المراد بالواحد: نفي التركيب والاجزاء الخارجية والذهنية عنه تعالى، وبالاحد: نفي الشريك عنه في ذاته وصفاته. وقيل: الواحدية: لنفي المشاركة في الصفات، والاحدية لتفرد الذات. ولما لم ينفك عن شأنه تعالى أحدهما عن الآخر قيل: الواحد والاحد (٣) في حكم اسم واحد. وقد يفرق بينهما في الاستعمال من وجوه: أحدها: أن الواحد يستعمل وصفا مطلقا، والاحد يختص بوصف الله تعالى نحو: «قل هو الله أحد» (٤) . الثاني: أن الواحد أعم موردا، لانه يطلق على من يعقل وغيره، والاحد لا يطلق إلا على من يعقل.الثالث: أن الواحد يجوز أن يجعل له ثان، لانه لا يستوعب جنسه بخلاف الاحد [٧ / ب] ألا ترى انك " لو قلت: فلان لا يقاومهواحد، جاز أن يقاومه اثنان، ولا أكثر " (١) . الرابع: أن الواحد يدخل في الحساب، والضرب، والعدد والقسمة، والاحد يمتنع دخوله في ذلك. الخامس: أن الواحد يؤنث بالتاء، والاحد يستوي فيه المذكر والمؤنث، قال تعالى: «كأحد من النساء» (٢)، ولا يجوز: كأحد من النساء، بل: كواحدة. السادس: أن الواحد لا يصلح للاقرار والجمع، بخلاف الاحد فإنه يصلح لهما، ولهذا وصف بالجمع قوله تعالى: «من أحد عنه حاجزين» السابع: أن الواحد لا جمع له من لفظه، وهو أحدون، وآحاد. .

نحو1 جواب
20 جون، 2025

فعال کا وزن مزید فیہ میں تو پایا نہیں جایا تو حمار مزید فیہ کیسے ؟ اور حمار فعال کے وزن پر ہے اسمیں الف وزن ہے اس کی وجہ سے معنی میں تبدیلی بھی نہیں آ رہی جیسے اکرم وغیرہ میں آ جاتی ہے تو وہ مزید فیہ کیسے ہوا ؟؟؟؟

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی دلیل ہی باطل ہے کہ الف وزن کے لئے زائد ہے تو اس وجہ سے اس کا اعتبار نہیں ہوگا بلکہ آپ اگر نصاب الصرف کا تیسرا سبق بھی اچھے سے پڑھ لیں گے تو آپ اتنی بحث میں نہیں پڑھیں گے ہر وہ کلمہ جس میں کوئی حرف زائد ہو وہ مزید فیہ ہوگا چاہے وہ حرف زائد کسی غرض کے لئے ہو جیسے تثنیہ جمع یا تصغیر یا بلاوجہ ہی زائد ہو تب بھی وہ زائد ہی ہوگا اور حمار میں الف زائد ہے لہذا یہ مزید فیہ ہی ہوگا اب آگے آپ اس کو زائد برائے وزن کہیں یا کچھ بھی کہیں

نحو1 جواب
19 جون، 2025

مجھے تعلیلات کے بارے میں پوچھنا ہے کہ یہ قرآن نازل ہونے سے پہلے ہوٸی ہیں یا بعد میں اور اس کی وجہ اور پس منظر کیا ہے؟

جب سے عربی زبان ہے تعلیلات اس وقت سے ہیں البتہ قرآن کریم کے نزول کے بعد تعلیلات ان کے قواعد اور علم نحو و صرف کو بطور خاص ایک علم کے طور پر وضع کیا گیا ہے

نحو1 جواب
17 جون، 2025

آپ نے لفظ حمار کو مزید فیہ بتایا لیکن ہمارے ایک استاذ صاحب نے اسے مجرد بتایا تھا اور کہا تھا کی اس میں جو الف زائد ہے وہ وزن کا ہے وہ وزن کو لازم ہے معانی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہا جیسے کرم فعل سے اکرم میں الف بڑھانے سے معنی بدل گیا تو لہٰذا ے الف وزن کا ہے اور لفظ حمار کو مجرد بتایا اب آپ بتائیں کیا صحیح ہے کیا غلط

حمار کو مجرد کہنا غلط ہے

نحو1 جواب
18 جون، 2025

فصل فی الخاص و العام اس میں خاص و عام اسم فاعل ہوں گے یا جامد نیز اس طرح کی اور صورتوں میں فرق کے لیے وضاحت فرما دیں

اگر یہ لفظ بطور اصطلاح یا علم استعمال ہوں تو جامد ہوں جب اپنے معنی حقیقی یعنی اسم فاعل میں استعمال ہوں تو مشتق کہیں گے یہ ہمارے ہاں رائج صرفی تحقیق ہے ورنہ حقیقیت تو یہ ہے کہ قطع نظر کہ وہ کسی کا علم ہے یا اصطلاح اس کی صرفی تحقیق اصل معنی پر ہی کی جائے تو اصل معنی میں اسم فاعل ہیں تو ان کو اسم فاعل ہی سمجھا جائے

نحو1 جواب
19 جون، 2025

لفظ کتاب تو باب کَتَبَ کا مصدر ہے‌ اور آپ نے بھی بتایا نصاب صرف میں سے کہ افعال و اسماء مشتقہ کا صیغہ واحد مذکر غایب دیکھا جائے گا تو اس حساب سے لفظ کتاب بھی تو مجرد ہوا نہ مزید فیہ کیوں ؟؟

لفظ کتاب دو معنی میں استعمال ہوتا ہے ایک بطور مصدر جس کا مصدر ہوتا ہے لکھنا اور دوسرا معنی ہے کتاب جو صفحات ملا کر ایک گتے میں بند کر دیئے جائیں تو اگر پہلے معنی میں لیں تو مصدر ہوگا اور دوسرے معنی میں لیں تو جامد ہوگا اور جامد کی صرفی تحقیق صرف لفظ کو دیکھ کر ہوتی ہے مصدر کی صرفی تحقیق فعل کو دیکھ کر ہوتی ہے

نحو1 جواب
17 جون، 2025

صرفى تحقیق.........1. غىوب 2. تُوَفّرُ 3.متلازمان

غُیوب صیغہ جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی جب یہ بمعنی نظروں سے اوجھل چیز کے معنی میں ہو تو اس وقت صرفی تحقیق یہ ہوگی اور اس وقت ہی اس کی جمع اس وزن پر آئے گی تُوُفِّرَ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت مجھول ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب تفعل متلازمان صیغہ تثنیہ مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفاعل

صرف1 جواب
14 جون، 2025

فعل کو فعل کیوں کہتے اور حرف کو حرف کیوں کہتے

فعل کو فعل اس لیئے کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کام کرنا اور فعل بھی اسی معنی پر دلالت کرتا ہے تو اس وجہ سے یہ نام رکھ دیا حرف کا مطلب ہوتا ہے کنارہ اور حرف نا مسند بنتا ہے نا مسند الیہ تو اس اعتبار سے فعل اور اسم سے کنارے میں ہوتا ہے

صرف1 جواب
14 جون، 2025

میں یہ سوال ایک بار پھرکر رہا ہو کہ قرآن کی اس آیت میں "و اذقلنا لالملاءکة اسجدوا لآدم فسجدوا الا ابلیس" اس آیت میں فسجدوا جمع مزکر کا صیغہ ہے اور ان کا فاعل ھن ضمیر ہے جو ملاءکة کی طرف راجع ہے حالانکہ ملاءکة بظاھر لفظوں میں مؤنث کے حکم میں ہے تو پھر فسجدوا مزکر کا صیغہ کیوں استعمال ہوا ہے اور فاعل بھی ظاھر نہیں ضمیر ہے

محترم المقام اس سوال کا جواب دو قاعدوں پر مشتمل ہے اول : جب مؤنث لفظی فاعل ظاہر ہو تو فعل مذکر و مؤنث دونوں طرح لا سکتے ہیں دوم : اور اگر فاعل ظاہر نا ہو بلکہ ضمیر ہو جو مؤنث سماعی کی طرف لوٹ رہی ہو تو پھر فعل کو مؤنث لانا واجب ہے آپ کی پیش کردہ مثال کا تجزیہ اسجدوا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے اس کا فاعل واؤ ضمیر ہے نا کہ ھن جیسا کہ آپ نے فرمایا اب دوسرے قاعدے کے مطابق یہاں فعل مؤنث ہونا چاہئے تھا لیکن مذکر کیوں ہے ؟ تو یاد رہے کہ دوسرے قاعدے کی شرط ہے کہ "ضمیر راجع ہو مؤنث سماعی کی طرف" جو کہ یہاں راجع نہیں ہے کیوں کہ ضمیر حاضر و متکلم راجع نہیں ہوتیں بلکہ صرف ضمیر غائب ہی راجع ہوتی ہے تو یہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ فاعل ظاہر کے حکم میں ہے

نحو1 جواب
14 مئی، 2025

و قیل من راق۔اس میں راق کی تعلیل کیا ہے

اصل میں یہ صیغہ راقیٌ تھا تو اگر تنوین کی نون کو کھل کر لکھیں گے تو راقِیُن ہو جائے گا قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو اس قاعدے کے تحت یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو راقِیْنْ ہو گیا تو یاء کو بوجہ اجتماع ساکنین حذف کیا تو راقِن کو گیا اب اس نون کو تنوین کی شکل میں لکھیں گے تو راقٍ ہوگا

صرف1 جواب
16 جون، 2025

بنت کی جمع بنات آتی ہے اس جمع میں نون کے بعد الف آیا اتو اس اعتبار سے تو یہ جمع مکسر ہونی چاہیے تھی پھر بی یہ جمع مؤنث سالم ہے کیوں؟

بنت کی جمع بنات یہ جمع مؤنث سالم ہی ہے یہاں یہ شبہ ہوتا ہے کہ بنت جسے جب جمع بنائی تو اس کی تاء حذف نہیں ہوئی تو اس وجہ سے یہ جمع مؤنث سالم نہیں ہونی چاہئے بلکہ مکسر ہو کیوں کہ جمع سالم کے لئے آخر میں الف اور تاء دونوں ایک ساتھ بڑھانا ضروری ہے در اصل بنت سے جب جمع بنائی گئی تو اس کی تاء کو حذف کر دیا گیا اور اصل حرف یاء جس کی جگہ تاء آئی ہے وہ واپس/رد نہیں کیا گیا بلکہ بن پر ہی الف اور تاء کا اضافہ کر دیا گیا ہے الکتاب لسیبویہ میں ہے کہ اس تاء کو حذف کر دیا جمع کے الف اور تاء کے ساتھ جس طرح گول تاء کو حذف کر دیا جاتا ہے اس کی دوسری مثال لفظ اخت ہے کہ اس کی جمع اخوات آتی ہے اس کلمے میں مفرد کی تاء کو حذف کر کے اصل حرف واؤ واپس لایا گیا ہے

نحو1 جواب
28 مئی، 2025