عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

نحوى ترکیب........ تقوىة الحکم اذا کان الخبر فعلا

تقویۃ مضاف الحکم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوکر ذو الحال اذا اسم ظرف مضاف کان فعل ناقص الخبر اس کا اسم اور فعلا اس کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر بحسب ترکیب و عبارت

نحو1 جواب
14 جون، 2025

آپ نے الحمار کو ثلاثی مزید بتایا اور کہا کہ اس میں لفظ دیکھا جاتا ہے مشتق منہ نہیں تو پھر لفظ ضَارِبٌ یہ مجرد کیوں ہے

نصاب الصرف میں جہاں شش اقسام مذکور ہیں وہاں آخر میں ایک تنبیہ ہے جس میں لکھا ہوا ہے افعال و اسماء مشتقہ میں صیغہ واحد مذکر فعل ماضی مثبت معروف کو دیکھیں گے اگر وہ مزید فیہ ہے تو بقیہ صیغے بھی مزید فیہ ہوں گے اگر وہ مجرد ہے تو بقیہ صیغے بھی مجرد کہلائیں گے جیسے ضارب کا ماضی کا صیغہ ضرب مجرد ہے تو بقیہ صیغے بھی مجرد کہلائیں گے البتہ حقیقت یہ ہے کہ ہر کلمہ چاہے مشتق ہو یا غیر مشتق فعل ہو یا نا ہو اگر اس میں کوئی بھی حرف زائد ہو تو مزید فیہ ہونا چاہئے اصول یہ ہے لیکن ہمارے ہاں ایسے رائج ہے جیسے اوپر لکھ کر دیا ہے

نحو1 جواب
12 جون، 2025

میرا سوال یہ ہے کہ محلا مرفوع، محلا منصوب، محلا مجرور کو کس طرح پہچانے کتاب سے تو آجاتا ہے پر مثال میں کس طرح سمجھا جائے محلا منصوب کو زیادہ اچھے سے وضاحت فرما دیں جزاک اللہ خیرا

ان کی پہچان کے لئے یہ بات ذہن میں رہے کہ محلی اعراب اسماء مبنیہ کا ہوتا ہے اکثر یہ اعراب اسماء ضمائر اسماء موصولہ اور اسماء اشارہ کا ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی ہوتے ہیں زیادہ تر عبارتوں میں یہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں اعراب کی پہچان کے لیے یہ دیکھیں کہ ترکیب میں لفظ کیا بن رہا ہے جیسے ضمیر فاعل بن رہی ہے تو فاعل مرفوع ہوتا ہے لہذا ضمیر محلا مرفوع اسی طرح اگر ضمیر مفعول بن رہی ہے تو مفعول منصوب ہوتا ہے تو ضمیر محلا مجرور ہوتی ہے بقیہ سب کی ایسے پہچان ہوگی

صرف1 جواب
12 جون، 2025

حالت رفعی نصبی اور جری سمجھا دیں

جب کوئی اسم معرب ہو اور اس پر پیش یعنی رفع آ جائے تو وہ حالت رفعی کہلائے گی اور اگر زبر ہو تو حالت نصبی اور اگر زیر ہو تو حالت جری کہلائے گی بعض اوقات حالت جری نصبی یا رفعی یہ زبر زیر پیش سے نہیں آتیں الف واؤ اور یاء سے بھی آتی ہیں تو معرب کی سولہ اقسام پڑھ لیجئے پتہ چل جائے گا کونسے اسم معرب کی کونسی حالت کیسے آتی ہے

نحو1 جواب
5 جون، 2025

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ لاتحزن اذا حذفک احد من حیاتہ فربما لم تعجبہ مرافقۃ الملوک اس کی ترکیب بتا دیجیۓ

لا تحزن فعل اس میں انت ضمیر فاعل اذا اسم ظرف مضاف حذف فعل کاف ضمیر مفعول بہ احد فاعل من جار حیاته مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ لا تحزن کا لا تحزن فعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ف تعلیلیہ رب حرف جر ما کافہ لا تعجب فعل ھاء ضمیر مفعول بہ مرافقۃ مضاف الملوک مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 مئی، 2025

السلام علیکم . . وَجَب المسح علی اکثَرِ ما شَد بِہ العضو/ اسکی ترکیب فرما دیں

وجب فعل المسح فاعل علی جار اکثر مضاف ما موصولہ شد فعل ب جار ہ ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو العضو نائب الفاعل فعل نائب الفاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مجرور جار مجرور ملکر المسح کا ظرف لغو فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
5 جون، 2025

فاعل کو پہچاننے علامت کون کون سی ہیں

فاعل پہچاننے کی کوئی خاص علامتیں تو نہیں ہیں البتہ ایک جامع اور مانع علامت ہے یاد رکھیں تو 80 فیصد پہچان ہو ہی جائے گی فاعل دو طرح کے اسماء ہوتے ہیں ضمیر یا اسم ظاہر اکثر افعال کا فاعل ضمیر ہی ہوتی ہے جس کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے دو افعال کا فاعل تلاش کرنا پڑے گا بس صیغہ واحد مذکر غائب اور صیغہ واحد مؤنث غائب ان دو صیغوں کا فاعل ضمیر مستتر اور اسم ظاہر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ جتنے بھی افعال ہیں ان کا فاعل اسم ضمیر ہوگی مستتر ہو یا بارز صیغہ واحد متکلم جمع متکلم اور واحد مذکر حاضر فعل مضارع کے یہ تین صیغے اسی طرح امر کے بھی یہی صیغے ان کا فاعل ہمیشہ ضمیر مستتر ہوگی بقیہ افعال میں ضمیر بارز ہوگی

نحو1 جواب
10 جون، 2025

لفظ الحمار ثلاثی مزید فیہ کیسے ہے ہمارے اک استاذ صاحب نے بتایا کہ یہ ثلاثی مجرد ہے یہ حمر سے ماخذ ہے تو کیا صحیح ہے بتایۓ

حمار لفظ ثلاثی مزید ہے اس میں لفظ دیکھا جاتا ہے مشتق منہ نہیں دیکھا جاتا دیکھیں حمار میں ح م ر تو حروف اصلیہ ہیں الف حروف زوائد میں سے ہے تو جس کلمہ حرف زائد ہو وہ کلمہ مزید فیہ ہوگا

نحو1 جواب
8 جون، 2025

اقم کی تعلیل

أقم صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف از باب افعال اصل میں تُقِیمُ تھا امر بناتے وقت علامت مضارع کو حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ لگایا اور آخر کو ساکن کر دیا تو أَقِیْمْ ہو گیا اب دو ساکن جمع ہو گئے تو یاء کو بھی حذف کر دیا تو أقم ہو گیا

صرف1 جواب
4 جون، 2025

اسم تفضیل میں مطابق کتنی جگہوں پر ہوتی ہے اور کتنی جگہوں پر نہیں ہوتی مثالوں کے ساتھ بیان کریں

اسم تفضیل تین طریقوں پر استعمال ہوتا ہے من کے ساتھ الف لام کے ساتھ اور اضافت کے ساتھ اگر من کے ساتھ ہو تو اسم تفضیل ہمیشہ صیغہ واحد مذکر ہی رہے گا چاہے موصوف مبتدا وغیرہ مؤنث تثنیہ یا جمع ہی کیوں نا ہوں اس ایک صورت کے علاوہ اسم تفضیل اپنے ما قبل اس کے مطابق ہوگا مذکر کے لئے مذکر مؤنث کے لئے مؤنث واحد تثنیہ جمع کا بھی یہی معاملہ ہوگا

صرف1 جواب
4 جون، 2025

تقدیری اعراب کیوں پڑھا جاتا ہے مثالوں کے ساتھ بیان کرے

تقدیری اعراب کی دو وجہیں ہوتی ہیں تعذر اور استثقال یا تو محل اعراب یعنی جس حرف پر اعراب آنا ہے وہ حرف ہو جس پر اعراب پڑھا ہی نا جا سکتا ہو جیسے الف کہ اس پر کوئی حرکت نہیں پڑھی جا سکتی جیسے مثال ہے رأیت الفتٰی اب یہاں آخری حرف الف ہے تو الف پر کوئی بھی حرکت پڑھنا نا ممکن ہے اس وجہ سے جس کلمے کے آخر میں الف ہو اس پر اعراب تقدیری ہوگا دوسری وجہ ہوتی ہے استثقال کہ اعراب تو پڑھنا ممکن ہے پڑھا بھی جا سکتا ہے لیکن وہ پڑھنا مشکل ہوگا کہ بغیر تکلف کے اس کو اداء نہیں کر سکتے جیسے لفظ ہے القاضیِ تو اس میں لفظ القاضی کی یاء محل اعراب ہے تو اس پر کسرہ اور ضمہ پڑھنے اہل عرب کے لئے مشکل ہوتا ہے اس وجہ سے حالت جری اور رفعی میں اس کو ساکن رکھتے ہیں اور اعراب تقدیری ہوتا ہے ایک اور تیسری وجہ بھی ہے کہ محل اعراب اعراب آنے سے پہلے ہی کسی حرکت میں مشغول ہو یعنی اس پر پہلے سے کوئی حرکت ایسی آ چکی ہو جسے تبدیل نا کیا جا سکتا ہو جیسے مضاف الی یا المتکلم غلامی وغیرہ کہ غلام کی میم پر یاء کی طرف اضافت کے وقت ہی کسرہ آ گئی اب اس پر دیگر کوئی حرکت پڑھنا نا ممکن ہے

صرف1 جواب
4 جون، 2025

لازم اور متعدی کی عربی میں کیا پہچان ہے؟

"فعل لازم و متعدی" "فعل لازم" وہ فعل جو فاعل کو رفع دے اور مفعول بہ کی اس کو حاجت نہ رہے یعنی فعل اور فاعل سے ملکر جملہ مکمل ہو جائے "مثلا" نام الطفل ( بچہ سویا) یہ ایسا جملہ ہے کہ جس سے بات مکمل سمجھ آ جاتی ہے انتصر الحق ( حق غالب ہوا ) یہ بھی مکمل جملہ ہے نجح الطالب ( طالب علم کامیاب ہوا ) اس جملہ سے بھی بات سمجھ آ جاتی ہے بہت سارے ابتدائی طلباء یہ سوال کرتے ہیں کہ فعل متعدی اور لازم کے درمیان فرق کیسے کریں تو ان میں فرق کرنے کے کئی طریقے ہیں حتی الامکان کوشش ہوگی کہ اس موضوع پر جتنا ہوسکا لکھوں 1_ جب جملہ بولا جائے تو ذہن میں سوال آئے تو وہ ظرف یعنی حرف جر کے معنی پر مشتمل ہو یا پھر ظرف زمان و مکان کے معنی پر دلالت کرتا ہو "مثلا" نام الطفل کا مطلب ہے بچہ سوگیا اب سامع کے ذہن میں جو سوال آئے گا وہ یوں ہوسکتا ہے کہ کہاں؟؟ کب ؟ کیسے ؟ اب یہ تینوں سوال ظرف کے ہیں جیسے کہاں ظرف مکان کا سوال ہے کب ظرف زمان کا سوال ہے اور کیسے بھی ظرف کا سوال ہے دوسری مثال دی تھی کہ انتصر الحق اس مثال کا ترجمہ بنتا ہے حق غالب ہوگیا سامنے والے کے ذہن میں سوال آئے گا کس پر ؟؟ یا کب ؟؟ یہ دونوں سوال میں سے پہلا سوال کس پر حرف جر علی کا معنی ہے اور کب ظرف زمان کا سوال ہے اسی طرح مشہور و معروف مثال ہے جاء زید ( زید آیا) اس میں سوال ہوگا کہاں سے آیا ہے اس میں بھی من أین کا کا معنی ہے جو کہ جار مجرور ہیں لیکن فعل متعدی کے ساتھ اکثر سوال ہوتا ہے کس کو جیسے أعطی کا مطلب ہے اس نے عطا کیا تو سوال ہوگا کس کو دیا ؟؟ اس نے مارا .... کس کو ؟ اس نے بٹھایا ۔۔۔۔ کس کو ؟؟ 2_ فعل لازم کے بعد عموما جار مجرور ہوں گے یا ظرف مکان و زمان ہوگا مثلاً نام الطفل علی السریر بچہ چار پائی پر سویا انتصر الحق علی الباطل حق باطل پر غالب آ گیا جلست علی الکرسی میں کرسی پر بیٹھا وغیرہ امثلہ پر غور فرمائیں لیکن ضروری نہیں کہ جس فعل کے بعد جار مجرور ہوں وہ لازم ہو متعدی بھی ہوسکتا ہے لیکن پہچان کے لئے یہ طریقہ اپنایا جا سکتا ہے 3_ فعل کے ساتھ ضمائر منصوب متصل ھاء،کاف،اور یاء لگا کر ترجمہ کریں "مثلاً" جیسے جلس کا مطلب ہے بیٹھنا تو اس کے ساتھ ضمیر لگائیں جلسه اس نے بیٹھا اس پر اب اس مثال کا ضمیر منصوب کے ساتھ ترجمہ ٹھیک نہیں ہو رہا لیکن اگر متعدی فعل لائیں جیسے أجلس اس کا مطلب ہے بٹھانا اور اس کے ساتھ ضمیر لگائیں جیسے کاف ضمیر لگاتے ہیں تو عبارت بنے أجلسک ترجمہ ہوگا اس نے تجھے بٹھایا اب ترجمہ ٹھیک ہو رہا ہے تو یہ فعل متعدی ہوا اور جلس فعل لازم دوسری مثال دیکھیں نام فعل ہے جس کا معنی ہے سونا اس کے ساتھ ضمیر لگائیں نامه ترجمہ ہوگا اس نے اس کو سویا ترجمہ بلکل عجیب ہو رہا ہے جس کا کوئی مطلب نہیں تو اس فعل کو لازم سمجھا جائے لیکن اگر اسی جگہ فعل أنام لائیں اور ترجمہ کریں تو ٹھیک ہوگا مثلاً ہم کہتے ہیں أنامه اس مثال کا ترجمہ ہوگا اس نے اس کو سلایا تو ترجمہ ٹھیک ہے مفعول بہ بھی اپنی جگہ درست آ رہا ہے تو یہ فعل متعدی ہوا 4_ فعل لازم کا ترجمہ کرتے ہوئے "نے" اور "کو" نہیں آتا بلکہ وہ آتا جیسے وہ آیا٬ وہ گیا، وہ سویا، اور فعل متعدی میں صرف "اس نے" یا "نے" اور "کو" دونوں آتے ہیں اسی طرح اگر مصدر میں نا سے پہلے الف ہو تو متعدی ہوگا جیسے سلانا، بٹھانا، اٹھانا، اور اگر نا سے پہلے الف نا ہو تو پھر لازم ہوگا جیسے سونا، بیٹھنا، اٹھنا، اگر مصدر میں ہونا کا معنی ہو جیسے کھڑا ہونا لمبا ہونا چھوٹا ہونا وغیرہ تو یہ لازم ہیں اور اگر کرنا کا معنی ہو جیسے مدد کرنا ظلم کرنا تو یہ متعدی ہوں گے 5_وہ افعال کہ جن کے اندر طبیعت، فطرت، مزاج والا معنی ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے شجع (شجاعۃ بہادر ہونا)، حسن (حسن خوبصورت ہونا)، قبح (قباحۃ برا ہونا) 6_ وہ افعال کہ جن میں نظافت یعنی پاکیزگی و صفائی والا معنی ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے طھر (طھارۃ صاف ہونا)، نظف (نظافۃ صاف ستھرا ہونا)۔ 7_ وہ افعال کہ جو ایسے عارضہ پر دلالت کریں جو عارضہ غیر لازم ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے مرض (مرَض بیمار ہونا)، کسل (کسَل سست ہونا)، حزن (حزن غمزدہ ہونا) 8_ وہ افعال کہ جو ھیئت پر دلالت کریں، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے طال (طول لمبا ہونا) 8_ وہ افعال کہ جو غلاظت والے معنی پر دلالت کریں، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے قذر (قذرٌ میلا ہونا)، وسخ (وسخٌ گندا ہونا). 9_ وہ افعال کہ جو زیور، زیب و زینت والے معنی پر دلالت کریں، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے کحل (کحلٌ آنکھوں کا سرمگیں ہونا)، دعج بڑی آنکھوں والا ہونا، نجل بڑی اور خوبصورت آنکھوں والا ہونا۔ 10_ وہ افعال کہ جن کے اندر عیب والا معنی ہو، لازم ہوتے ہیں جیسے عمش (عمش کمزور نظر ہونا)، عور اندھا ہونا۔ 11_ وہ افعال کہ جو رنگ والے معنی پر دلالت کریں، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے اخضر ہرا ہونا، اصفر زرد ہونا، احمر سرخ ہو جانا۔ 12_وہ افعال کہ جن کے مصادر "فُعُول" کے وزن پر ہوں، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے لحوق، دخول وغیرہ 13_ وہ افعال کہ جن کی ماضی "فَعُلَ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے کرم، شرف، جمل وغیرہ 14_ وہ افعال کہ جن کی ماضی "اِنْفَعَلَ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے انکسر، انطلق، انصرف وغیرہ۔ 15_ وہ افعال کہ جن کی ماضی "اِفْعَلَّ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے ازورّ، احمرّ، اغبرّ وغیرہ۔ 16_ وہ افعال کہ جن کی ماضی "اِفْعَالَّ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے احمارّ، ازوارّ، افضارّ وغیرہ۔ 17_ وہ افعال کہ جن کی ماضی "اِفْعَلَلَّ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے اقشعرّ، اطمأنّ، اکفھرّ وغیرہ۔ 18_وہ افعال کہ جن کی ماضی "اِفْعَنْـلَلَ" کے وزن پر ہو، لازم ہوتے ہیں۔ جیسے احرنجم، افعنسس وغیرہ۔ یہ صرف پہچان کا طریقہ ہے قاعدہ کلیہ نہیں اس کے بر عکس بھی ممکن ہے کوئی کمی کوتاہی ہو تو نجی محفلوں میں تمسخر اڑانے کی بجائے مجھے اطلاع کر دیجئے بندہ کو ممنون و مشکور پائیں گے _____________ "طالب دعا" "ابن عابد حنفی" 📞🥏📬 03116050389

نحو1 جواب
4 جون، 2025

فعل پر کسرہ اور تنوین کیو نھی آتی

کسرہ تو آ سکتی ہے یعنی زیر آ سکتی ہے لیکن کسی عامل کے عمل وجہ سے جو زیر ہوتی ہے جسے جر کہتے ہیں وہ نہیں آ سکتی اس کی وجہ یہ ہے کہ فعل پر کوئی عامل جر ہی نہیں آتا کہ جس کی وجہ سے اس پر جر آئے اور جہاں تک بات ہے تنوین نا آنے کی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کہ تنوین اسم کے ساتھ خاص ہے اور جب کوئی چیز کے ساتھ خاص ہوتی ہے تو دوسرے چیز کے ساتھ نہیں آ سکتی

نحو1 جواب
5 جون، 2025

قران کریم میں ھے . ان تضل احداھما فتذکر احداھما الاخری اس کی ترکیب کرو

ان حرف شرط تضل فعل احدی مضاف ھما ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ تذکر فعل احدھا بترکیب اضافی فاعل اور اخری مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
25 مئی، 2025

يا ليتني كنت ترابا کی ترکیب

یا حرف تنبیہ یا حرف نداء منادی محذوف نکلے گا ھؤلاء پہلی صورت میں حرف تنبیہ کہہ کر چھوڑ دیں گے جبکہ دوسری صورت میں یاء ئرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل ھؤلاء مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ لیت حرف مشبہ بالفعل نون وقایہ یاء ضمیر منصوب متصل اس کا اسم ترابا خبر حرف مشبہ بالفعل اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا

نحو1 جواب
21 مئی، 2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ یہ جملہ خبریہ ہے لیکن یہاں تعریف کے مطابق نہیں ہوا ہے سچ یا جھوٹا احتمال رکھتا ہے یہ جملہ کس لئے جملہ خبریہ ہوا ہے

جملہ۔خبریہ میں سچا ہونا یا جھوٹا ہونا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ جملہ اپنی اصل کے اعتبار سے سچا یا جھوٹا ہونا دونوں چیزوں کا احتمال رکھتا ہے کبھی سچ ترجیح پا جاتا ہے اور کبھی جھوٹ اسی طرح کلمہ طیبہ میں اگرچہ یہ جملہ خبریہ ہے سچ اور جھوٹ کا احتمال رکھتا ہے لیکن اللہ تبارک تعالی کا کلام ہونے کی وجہ سے اب اس میں سچا ہونا ترجیح پا چکا ہے تو اس وجہ سے اب یہ جملہ خبریہ ہے جس میں سچ ترجیح پا چکا ہے

صرف1 جواب
4 جون، 2025

صرفی دائرہ کار کے مطابق صرفی تحقیق و تصرف بیان کیجئے *يَجِوز *اِستقبال *الیسری *استدبار

یجوز صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر استقبال مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب استفعال الیسر صیغہ واحد مؤنث اسم تفضیل ثلاثی مجرد مثال یائی از باب سمع یسمع استدبار مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب استفعال

نحو1 جواب
31 مئی، 2025