عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

"السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ استاذ" ⁉️ `سوال:` "نحوِ میرْ" لفط مرکب ہے یعنی" نحو " مضاف اور "میر "مضاف الیہ `قاعدہ ہے کہ`🧠: مضاف پر الف لام اور تنوین نہیں آتی اور مضاف پر اعراب اسکے مبداء خبر فاعل وغیرہ ہونے کے اعتبار سے آتا ہے، تو یہاں پر نحو پر کسرہ آنے کی کیا وجہ ہے اگر جری حالت میں ہے تو اسکا عامل کون ہے اگر جری حالت میں نہیں ہے تو کسرہ آنے کہ کیا وجہ ہے؟؟؟ "وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں،" `سائلہ: زینب فاطمہ رضویہ ✍🏻`

یہ ترکیب فارسی میں ہے اور ترکیب فارسی میں مضاف پر کسرہ آتا ہے جب عربی ترکیب میں استعمال کریں گے تو لفظ نحو پر عامل کے مطابق اعراب آئے گا

صرف1 جواب
23 جولائی، 2025

تلقیٰ۔ اصل میں کیا تھا اور کیا تعلیل ہوئ ہے تلقی اور الجلب کی صرفی تحقیق کردے

تلَقِّی مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفاعل اس میں تعلیل دو صورتوں میں ہوتی ہے حالت جری اور رفعی میں جب یہ مجرور یا مرفوع ہوگا تو یاء مضموم یا مکسور ما قبل مکسور ہونے کی وجہ سے ساکن ہو جائے گی الجلب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
23 جولائی، 2025

جب ہم "اکیلا " بولنا چاہتے ہیں تو" واحد "کہتے ہیں لیکن ،" ایک " بولنا ہوتا ہے تو "احد"کہتے ہیں ، ایسا کیوں

واحد کا مطلب اکیلا ، ایک اور خصوصا اس کا معنی پہلا بھی ہوتا ہےاسی طرح احد کا مطلب بھی اکیلا اور ایک دونوں ہوتے یہ اردو محاورے کا فرق ہوتا ہے بقیہ واحد و احد کا فرق سرچ فرما لیں

صرف1 جواب
23 جولائی، 2025

قال,باع,نال,اقام وغیرہ تعلیل شدہ صیغہ دیکهکر پہچانا جاتا ہے کہ وہ اجوف کا صیغہ ہے لیکن وہ نہیں پہچانا جاتا ہے کہ وہ اجوف واوئ یا یائ ہے اس کو پہچاننے کا کوئ قاعدہ ہے

اجوف یائی یا واوی پہچاننے کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کے دیگر صیغے دیکھیں جیسے قال کا مصدر قول آتا ہے وغیرہ تو وہاں سے پتہ چلتا ہے یا پھر لغت میں دیکھیں اجوف واوی اور یائی دونوں سے بنا کر جس کا معنی فیٹ ہو اسی میں سے ہوگا

نحو1 جواب
21 جولائی، 2025

فما یکذبک بعد بالدین ،،،،،، اس جملے کی ترکیب بتاۓ

ما استفہامیہ مبتدا یکذب فعل اس میں ھو ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ بعد مضاف اس کا مضاف الیہ محذوف ہے یہ مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ب جار الدین مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ مفعول فیہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ یہ جملہ ہوا خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ

نحو1 جواب
23 جولائی، 2025

ان تجتهد فى الدرسى تنجح فى الامتحان كي تركىب

ان حرف شرط تدرس فعل انت ضمیر فاعل فی جار الدرس مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط تنجح فعل انت ضمیر فاعل فی جار الامتحان مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
21 جولائی، 2025

باسمہ تعالیٰ و تقدس۔ اسکا ترجمہ مع ترکیب بتائیے اوریہ بھی بتا دیجیۓ کہ واو بیچ میں کیوں آ یا۔ اگر نہ لکھے تو کیا یہ جملہ درست ہوگا جواب ارسال فرمائے

ب جار اسم مضاف ھاء ضمیر ذو الحال تعالی فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف تقدس فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر حال ذو الحال حال ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر حسب مقام فعل محذوف کے متعلق ہوں گے اللہ کے نام سے جو تمام عیوب بلند و بالا اور پاک ہے واؤ عطف کے لئے بغیر واؤ کے عطف نہیں ہوگا

صرف1 جواب
17 جولائی، 2025

(ربنا اتنا فی الدنیا حسنہ و فی الاخرت حسنہ و وقنا عذاب النار وقنا عذاب القبر وقنا عذاب الحشر) اس جملہ کی ترکیب کریں

رب مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کو مفعول بہ اس سے پہلے یاء حرف نداء محذوف ہے جو قائم مقام ہے ادعو اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ آت فعل نا ضمیر مفعول بہ اول فی الدنیا جار مجرور ملکر معطوف علیہ فی الآخرۃ جار مجرور ملکر معطوف معطوف علیہ اور معطوف ملکر ظرف لغو پہلا حسنۃ معطوف علیہ دوسرا حسنۃ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول بہ ثانی فعل فاعل مفعول بہ اول و دوم اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ و حرف عطف ق فعل امر اس میں انت ضمیر فاعل نا ضمیر مفعول بہ عذاب مضاف النار مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو منصوب بنزع الخافض اس سے پہلے حرف جر من محذوف ہے فعل فاعل مفعول بہ اور منصوب بنزع الخافض ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

صرف1 جواب
18 جولائی، 2025

لادینار ولادرھم لزید کی ترکیب

لا نفی جنس دینار معطوف علیہ و حرف عطف لا برائے تاکید درھم معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر لا نفی جنس کا اسم ل جار زید مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتان کے متعلق اس میں ھما ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
16 جولائی، 2025

عبداللہ لفظ مرکب ہے لیکن کسی انسان کا نام رکھ دیا جائے تو کیا یہ مرکب ہی رہے گا؟ اگر نام رکھ دیا جائے تو یہ اسم ہو جائے گا اور اسم لفظ مفرد کی قسم ہے۔۔۔پھر عبداللہ ایک معنی پر دلالت کریگا یا نہی

لفظ عبد اللہ کو جب کسی کا نام رکھ دیا جائے تو اس وقت بحیثیت نام اس پر مفرد کی تعریف صادق آئے گی لیکن حقیقت اس کی وہی مرکب والے رہے گی البتہ یہ علم ہوگا اور علم کلمہ کی قسم سے نہیں ہے بلکہ اسم کلمہ کی قسم سے ہے

صرف1 جواب
19 جولائی، 2025

کیا ظرف + مضاف الیہ کو مفعول فیہ جملہ فعلیہ میں کہیں گے ؟

ظرف زمان ہو یا مکان مضاف ہو یا غیر مضاف جہاں بھی ظرف استعمال ہوگا وہاں مفعول فیہ بنے گا چاہے جملہ فعلیہ ہو یا جملہ اسمیہ اگر فعل یا شبہ فعل مذکور ہو تو اسی کا مفعول فیہ ہوگا ورنہ محذوف نکال کر اس کا مفعول فیہ بنائیں گے

نحو1 جواب
18 جولائی، 2025

کیا ہر نام کی صرفی تحقیق ہوتی ہے ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ اس نام کی صرفی تحقیق ہوگی جیسے زید

ہر عربی زبان کے معرب لفظ کی صرف تحقیق ہوگی بس دو چیزیں دیکھیں گے تو پتہ چل جائے گا کہ اس لفظ کی صرفی تحقیق ہوگی یا نہیں پہلی چیز کہ عربی زبان کا لفظ ہو کسی دوسری زبان سے نا آیا ہو دوسری چیز کہ وہ معرب ہو اگر یہ دونوں شرطیں پائی جائیں تو صرفی تحقیق ہوگی ورنہ نہیں

صرف1 جواب
11 جولائی، 2025

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ من رای ھلال رمضان وحدہ صام کی ترکیب فرما دیں

من شرطیہ مبتدا رأی فعل اس میں ھو ضمیر ذو الحال وحدہ مرکب اضافی ہو کر اس کا حال ذو الحال حال ملکر فاعل ھلال مضاف رمضان مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط صام فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو جزاء شرط و جزاء ملکر من مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
12 جولائی، 2025

جی سوال یہ ہے کہ '' یتلوا '' جو واحد مذکر کا صیغہ ہے تو اس کی اخر میں '' ا ' کیوں لکھا گیا

واؤ کے بعد الف لکھنے کی وجہ واو جمع اور واؤ عطف کے درمیان فرق کرنے کے لئے لکھا جاتا ہے لیکن قرآن پاک میں کئی جگہ واحد کے صیغے کے بعد بھی لکھا ہوا ہے اولا یہ بات یاد رکھیں یہ اصول خط یعنی الفاظ کے لکھنے سے تعلق رکھتا ہے یہ صرفی نحوی مسئلہ نہیں ہے دوسری بات قرآن کریم کا خط مختلف ہوتا ہے تو یہ صرف قرآن کی خصوصیت میں سے ہے

نحو1 جواب
12 جولائی، 2025

سوال۔ نحو کو پرھنا کیوں ضروری ہے،؟اور اس سے کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں

ایک مسلمان کے لئے زندگی گزانے کے لئے بنیادی دستور قرآن و حدیث ہیں اور یہ دونوں عربی زبان میں ہیں صرف و نحو عربی زبان اس کے قواعد سکھانے والے علوم ہیں تو ہر مسلمان کے لئے اتنی صرف و نحو سیکھنا کہ جس سے وہ قرآن و حدیث سمجھ سکیں ضروری ہے اس سے بڑا فائدہ جو اخروی ہے کہ بندہ قرآن و حدیث سمجھ کر ان پر عمل کر کے آخرت میں جزاء خیر پائے گا

نحو1 جواب
11 جولائی، 2025

مستتر جائز الستتار اور واجب الاستتار میں کیا فرق ہے

مستتر جائز الاستتار کا مطلب یہ ہے کہ وہ ضمیر جو مستتر ہو سکتی ہے اور نہیں بھی ہو سکتی دونوں ممکن ہے اس ضمیر ولے فعل کا فاعل اسم ظاہر بھی ہو سکتا ہے جبکہ واجب الاستتار کا مطلب یہ ہے کہ یہ ضمیر ہمیشہ مستتر ہوگی اس ضمیر والے فعل کا فاعل اسم ظاہر نہیں آ سکتا

نحو1 جواب
11 جولائی، 2025

اذاطلع علینا رجل شدید بیاض الثیاب شدید سواد الشعراسکی نحوی ترکیب مع اعراب بتائیے ؟

اذ حرف فجائیہ طلع فعل علینا جار مجرور ملکر ظرف لغو رجل موصوف شدید البیاض صفت اول شدید سواد الشعر مرکب اضافی ہو کر صفت ثانی موصوف اپنی دونوں صفات سے ملکر فاعل فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

صرف1 جواب
20 اپریل، 2025