التمس الفاظ کی وضاحت کریں یعنی صیغہ فعل اور باب بتا دیں
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب استفعال
لا یجوز فعل استعمال مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر لا یجوز کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
لا یفسد فعل الماء اس کا فاعل ب جار خرء مضاف الحمام مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو باء جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
لم یصب فعل فم مضاف ہاء ضمیر مضاف الیہ یہ مرکب اضافی ملکر فاعل الماء مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیوں کہ یہ عجمی لفظ ہے
جن صیغوں کے آخر میں نون خفیفہ نہیں آتی ان کے آخر میں نون مضارع کو حذف کرنے کے بعد ایک ساکن حرف ہوتا ہے اور نون خفیفہ بھی ساکن ہوتی ہے تو یوں کسی ایک کو حذف کرنا پڑے گا جبکہ دونوں حرف اپنی جگہ ضروری ہیں اور اگر حذف کر بھی دیں تو پھر آخری حرف جو نون خفیفہ سے پہلے ہوگا اس پر کیا حرکت پڑھیں گے کوئی بھی حرکت پڑھیں التباس ہوگا اس وجہ سے وہ صیغہ نہیں بنتے جیسے یضربانِ تثنیہ کا صیغہ ہے اس سے اگر نون خفیفہ بنائیں گے تو پہلے نون اعرابی کو حذف کرنا پڑے گا اس کے بعد یضربانْ ہو جائے گا تو نون بھی ساکن الف بھی ساکن ہے اب ایک کو حذف بھی کر دیں تب بھی یہ مسئلہ ہے کہ الف کے بعد باء پر کونسی حرکت پڑھیں گے
تَتْرُکُونَ یہ مضارع بنے گا جمع مذکر حاضر
علم صرف کو یاد کرنے اور مضبوط کرنے کا آسان طریقہ "ابو سفیان محمد راشد مدنی صادق آبادی" "03047482900" "علم صرف کا دائرہ کار" علم صرف کا دائرہ کار سمجھیے: اسما متمکنہ (جن میں تبدیلی ممکن ہے) افعال متصرفہ (جن کی گردان بن سکتی ہے) علم صرف میں تصریف سے مراد اعلال، ادغام، تخفیف وغیرہ کی تبدیلیاں ہیں۔ اصل افعال: ماضی، مضارع، امر، باقی توابع مثل نہی و تاکید بلم و بلن و موکد با نون۔ اسماء: اسمائے مشتقات۔ "علم صرف کو یاد کرنے اور اجراء کرنے کے مراحل" "ترکیب و تصریف" اسے دو مراحل میں تقسیم کر لیں: 1- ترکیب 2- تصریف "پہلے مرحلے کی وضاحت:" اس میں یہ چیزیں آ جائیں گی اسماء و افعال کی تعریفات اور بنانے کے طریقے مع حفظ اوزان و ابواب و گردانیں "دوسرے مرحلے کی وضاحت:" حفظ قواعد و اجرا قواعد پڑھنے اور یاد کرنے کے ساتھ ساتھ گردانوں پر ان کا استعمال کرتے جائیں۔ - افعال پر قواعد کا اجراء - اسماء و ابواب و مصادر پر قواعد کا اجراء بس علم صرف آپ کو پانی کی طرح یاد ہو جائے گا اور ٹینشن ختم۔ اب نحو کی ٹینشن لیجیے۔
1۔ سب سے پہلے علم صرف مضبوط کریں۔ 2۔ نحوی قواعد یاد کر کے ان کا اجرا کریں۔ 3۔ اساتذہ کرام سے وقت لیں، درجے یا مدرسے کے ذہین طلبہ کی مدد لیجیے۔ 4۔ ترکیب پر لکھی گئی کتب کا مطالعہ کریں، انہیں سمجھیں۔ جیسے الترکیب (مفتی اکمل صاحب) ترکیب نحوی کیسے کریں؟ (مولانا تصور حسین صاحب)
یہ اسم جامد، ہے اسمائے باری تعالی میں سے ہے۔
صیغہ صفت: اسم فاعل، اسم مفعول، اسم تفضیل، صفت مشبہ وغیرہ کو صیغہ صفت کہا جاتا ہے۔ صیغہ صفت کو شبہ فعل کہنے کی وجہ: صیغہ صفت میں اصل کردار اسم فاعل کا ہوتا ہے، اور باقی اس کے تابع شمار کیے جا سکتے ہیں، اس لحاظ سے دیکھیں تو جب یہ کہا جاتا ہے کہ صیغہ صفت شبہ فعل ہے تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اسم فاعل بہت سی چیزوں میں فعل مضارع کے مشابہ ہوتا ہے: جس طرح فعل مضارع فاعل کو رفع اور مفعول کو نصب دیتا ہے یعنی معمول میں عمل کرتا ہے صیغہ صفت جس طرح فعل مضارع بصورتِ جملہ نکرہ کی صفت بن سکتا ہے ایسے ہی اسم فاعل بھی نکرہ کی صفت واقع ہو سکتا ہے۔ جس طرح فعل مضارع پر حرکات و سکنات ظاہر ہوتی ہیں ایسے ہی اسم فاعل پر بھی یہ چیزیں ظاہر ہوتی ہیں۔ جس طرح فعل مضارع پر اضافی چیزیں داخل ہو سکتی ہیں جیسے س اور سوف ایسے ہی اسم فاعل پر الف لام داخل ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اسم فاعل اور مضارع دونوں پر لام تاکید داخل ہو سکتا ہے۔ (مزید وضاحت کے لیے مراح الارواح دیکھ سکتے ہیں فصل فی المستقبل اور فصل فی اسم الفاعل)۔ نوٹ: صیغہ صفت چونکہ بذات خود اسم ہوتا ہے اس لیے اسے شبہ جملہ اسمیہ کہتے ہیں۔ شبہ جملہ کی تعریف: ہر جار مجرور اور ظرف والے کلام کو شبہ جملہ کہا جاتا ہے۔ شبہ جملہ اور جملہ میں مشابہت کی وجہ سے اسے شبہ جملہ کہا جاتا ہے۔ 1۔ ساخت و بناوٹ: جس طرح جملہ میں ایک سے زائد کلمات موجود ہوتے ہیں اسی طرح شبہ جملہ میں بھی ایک سے زائد کلمات ہوتے ہیں۔ 2۔ جس طرح جملے میں جملے میں مسند و مسند الیہ ہوتے ہیں اس میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ 3۔ رابط کا پایا جانا: جس طرح جملے میں ضمیر یا کوئی رابط موجود ہوتا ہے اسی طرح شبہ جملہ میں بھی ضمیر یا رابط موجود ہوتا ہے۔ 4۔ دلالت زمانی و مکانی: جس طرح شبہ فعل میں زمان یا مکان پایا جاتا ہے اسی طرح فعل میں بھی زمانہ پایا جاتا ہے اور مکان بھی یعنی فعل کسی نہ کسی جگہ ہی واقع ہوگا۔ شبہ جملہ کی ترکیب: اس کی مختلف تراکیب علمائے نحویین نے ذکر کی ہیں: =اس کا متعلق فعل ہو تو یہ جملہ فعلیہ ہوتا ہے۔ =اس کا متعلق صیغہ صفت ہو تو یہ از قبیل مفرد قرار پا کر شبہ جملہ اسمیہ ہوتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ جب جملہ اسمیہ میں ہو تو مستقل خبر ہوگا بغیر کسی کے متعلق ہوئے۔ جیسے زید فی الدار میں فی الدار مستقل خبر ہے۔ بعض دیگر تراکیب بھی ذکر کی گئی ہیں۔ ابو سفیان محمد راشد مدنی صادق آبادی
عندنا نحوی اعتبار سے مرکب ناقص کی قسم مرکب اضافی ہے اگر اس کے علاوہ کوئی سوال ہے تو واضح کر کے لکھیں
نحو سیکھنا فرض کفایہ ہے یعنی اگر کسی شہر کے لوگوں میں سے کسی ایک نے بھی سیکھ لی تو تمام لوگ بری الذمہ ہو جائیں گے اور اگر کسی نے بھی نا سیکھی تو سب لوگ گناہ گار ہوں گے
اسم جلالت اللہ لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت
قال کی طرح بنے گی ہماری اسی ایپ پر قال کی گردان دیکھ سکتے ہیں
معی میں دو کلمے ہیں مع اور یاء ان میں اسم کی علامات یہ ہیں مع میں مضاف ہونا اور یاء ضمیر مضاف الیہ ہونا
جیسے ھذہ استعمال ہوتا ہے ویسے ہی استعمال ہوں گے جیسے ذہ مسلمۃ تہ مسلمۃ وغیرہ
مصدر سے ضمیر نہیں نکالیں گے کیوں مصدر میں ضمیر ہوتی ہی نہیں ہے
لفظ حمار شش اقسام میں ثلاثی مزید فیہ ہے
یہ ضمیر صرف غائب کے لئے ہے
معرب ہے
التمس فعل من جار نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو بعض مضاف الأخلاء مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر فاعل فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
یہ باب تفاعل سے ہے
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں قَوَل تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو قال ہو گیا
اس کا مضارع یَسْتُرُ آئے گا
فعل مضارع معروف ہی مضارع معلوم ہوتا ہے
اسماء ظروف کہیں بھی آ ئیں وہ مفعول فیہ ہی بنیں گے اگر فعل موجود ہوگا تو اسی کا ورنہ ثابت کائن وغیرہ اسم فاعل محذوف نکالیں گے
اگر یہ دونوں لفظ کسی کا علم نا ہوں تو منصرف ہوں گے اور اگر کسی کا علم ہوں چاہے وہ مذکر کا نام ہوں یا مؤنث کا تو غیر منصرف ہو جائیں گے
وصف اور وزن فعل
مسلمون ی سے مسلمی کیسے بنا مشہور قاعدہ ہے کہ اضافت کے وقت تثنیہ اور جمع کی نون گر جاتی ہے تو نون جمع کو گرایا تو مسلموی ہو گیا قاعدہ ن ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدہ کے تحت واو کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا اور یاء کی مناسبت سے میم کے ضمہ کو کسرہ سے بدلا تو مسلمی ہو گیا
عَصَیٌ سے عصا کیسے بنا عَصَیٌ یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو عصا ہو گیا
قد نوقض فعل اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل ب جار النداء مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل نائب الفاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یتجھون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال اصل میں یوتجہون تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدے کے تحت واو ہو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا تو یتجھون ہو گیا
لفظ موضوع مفرد فعل مبنی مبنی علی الفتح
افعال قلوب کے دونوں مفعول اصل میں مبتدا خبر ہوتے ہیں تو جیسے خبر کو حذف کرنا جائز نہیں ہوتا ایسے افعال قلوب کے مفعول کو بھی حذف کرنا جائز نہیں ہے
اس نے دوستی کی ایسے دوست سے جو اپنی دوستی میں سچا ہے دوستی کی سچائی سچے دوست میں ہوتی ہے
اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیوں کہ یہ اسم فعل ہے اور نحوی تحقیق یوں ہوگی لفظ موضوع مفرد اسم مبنی مبنی علی الفتح
نصر صیغہ ہے ہاء ضمیر ہے تو یہ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر ہے
فعل کی نحوی تحقیق میں درج ذیل چیزیں ہوتی ہیں لفظ، موضوع، مفرد، چیزیں آئیں گی شروع میں اس کے بعد یہ چیزیں دیکھی جائیں گی فعل معرب ہے یا مبنی مبنی ہے حرکت پر مبنی ہے یا سکون پر اسی طرح اگر معرب ہے تو اعراب کیا ہوگا وجہ اعراب نوٹ: فعل ماضی اور فعل امر مبنی ہوتی ہیں فعل مضارع معرب ہوتا ہے سوائے دو۔صیغے جمع مؤنث غائب و حاضر کے صیغے چھوڑ کر حرف کی نحوی تحقیق لفظ موضوع مفرد پھر حروف عاملہ میں سے ہے یا غیر عاملہ حروف عاملہ میں سے ہے تو اس کی کونسی قسم ہے حروف جارہ مشبہ بالفعل وغیرہ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو اس کی کونسی قسم ہے حروف عطف وغیرہ میں سے ہے یا کسی اور قسم سے اس کے بعد مبنی ہے تو مبنی علی الحرکت ہے یا سکون وغیرہ دیکھتے ہیں
سرچنگ آپشن میں جا کر بنات لکھیں ان شاءاللہ آپ کو آپ کا جواب وہاں لکھا ہوا مل جائے گا۔
سرچنگ آپشن میں جائیں، وہاں مشابہ مبنی لکھیں ان شاءاللہ آپ کا جواب آپ کو وہیں مل جائے گا۔
جمع متکلم فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی باب فتح یفتح ۔۔
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب نصر ینصر اصل میں جَیَأَ تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر جَاءَ ہوا۔۔
یسن فعل ہے الاغتسال اس کا فاعل ہے ل جار اربعۃ مضاف اشیاء مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اربعۃ کے اوپر فتحہ غلط ہے جر آئے گی
بخارٰی ایک شہر کا نام ہے اور بخارِیّ اسم منسوب کے جو بخارٰی کی طرف منسوب ہے
اسم اشارہ کے ذریعے مبصر چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جبکہ ضمیر کے ذریعے کسی چیز کو بیان کیا جاتا ہے جیسے وہ کھڑا ہے اب وہ ضمیر ہے جس کے ذریعے کسی ذات کو بیان کیا گیا ہے یہ رکھی ہے اس مثال میں لفظ یہ سے کسی موجود چیز کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
اس میں سے انت ضمیر نکلے گی
صیغہ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
صیغہ واحد مؤنث غائب ہے اور زمانہ حال ہے تو صیغہ "تُوقِظُ" بنے گا
ان تمام کو صیغہ صفت کہا جاتا ہے، اور یہ اپنے فاعل یا نائب الفاعل سے مل کر بذات خود شبہ جملہ اسمیہ ہوتے ہیں، لیکن ماقبل عامل کے مطابق ان کا اعراب دیکھا جاتا ہے جو تبدیل ہو سکتا ہے اور اسی ما قبل کے مطابق یہ ترکیب کا حصہ ہوتے ہیں۔
الحمد للّٰه رب العالمین الحمد مبتدا ل جار اللہ موصوف رب مضاف العالمین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ العاقبۃ للمتقین العاقبۃ مبتدا ہے ل جار المتقین مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ "الصلاۃ علی رسوله محمد و علی آلہ و صحبه اجمعین" الصلاۃ مبتدا علی جار رسوله مرکب اضافی ہو کر مبدل منہ محمد بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ و حرف عطف علی حرف جر آلہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ صحبہ مرکب اضافی ہو کر مؤکد اجمعین تاکید مؤکد تاکید ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر علی جار کا مجرور جار مجرور ملکر پیچھے والے جار مجرور پر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
نیچے موجود سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں یا پھر خلاصۃ النحو صفحہ 149 سے پڑھ لیں
لفظ کل اور بعض کا معرفہ نکرہ ہونے میں وہی اعتبار ہے جو دیگر اسماء کا ہوتا ہے
آخَر در اصل أأخر تھا قاعدہ: کسی کلمے میں دو ہمزہ جمع ہو جائیں اور پہلا متحرک اور دوسرا ساکن کو تو دوسرے ہمزہ کو پہلے ہمزہ کی حرکت کے مطابق حرف علت سے بدلنا واجب ہے تو أأخر میں دوسرے ہمزہ کو پہلے ہمزہ کی حرکت فتحہ کے مطابق الف سے تبدیل کیا تو أاخر ہو گیا اب لکھنے میں یہ آخر ہوتا ہے
لدی اسم ظرف ہے اور نا ضمیر مجرور متصل ہے
اس کے حروف اصلیہ و ق ی ہین
فعل امر غائب و متکلم کے صیغے فعل مضارع پر لام امر داخل کرنے سے بنتے ہیں تو اس وجہ سے علامت مضارع ہٹانے کی ضرورت نہیں پڑتی
فضا کو الجو کہتے ہیں
این اسم استفہام برائے مکان مفعول فیہ ثابت اسم فاعل محذوف کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم الکتاب مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
عربی میں پیپر کرنے کے لئے درج ذیل امور پیش نظر ہوں تو پیپر حل کرنا آسان ہوگا 1 اگر عربی کتاب کا پیپر ہے تو اسی کتاب کے معانی کو تھوڑا سا الگ طرح سے لکھیں جس سے معانی مقصودہ حاصل ہو جائیں 2 عربی لغت لکھنا پڑھنا شروع کر دیں اور کچھ سوالات بطور مشق کے عربی میں ہی حل کرنا شروع کر دیں جیسے ھدایۃ النحو کا پیپر ہو تو اس میں سوال۔یہ آ سکتے ہیں علم النحو کی تعریف و موضوع لکھیں اب اس کا جواب جو عربی میں لکھنا ہے وہ کتاب سے دیکھ لیں اور اسی طرح مشق کرتے رہیں کچھ اپنی طرف سے بڑھا بھی سکتے ہیں
جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مثال واوی
لا فرق بینھما معناھما المحاربۃ
یہ مرکب تام/مرکب مفید ہے فی جار الزید مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر زید مبتدا مؤخر خبر مقدم اور مبتدا مؤخر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ل جار اللہ اسم جلالت مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اقسم فعل کے متعلق اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ( قسم ) علی جار یاء ضمیر مجرور متصل مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم ان مصدریہ ناصبہ اصلی فعل اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر جواب قسم
علامت مضارع آتے ہے کونسے صیغہ میں علامت مضارع نہیں آ رہی یا جس صیغہ میں آپ کو ایسا لگتا ہے وہ صیغہ تحریر کر کے بھیجین
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب مادہ : ب ی ت
شاید یہ صیغہ "وَلْتَأْتِ" اگر یہی حرکات ہیں تو جواب یہ ہوگا صیغہ واحد مذکر غائب فعل امر غائب و متکلم معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں لتاتی ہونا چاہئے تھا یاء کے ساتھ لیکن یہاں لام امر جازمہ موجود ہے تو اس کی وجہ سے آخر سے حرف علت ساقط ہو جائے گا
نکرہ۔کی دو قسمیں ہیں نکرہ۔غیر مخصوصہ ( جو کسی طرح مخصوص نا کیا گیا ہو ) اور نکرہ مخصوصہ ( وہ نکرہ جس کی کسی طرح تخصیص کی گئی ہو جیسے نکرہ طرف اضافت کر کے یا نکرہ کی صفت لا کر )
مالک مضاف یوم مضاف مضاف الیہ الدین مضاف الیہ یوم مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مالک کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر صفت ہوں گے پیچھے لفظ جلالت اللہ کی ۔۔
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مضاعف مادہ : ج ن ن
جاء فعل ن وقایہ یاء ضمیر منصوب متصل مفعول بہ طلحۃ معطوف علیہ و حرف عطف طلحۃ موصوف آخر صفت موصوف صفت ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یہ کلمہ عربی زبان میں نہیں ملا شاید یہ غیر عربی کلمہ ہے تو اس کی صرفی تحقیق بھی نہیں ہوگی
آپ کا نام جو یحی ہے یہ اسم ہے
اختلاف اور خلاف یا مخالفت میں کچھ علما فرق نہیں کرتے جبکہ کچھ علما فرماتے ہیں کہ ان میں کچھ بنیادی فرق ہے جس کا لحاظ رکھنا فی زمانہ انتہائی اہم ہے، اختلاف اور خلاف میں فرق سے متعلق علامہ عینی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: *الفرق بين الخلاف والاختلاف: الاختلاف: ان الاختلاف مستعمل في قول بني علي دليل. "الخلاف": الخلاف في ما لا دليل عليه. (البناية: ج6 ص 241، دارالفكر)* یعنی اختلاف اس قول کے لیے مستعمل ہے جس کی بنیاد کسی دلیل پر ہو۔ جبکہ خلاف و مخالفت اس قول میں مستعمل ہے جس کی بنیاد کسی دلیل پر نہ ہو۔
اس کے مختلف جوابات جو میرے ذہن میں موجود ہیں میں عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں: 1۔ نحو کے معتمد و مستند متون میں مذکور ہونا ہی کلمہ کی 3 قسموں میں انحصار کے لیے کافی ہے۔ 2۔ نحو کی مشہور کتاب کافیہ کے متن کی ابتدا میں کلمہ کی اقسام کی وجہ حصر مذکور ہے، وہ بھی اس کے تین اقسام میں منحصر ہونے کی ایک دلیل ہے۔ 3۔ امام سیوطی کا رسالہ ہے "الأخبار المروية في سبب وضع العربية" اس کا ترجمہ ہماری ایپلیکیشن میں بھی موجود ہے، بنام "عربی گرامر کی تاریخ اور اس کی ایجاد کے اسباب" اس ترجمہ شدہ کتاب کے صفحہ نمبر 27 پر موجود ہے کہ حضرت علی سے کلمہ کی یہی تین اقسام مذکور ہیں۔ آپ کی آسانی کے لیے نیچے تصویر کے والے حصے میں اسکرین شارٹ بھی ایڈ کر دیا گیا ہے وہاں سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
نیچے موجود تصویر میں معنی ملاحظہ کیجیے۔
مشابہ مبنی الاصل کو اسم غیر متمکن بھی کہتے ہیں۔ اسم غیر متمکن کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے چند مشہور یہ ہیں: اسم ضمیر، اسم اشارہ، اسم موصول، اسم استفہام، اسم شرط، اسم ظرف، اسم کنایہ، اسم فعل، اسم صوت۔ اسم غیر متمکن کی مزید اقسام یہ ہیں: مرکب بنائی، منادی مفرد معرفہ، مرکب منع صرف کا پہلا جز، مضاف الی الجملہ، لائے نفی جنس کا ایسا اسم جو نہ معرفہ ہو، نہ مضاف، نہ مشابہ مضاف۔ خلاصۃ النحو: حواشی حصہ اول صفحہ 92 - 93
در اصل تثنیہ اس اسم کو کہتے ہیں جس سے دو ایسے فرد سمجھے جائیں کہ جو ایک ہی جنس کے ہوں، جیسے"رجلان، امرءتان" یعنی دوسرا فرد بھی پہلے فرد کی جنس سے ہی ہو تو اسے کہتے ہیں تثنیہ حقیقی، اور اگر دوسرا فرد پہلے فرد کی جنس سے نہ ہو تو اسے تثنیہ حکمی کہتے ہیں، جیسے"ابوین، نیرین، قمرین، عمرین" یہ الفاظ ہیں تو تثنیہ ہی لیکن دوسرا فرد پہلے فرد کی جنس سے نہیں ہے۔ اور یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ تثنیہ میں یہ قید ضروری نہیں کہ اس کا مفرد ہو کیونکہ تثنیہ کے بعض ایسے الفاظ بھی ہوتے ہیں جن کا مفرد ہوتا ہی نہیں، جیسے"کلا، کلتا، اثنان" وغیرہ
نحو کا موضوع کلمہ و کلام ہے، اس لحاظ سے کہ انہیں آپس میں کیسے ملایا جائے۔ اور اس کے آخری کلمہ پر حرکات کی گفتگو ہوتی ہے یعنی اعراب کی تبدیلی کا عمل اس کے آخری کلمہ پر ہوتا ہے اسی لیے اسے علم الاعراب بھی کہتے ہیں۔
گردان جاری ہونے کے لیے فعل تام التصریف ہونا چاہیے۔ یعنی جامد نہ ہو۔
ہماری ایپ نحو کی دنیا میں کتابوں کے حصے میں جائیں وہاں ایک رسالہ ملے گا۔ عربی گرامر کی تاریخ اور ایجاد کے اسباب مترجم: ابو سفیان محمد راشد مدنی صادق آبادی ان شاءاللہ آپ کے سوال کا تشفی بخش جواب آپ کو اس رسالے کے مطالعہ سے مل جائے گا۔ آسانی کے لیے لنک بھی پیش خدمت ہے: https://firebasestorage.googleapis.com/v0/b/sarfonahwkidunya.appspot.com/o/books%2F%D8%B9%D8%B1%D8%A8%DB%8C%20%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%B1%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%A7%DB%8C%D8%AC%D8%A7%D8%AF%20%DA%A9%DB%92%D8%A7%D8%B3%D8%A8%D8%A7%D8%A8.pdf?alt=media&token=4eaf5640-88b1-46d6-af43-3dbadf3fcd56
حرف عماد نون وقایہ کو بھی کہتے ہیں اور ضمیر فصل کو بھی عماد کہتے ہیں اور جو لوگ اسے اعراب نہیں دیتے ان کے نزدیک یہ حرف ہے اس لئے اسے حرفِ عماد کہتے ہیں
معرب کی دو قسمیں ہیں غیر منصرف اور منصرف مبنی کی بھی دو قسمیں ہیں مبنی الاصل اور مشابہ مبنی الاصل
اس کی ترکیب مخصوص نہیں ہے اسم کنایہ کے طور پر استعمال ہو تو مبتدا بھی بن سکتا ہے خبر وغیرہ بھی اور اگر کاف جار ذلک اسم اشارہ سے مرکب ہو تو ظرف مستقر بھی بنتا ہے
تصریۃ بر وزن تفعِلۃ جیسے تزکیۃ وغیرہ صیغہ مصدر ثلاثی مزید ناقص یائی از باب تفعیل
یہ لازم ہی ہے متعدی استعمال نہیں ہوتا
مصدر ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی
قرینہ میں تعیین نہیں ہوتی بلکہ یہ سیاق سباق سے پتہ چلتا ہے اور دلیل میں تعیین ہوتی ہے
صیغہ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح مادہ : ح م ر
ان کو رٹہ لگا کر یاد رکھنا پڑے گا
انظر صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
یہ الفاظ اس کلمے کے بارے میں استعمال ہوتے ہیں جو کلمہ مثقل یعنی مشدد ہو اور کہیں مخفف یعنی بغیر تشدید کے استعمال ہو
اس کے لئے لغت (ڈکشنری ) کا استعمال مفید ہے اسی طریقے سے پتہ لگائے جا سکتے ہیں
ظاہر ہے ضمیر مفعول بہ بنے گی۔ لیکن تقدیم مفعول کی صورت میں ضمیر کسی کام کی نہیں ہے۔ یعنی یہاں ضمیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ممکن ہے فرضی عبارت بنائی گئی ہو کسی کتاب میں یہ موجود نہ ہو۔ اور ایک ترکیب یہ بھی ممکن ہے کہ جب فاعل اور مفعول دونوں معرفہ ہوں اور مفعول مقدم ہو تو مقدم مفعول کو مبتدا بھی بنایا جا سکتا ہے اور آگے والا جملہ خبر خبر ہوگا۔
الاتیان مصدر ہے ب جار الشہادۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اتیان مصدر کے متعلق بعد مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر اتیان مصدر کا مفعول فیہ اس کے بعد مصدر اپنے ظرف لغو اور مفعول فیہ سے ملکر ۔۔۔ جملہ کا حصہ بنے گا
اطلب فعل اس میں انت ضمیر فاعل العلم مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ