فصل فی بیان سننھا نحوی ترکیب
فصل موصوف فی جار بیان سننھا بترکیب اضافی مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا محذوف کی خبر
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
فصل موصوف فی جار بیان سننھا بترکیب اضافی مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا محذوف کی خبر
مصدر ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب
نحو کہتے ہیں اصول و قواعد کو اور ترکیب ان قواعد کی روشنی میں عبارت کو حل کرنا کہلاتا ہے تو یوں سمجھیں نحو تھیوری ہے اور ترکیب اس کا پریکٹیکل اور دونوں چیزیں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم کا درجہ رکھتی ہیں
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
واحد اور مفرد دونوں کبھی ایک معنی کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور کبھی ان میں فرق ہوتا ہے جیسے : واحد تثنیہ اور جمع کے مقابلے میں آتا ہے اور مفرد مرکب ناقصہ و تامہ کے مقابلے میں آتا ہے یہ ان میں فرق ہوتا ہے جیسے رجل یہ مفرد بھی کہلایا جائے گا اور واحد بھی جبکہ رجال یہ واحد ہے مفرد نہیں ہے
الکافرون یہاں تقدیرا مجرور ہے اور یہاں حالت رفعی حکایتی اعراب کی بناء پر ہے حکایتی اعراب وہ اعراب ہوتا ہے جس میں کسی لفظ کو دوسری جگہ سے اسی اعراب کے ساتھ اٹھانا جیسے وہاں استعمال ہوا تھا
غسل مضاف الیدین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوئے
اس سوال کے دو جواب ہو سکتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ فاعل کو اہل عرب مرفوع استعمال کرتے تھے اس لئے مرفوع ہی ہوتا ہے یعنی سماعی طور پر مرفوع ہوتا ہے
فاعل حالت رفع میں ہوتا ہے
کافیہ کی عبارت میں مفرد کا لفظ استعمال ہوا ہے جو وہاں پر مرکب کے مقابلے میں ہے یعنی کلمہ وہ لفظ ہوتا ہے جو کسی ایک ( غیر مرکب ) معنی کے لئے استعمال ہوا ہو اب جس لفظ کے ایک زائد معانی ہوں یا جو لفظ جمع ہو وہ بھی کلمہ کہلائے گا کیوں کہ معانی ان کے ایک مفرد ہیں مرکب نہیں ہیں
وہ جمع جس سے آگے مزید جمع نا بنائی جا سکے
دراصل آپ نے جو وصف کی تعریف کی ہے وہ مکمل نہیں ہے اور اس کی تشریح بھی آپ نہیں سمجھ پائے مختصرا : وصف وہ اسم ہوتا ہے جو غیر واضح ذات پر دلالت کرتا ہے اس کی چند صفات کے ساتھ تو مثنی یا ثلاث وغیرہ جب کہیں استعمال ہوتے ہیں تو یہ ایک غیر مبھم ذات جو موصوف باثنین یا ثلاثۃ ہوتی ہے اور یہ دو ہونا یا تین ہونا یہ وصف ہوتا مثلا حدیث پاک میں ہے صلاۃ اللیل مثنی مثنی اب یہاں مثنی مثنی یہ ایک ذات مبھم یعنی رکعات پر دلالت کر رہی ہے اور ساتھ میں اس کا وصف بھی ہے دو ہونا اور آپ نے جو ثلاث کا معنی بیان کیا ہے یعنی دو سے اوپر اور چار سے نیچے یہ وصف والا معنی ہے یہ ذات نہیں ہے
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
ویسے تو یہ کتاب کا نام ہے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ایسی قراءت یا پڑھائی جو حق کی طرف رہنمائی کرنے والی ہو
الأصحاء صحیح کی جمع ہے صیغہ جمع مکسر ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب
منصوب بنزع الخافض سے مراد ایسا اسم ہوتا ہے جو اصل میں مجرور ہو اور حرف جر حذف ہونے کی وجہ سے منصوب ہو گیا ہو
فعل کی صرفی تحقیق یوں ہوتی ہے لفظ ،موضوع، مفرد، فعل، یہ چار چیزیں شروع میں بتائیں گے اس کے بعد وہ معرب ہے یا مبنی یہ بتائیں گے اور اگر معرب ہے تو اعراب بتائیں گے نوٹ: فعل ماضی اور امر مبنی ہیں اور فعل مضارع معرب ہوتا ہے حرف کی نحوی تحقیق لفظ، موضوع، مفرد، حرف اب آگے حرف کی کونسی قسم ہے عاملہ یا غیر عاملہ عاملہ ہے تو کونسی قسم ہے اور کس حرف یا حرکت پر مبنی کے بتائیں گے جیسے : لا لفظ، موضوع، مفرد، حرف، حرف غیر عاملہ مبنی علی السکون
نحو کا لغوی معنی طریقہ اور مثل ہے اصطلاح میں اس سے مراد ایسے قواعد کا علم جن کے ذریعے اسم فعل حرف کے آخر کے احوال اور ان کو آپس میں ملانے کا طریقہ معلوم ہو ۔۔
صِفَۃٌ اصل میں وِصف تھا مندرجہ ذیل قاعدے کے مطابق تعلیل ہوئی ہے قاعدہ: مثال واوی کا مصدر اگر فعل کے وزن پر ہو تو اس کے واؤ کو حذف کر کے عین کلمہ کو کسرہ دیتے ہیں ، اور واؤ محذوفہ کے عوض آخر میں ’ۃ‘ کا اضافہ کر دیتے ہیں ہاں اگر مصدر فعل کے وزن پر ہو تو عین کلمہ کو بعض اوقات فتحہ دیتے ہیں
صرف کا لغوی معنی ہے پھیرنا اصطلاح میں اس سے مراد ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعے ایک کلمے سے دوسرا کلمہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کا طریقہ معلوم ہو
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افتعال ۔۔
واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب ۔۔
نواب بتشدید الواو صیغہ واحد مذکر اسم مبالغہ ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
کوکب مذکر ہے
یضع اصل میں یَوْضَعُ تھا قاعدہ وہ واو جو علامت مضارع مفتوح اور فتحہ کے درمیان یا علامت مضارع مفتوح اور کسرہ کے درمیان میں واقع ہو اسے حذف کرنا واجب ہے پھر یَضَعُ ہوا۔۔
قال اصل میں قَوَلَ تھا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر قال ہوگیا۔۔
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افتعال ۔۔
کلمہ معتل وہ کلمہ ہوتا ہے جس میں کوئی حرف اصلی حرف علت ہو اور اس کی تین قسمیں بنتی ہیں 1 معتل الفاء ( مثال) 2 معتل العین ( اجوف) 3 معتل اللام ( ناقص)
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
اکیلے با معنی لفظ کو مفرد کہتے ہیں
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
بناوٹ کے اعتبار سے فعل کی دو قسمیں ہیں ثلاثی اور رباعی
ینسب صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
عمل سے مراد یہ ہے کہ کوئی حرف یا فعل یا اسم جو ما بعد کلمے میں تغیر پیدا کرتا ہے یعنی اسے رفع ،نصب یا جر جو آتی ہے اسے عمل کہتے ہیں
مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب تفعیل
اس میں تعلیل نہیں ہوئی
وہ کلمہ جس میں تین حروف اصلیہ ہوں اور زائد کوئی حرف نا ہو
لغدوةٌ او روحةٌ فی سبیلِ اللہِ خیرٌ مِنَ الدنیا وما فیہا۔۔۔۔
لفظ اللہ کے بارے میں مختلف اقوال ہیں مشہور قول یہی ہے کہ یہ غیر مشتق ہے
یہ ہمزہ وصلی ہے
اسم میں ہمزہ وصلی ہے
سبیکۃ فعیل بمعنی مفعول ہے صیغہ واحد مؤنث صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
بنیادی فرق یہ ہے کہ فاعل اس کلمے کو کہتے ہیں جس کی طرف فعل یا شبہ فعل کی نسبت کی جائے اور اسم فاعل وہ کلمہ جس کو فعل سے مشتق کیا جائے تاکہ اس بات پر دلالت کرے کہ فعل ذات کے ساتھ قائم ہے مزید فرق یہ ہیں کہ فاعل مشتق و غیر مشتق دونوں ہوتے ہیں جیسے ضرب زید و ناصر اور اسم فاعل مشتق ہوتا ہے جیسے ضارب جو یضرب سے بنا ہے فاعل کا کوئی مخصوص وزن نہیں ہوتا جبکہ اسم فاعل کا اپنا ایک مخصوص وزن ہوتا ہے جیسے ناصر ضارب اسم فاعل کے ساتھ فعل کا ہونا ضروری نہیں جبکہ فاعل کے ساتھ فعل یا شبہ فعل کا ہونا ضروری ہے فاعل ضمیر بھی ہوتی ہے جبکہ اسم فاعل ضمیر نہیں ہو سکتی مزید فرق بھی بنائے جا سکتے ہیں
یذر صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب اصل میں یوذِر تھا قاعدہ : وہ واؤ جو علامت مضارع مفتوحہ اور کسرہ درمیان واقع ہو اسے گرا دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو گرا دیا
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب تفعیل
صیغہ واحد مذکر اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
مقام اسم ظرف کا صیغہ بھی ہو سکتا ہے عموما کتابوں میں جہاں استعمال ہوتا ہے اسم ظرف ہوتا ہے اس وجہ سے مفعول فیہ کہا ہے
خرج فعل ھو ضمیر فاعل مخرج مفعول فیہ جملہ فعلیہ خبریہ مخرج اسم ظرف ہے اس وجہ سے مفعول فیہ بن رہا ہے
جمع منتھی الجموع کے کثیر اوزان ہیں اتنے اوزان لکھنا مشکل ہے آپ جامع الدروس العربیہ سے ملاحظہ فرما لیجیے
صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب سمع یسمع
اصیب فعل خالد اس کا نائب الفاعل المؤامرۃ موصوف التی اسم موصول جھزت فعل ھا ضمیر مفعول بہ اصدقاءہ اس کا فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر صفت المؤامرۃ موصوف اپنی صفت سے ملکر اصیب کا مفعول بہ فعل نائب الفاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یہ اس وجہ سے معرب ہیں کہ ان کی مشابہت حرف کے ساتھ تام نہیں ہے اس وجہ سے یہ معرب ہوتے ہیں
فعل تام : وہ فعل جو اپنے فاعل سے ملکر جملہ مکمل کر سکتا ہو فعل ناقص : وہ افعال جو مرفوع اسم کے ساتھ منصوب اسم بھی تقاضہ کرتے ہوں
انتصاب مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
الف ممدودہ جو غیر منصرف کا سبب بنتا ہے اس کی پہچان یہ ہے کہ وہ ہمیشہ زائد ہوگا اور تین حروف کے بعد ہی ہوگا چوتھی یا پانچویں جگہ آئے گا جیسے کساء رداء میں الف ممدودہ ہے لیکن یہ ھمزہ در اصل حرف اصلی کی جگہ آیا ہے اور حمراء میں جو الف ممدودہ ہے یہ زائد ہے اس وجہ سے حمراء غیر منصرف ہوگا
خلاصۃ النحو بہترین کتاب ہے....
لا یجمع فعل ھو ضمیر اس کا فاعل بین مضاف الاختین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ نکاح منصوب بنزع الخافض (اصل عبارت فی نکاح تھا ) فعل فاعل مفعول فیہ اور منصوب بنزع الخافض ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوئے
مطالعہ کریں۔ مختلف کتابیں پڑھیں۔ ہماری ایپ میں صرف کے کورسز کریں۔
عن حرف جار عمر موصوف بن مضاف الخطاب مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور اب جار مجرور ملکر ظرف لغو یا مستقر بنیں گے تو یہ مکمل عبارت دیکھ کر پتہ چلے گا
النحو مبتدا لغته مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوئے
خلاصۃ النحو کے ابتدائی صفحات کا مطالعہ فرمائیں
تعلیلات خادمیہ کے شروع میں بالتفصیل اس کی ابحاث موجود ہیں وہاں سے مطالعہ فرمائیں
اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم طلق فعل الرجل فاعل امرته مرکب اضافی ہو کر اس کا مفعول بہ طلاقا موصوف رجعیا او بائنا معطوف علیہ معطوف ملکر صفت موصوف صفت ملکر مفعول مطلق فعل فاعل مفعول بہ و مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اس کی جزاء آگے والی عبارت ہوگی
یہ والا صیغہ خلاف قیاس استعمال ہوتا ہے یعنی مشہور قاعدے کے بر خلاف ہے لیکن ایک عربی لہجے میں وہ لوگ صیغوں کو ایسے بغیر تعلیل کے استعمال کرتے ہیں تو ان کی زبان کے مطابق ہے اور قیاس کے مطابق ہوگا
یترتب فعل علی جار ذلک مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فھم مضاف، معانی مضاف الیہ مضاف، الآیات مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوکر فاعل یترتب فعل ظرف لغو و فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
سورۃ الکافرون یا اس طرح کے دیگر سورتوں کے نام مبتدا ہوتے ہیں آگے مکیۃ یا مدنیۃ خبر ہوتی ہے
حسب مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب حسب یحسب / سمع یسمع
زیدان مبتدا عالمان خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا
اللہ مبتدا خالق خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اصلح صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
ذھبت فعل تاء ضمیر فاعل ب جار زید مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
ھذا حرف لیس بصیغہ و لا یدخل فی الصرف الحروف
طائفۃ معطوف ہوگا الامام پر
تتغذی صیغہ واحد مؤنث غائب/ واحد مذکر حاضر فعل مضارع معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعل
مصدر بھی ہو سکتا ہے اور اسم فاعل بھی ایک کتاب میں اسم فاعل بھی لکھا ہوا ہے
ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور اس کی حرکت کے موافق حرف علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین قریب ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور ماقبل حرف کی حرکت کے موافق حرف علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین بعید
2
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء باب نصر ینصر ۔۔
جمع مؤنث غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب نصر ینصر ۔۔
امرءۃ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام حروف اصلیہ م ر ء
قال فعل اللہ اس کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اسم متمکن کی سولہ اقسام ہیں ان اقسام معرب کی سولہ اقسام یا اعراب کی سولہ اقسام بھی کہتے ہیں
أیضا کی ترکیب یوں ہوتی ہے کہ اس سے پہلے آض فعل محذوف نکالا جاتا ہے اور یہ اس کا مفعول مطلق بنتا ہے آض فعل ،ھو ضمیر فاعل ، ایضا مفعول مطلق فعل فاعل مفعول مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اور نحو کی ترکیب تو عبارت کے مطابق ہوتی ہے عموما جہاں امثلہ میں آتا ہے تو وہاں اس کو ما بعد کی طرف مضاف کرتے ہیں اور اس مرکب اضافی کو مثالہ مبتدا محذوف کی خبر بناتے ہیں
یقوم فعل اس میں سے ھو ضمیر فاعل مقام مفعول فیہ فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
جب جار مجرور کا متعلق ( فعل یا شبہ فعل ) لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت جار مجرور کو ظرف لغو کہتے ہیں
فعل کی صفت نہیں آتی البتہ فعل کے مصدر یا مفعول مطلق کے ساتھ صفت آ سکتی ہے اور وہ اسم ہوتا ہے تو اس میں بھی اسم جیسی زیادتی ہوگی
یہ لفظ جن حرکات کے ساتھ آپ نے لکھا ہے مذکر ہے
ضمیر متصل اور منفصل کو سمجھنے کے لیے پہلے تو یاد کر لیں کچھ طریقے یہ ہیں 1 فعل کے ساتھ جو متصل ضمیر ہوتی ہے وہ متصل ہوتی ہے 2 ایاک وغیرہ جو ضمائر ہیں وہ منفصل ہیں 3 حرف جر یا اسم کے ساتھ جو ضمیر آئے گی وہ بھی متصل ہوگی 4 فعل یا حرف مشبہ بالفعل کے ساتھ جو ضمیر آتی ہے یعنی ک کما کم وغیرہ یہ متصل ہیں اور ھو ھما ھم وغیرہ جو فعل یا حرف مشبہ بالفعل کے ساتھ نا ہوں وہ منفصل ہوں گی یوں یاد رکھیں کچھ مشق کریں ان شاء اللہ یاد رہیں اور سمجھ بھی آئیں گی
جمع مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی باب نصر ینصر ۔۔
جمع مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب ۔۔
مصدر باب افعال ثلاثی مزید فیہ صحیح
جب فاعل اسم ظاہر ہو اور مؤنث حقیقی نا ہو تو فعل مذکر اور مونث لانا دونوں جائز ہیں اس وجہ سے ملائکۃ کے ساتھ فعل مذکر آیا ہے
لا ینبغی فعل ان مصدریہ ناصبہ تخطب فعل المعتدۃ اس کا نائب الفاعل فعل اور نائب الفاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر لا ینبغی کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ لا نفی جنس باس اس کا اسم ب جار التعریض مصدر ب جار الخطبۃ مجرور جار مجرور ملکر تعریض مصدر کا ظرف لغو تعریض مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا
اس کا باب فتح یفتح ہے
اصل کے اعتبار سے: صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف اس باب نصر ینصر اصل میں کافِفَۃ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوں دونوں متحرک ہوں اور ان کا ما قبل متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کرنا واجب ہے لہذا پہلے کاف کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کیا تو کافۃ ہو گیا
ضمیر متصل ہمیشہ کسی نا کسی لفظ کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہے الگ سے استعمال نہیں ہوتی اور ضمیر منفصل الگ سے استعمال ہو جاتی ہے ایک اور فرق یوں بھی یاد رکھیں کہ ضمیر متصل عامل سے مقدم نہیں ہوسکتی اور نا ہی اس کا عامل معنوی ہوگا اور ضمیر منفصل عامل سے مقدم بھی ہو سکتی اس کا عامل معنوی بھی ہو سکتا ہے
یہ لفظ مرضاۃ واحد ہے رضی یرضی کا مصدر ہے تاء مربوطہ یعنی گول تاء کی جگہ تاء مبسوطہ لکھنا یہ خط کا مسئلہ ہے اب جو تاء مربوطہ پر ھاء سے وقت کرتے ہیں وہ اسے گول تاء کی صورت میں لکھتے ہیں اور جو تاء کی صورت میں وقف کرتے ہیں وہ اسے تاء مبسوطہ کی صورت میں لکھتے ہیں اب اس جگہ خاص مرضات لکھنا یہ قراءت ہے
یہ اسم ظرف کا معنی دیتا ہے اور اس کا وزن مفعال ہے تو میری تحقیق یہ ہے کہ یہ لفظ نا اسم ظرف مشتق ہے نا اسم آلہ بلکہ یہ اسم جامد ہے
لفظ بد عت اپنی اصل پر ہے یعنی اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی