لعب فعل متعدی ہے یا لازم
یہ فعل لازم ہے
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
یہ فعل لازم ہے
ثلاثی مجرد کے مصادر کے اوزان چالیس کے قریب ہیں اور ثلاثی مزید فیہ کے اوزان مشہور 15 ہیں غیر مشہور ملا کر بیس ہو جاتے ہیں
تبدیل ہونا
اھد فعل اس میں انت ضمیر فاعل نا ضمیر مفعول بہ اول الصراط موصوف المستقیم صفت موصوف صفت ملکر مفعول بہ ثانی جملہ فعلیہ انشائیہ نوٹ : اھد ایک مفعول کی طرف متعدی ہوتا ہے بغیر کسی واسطہ کے جبکہ دوسرے مفعول کی طرف الی یا لام حرف جر کے ذریعے متعدی ہوتا ہے تو اس کو مفعول بہ ثانی بھی کہہ سکتے ہیں اور منصوب بنزع الخافض بھی کہہ سکتے ہیں
مضاف اور مضاف الیہ والی ترکیب ہوگی
فضلہ بھی کہتے ہیں مفاعیل کو
اگر غلام منصوب ہے تو مثال ٹھیک ہوگی اور اگر غلام مرفوع ہوگا تو مثال غلط ہوگی
غافل سامع ثاقب مومِن متقین اسم مفعول مغضوب مرسَل
اتقُوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب افتعال اصل میں اوتقیوا تھا ناقص کا قاعدہ نمبر پانچ لگایا تو یاء حذف ہوئی قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اور یہ قاعدہ لگایا تو واؤ تاء بدل کر تاء میں ادغام ہوگئی ہے
مادہ: ق و م
اھد فعل اس میں انت ضمیر فاعل الصراط موصوف المستقیم صفت موصوف صفت ملکر مبدل منہ صراط مضاف الذین اسم موصول انعمت فعل تاء ضمیر فاعل علیھم جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر موصوف غیر مضاف المغضوب علیہم معطوف علیہ و لا الضالین معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر بدل مبدل منہ بدل ملکر مفعول بہ اھد فعل کا اھد فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفاعل اصل میں تتناجون ہونا چاہئے نون کسی جازم کی وجہ سے گر گئی ہوگی
کسی جملے کے اجزاء جن کی آپ میں نسبت ہو ان کو مسند الیہ مسند کہتے ہیں
جی یہ مذکر ہے
یہ دونوں کلمے نکرہ ہیں
نھی فعل ھو ضمیر فاعل عن جار الاختیار مصدر فی جار الصلاۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر مجرور جار مجرور ملکر نھی کا ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
طہارۃ بر وزن فَعَالۃ مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
صیغہ واحد مؤنث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی اس باب تفعیل اصل میں یہ صیغہ وقتت تھا قاعدہ : وہ واؤ جو کلمہ کے شروع میں ہو اور مفتوح نہ ہو اسے بھی ہمزہ سے تبدیل کر دینا جائز ہے اور مفتوح ہونے کی صورت میں اسے ہمزہ سے بدلنا شاذ ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو ہمزہ سے بدل دیا
قلم اور ولد دونوں نکرہ ہیں
یہ باب افعال سے ہو سکتا ہے جیسے مُلْزِمو
یہ حرکت کسرہ اعراب کی نہیں ہے یہ حرکت بناء کی ہے یعنی یہ مبنی علی الکسر ہی ہے یہ بات یاد رہے کہ مبنی میں اصل سکون ہے لیکن بعض اوقات مبنی کلمات کو حرکت دی جاتی ہے اور وہ حرکت کسی نا کسی وجہ سے ہوتی ہے جیسے حیث یہ مبنی علی الضم ہے اس پر حرکت اجتماع ساکنین کی وجہ سے آئی ہے اسی ھاء (ہ) ضمیر بھی مبنی ہے اس پر ضمہ کی حرکت آتی ہے جب اس سے پہلے والے کلمے پر ضمہ کے مناسب حرکت ہو اور جب اس سے پہلے کسرہ یا یاء ساکن ہو تو یہ مبنی علی الکسر ہوتا ہے کہ یہاں حرکت کسرہ ما قبل کی مناسبت سے آئی ہے
دنا صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں دَنَوَ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو دنا ہو گیا حروف اصلیہ : د ن و
رضوا اصل میں رَضِیُوا تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدے کے تحت یاء کو حذف کیا
کسرت صیغہ واحد مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
حروف اصلیہ : کسی کلمہ کا مادہ یا وہ حروف جو کسی کلمے کی اصل ہوں ان کو۔حروف اصلیہ کہتے ہیں حروف اصلیہ کوئی مخصوص نہیں ہوتا بلکہ ہر کلمے کے حروف اصلیہ مختلف ہوتے ہیں جس کی پہچان وزن سے ہوتی ہے
خفتم اصل میں خوِفْتم تھا
لفظ مواعید میعاد کی جمع ہے اور میعاد اسم جامد ہے مواعید صیغ جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مثال واوی مادہ : و ع د
نُم صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں أُنْوُم تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن ہونے کی وجہ سے واؤ کی حرکت نون کو دے دی تو واؤ اور نون ساکن جمع ہوگئے واؤ کو حذف کر دیا تو أنم ہو گیا اب فعل امر کا فاء کلمہ متحرک ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نا رہی تو اسے حذف کر دیا تو نم ہو گیا
اعوذ اصل میں أَعْوُذُ تھا یقول یبیع والا قاعدہ جاری ہوا اجوف قاعدہ نمبر دو
ماء کا قاعدہ کوئی نہیں بلکہ یہ خلاف قیاس کے قبیل سے ہے
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع منفی بلم معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب اصل میں لم یوفی تھا واؤ علامت مضارع مفتوحہ اور کسرہ درمیان آئی اسے ساقط کیا تو لم یفی ہو گیا لم کی وجہ سے آخر سے حرف علت گرایا تو لم یفِ ہو گیا
وہ اسم جس کے آخر میں یاء مشدد داخل کر دی گئی ہو اس اسم سے کسی کی نسبت بیان کی جاتی ہے جیسے عمان سے تعلق رکھنے والے شخص کو عمانی کہتے ہیں
الولد مبتدا نصر فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اس پر تنوین تناسب کی وجہ سے آئی ہے اور علماء عرب و ادب کے نزدیک تناسب کی وجہ سے غیر منصرف پر تنوین لانا جائز ہے
جی کسرہ تو آ سکتا ہے تنوین ضرورت اور تناسب کی وجہ سے آ سکتی ہے جیسے قرآن کریم میں سلاسلا و اغلالا میں سلاسلا غیر منصرف تنوین آئی ہے
رسول کا مضاف ہونا یہ کسی اعراب کی وجہ نہیں ہے بلکہ مضاف کا اعراب عامل کے مطابق ہوتا ہے لہذا یہاں رسول مضاف الیہ بن رہا ہے اس وجہ سے مجرور ہوگا
طلا یطلو باب نصر سے ہے اور اس کا اسم فاعل طالی ہوگا اور تعلیل کے بعد طالٍ ہوگا
نہیں
اسم فاعل بھی اسم ہی ہے اس وجہ سے مثال میں لکھ دیتے ہیں
بہت کچھ ہو سکتا ہے جیسے کلمہ ہونا اسم ہونا معرب ہونا اس کے علاوہ کچھ اور پوچھنا ہے تو سوال کو واضح لکھ دیں
غسل مضاف المیت مضاف الیہ مرکب اضافی
زید کو پہلے لانے سے جملہ اسمیہ ہو جائے گا اور یجری کو پہلے لانے سے جملہ فعلیہ بن جائے گا یہ فرق ہو جائے گا اس کے علاوہ معنوی فرو بھی ہو سکتا ہے
اگر ضرب یضرب باب سے ہو تو مشتبہ ہونا اگر سمع یسمع سے لیں تو لباس وغیرہ پہننا کوئی چیز اوڑھنا
حتی جارہ اور عاطفہ تقریبا ایک جیسے ہیں جہاں جارہ ہوتا ہے عموما وہاں عاطفہ بھی بن سکتا ہے حتی عاطفہ کے لئے ضروری ہے کہ ما بعد ما قبل کا کوئی فرد ہو یا جزء یا جزء کی طرح ہو اور ان زائدہ یہ لما کے بعد ہوتا ہے یا پھر فعل قسم اور لو کے درمیان آتا ہے یا ما مشابہ بلیس کے بعد ہوتا ہے
کل مضاف کلام مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا اما تردیدیہ خبر معطوف علیہ او حرف عطف انشاء معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
جاری مجری صحیح بنے گا
ان میں کوئی قاعدہ جاری نہیں ہوگا
اسی اعراب کے ساتھ صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب استفعال اصل میں استوصِیُوا تھا قاعدہ : اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدے کے تحت یاء کو حذف کر کے صاد کو ضمہ دیا ہے
کذلک اسم کنایہ مبتدا قول مضاف ھاء ضمیر ذو الحال تعالی فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اپنے معنی پر مستقل ہی دلالت کرتے ہیں لیکن جملہ کا جزی بننے کے لئے ما بعد جملے کی طرف محتاج ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ اسم ہیں اور ان پر اسم کی علامات بھی آتی ہیں ہاں یہ حرف کے مشابہ ہونے کی وجہ سے مبنی ضرور ہیں یعنی جو وجہ آپ نے لکھی ہے یہ وجہ ان کے مبنی ہونے کی ہے
تتغذی کی اصل تتغذَّیَ ہے یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تتغذّٰی ہو گیا حرف اصلیہ : غ ذ ی
مصدر ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب
مفرد کبھی تثنیہ اور جمع کے مقابلے میں آتا ہے کبھی مرکب ناقص اور مرکب تامہ کے مقابلے میں بھی آتا ہے
ویسے ہمارے ہاں الگ شمار نہیں ہوتا فعل کے ساتھ شمار کیا جاتا ہے
اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی یہ حرف اور ضمیر سے مرکب ہے
قال فعل اس میں ھو ضمیر فاعل انا مبتدا یوسف اس کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف ھذا مبتدا اخی اس کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مقولہ/مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
راس اصل میں رأس تھا مہموز کے جوازی قواعد میں پہلا قاعدہ اس پر جاری ہوتا ہے
مرکب توصیفی و مرکب اضافی پہلے تو ان دونوں کی تعریفات و قواعد ذہن میں ہونے چاہیئں اس کے بعد یہ ایک بنیادی فرق ہے کہ مرکب اضافی کے ترجمے میں کا، کی، کے، تیرا، میرا، تیری، میری، ہمارا، وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں جبکہ مرکب توصیفی میں ایسا نہیں ہوتا عبارت کے اعتبار سے ایک فرق یہ ہے کہ جب بھی ضمیر سے پہلے اسم ہو تو وہاں مرکب اضافی ہوگا جیسے غلامہ قلمہ اسی طرح اکثر پہلا اسم نکرہ اور دوسرا معرفہ ہو تو وہاں بھی مرکب اضافی ہوگا اگر کہیں دو اسم ہوں اور دونوں مذکر و مؤنث واحد تثنیہ جمع معرفہ نکرہ اور اعراب میں ایک جیسے ہوں تو وہ موصوف صفت ہوں گے اور بھی کئی پہچان ہو سکتی ہیں
مرکب توصیفی میں کسی چیز کی خوبی،خامی یا اس کی ذات کے اندر موجود کوئی وصف بیان کیا جاتا ہے اب عبارت میں یہ دو طرح بیان کیئے جاتے ہیں جملہ اسمیہ میں اور مرکب توصیفی میں اگر دونوں اسموں میں مطابقت نا ہو تو یہ جملہ اسمیہ ہو سکتا ہے اور اگر مطابقت دس چیزوں میں سے چار چیزوں میں ہو تو یہ مرکب توصیفی ہوگا چند مثالیں دے دیتا ہوں جس سے سمجھنا آسان ہوگا رجل عالم الرجل عالم (جملہ اسمیہ ) زید عالم ( جملہ اسمیہ) الرجل العالم حماران اسودان (دو سیاہ گدھے) عصوان احمران ( دو سرخ لاٹھیاں ) اس طرح کی دیگر مثالوں پر مشق کریں
اب آپ ثانیہ میں ہیں تو آپ مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں روزانہ کے اسباق یاد کریں عربی کتب کو حل کرنے کی کوشش کریں چاہے غلطیاں ہی کیوں نا ہوں اولی کی کتب اور ان کے معاون کتب کا مطالعہ بھی جاری رکھیں یہ تین روٹین سے کرتے رہیں گے تو عبارت پڑھنا سمجھنا آسان ہو جائے گا
لفظ شیئ منصرف ہے
اسم غیر متمکن مشابہ مبنی الاصل کو کہتے ہیں
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں مضتجعا تھا قاعدہ : اگر باب افتعال کے فاء کلمہ میں صاد ضاد طاء یا ظاء ہو تو تاء افتعال کو طاء سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے مطابق تاء کو طاء سے بدلا تو مضطجعا ہو گیا
بینات صیغہ جمع مونث سالم صفت مشبہ ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب
اردو میں ایسی کوئی کتاب موجود نہیں ہے عربی میں مل جائیں گی گوگل پر سرچ کریں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا
مصدر دو طرح کے ہیں ایک : مجرد کے ان کی پہچان لغت (ڈکشنری) سے حاصل ہوتی ہے دوسری قسم : مزید کے مصدر ان کے مخصوص اوزان ہیں ان کو یاد رکھنے سے پہچان حاصل ہوگی
اس مثال میں تین کلمات ہیں أ یہ ھمزہ جو استفہامیہ ہے انذرت فعل اور ھم ضمیر اسم ہے
وصل میں فتحہ آئے گا یعنی جب اسے لفظ اللہ کے ساتھ ملا کر پڑھیں گے تو فتحہ آئے گا اور کسرہ کسی صورت نہیں آئے گا
مبتدا : جملہ اسمیہ کے پہلے جزء کو مبتدا کہتے ہیں یا ایسا اسم جو عوامل لفظیہ سے خالی ہو وہ مبتدا ہوتا ہے
دلالت کی تعریف یہ ہے کہ ایک چیز کا دوسری چیز کے ساتھ اس طرح لازم ہونا کہ پہلی کے علم سے دوسری کا علم ہو جائے جیسے سورج کی دلالت دھوپ پر تو یہاں سورج کے ساتھ دھوپ یوں خاص ہے کہ ایک کے علم سے دوسرے کا علم حاصل ہو جاتا ہے
یہ ماضی تثنیہ کا صیغہ ہے، اور ماضی کا صیغہ مصدر سے ہی بنتا ہے۔ باقی یہاں پر الف تثنیہ لگایا گیا ہے تاکہ یہ دو افراد پر دلالت کر سکے۔
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال اصل میں موتصل تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدے کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا تو متصل ہو گیا
بنی صیغہ جمع مذکر سالم اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی اصل میں بنین تھا اضافت کی وجہ سے یاء جمع گر گئی ہے طی اسم جامد ثلاثی مجرد لفیف مقرون
یہ صیغہ عربی زبان کا معلوم نہیں ہوتا البتہ کہیں عبارت میں پڑھا ہے تو وہ عبارت ساتھ لکھ دیں تو سمجھ آ جائے گا
الحمد ذو الحال فی البدایۃ و النھایۃ جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مبتدا ل جار اللہ اسم جلالت مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ ٹ
حاذا اصل میں حاذَیَ تھا مجافاۃ اصل میں مجافَیَۃ اور نوی اصل میں نَوَیَ ان تینوں صیغوں میں یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل دیا گیا ہے
اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی یہ اپنی اصل پر موجود ہے
مھمل الفاظ متعین نہیں ہیں کہ کون کون سے ہوں گے
شاھد الادیب یہ عبارت بن سکتی ہے مرکب توصیفی کی طرز کی
ماہ اصل میں مَوَہ تھا
خوب خوب تشریح پڑھنے کے لیے فصول اکبری لا مقدمہ یا گوگل سے رسالہ لامیہ ڈھونڈ کر پڑھ لین
یغنی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال
تابع وہ اسم جو دوسرے اسم کی اعراب میں پیروی کرے
الکلام مبتدا ما موصولہ تضمن فعل اس میں ھو ضمیر فاعل کلمتین مفعول بہ بالاسناد جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ و لایتاتی فعل ذلک اسم اشارہ اس کا فاعل الا حرف استثناء فی جار اسمین معطوف علیہ او حرف عطف اسم و فعل معطوف علیہ معطوف ملکر معطوف ہوئے معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور مستثنی مفرغ ہو کر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح مادہ: س ء ل
شبہ جملہ اسمیہ: جب جار مجرور ،ظرف، یا شبہ فعل اپنے متعلقات سے ملکر جو جملہ بنتا ہے وہ شبہ جملہ ہوتا ہے
شاہد ادیب ہے
غیر لفظ، موضوع، مفرد، اسم ، نکرہ، واحد، معرب، مفرد منصرف صحیح، اعراب لفظی، اعراب بالحرکت، منصوب بالفتحہ لفظا بوجہ کان کی خبر ہونے کے
یہاں ھاء ضمیر محلا مجرور ہے ضمیر مبنی کے اور مبنی کا اعراب محلا ہوتا ہے
اس کو مبنی للمفعول بھی کہتے ہیں
اسجدوا کا فاعل واؤ ضمیر ہے اور یہ ضمیر حاضر راجع نہیں ہوتی اس وجہ سے یہاں مذکر استعمال ہوا ہے
سُنَّۃٌ اصل میں سُنْنَۃ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے پہلا ساکن دوسرا متحرک تھا دونوں کا ادغام کیا تو سنۃ ہو گیا
اس کے لئے اسم اشارہ واحد مذکر آئے گا
نحو کی کوئی بھی کتاب لیں اس کے شروع کے چند اسباق پڑھیں ان میں نحو کی ابتدائی باتیں لکھی ہوئی ہوں گی
یہ مفرد ہے جمع نہیں ہے
کیف مفعول فیہ ثابت اسم فاعل محذوف کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم المریض مبتداء موخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
لم یخص صیغہ واحد مذکر غائب فعل جحد بلم معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
من یہاں شرطیہ ہے من شرطیہ مبتدا زنی فعل اس میں ھو ضمیر فاعل ب جار امرءۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط حرمت فعل علیھا جار مجرور ملکر ظرف لغو امھا مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ اور ابنتھا معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر فاعل فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزا شرط و جزاء ملکر من کی خبر من مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
یقرأ فعل ھو ضمیر فاعل ای مضاف سورۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر موصول شاء فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اس کو جزاء مقدم بھی کہہ سکتے ہیں لو حرف شرط کان فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم مسافرا خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اب اس کی جزاء پیچھے والی عبارت بنائیں اگر وہ نہیں بنانی تو بعینہ مکمل وہی عبارت آگے محذوف نکال کر اس کو شرط بنا دیں