سوال مصدر کی تعلیل فرمائے وِقَایَۃٌ لفیف مفروق میں
وقایۃ میں کوئی تعلیل نہیں ہے
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
وقایۃ میں کوئی تعلیل نہیں ہے
مصالح عامل ہے
عائش اور خدیج یہ ترخیم کر کے استعمال کرتے ہوں گے ترخیم میں کلمہ میں آخری حرف کو حذف کر دیا جاتا ہے
کھیتی کرتا ہے یا کرے گا وہ ایک مرد
صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعُّل
جزم عامل جازم کا عمل ہوتا ہے
جزم عامل کا عمل ہوتا ہے یعنی جب کوئی جازم آئے جیسے لم لما لام امر لاء نہی ان شرطیہ وغیرہ تو ان کا عمل کہلائے گا جزم چاہے وہ نون گرا کر ہو یا آخر سے حرف علت گرا دیں یا پھر آخر سے حرکت ختم کر دیں جزم معرب میں ہوتا ہے سکون مبنی میں ہوتا ہے لیکن سکون کے لئے یہ علامت استعمال ہوتی ہے ـْ
آپ نے یہ لفظ بغیر ترکیب کے استعمال کیا ہے ممکنہ صورتوں میں اس کی علامات درج ذیل ہوسکتی ہیں جر کا ہونا تنوین کا ہونا الف لام کا ہونا
صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع منفی معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
وہ اسم جس کی طرف فعل مجہول کی نسبت کی جائے
ایسا علم جس میں کلمات کے آخری حرکت بحث کی جاتی ہے
مصدر میمی / یا اسم ظرف ثلاثی مجرد ناقص یائی اصل میں معنَیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو معنیٰ ہوگیا
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
مشہور یہ ہے کہ سب پہلے حضرت علی کے حکم سے ابو الاسود دؤلی نے اسے وضع کیا
مضاف کی کوئی خاص پہچان نہیں ہوتی البتہ کچھ طریقے ہیں جن سے پہچان ہو سکتی ہے 1 جب نکرہ اسم اور معرفہ آئیں تو نکرہ مضاف ہو سکتا ہے 2 جب ضمیر سے پہلے اسم آ جائے جیسے غلامہ غلامی وغیرہ تو تو یہ اسم مضاف ہوگا 3 ترجمے سے پہچان ہو سکتی ہے جب ترجمہ میں کا کی کے تیرا میرا ہمارا کا لفظ آئے تو اس صورت میں ان الفاظ کے بعد آنے والا لفظ مضاف ہوگا جیسے غلام زید کا ترجمہ ہوگا زید کا غلام غلامنا کا ترجمہ ہوگا ہمارا غلام
ہماری ایپ کے گردان والے سیکشن میں دیکھیں
سب سے پہلے وزن معلوم کریں وزن معلوم کرنے کے لئے حروف اصلیہ تلاش کریں اس کے بعد صیغے کو سامنے رکھیں قیاس کے مطابق جو قواعد جاری ہوتے ہیں وہ کریں
لفظ علی بعض اوقات بطور اسم استعمال ہوتا جب اس سے پہلے من ہو تو اس صورت میں یہ بمعنی فوق ہوتا ہے اور حرف جر بھی خلا عدا حاشا یہ حروف جر بھی ہیں اور فعل بھی ہیں
اذ اور اذا عموما اسم ظرف کے ساتھ شرط کا معنی بھی دیتے ہیں تو اس صورت میں یہ شرط کے فعل کا مفعول فیہ ہوتے ہیں اور جب یہ صرف ظرف کے لئے ہوں تو ما بعد جملے کی طرف مضاف ہوتے ہیں اور ما قبل فعل یا شبہ فعل کا مفعول فیہ بنتے ہیں
جی نکرہ بھی مبتدا بن سکتا ہے کچھ صورتوں میں
صفت عام ہے یہ موصوف کی صفت کو بھی کہتے ہیں اور صیغہ صفت مراد وہ صیغہ جو فعل سے مشتق کیا جائے مادہ کہتے ہیں کسی بھی کلمے کے حروف اصلیہ کو اور مشتق منہ وہ کلمہ جس سے کوئی دوسرا کلمہ بنایا جائے
وجدنا فعل نا ضمیر فاعل ما موصولہ وعد فعل نا ضمیر مفعول بہ اللہ فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ موصول صلہ ملکر مفعول بہ اول وجدنا کا حقا مفعول بہ ثانی فعل فاعل مفعول بہ اول و ثانی ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
اسم متمکن اسم معرب کو کہتے ہیں اس کے اعراب کی تفصیل معرب کی سولہ اقسام کا سبق کسی بھی ابتدائی کتاب سے دیکھ لیں اسم غیر متمکن مبنی اسم کو کہتے ہیں اس کا اعراب ہمیشہ محلی ہوتا ہے
نیچے والا صفحہ ملاحضہ فرمائیں
مرکب غیر مفید کی مشہور اور عام دو قسمیں ہیں ایک مرکب توصیفی دوسرا مرکب اضافی مرکب توصیفی وہ مرکب ہوتا ہے جس کا دوسرا جزء پہلے کی کوئی صفت بیان کرے جیسے رجل عالم علم والا مرد اور مرکب اضافی وہ مرکب ہوتا ہے جس کا پہلا جزء دوسرے جزء کی طرف منسوب ہوتا ہے اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو ترجمہ میں اس کے کا کی کے ہمارا تمہارا آپ کا اس کا وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں
پوری گردان تو نہیں لکھتے لیکن آپ خود بنا سکتے ہیں کسی بھی گردان کو لے لیں اسی کی طرح اس میں تبدیلیاں کریں بس اس میں سین پر ہر گردان میں کسرہ آئے گی اور مجہول کا طریقہ سب کا ایک جیسا ہے
جو مضاف کی علامتیں بتائی ہیں جہاں مضاف ہوگا تو اس کے بعد مضاف الیہ ہوگا
اسماء ستہ کا اعراب ان کی حالت رفعی واو سے آتی ہے حالت نصبی الف سےاور حالت جری یاء سے آتی ہے ان تینوں کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں جاء أبوک رایت أباک مررت بأبیک
یہ دعا کے قبیل سے ہے اور دعا انشاء ہوتی ہے
صیغہ واحد مذکر فعل مضارع جحد بلم معروف ( مجہول بھی اسی طرح آتا ہے) ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب مفاعلہ اصل میں یشادِدَ تھا دو ہم جنس حرسف جمع ہوئے دونوں متحرک تھے اور ان کا ما قبل مدہ تھا تو پہلے دال کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کیا تو لن یشاد ہوگیا ہے
اس کی گردان نہیں ہوتی
اس کی گردان نہیں ہوتی
قرآن پاک کے لئے قرأت کا مطلب ہوتا ہے قرآن کی مختلفوں قراءتوں میں سے کوئی ایک قراءت جیسے قراءت ابی حفص اور روایت حدیث اور روایت قرآن بھی ہوتا ہے روایت حدیث کا مطلب ہوتا ہے ان کو آگے بیان کرنا اسی طرح روایت قرآن سے مراد قرآن کو آگے بیان کرنا جیسے کہا جاتا ہے فلاں صحابی کی روایت قرآن یوں ہے
کیوں کہ الحمد مبتدا ہے اور مبتدا ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے
مختلف اعتبار سے مختلف اقسام ہیں اولا مؤنث حقیقی وہ مؤنث جس کے مقابلے میں نر جاندار ہو مؤنث سماعی وہ مؤنث جس کے مقابلے میں نر جاندار نا ہو اس کو مؤنث مجازی بھی کہتے ہیں پھر علامت تانیث کے اعتبار سے دو قسمیں ہیں مؤنث لفظی وہ مونث جس میں علامت تأنیث لفظا موجود ہو مؤنث معنوی وہ مؤنث جس میں علامت تأنیث لفظوں میں موجود نا ہو
محترم المقام اللہ تعالی آپ کو پر اپنا خصوصی کرم فرمائے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں کہ بہتر سے بہتر طریقے سے اس پر کام ہو
اسی ایپ میں سرچ فرما لیں
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
صیغہ جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح مفرد عُقدَۃ
صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر( مفرد نفاثۃ)
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
مرکب امتزاجی وہ مرکب جو دو کلموں کو ملا کر ایک بنایا گیا ہو بغیر اسناد و اضافت کے مرکب امتزاجی کی اقسام و اعراب پہلی قسم اگر ایسا مرکب علم ہو تو فصیح لغت یہ ہے کہ پہلا جزء مبنی علی الفتح ہوگا اور دوسرے جزء کا اعراب غیر منصرف کی طرح ہوگا جیسے دخلت فی حضرَموتَ اگر مرکب امتزاجی کا دوسرا جزء ویہ ہو تو مبنی علی الکسر ہوگا جیسے سیبویہ درستویہ وغیرہ اگر مرکب امتزاجی علم نا ہوتو اس کے دونوں جزء مبنی علی الفتح ہوں گے جیسے بیتَ بیتَ
اس فرق کو سمجھنے کے لئے بنیادی طور پر ان کی تعریفات سمجھ لیں اسم فاعل : وہ اسم جو فعل سے مشتق کیا جائے اس ذات پر دلالت کرنے کے لئے جس کے ساتھ یہ فعل قائم ہو فاعل : وہ اسم جس کی طرف فعل یا شبہ فعل کی اسناد کی جائے فروق اسم فاعل ہمیشہ فعل سے مشتق ہوتا ہے جبکہ فاعل مشتق و غیر مشتق دونوں ہو سکتے ہیں اسم فاعل کا اعراب بدلتا رہتا ہے جبکہ فاعل ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے اسم فاعل سے پہلے فعل کا ہونا ضروری نہیں لیکن فاعل سے پہلے فعل یا شبہ فعل لازمی ہوگا اسم فاعل میں ذات اور وصف کا معنی ہوتا ہے جیسے ضارب کا معنی ہے مارنے والا شخص جبکہ فاعل میں ایسا ہونا ضروری نہیں اس کے علاوہ بھی فروق ہو سکتے ہیں
یا حرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل نبی منادی مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوئے سلام مبتدا علی جار کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ
ظرف لغو کا متعلق ظاہر ہوتا ہے ظرف مستقر کا متعلق محذوف ہوتا ہے ظرف لغو کا متعلق کوئی بھی ہوسکتا ہے ظرف مستقر کا متعلق ہمیشہ افعال عموم میں سے ہوتا ہے افعال عموم یہ ہیں کون ثبوت حصول وجود استقرار
مسند خبر اور فعل ہوتا ہے مسند الیہ فاعل یا مبتدا ہوتا ہے مسند الیہ وہ اسم جس کی طرف اسناد کی جائے مسند وہ اسم جس کی اسناد کی جائے
لاء نہی سے کوئی فرق نہیں پڑتا فعل ناقص ماضی مضارع امر نہی سب ہو سکتے ہیں کچھ کو چھوڑ کر بقیہ اس عبارت کا ترجمہ ہے میرے کافر نا بننا بقیہ رجع بمعنی صار ہوتا ہے اس کا حوالہ نیچے موجود ہے
رجع بمعنی صار ہوتا ہے تو اس وقت اس کا حکم فعل ناقص کی طرح ہوتا ہے تو ترکیب یوں ہوگی لاترجعوا فعل ناقص واؤ ضمیر اس کا اسم بعد مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مفعول فیہ مقدم کفارا کا کفارا اسم فاعل ھم ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ مقدم سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
لاء نفی جنس وہ اسم ہوتا ہے جو اپنے اسم سے خبر کی مطلقا نفی کرتا ہے جیسے لا رجل قائم ( کوئی مرد کھڑا ہوا نہیں ہے ) اس میں لاء نے تمام مردوں سے کھڑے ہونے کی نفی کی ہے اسے لاء نفی جنس کہتے ہیں اس لاء کی پہچان یہ ہے کہ اس کے اردو ترجمہ میں کوئی یا کسی طرح کا یہ دو لفظ استعمال ہوتے ہیں
اس الف کو الف فارقہ کہتے ہیں یہ اس لئے لکھا جاتا ہے کہ مفرد اور جمع کی واو میں فرق کر سکیں جیسے یدعوا جمع کا صیغہ ہے اور یدعو واحد کا صیغہ ہے بعض اوقات یہ الف واو جمع اور واو عطف کے درمیان فرق کرنے کے لئے لکھا جاتا ہے جیسے ضرب و نصر ضربوا و نصر
سمی کا مصدر تسمیۃ آئے گا
جملہ حروف سے مراد تمام حروف ہیں
وہ کلمہ جو اپنے معنی پر خود دلالت کرت اور اس میں تینوں زمانے ماضی حال استقبال میں سے کوئی معنی بھی پایا جائے
أَجِب صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال اصل میں أَجْوِب تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا واؤ کی حرکت ما قبل کو دی تو أَجِوْبْ ہوگیا اجتماع ساکنین ہوا تو واؤ کو حذف کیا تو أَجِبْ ہوگیا
ما استفہامیہ مبتدا ادرا فعل ھو ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ اول ما مبتدا القارعہ خبر مبتدا خبر ملکر۔جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر ادرا کے مفعول ثانی اور ثالث کے قائم مقام فعل اپنے فاعل مفاعیل ثلاثہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ما کی خبر ما مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا
حروف اصلیہ میں مختلف اقوال ہیں اول صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد لفیف مقرون اس کا فعل استعمال نہیں ہوتا اس وجہ سے اس کا باب نہیں ہے اصل میں أوول تھا واو کا واو میں ادغام کیا تو اول ہوگیا یہ صرفی تحقیق امام سیبویہ کے قول پر ہے کبھی کبھار بطور ظرف استعمال ہوتا ہے
مرفوعات منصوبات مجرورات وغیرہ عمل نہیں کرتے مرفوعات منصوبات مجرورات نیچھے صفحہ میں دیکھیں
الصوم مبتدا ل جار یاء ضمیر متکلم مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ انا مبتدا اجزی فعل انا ضمیر فاعل ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
غسل باب ضرب یضرب سے ہے
الإعراب المفصل لكتاب الله المرتل سورة الكهف آية ١ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجاً (1) • {الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي}: مبتدأ مرفوع بالضمة الظاهرة. لله: جار ومجرور للتعظيم متعلق بخبر المبتدأ. الذي: اسم موصول في محل جر صفة-نعت-لله. • {أَنْزَلَ عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ}: الجملة: صلة الموصول لا محل لها. انزل: فعل ماض مبني على الفتح والفاعل ضمير مستتر فيه جوازا تقديره هو. على عبده: جار ومجرور متعلق بأنزل والهاء ضمير متصل في محل جر بالاضافة. الكتاب: مفعول به منصوب بالفتحة. • {وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجاً}: الواو عاطفة. لم: حرف نفي وجزم وقلب. يجعل: فعل مضارع مجزوم بلم وعلامة جزمه سكون آخره والفاعل ضمير مستتر فيه جوازا تقديره هو. عوجا: مفعول به منصوب بالفتحة بمعنى: لم يجعل فيه شيئا من الاعوجاج قط لا باختلال الفاظه ولا بتباين في معانيه. و«له» جار ومجرور متعلق بيجعل. ويجوز أن يكون الجار والمجرور-له-في موضع مفعول-يجعل-الأولى.
صیغہ اسم مصغر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و اجوف واوی ا و س
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت مجہول بلام توکید و نون توکید ثقیلہ معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح یہ صیغہ اصل میں تسئلون تھا تو نون اور لام توکید کا اضافہ کیا واو اور نون کو حذف کر دیا
ضمیر وہ اسم ہوتا ہے جس غائب حاضر یا متکلم کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جیسے اردو میں ہم وہ میں تم تو ہم وغیرہ الفاظ ہیں اس کی پانچ قسمیں ہیں مرفوع متصل منصوب متصل مرفوع منفصل منصوب منفصل مجرور متصل بقیہ ان کی تفصیل خلاصۃ النحو میں ضمیر والا سبق یا ہماری نحو کی دنیا میں دیکھیں
زید اکثر منک مالا
صلی فعل اللہ فاعل علی جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا سلم فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا
کلمہ کی تعریف یہ ہے کہ وہ لفظ جو کسی بھی معنی مفرد کے لئے وضع کیا گیا ہو حرف بھی معنی مفرد کے لئے وضع کیا گیا ہے تو اس وجہ سے کلمہ ہے
اسماء ستہ کا اعراب یوں ہوتا ہے جب یہ مضاف ہوں اور ضمیر متکلم کے علاوہ اسم کی طرف مضاف ہوں تو ان کی حالت رفعی میں واو حالت نصبی میں الف اور حالت جری میں یاء آئے گی
قاعدہ نمبر دو ہم جنس حروف ایک کلمے میں اکٹھے ہوں، ان میں سے پہلا حرف متحرک اور دوسرا سکون عارضی کی وجہ سے (بوجہ امر یا بوجہ حرف جازم) ساکن ہو تو اسے تین طریقوں سے پڑھنا جائز ہے اور اگر پہلے حرف کا ماقبل مضموم ہو تو ضمہ دینا بھی جائز ہے اس قاعدے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے
وہ لفظ جو دو کلمات سے ملکر بنے مرکب کہلاتا ہے
صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب تفاعل
مسلمان کی قبر پر بیٹھنا، کھڑے ہونا یا چلنا جائز نہیں۔ نیز کسی مقام پر قبر ہونے کا شک ہو، تب بھی احتیاط لازم ہے۔ البتہ اگر قبر کے نشانات مکمل ختم ہو گئے ہوں اور اس مقام پر کھڑے ہونے یا چلنے سے بچنا نہایت مشکل ہوگیا ہو، تو اجازت ہو سکتی ہے۔ لہذا مذکورہ صورت میں روڈ کے اس حصے پر چلنے یا کھڑے رہنے میں حرج نہیں، لیکن احتیاط کرنا بہتر ہے ۔
وہ تنوین جو معرب منصرف کلمات میں آتی ہے
ترجمہ : اور ایسا ہوتا (کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا مائل ہو جاتے) تو ہم تم کو دنیوی زندگی میں دگنی سزا اور موت کے بعد دگنی سزا کا مزہ چکھاتے، پھر تم ہمارے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پاتے۔ اس آیت مبارکہ کی مختلف تفاسیر بیان کی گئیں ہیں، اور اس میں سب سے بہتر وہ ہے، جسے الجامع الاحکام القرآن میں بیان کی ہے، کہ یہاں اگرچہ خطاب اور نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے، لیکن مراد آپ کی امت ہے۔ یعنی امت کو یہ فرمایا جا رہا ہے، کہ مشرکین کے احکام کی طرف ہر گز مائل نہ ہوں، ورنہ تمھیں عذاب میں مبتلا کر دیا جائے گا۔
سنت ولیمہ وہ ہے جو شب زفاف (مباشرت) کے بعد کیا جاۓ، اس سے پہلے کی جانے والی دعوت سنت ولیمہ نہیں۔ مذکورہ صورت میں جب بھی مباشرت ہو اس کے بعد ولیمے کی نیت سے گھر والوں کو ہی کھانا کھلا دیا جاۓ تو سنت ادا ہو جاۓ گی۔
من کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی شر مصدر ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
علم تجوید میں چھ حروف ى، ر، م، ل، و، نکو حروف یرملون کہا جاتا ہے۔ علم تجوید میں ادغام اور نونِ ساکنہ کے احکام کے ذیل میں حروف یرملون سے بحث کی جاتی ہے۔
لا نفی جنس رجل مبدل منہ الا حرف استثناء زیدا بدل مبدل منہ بدل ملکر لاء نفی جنس کا اسم فی جار الدار مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
لم اصل میں لما تھا قاعدہ : ما استفہامیہ پر اگر حرف جار داخل کو تو اس کے آخر سے الف گرانا واجب ہے
وہ کلمہ جس کے لام کلمہ میں حرف علت ہو
اللہ مبتدا الموفق خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
مررتُ بخمسین رجلا
صیغہ جمع متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب فتح یفتح
ھدایۃ النحو میں یہ تعریف لکھی ہے جس کلمے کے آخر میں حرف علت نا ہو
مفرد منصرف وہ اسم جو مفرد ہو یعنی جمع و تثنیہ نا ہو منصرف ہو یعنی غیر منصرف نا ہو صحیح مطلب اس کے آخر میں حرف علت نا ہو
ترجمہ کس نے کیا ہے ؟ ترجمہ درست یہی ہے کہ ہاتھ داخل نا کرنا مکروہ نہیں ہے اور یہ مکروہات کی فصل سے متعلق ہی ہیں کیوں کہ نفی نفی اثبات ہوتا ہے تو مثبت جملہ یہ بنے گا داخل کرنا مکروہ ہے
وہ الف نون جو حروف اصلیہ کے علاوہ آخر کلمہ میں بڑھائے جائیں اور ان کی پہچان یہ ہے کہ کم از کم اس سے پہلے تین حروف ہوں
مضاف وہ اسم جس کو ما بعد کلمہ کی طرف منسوب کیا جائے جیسے غلام زید میں غلام کی نسبت زید کی طرف کی گئی ہے
اسم وہ کلمہ جو اپنا معنی بتائے اور اس میں تینوں زمانے ماضی حال استقبال میں سے کوئی نا پایا جائے
رٹا لگائیں بار بار پڑھیں ان شاء اللہ یاد ہو جائے گی ایک گردان صرف یاد کریں بقیہ میں صرف شبر زیر کی تبدیلی ہوتی ہے
بِلَمْ کا پوچھ رہے ہیں تو یہ کوئی صیغہ نہیں ہے
عربی جملے بنانے کے لیے انشاء العربیہ کتاب کا مطالعہ کریں اور اس کے لئے پریکٹس تھوڑی بہت کرنی پڑے گی پھر آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
رضی فعل اللہ ذو الحال تعالی فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر حال ذو الحال حال ملکر فاعل عن جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب تفعیل
جلس کا باب ضرب ہے
حروف جارہ سترہ 17 ہیں
شاید آپ لُمْ پوچھنا چاہ رہے ہیں لم قل کی طرح ہے اصل میں ألوُم تھا واؤ کی حرکت ما قبل کو دی اور واؤ اور میم دونوں ساکن تھے (میم امر کی وجہ سے مجزوم ہے ) تو واو کو گرا دیا اب ھمزہ وصلیہ بھی گر گیا کیوں کہ فا کلمہ متحرک ہے تو لم بچ گیا
نحوی تحقیق کے لیے یہ طریقہ اپنایا جا سکتا ہے شروع میں تھوڑی مشق کریں آہستہ آہستہ یہ طریقہ پختہ ہو جائے گا سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے
میراث اس مال کو کہتے ہیں جو مرنے والا چھوڑ جاتا ہے لغت میں و ر ث میں اس کی تفصیل ملے گی
عربی میں مصدر پیچاننے کے لئے لغت میں جہاں فعل لکھا ہوگا اس کے آگے ہی مصدر لکھا ہوتا ہے