عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,696 جوابات شدہ سوالات

ما زال ،ما فتئ ، ما برح ، مانفک کے ساتھ ما کیوں ہوتا ہے ؟نیز اسکا ترجمہ بہی بتا دیں

ان سب کا ترجمہ میں ہمیشہ یا دوام و استمرار کا معنی آتا ہے جیسے ما زال زید قائما زید کھڑا ہی رہا اور ان کے شروع میں ما نافیہ ہے جس کی وجہ سے دوام کا معنی پیدا ہوتا ہے اس وجہ سے ما لاتے ہیں

صرف1 جواب
1 نومبر، 2025

مجرد اور مزید فیہ کے ترجمہ میں کیا فرق ہے؟ مثال کے ساتھ عطاء کر دیں جواب

مجرد اور مزید فیہ کے ترجمہ میں ابواب کی خاصیت کا فرق ہوتا ہے جیسے باب افعال ہمیشہ متعدی ہوتا ہے تو اب مجرد میں جو فعل لازم ہوگا وہ باب افعال پر جب آئے گا تو متعدی ہو جائے گا جیسے کرم مطلب عزت والا ہونا اور اکرم کا مطلب عزت دینا

صرف1 جواب
1 نومبر، 2025

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته نقیض شرط اولی بالجزاء کے بارے میں بتادیجیے اور جزاء مقدم شرط مؤخر ہوتی ہے؟ یا جزاء مؤخر نہیں ہوتی بلکہ پہلے والے کو مثل جزاء بناتے ہیں؟ ا

میں ضرور پڑھوں گا اگرچہ عید کا روز ہی کیوں نا ہو یہ ایک جملہ لکھا ہوا ہے اور یہاں اگرچہ کا استعمال ہوا ہے اردو میں اگرچہ اور عربی میں ان اور لو وصلیہ یہ لفظ اس بات کا فائدہ دیتے ہیں کہ شرط کا الٹ معنی اگر ہوگا تو وہ فعل جزاء کے زیادہ لائق ہے جیسے مذکورہ بالا مثال میں "اگرچہ عید کا دن ہو" یہ الفاظ بطور شرط ہیں کے عید کے دن بھی میں پڑھوں گا اور اس کے علاوہ دن جو کام کاج کے ہی دن ہوتے ہیں ان دنوں تو بدرجہ اولا پڑھوں گا یعنی عید کے علاوہ والے دن پڑھنے کے زیادہ لائق ہیں شرط و جزاء کے مقدم اور مؤخر ہونے کے دونوں قول موجود ہیں

صرف1 جواب
3 نومبر، 2025

ضربتما میں میم حرف عماد ہے تو یہ حرف عماد کیا ہوتا ہے ؟

میم کے حرف عماد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ پیچھے سپورٹ دیتا ہے یا دو چیزوں کے درمیان فرق کرتا ہے جیسے نون وقایہ فعل کو کسرہ سے بچانے کے لئے آتا ہے تو اسے ضمیر عمار کہتے ہیں اسی طرح ضمیر فصل کو بھی ضمیر عماد کہتے ہیں

صرف1 جواب
30 اکتوبر، 2025

نحومیر کے حاشیہ میں معرفہ کی ساتویں قسم کے تعلق سے لکھا ہے : جو ان قسموں میں سے منادی کے علاوہ کسی قسم کی طرف اضافت معنوی سے مضاف ہو اور اگر اضافت لفظی سے مضاف ہو تو معرفہ نہ ہوگا جیسے حسن الوجه اس کا کیا مطلب ہے ؟

مضاف کے معرفہ میں سے ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی دوسرے معرفہ اسم کی طرف مضاف ہو لیکن منادی اگر مضاف ہو تو وہ اضافت کی وجہ سے مضاف نہیں ہوگا بلکہ منادی ہونے کی وجہ سے مضاف ہوگا یہ مطلب ہے

صرف1 جواب
30 اکتوبر، 2025

السلام علیکم ورحم ۃ اللہ وبرکاتہ ثلاثی مجرد اور مزید فیہ کے ترجمہ میں کیا فرق ہے ؟

ثلاثی مجرد اور مزید فیہ میں بعض اوقات ترجمہ یکساں ہوتا ہے لیکن عموما ثلاثی مجرد سے مزید فیہ مختلف معانی کے حصول کے لئے بنایا جاتا ہے اور وہ ترجمہ لفظ اور سیاق و سباق سے ہی متعین ہوگا مثلا اگر مجرد کا مادہ نصر لیں تو اس کا مطلب ہوگا مدد کرنا لیکن اسی کو باب استفعال میں لے جائیے تو اس میں طلب کا معنی ہوگا یعنی مدد مانگنا اگر باب تفعیل پر لے جائیے تو طلب مبالغہ کے معنی ہو سکتے ہیں یہ معانی خاصیات ابواب بھی کہلاتے ہیں

صرف1 جواب
24 اکتوبر، 2025

سبحان ربی الاعلیٰ ، کی نحوی ترکیب بتائے

سبحان مضاف رب مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر موصوف الاعلیٰ صفت موصوف صفت ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول مطلق سبحت فعل کا اس میں انت ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا اپ سے سوال یہ ہے کہ ماشاءاللہ ہم سیکھتے ہیں لیکن اگے سکھانا چاہتے ہیں تو صرف اور نحو دونوں کو کس انداز میں شروع کروایا جائے بچوں کو؟ ان کی اؤٹ لائن کیا ہو؟ کس چیز سے صرف کو شروع کروایا جائے اور کس چیز سے نحو کو شروع کروایا جائے یعنی صرف اور نحو پڑھانے میں ترتیب کیا ہو؟

صرف و نحو پڑھانے یا کسی بھی فن کو پڑھانے کا طریقہ کار پڑھنے اور پڑھانے والے کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے آپ طلباء کو ان کتب سے شروع کروائیں جو انہوں نے پہلے پڑھ لی ہیں اس سے طلباء کا پہلے سے مطالعہ اور آپ کی تفہیم اس کتاب کو باریکی سے پڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں اس میں اہم یہ ہے کہ آپ قواعد کو کس طریقے سے اور کتنی مقدار میں اجراء کرواتے ہیں اگر آپ مکمل اجراء کروائیں گے تو ممکن ہے طلباء اس کے متحمل نا ہوں اور اگر بلکل اجراء نہیں کرواتے تو ممکن ہے کہ طلباء کو کوئی فائدہ نا ہو درمیانی راہ یہ ہے کہ طلباء کو ایک ہی عبارت پر مختلف قواعد کا اجراء کروائیں جیسے اس میں فاعل کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو تو وہ بھی بتائیں اور موصوف صفت یا اضافت کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو وہ بھی بتائیں یوں طلباء کو مشق کے ساتھ لیکر چلیں

صرف1 جواب
26 جولائی، 2025

سواء علیھم ءانذرتھم ام لم تنذرھم اس کی ترکیب کر دیجیے

سواء مصدر علیھم جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر ظرف لغو سے ملکر خبر مقدم أ تسویہ انذرت فعل تاء ضمیر فاعل علیھم جار مجرور ملکر ظرف فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ ام عاطفہ لم تنذر فعل انت ضمیر علیھم جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف دونوں جملے ہمزہ تسویہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
16 ستمبر، 2025

(من) ھی لابتداء الغایۃ کی ترکیب؟

من مبتدا ھی مبتدا ثانی ل جار ابتداء الغایۃ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا ثانی اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
28 ستمبر، 2025

السلام علیکم مجھے حروف استفہام اور اسماء استفہام کے بارے میں پوچھ لیں کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے اور حروف استفام کون کون سے اور اسمائے استفام کون کون سے ہیں

دونوں ایک ہی ہیں حروف استفہام أ اور ھل ہیں اس کے علاوہ بقیہ اسماء استفہام ہیں ان میں فرق یہ ہے کہ حروف استفہام حرف ہوتے ہیں اور اسماء استفہام اسماء یعنی اسم ہوتے ہیں

صرف1 جواب
25 ستمبر، 2025

البر الکر بستین درھما اس میں مب

البر مبتدا الکر ذو الحال ب جار ستین ممیز درھما تمییز ممیز تمییز ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق منہ جار مجرور محذوف ظرف ثابت اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر و لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2025

مندوب اور ندبہ نحو کی اصطلاح میں کس کو کہتے ہیں

ندبہ : جس چیز سے تکلیف ہو یا جس چیز میں تکلیف ہو اسے نداء کرنا ندبہ کہلاتا ہے جیسے زید م جائے تو زید کو پکارنا وا زیداہ (ہائے زید ،ہائے میرا بیٹا) سر میں درد کے تو سر کو پکارنا وا رأساہ (ہائے میرا سر ،ہائے میرا بازو) مندوب جس کو پکارا جائے اسے کہتے ہیں

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2025

خمسا لم یعطھن۔۔۔ میں خمسا مذکر ہے تو یعطھن میں مؤنث کی ضمیر کیوں لاے ؟

اسماء عدد میں معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے یعنی جن اسماء عدد میں گول تاء ہوتی ہے وہ مذکر استعمال ہوتے ہیں اور جن میں گول نہیں ہوتی جیسا کہ آپ کی مثال میں خمسا یہ مؤنث ہوتے ہیں تو۔اس وجہ سے ضمیر بھی مؤنث کی لائی گئی ہے

صرف1 جواب
19 ستمبر، 2025

اپ سے سوال کیا گیا تھا کہ تکویم اور تجوید وغیرہ میں یقول اور یبیع والا قانون جاری کیوں نہیں ہوتا اپ نے جواب دیا کہ قانون کی شرط تھی کہ واؤ اور یا کا ما بعد حرف ساکن نہ ہو لیکن یہ کس کتاب میں یہ شرط لکھی ہے ہم نے تو ابھی تک نہیں پرھی عنایت فرمائیں

نصاب الصرف اجوف کے قواعد میں سے قاعدہ نمبر2 کی پہلی شرط پڑھ لیں

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2025

کبھی کبھی ترکیب کرتے وقت یہ بھی کہتے ہیں کہ بتاویل مفرد ہوکر یا بتاویل مصدر ہو کر ۔ یہ کیا ہوتا ہے ؟

بتاویل مصدر اس وقت کہتے ہیں جب حروف مصدریہ میں سے کوئی حرف جملہ فعلیہ کے ساتھ آئے تو اس وقت وہ جملہ مصدر مؤول ہوتا ہے اور بتاویل مفرد کا مطلب یہ ہے کہ کوئی جملہ کسی ایسے مقام پر آئے جہاں مفرد آتا ہے جیسے حال ، صفت یا خبر وغیرہ تو ایسے جملے کو بتاویل مفرد کہتے ہیں

صرف1 جواب
16 ستمبر، 2025

Alfalaq Ki pahley ayat Ki tarkeeb mukamal Ki ho gi

النهج القويم في إعراب القرآن الكريم سورة الفلق آية ١ سورة الفل {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (1)} قُلْ: فعل أمر مبنيّ على السكون والفاعل ضمير مستتر فيه وجوبًا تقديره: أنت. أَعُوذُ: فعل مضارع مرفوع بالضمة، والفاعل ضمير مستتر فيه وجوبًا تقديره: أنا. بِرَبِّ: جارّ ومجرور متعلّقان بـ"أعوذ". الْفَلَقِ: مضاف إليه مجرور بالكسرة. وجملة "قل" استئنافية لا محلّ لها من الإعراب. والجملة الفعلية "أعوذ" وما بعدها في محلّ نصب مفعول به (مقول القول).

صرف1 جواب
27 اگست، 2025

قرآن پاک میں ہے : ھدی للمتقین یہاں ھدی پر دو زبر کیوں ہیں ؟ ھدی مرفوع ہے یا منصوب ؟

ھدی اسم مقصور ہے تقدیرا حالت رفعی میں ہے اسم مقصور وہ اسم ہوتا ہے جس کے آخر میں الف مقصورہ ہو اسم مقصور پر اگر الف لام ہو یا وہ مضاف ہو رہا ہو تو اس صورت میں الف یا کھڑی زبر آتی ہے اور اگر یہ دونوں نا ہوں تو اس وقت دو زبر لکھی جاتی ہے لیکن یہ حرکت اعراب کی نہیں ہوتی

صرف1 جواب
9 ستمبر، 2025

انت طالق میں طالق پر گول تاء نہیں آئی رہی پر مطلقۃ پر گول تاء کیوں آرہی ہے

وہ صفات کے صیغے جو صرف مؤنث کے ساتھ خاص ہیں ان کا اصول یہ ہے کہ اگر وہ صفت موصوف میں فی الحال پائی جا رہی ہے تو اس وقت صفت کے صیغے میں گول تاء لگاتے ہیں اور اگر فی الوقت نہیں پائی جا رہی بلکہ پائی جا سکتی ہے تو اس وقت بغیر گول تاء کے استعمال کرتے ہیں جیسے حائض اور حائضہ ان دونوں میں یہی فرق ہوگا

صرف1 جواب
29 اگست، 2025