عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

لفظ آخَر اور آخِر کی صرفی تحقیق اور یہ دونوں اسم کی کونسی قسم ہے مصدر مشتق یا جامد

آخرَ صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مہموز الفاء آخِر صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مہموز الفاء ان دونوں کا باب نہیں کیوں کہ انکا فعل استعمال نہیں ہوتا اور یہ اسماء مشتقہ کے قبیل سے شمار ہوتے ہیں

نحو1 جواب
28 اپریل، 2025

"كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْۚ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ" اس آیت مبارکہ کی ترکیب بیان فرما دیں

كَيْفَ» اسم استفهام مبني على الفتح في محل نصب حال. «تَكْفُرُونَ» فعل مضارع والواو فاعل. و الجملة مستأنفة. «بِاللَّهِ» لفظ الجلالة مجرور بالباء ومتعلقان بتكفرون. «وَكُنْتُمْ» الواو حالية ، وقد مقدرة قبل الفعل الماضي كنتم وهو فعل ماض ناقص والتاء اسمها ، والميم للجمع «أَمْواتاً» خبرها. و الجملة في محل نصب حال. «فَأَحْياكُمْ» الفاء حرف عطف ، أحياكم فعل ماض ومفعول به والفاعل ضمير مستتر تقديره هو. «ثُمَّ» حرف عطف. «يُمِيتُكُمْ» فعل مضارع ومفعول به والفاعل هو. «ثُمَّ» حرف عطف. «يُحْيِيكُمْ» فعل مضارع ومفعوله والميم للجمع وفاعله مستتر. «ثُمَّ» حرف عطف. «إِلَيْهِ» متعلقان بالفعل بعده «تُرْجَعُونَ» والجملة معطوفة.

نحو1 جواب
30 اپریل، 2025

اسم جنس اور علم جنس میں کیا فرق ہے مثالوں سے واضح کریں

اسم جنس اور علم جنس اسم جنس سے مراد ماھیت ہوتی ہے نا کہ افراد جیسے انسان اب اس لفظ سے مراد انسان کی ماہیت یعنی حقیقیت ہے افراد انسان مراد نہیں ہیں اور اگر افراد مراد لینے ہوں تو پھر الف لام کا اضافہ کرتے ہیں جبکہ علم جنس سے مراد حقیقیت یا ماہیت نہیں ہوتی بلکہ اس سے مراد افراد ہوتے ہیں جیسے فرعون فرعون بادشاہان مصر کا لقب ہوا کرتا تھا اور یہ لفظ سب پر بولا جاتا تھا لیکن مراد اس سے افراد ہی تھے نا کہ جنس مزید وضاحت کے لئے علامہ جلال الدین السیوطی کی کتاب ھمع الھوامع شرح جمع الجوامع ملاحظہ فرمائیں بحث علم میں

نحو1 جواب
27 اپریل، 2025

ان ىوم الفصل ، مضاف مضاف الىه مل كر اسم هوا ،ظروف اسم كىو هوا

سوال کا جواب دینے سے پہلے ایک تمہیدی بات کو ذہن میں رکھیں کہ : ظرف دو قسم کے ہوتے ہیں اسم ظرف متصرف اسم ظرف متصرف وہ اسماء ظروف ہوتے ہیں جو کبھی ظرف اور کبھی ظرف کے علاوہ بھی استعمال ہوتے ہیں یعنی فاعل، مفعول بہ ، خبر وغیرہ بنتے ہیں اسم ظرف غیر متصرف یہ اسماء ظروف ہمیشہ ہر جگہ ظرف ہی بنتے ہیں اب آتے ہیں جواب کی طرف: آپ کے سوال میں اولا عبارت ناقص ہے مکمل عبارت نہیں ہے جس وجہ سے اس کا جواب دینا مشکل ہے دوسری بات یہ ہے کہ یہاں یوم الفصل کا ان کا اسم بننا بھی ممکن ہے لیکن تعیین کہ اسم ہے یا خبر مقدم یہ آگے والی عبارت کو دیکھ کر ہی ممکن ہوگی

نحو1 جواب
30 اپریل، 2025

صرىح اور مؤول کیسے کہتے ہیں

صریح وہ لفظ ہوتا ہے جو واضح اور قطعی معنی رکھتا ہو، جس میں کسی اور مطلب کا احتمال نہ ہو یا بہت کم ہو۔ یعنی جو بات کہی گئی ہو، وہ بلاتردد سمجھ میں آ جائے۔ مؤول وہ لفظ ہوتا ہے جو بظاہر ایک مطلب دے، لیکن اس کا دوسرا مطلب بھی ممکن ہو، اور وہ دوسرے مطلب پر قرینہ (سند یا دلیل) موجود ہو۔ یعنی اس میں تاویل (تشریح یا تشبیہ) کی گنجائش ہوتی ہے۔

صرف1 جواب
15 مارچ، 2025

يا ايها الذين امنوا اذا كنتم الى الصلاه فاغسلوا وجوهكم وايديكم الى المرافق وامسحوا برؤوسكم وارجلكم الى الكعبين . اس ایت مبارک کی نحوی ترکیب کیا ہے؟

أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا» سبق إعرابها «إِذا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل قبلهما والجملة في محل جر بالإضافة وإذا ظرف متعلق بالجواب فاغسلوا «فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرافِقِ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل اغسلوا والواو فاعله وجوهكم مفعوله وأيديكم عطف عليها «وَامْسَحُوا بِرُؤُسِكُمْ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل وقيل الباء زائدة للتبعيض وقيل للإلصاق «وَأَرْجُلَكُمْ» عطف على وجوهكم «إِلَى الْكَعْبَيْنِ» متعلقان بمحذوف حال من أرجلكم

صرف1 جواب
23 اپریل، 2025

موصوف ہونا اسم کے زائد معنی ہونے پر دلالت کرتا ہے اور زائد معنی فعل میں نہیں پائے جاتے مگر فعل کی صفت بیان ہو تو زائد معنی اس میں بھی آسکتے ہیں اس کی وضاحت فرما دیں۔جزاک اللہ خیرا

زید یہ کسی کا نام ہے اور اس سے اس کی ذات ہمارے ذہن میں آ گئی اگر اس کی صفت بیان کی جائے زید عالم تو اس مثال سے زید کی شخصیت تو پہلے کی طرح سمجھ آ رہی ہے لیکن ایک زائد معنی عالم ہونا بھی سمجھ آیا جو کہ زید کے موصوف بننے کے وقت ہمارے ذہن میں آیا اب اسم میں زائد معانی ہوتے ہیں لیکن فعل میں نہیں ہوتے اب اگر فعل کی بھی صفت بیان کی جائے جیسے ضربت زیدا ضربا شدیدا میں نے زید کو بہت مارا تو یہاں فعل دعل ضرب کے زائد معنی بھی آ گئے جو کہ صفت بیان کرنے کی صورت میں ہی آئے یہاں ایک فرق یاد رہے فعل کا موصوف ہونا اصطلاحی موصوف نہیں ہے جو ہم توابع کے بیان میں پڑھتے رہے ہیں

نحو1 جواب
27 اپریل، 2025

أعض کا معنی اور اسکی صرفی تحقیق

اعُضُّ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں أعضُضُ تھا قاعدہ اگر کسی کلمے میں حرف ایک جنس کے جمع ہو جائیں اور دونوں متحرک ہوں اور ان کا ما قبل ساکن ہو تو پہلے حرف کی حرکت ما قبل کو دیکر دونوں کا ادغام کرنا واجب ہوتا ہے اعضض میں پہلے ضاد کی حرکت عین کو دیکر دونوں کا ادغام کیا تو أعض ہو گیا

نحو1 جواب
25 اپریل، 2025

باب کرم یکرم کا مجہول کیوں نہیں آتا

فعل مجہول وہ فعل ہوتا ہے جس کی نسبت مفعول بہ کی طرف کی جائے تو باب کرم یکرم فعل لازم ہوتا ہے اور فعل لازم کا مفعول بہ نہیں آتا اس وجہ سے فعل مجہول بھی نہیں آتا یاد رہے یہ فعل مجہول نا آنا اس وقت ہے جب فعل مجہول کی نسبت مفعول بہ کی طرف کی جائے یا اس کا نائب الفاعل مفعول بہ ہو اگر مفعول بہ کے علاوہ کوئی مفعول ہوگا تو فعل مجہول بن سکتا ہے

صرف1 جواب
28 اپریل، 2025

تمنون صرفی تحقیق میں بتایا

تَمَنَّون صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعل اصل میں تمنَیُون تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تمناون ہو گیا پھر الف اور واؤ میں اجتماع ساکنین ہو گیا تو الف کو حذف کر دیا تو تمنون ہو گیا

نحو1 جواب
29 اپریل، 2025

مونث سماعی کا کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ مونث ہے؟

مؤنث سماعی کی پہچان مختلف طریقے سے ہو جاتی ہے 1 اس کی صفت دیکھیں وہ مؤنث ہے تو مؤنث سماعی ہوگا 2 اس کی خبر اگر مونث ہے تو وہ لفظ مؤنث سماعی ہوگا 3 اس کی طرف اگر اسم اشارہ مؤنث سے اشارہ کیا جائے تو وہ لفظ مؤنث ہوگا 4 اس کی طرف لوٹنے والی ضمیر سے بھی پہچان ہو سکتی ہے جیسے النار ذات الوقود °اذ ھم علیھا قعود

نحو1 جواب
29 اپریل، 2025

اخبار عنہ اور اخبار بہ کسے کہتے ہیں اور ان کے درمیان فرق کیا ہے ؟

اخبار عنہ : یعنی کسی چیز کے بارے میں خبر دینا جیسے زید کھڑا ہے تو یہاں زید اخبار عنہ یا مخبر عنہ ہوگا کہ زید کے بارے میں خبر دی جا رہی ہے اخبار بہ : جس لفظ یا کلمے کے ذریعے خبر دینا جیسے اوپر والی مثال میں کھڑا ہے یہ لفظ ہے اس کے بذریعے زید کے بارے میں بتایا گیا تھا

نحو1 جواب
27 اپریل، 2025

مصدرمیمی‌ کیا ہے

مصدرِ میمی باب مفاعلہ کے علاوہ جس مصدر کے شروع میں میمِ زاندہ ہو اسے مصدرِ میمی کہتے ہیں، اس کے تین اوزان ہیں پہلا وزن ثلاثی مجرد صحیح افعال کا مصدرِ میمی مَفْعَلٌ کے وزن پر آتا ہے جیسے: مَرْجَعٌ دوسرا وزن مثالِ واوی کا مصدرِ میمی مَفْعِلٌ کے وزن پر آتا ہے جیسے: مَوْضِعٌ تیسرا وزن غیر ثلاثی افعال کا مصدرِ میمی اسمِ مفعول کے وزن پر آتا ہے جیسے: مُکْرَمٌ

صرف1 جواب
25 اپریل، 2025

یعلمون ظاہرا من الحیوتہ الدنیا وہم عن الاخرتہ ھم غفلون لی تر کیب

يَعْلَمُونَ» مضارع مرفوع والواو فاعله «ظاهِراً» مفعول به والجملة مستأنفة لا محل لها «مِنَ الْحَياةِ» متعلقان بما قبلهما «الدُّنْيا» صفة الحياة «وَ» الواو حالية «هُمْ» مبتدأ «عَنِ الْآخِرَةِ» متعلقان بالخبر «غافِلُونَ» «هُمْ» توكيد للأولى والجملة حال

صرف1 جواب
26 اپریل، 2025

فقہ کی کتاب ہدایہ اول میں اتا ہے"انما شرط الحريه والبلوغ" اس میں "شرط" فعل مجہول ہے اور "الحریہ والبلوغ" اس کا نائب فاعل ہے اور "شرط" مذکر ہے اور "الحريه" مونث ہے فعل اور نائف فائل میں مطابقت نہیں ہو رہی حالانکہ فعل اور نائب فاعل میں مطابقوت ضروری ہے

الحریۃ مونث سماعی/لفظی ہے اور مؤنث سماعی جب فاعل بن رہا ہو تو اس صورت میں اس کے فعل کو مذکر و مؤنث لانا ضروری ہے نوٹ : یہ اس صورت میں ہے جب فاعل ظاہر ہو اگر فاعل ضمیر ہو اور وہ مونث سماعی کی طرف لوٹ رہی ہوگی تو فعل کو مؤنث لانا واجب ہوگا

نحو1 جواب
22 اپریل، 2025

صلۃ اور حالا کی صرفی تحقیق ؟

صلۃ صیغہ مصدر ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب تعلیل : اصل میں یہ وِصْل کے وزن پر تھا قاعدہ : مثال واوی کا مصدر اگر فعل کے وزن پر ہو تو اس کے واؤ کو حذف کر کے عین کلمہ کو کسرہ دیتے ہیں ، اور واؤ محذوفہ کے عوض آخر میں ’ۃ‘ کا اضافہ کر دیتے ہیں ہاں اگر مصدر فعل کے وزن پر ہو تو عین کلمہ کو بعض اوقات فتحہ دیتے ہیں استعمال: قاعدہ کے مطابق واؤ کو حذف کیا ، عین کلمہ جو یہاں صاد ہے کو کسرہ دیا ، اور آخر میں گول تاء کا اضافہ کیا تو "صِلَۃٌ" ہو گیا حال اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی تعلیل : اصل میں حَوَل تھا۔ قاعدہ : واؤ یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل مفتوح ہو تو ان کو الف سے بدل دینا واجب ہے۔ استعمال : حَوَل میں واؤ متحرک ہے ، اور ما قبل مفتوح ہے، قاعدہ کے مطابق اسے الف سے تبدیل کیا تو حال ہو گیا

صرف1 جواب
24 اپریل، 2025

"اعنی اذا کان الاول صفۃ لشیءاوخبرالامراوصلۃ اوحالافالثانی کذالک ایضا" ترکیب فرمادیجیے

اعنی فعل انا ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم کان فعل ناقص الاول اس کا اسم صفۃ موصوف ل جار شیئ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر صفت موصوف صفت ملکر معطوف علیہ خبر موصوف لامر جار مجرور ملکر ظرف مستقر (بترکیب سابق) صفت موصوف صفت ملکر معطوف اول صلۃ معطوف ثانی حالا معطوف ثالت معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر کان کی خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر شرط ف جزائیہ الثانی مبتدا کذالک خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر جزاء ایضا مفعول مطلق فعل محذوف آض کا اس میں ھو ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل اور مفعول مطلق سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

"یشأء" صیغہ کون سا ہے مکمل بتائیں اور اس کی تعلیل بتائیں

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع تعلیل : اصل میں یہ صیغہ "یَشْیَءُ" تھا قاعدہ : واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل ساکن ہو تو ان دونوں کی حرکت ما قبل کو دینا واجب ہے اور حرکت کے موافق حرف علت سے تبدیل کرنا بھی واجب ہے۔ استعمال : یاء متحرک ہے ، ما قبل ساکن ہے ، یاء کی حرکت ما قبل کو دی ، پھر یاء کو حرکت کے موافق حرف علت یعنی الف سے تبدیل کیا تو "یشاء" ہو گیا ہے ۔

صرف1 جواب
25 اپریل، 2025

آکل میں کیا تعلیل ہوئی ہے؟

"آکُلُ" اصل میں أأکل تھا قاعدہ : دو ہمزہ جمع ہو جائیں اور ان میں سے دوسرا ساکن ہو تو اسے پہلے والے ہمزہ کی حرکت کے مطابق بدلنا واجب ہے یہاں پہلا ہمزہ متحرک ہے اور مفتوح ہے تو دوسرے ہمزہ کو الف سے تبدیل کیا تو أاکل ہو گیا اب کتابت کے اصول کے مطابق اسے آکل لکھا جائے گا

صرف1 جواب
25 اپریل، 2025

مُعْطِیْ کی تعلیل کیا ہوگی کون سا قاعدہ جاری ہوگا؟

معطیُ یا معطیٌ وغیرہ اگر الف لام کے ساتھ پڑھیں گے تو تنوین نہیں آئے گی اس صورت میں تعلیل یوں ہوگی "المعطِیُ" تھا اصل میں یاء مضموم ما قبل مکسور ہو تو اسے ساکن کر دینا واجب ہے یاء کو ساکن کیا تو "المُعطِیْ" ہوگیا اگر بغیر الف کے ہو تو اصل میں"معطِیٌ" تھا یہ بات ذہن نشین رہے کہ صرفی تحقیقات میں جہاں پر تنوین ہوگی تو اس صورت میں تنوین ایک حرف یعنی نون ساکن ہی شمار کریں گے تو اگر ہم اسے مزید کھول کر لکھیں تو یہ "معطِیُنْ" ہوگا اب اوپر والا قاعدہ یہاں جاری کریں گے تو یہ "معطِیْنْ" ہو جائے گا تو اس میں نون اور یاء ساکن جمع ہو جائیں گے تو یاء کو گرا دیں گے تو یہ "معطِنْ" ہوگا اب اسی نون کو دوبارہ تنوین کے ساتھ لکھیں گے تو یہ "معطٍ" لکھا جائے گا

نحو1 جواب
22 اپریل، 2025

تفسیر نعیمی میں ہے کہ قرآن پاک میں بہت سے قاعدے نحو ی قاعدوں کے خلاف اے ہے جیسے علیہ اللہ ( فتح:10) تو قرآن پاک فصیح و بلیغ کتاب ہے جب کہ نحوی قاعدے کے خلاف آنا فصیح و بلیغ ہونے کے خلاف ہے جواب دے دیجے

یہ نحوی قاعدے کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ لغت اہل حجاز پر اس طرح پڑھا گیا ہے نحوی کے قاعدے کے خلاف یوں کہہ سکتے ہیں کہ مشہور جو قاعدہ ہے اس کے بر خلاف ہے لیکن اہل عرب کے لہجے کے مطابق ہے بقیہ تفصیل نیچے درج ہے لمسات بيانية سورة الفتح آية ١٠ * ما هو إعراب كلمة (عليهُ الله) في الآية (إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا (10) الفتح)؟ وما دلالة الضمّ في (عليهُ)؟ (د. فاضل السامرائي) جار ومجرور الهاء ضمير مبني على الضم في محل جر، هذه لغة قريش (عليهُ) بناء الضمير على الضم. الإعراب ليس فيه إشكال كما نقول منه وله وبه فهو نفس الضمير. نقول ضمير مبني على الضم في محل جر. هذه قراءة حفص. هو ليس رفعاً وإنما بناء على الضم والمعروف أن هاتان لغتان لغة الحجاز هذا الضمير تبنيه على الضم مطلقاً في كل كلامها لا تكسره تقول مررت بهُ وإليهُ وعليهُ كلها تبنيه على الضم مطلقاً وسائر العرب إذا كان قبل الضمير كسرة أو ياء ساكنة تكسره وما عدا ذلك تضمه، إذا كان قبله كسرة أو ياء ساكنة تكسره مثل (بهِ، عليهِ، أنسانيهِ) . عليهُ هذه لغة الحجاز استعملها في موطنين في القرآن (عليهُ) (وَمَا أَنسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ (63) الكهف) فيقولون سبب الاختيار هنا، لماذا اختار هذه اللغة تحديداً؟ يذكرون أمرين عن هذه الآية (عليهُ) : - نحن نعرف أن الضمة أثقل من الكسرة والفتحة أخف الحركات والعهد هذا الذي جاء به هو أثقل العهود هذه في بيعة الحديبية هذه مبايعة حتى الموت فلما أثقل العهود وهو البيعة على الموت جاء بأثقل الحركات وهي الضمة ، هذه أثقل أنواع العهد أن تبايع على الموت فجاء باثقل شيء وهي الضمة . - الأمر الآخر أنه لما تأتي بالضمة تفخم لفظ الجلالة (عليه الله) ولو جئت بالكسرة سترقق اللام فتفخيم لفظ الجلالة لتفخيم العهد، هذا عهد عظيم مفخّم حتى بالصوت هو أيضاً مفخم. الصوت أيضاً يربط الدلالة السين والصاد واختيار الضمة تؤثر مثل (بسطة وبصطة ) (وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَصْطَةً (69) الأعراف) بالصاد. تقول في مكان آخر ألم يقل (عليهِ الله) لماذا لم يفخِّم؟ أقول لا لم يرد في القرآن عليهِ الله لم ترد بعد عليهِ لفظ الجلالة . إذن هنا (عليهُ) الرفع هنا لأنه اختار أثقل الحركات لأثقل البيعات وتفخيم لفظ الجلالة . قال (وَمَا أَنسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ (63) الكهف) ليس فيها عهد ثقيل وليس فيها لفظ الجلالة وإنما فيها سمكة مشوية مأكول منها كيف تعود إلى الحياة ؟! صار عليها ماء الحياة فذهبت تسبح في النهار عليها طاقة كالنفق (فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا (61) الكهف) (وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا (63) الكهف) هو يعجب سمكة مشوية مأكول منها كيف تمشي في البحر هذا عجب هل تُنسى هذه الحالة ؟ لا يمكن أن تُنسى فكيف نسيها؟ هذه أندر حالات النسيان. استطراد من المقدم: هذه المواءمة الموجودة في آيات القرآن حتى البناء والحركات الإعرابية تناسب الحالة التي يتحدث عنها القرآن الكريم. * ما اللمسة البيانية في قوله تعالى (إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا (10) الفتح) ولم تذكر يد الرسول - صلى الله عليه وسلم - ؟ (د.حسام النعيمي) الآية فيها وقفة أولاً على (عليهُ الله) : هذه رواية حفص عن عاصم التي نقرأ بها وسائر القُرّاء قرأوها (عليهِ الله) . ذكرنا أكثر من مرة أن قارئ القرآن أو الراوي عنه أشبه بشريط تسجيل لا يفكر ولا يتصرف إنما يلتقط ويحفظ. عاصم أحد قُرّاء الكوفة من السبعة أقرأ حفصاً (عليهُ الله) بناء على سماعه من قبائل من العرب وأقرأ أبا بكر شُعبة (عليهِ الله) وسائر القراء أقرأوا هكذا. هذا معناه أن بعض قبائل العرب قرأوها هكذا وأقرّهم عليها رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بأذن من ربّه. وقلنا أن القراءات القرآنية هي بقايا الأحرف السبعة التي اجتمع عثمان بن عفان رضي الله عنه و12 ألفاً من الصحابة على إحراقها. إذن (عليهُ الله) قراءة سبعية تصح الصلاة بها. التوجيه الصوتي: يقولون كأن هذه القبائل العربية أرادت أن تبقي لفظ الجلالة مفخّماً لأن الموضع موضع عهد فقرأت (عليهُ الله) فيها عهد حتى تفخّم اسم الجلالة ، وسائر القبائل قالت شأن هذه الكلمة شأن باقي الكلمات (عليهِ الله) وهذا الضّم ليس ابتكاراً لكن لأن الضمير في الأصل هو مبني على الضم كما نقول: منْهُ، لَهُ، كتبتُهُ، مع السكون والضم والفتح فهو مضموم إذن هذا بناؤه. (بهِ، إليهِ) هذا رعاية للكسرة التي قبله ولذلك الإعراب الصحيح لكلمة بِهِ: الباء حرف جر والهاء مبني على الضم وقد كُسِر لمناسبة الكسرة وأصلها بهُ لكنها ثقيلة ) كذلك (فيهِ) مبني على الضم وقد كُسِر لمناسبة الياء. فالذين قرأوا (عليهُ الله) أجروه على المناسبة والغاية من الحفاظ على الأصل هو تفخيم اسم الجلالة عند هؤلاء فأقرّهم الرسول - صلى الله عليه وسلم - على قراءتهم بأمر من ربه (عليهُ الله) وكذلك (عليهِ الله) قراءة قرآنية يصلّى بها.

نحو1 جواب
23 اپریل، 2025