عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

عامل و معمول پہچاننے کا طریقہ بتادیں مثال سے

عامل کی پہچان ہو تو معمول پتہ چل جاتا ہے مثال دیکھئے ضربت زیدا فی الدار اس مثال میں زید منصوب ہے مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اس کا عامل ضربت فعل ہے الدار مجرور ہے فی اس کا عامل ہے پہلے عامل معلوم ہوں تو یہ آسانی سے عامل معمول سمجھے جا سکتے ہیں

نحو1 جواب
19 اگست، 2025

وانا له لحافظون کی نحوی وتركيب

انا اصل میں ان نا ہے ان حرف مشبہ بالفعل نا ضمیر اس کا فاعل ل جار ہ ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو مقدم حافظون اسم فاعل اس میں نحن ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
10 اگست، 2025

کتاب مذکر ہے یا مونث کیونکہ قرآن کریم میں ذالک الکتاب مذکور ہے اور مصنفین کتب کے آخر میں تمت بالخیر لکھتے ہیں دلیل سے جواب دیں

لفظ کتاب مذکر ہے اور ذلک بھی اسم اشارہ مذکر کا ہے کتابوں کے آخر میں لفظ تمت رسالہ کی تاویل میں لکھا جاتا ہے یعنی تمت ھذہ الرسالۃ یہ مصنفین کا اسلوب ہے کہ وہ عجز و انکساری میں اپنی تالیف کو رسالہ کہتے ہیں

نحو1 جواب
12 اگست، 2025

انا احبک اور ایاک احبک میں کیا فرق ہے ؟واضح کریں ۔

یہ اصول یاد رکھئے گا کہ جس کلمے کا حق بعد میں ہو اس کو مقدم کر دینا یہ قصر کے معنی پیدا کرتا ہے ایاک احب کا مطلب ہے میں تجھ ہی سے محبت کرتا ہوں یعنی فعل محبت صرف ایک شخص پر واقع ہو رہا ہے اس کو قصر کہتے ہیں یعنی تخصیص ہے جبکہ انا احبک میں مفعول بہ کاف ضمیر فعل کے بعد آئی ہے تو یہاں قصر کا فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو میں فعل محبت مخاطب پر تو واقع ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ خاص نہیں ہے اس میں احتمال ہے کہ کسی اور پر بھی واقع ہو

نحو1 جواب
12 اگست، 2025

امر کی تعریف یہ ہے کہ فائل مخاطب سے کسی کام کا طلب کرنا لیکن یہ تعریف صرف امر حاضر معروف پر ہی سچی ارہی ہے باقی امر حاضر مجہول،امر غائب معروف ومجھول کسی پر بھی یہ تعریف سچی نہیں ا رہی تفصیل سے بتائیے

جی ایسا ہے امر اسی کو کہتے ہیں کہ مخاطب سے کسی کام کو طلب کرنا لیکن اس میں ایک اضافہ ہوتا ہے کچھ کتابوں میں صیغہ یا حذف علامت مضارع یا پھر آپ کو بالوضع کی قید ملے گی یہ تین قیدوں میں سے ایک قید فعل امر کی تعریف میں ہوتی ہے تو ان قیود سے فعل امر غائب و متکلم نکل جاتا ہے کیوں کہ وہ بالوضع نہیں ہوتا اور نا ہی صیغہ مخصوصہ ہوتا ہے اور نا علامت مضارع ہوتی ہے تو یہ تعریف ہے اور اس کے مطابق گردان کے چھ صیغے بنتے ہیں چھ کے چھ حاضر والے بقیہ دیگر صیغے جو غائب اور متکلم کے ہیں وہ فعل امر نہیں ہوتا بلکہ فعل مضارع پر لام امر داخل کر دیتے ہیں یعنی امر غائب و متکلم امر کی تعریف میں بھی نہیں اور امر اصطلاحی بھی نہیں بلکہ فعل مضارع بلام امر ہیں

نحو1 جواب
6 اگست، 2025

امر کی تعریف مانع نہیں کیونکہ اس میں اسم بھی شامل ہو رہا ہے جیسے رُوَىدَه ،بَلْهَ یہ اسم ہیں یہ اور یہ امر کی جگہ استعمال کیے جاتے ہیں جیسے رویدہ زید تفصیل سے بتائیے

کافیۃ میں دیگر کتب میں جہاں تعریف کی جاتی ہے عموما وہاں صیغہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے صیغہ کا مطلب ہوتا ہے خاص ہیئت جیسا کہ علامت مضارع وغیرہ کو حذف کرنا تو اس طریقے سے جو فعل امر بنتا ہے وہ اصطلاحی فعل امر ہوتا ہے تو اسماء افعال وغیرہ یہ فعل امر نہیں کہلائیں گے کیوں کہ اس صیغہ پر نہیں ہیں مزید کافیہ مع الناجیۃ مکتبۃ المدینہ میں فعل امر کی تعریف کا حاشیہ پڑھئے

نحو1 جواب
6 اگست، 2025

اسم اور فعل کی جو تعریف آپ نے کی ہے وہ تعریف اسم اور فعل پر سچی نہیں آتی اسم کی تعریف یہ ہے کہ اس میں زمانہ نہ پایا جاءے حلانکہ اسم فاعل بھی اسم ہے اسکے عمل کے لے زمانہ کا شرط کیؤں ہےاور فعل کی تعریف یہ ہے اسمے زمانہ پایا جاءے حالانکہ افعال ناقصہ میں زمانہ ہی نہیں ہے

زمانہ اصل وضع میں نا پایا جائے یا اصل وضع میں پایا جائے یہ ہے زمانہ پائے جانے کی اصل صورت اور اسم فاعل میں زمانہ اصل وضع میں نہیں پایا جاتا جیسا کہ شرح رضی میں موجود ہے اور افعال ناقصہ میں زمانہ ہوتا ہے جیسے کان زید قائم کا معنی ماضی میں ہوگا کہ زید نے نہیں مارا تھا

نحو1 جواب
5 جولائی، 2025

و علیکم السلام میں علیکم کے میم کو ضمہ دیا جاتا ہے حالانکہ قاعدہ یہ ہے إذا حرّك حرّك بالكسر جواب عنایت فرمائیں

یہ قاعدہ کہ ساکن کو وصل کے لئے حرکت کسرہ دی جائے گی یہ قاعدہ عمومی ہے یعنی اکثر ایسا ہوگا لیکن کچھ کلمات میں حرکات فتحہ ،ضمہ بھی ہو سکتی ہیں جیسے ھم کم ضمیر کی میم کو ضمہ دیا جائے گا اور مِن کی نون کو فتحہ

نحو1 جواب
4 اگست، 2025

الف نون زائدتان ، تانیث اور عجمہ،جمع جو کہ منع صرف کے اسباب میں سے ہیں ان کی پہچان کا آسان طریقہ کار ارشاد فرما دیں

الف نون زائدتان : اس کی پہچان کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کلمہ میں اگر تین حروف کے بعد الف نون آ جائیں تو اکثر وہ زائد ہوتے ہیں یعنی اگر کسی کلمہ میں پہلے تین حروف اصلیہ آ جائیں تو اس کے بعد الف نون زائدتان آ جائیں تو وہ زائدہ ہوں گے جیسے عثمان ، نعمان رحمان وغیرہ تانیث : اس کی پہچان آسان ہے اگر گول تاء ہو تو مؤنث ہوگا اور اگر گول تاء نا ہو تو مؤنث نہیں ہوگا البتہ مؤنث معنوی یعنی جو مؤنث کا نام ہو اور اس میں علامت تانیث نا ہو تو اس کی پہچان سیاق و سباق لفظ کے استعمال سے معلوم ہوگی عجمہ : اس کی پہچان دو آسان طریقوں سے ہوتی ہے پہلا طریقہ علماء لغت کسی علم کے بارے میں کہہ دیں کہ وہ عجمی ہے دوسرا طریقہ: اس لفظ کی اصل آپ کو لغت میں نا ملے یا وہ لفظ ہی ڈکشنری میں موجود نا ہو تو کافی چانس ہیں وہ عجمی ہوگا جمع : اس کی پہچان کے لئے یاد رکھیں پہلے دو حرف ہوں گے اس کے بعد الف اور اس کے بعد دو حرف ہوں گے جس میں سے پہلا مکسور ہوگا یا الف کے بعد تین حرف ہوں گے پہلا مکسور دوسرا یاء تو یوں آپ جمع جو غیر منصرف کا سبب ہوتی ہے اسے پہچان سکتے ہیں

نحو1 جواب
8 جولائی، 2025

جامد کی صرفی تحقیق میں شش اقسام کیسے پہچانیں گے جیسے ایک کلمہ ہے خفین تو یہ ثلاثی مجرد ہے یا۔مزید فیہ

شش اقسام پہچاننے کے لئے اس کلمے کے حروف اصلیہ دیکھیں اگر کوئی زائد حرف ہو چاہے وہ جمع کا ہو یا تثنیہ کا نسبت کا ہو یا تصغیر وہ حرف زائد شمار ہوگا اور کلمہ مزید فیہ ہوگا اگر کوئی زائد حرف نا ہو تو کلمہ مجرد ہوگا

نحو1 جواب
15 جولائی، 2025

وزن عروضی وہ وزن ہے جس میں متحرک کے مقابلہ میں متحرک ہو -ساکن کے مقابلہ میں ساکن ہو حرکات کی خصوصیت کا بھی لحاظ نہ ہو، اصلی اور زائد کا بھی لحاظ نہ ہو۔ جیسے : شریف بروزن فَعُولٌ حوالہ : مقدمہ میزان الصرف میں (5) از حسن رضا سیالوی اعتراض : مقدمہ ، میزان الصرف میں وزن عروضی کی تعریف اور مثال میں تضاد ہے۔ مثالی تعریف کے خلاف ہے تعریف میں موجود ہے کہ اصلی اور زائد کا لحاظ نہ ہو " یعنی اصلی اور زائد آمنے سامنے نہ ہو اسی کے مقابلہ میں زائد نہ ہو۔ جبکہ مثال میں "شریف" کی "ی" فُعُول کے "و" کے مقابلہ میں ہے شریف میں "ش" " " "ف" اصلی ہیں کیونکہ یہ فعول میں "ف" "ع " "ل" کے مقابلہ میں ہے۔ اب اعتراض یہ ہے کہ شریف کی "ی" "فعول " کے "و" کے مقابلہ میں ہونے کی وجہ سے یہ مثال وزن عروضی میں کس طرح داخل ہو سکتی ہے۔ معترض ( حافظ احمد رضا رضوی از جامعه فردوسیہ رضویه) کیا یہ میرا اعتراض درست ہے

آپ کا اعتراض درست نہیں ہے وزن عروض میں بس متحرک حرف کے مقابلے میں متحرک آئے اور ساکن کے مقابلے میں ساکن اب یہ ضروری نہیں کہ حرف زائد زائد کے مقابلے میں اور اصلی اصلی کے مقابلے میں آئے تعریف میں جو اصلی اور زائد کا لحاظ نا ہو اس کا مطلب یہ ہے ا بلکہ زائد اصلی اور اصلی زائد کے مقابلے میں بھی آ سکتا ہے اور کسی مثال میں زائد زائد کے مقابلے میں بھی آ سکتا یعنی حروف کی زیادت اور اصلیت کا لحاظ نہیں کیا جائے گا

نحو1 جواب
1 جون، 2025

اصطفیٰ کی صرفی تحقیق کریں

صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں یہ صیغہ اصتَفَیَ بر وزن افتعل تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اصتفٰی ہو گیا قاعدہ : اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے، اس قاعدہ کے مطابق تاء کو طاء سے بدلا تو اصطفی ہو گیا

نحو1 جواب
1 اگست، 2025

شِئْتُ کی صرفی تعلیل اور صرفی تحقیق کریں

صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع اصل میں یہ لفظ شَیَئتُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو شاءْت ہو گیا ہمزہ اور الف دو ساکن جمع ہو گئے تو الف کو گرا دیا پھر یہ شَئْتُ ہو گیا پھر نیچے دیئے ہوئے قاعدے کے مطابق اجوف یائی ہونے کی وجہ سے اس کے فاء کلمہ کو کسرہ دیا گیا تو شِئْتُ ہو گیا قاعدہ : جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے

نحو1 جواب
2 اگست، 2025

لَتُبْلَوُنَّ کا اصل اور صرفی تحقیق

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مؤکد بنون توکید ثقیلہ مجہول ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر یہ صیغہ فعل مضارع "تُبلَوْن" سے بنایا گیا ہے نون اعرابی کو حذف کر کے آخر میں نون توکید کا اضافہ کیا اور واؤ جمع کو ضمہ دیا تو لتبلون بن گیا

نحو1 جواب
24 جولائی، 2025

حفاۃ عراۃ عالۃ یہ صیغے کس باب سے مستعمل ہے اور اس میں کونسے قوانین کی وجہ سے تبدیلی ہوئی ہے

لفظ حفاۃ اور عراۃ یہ دونوں باب ضرب سے آتے ہیں اور ان کی تبدیلی درج ذیل قاعدہ کے مطابق ہوئی ہے قاعدہ اگر اسمِ فاعل کی جمع فَعْلَۃٌ کے وزن پر آئے اور اس کا لام کلمه حرفِ علت ہو تو اسے الف سے بدل کر فاء کلمہ کو ضمہ دینا واجب ہے اصل میں یہ عَرَیَۃ حَفَیَۃ تھے لام کلمہ (یاء) کو الف سے بدل کر فاء کلمہ ( عین اور حاء ) کو ضمہ دیا عالۃ نصر ینصر باب سے ہے اور اصل میں یہ عَوَلَۃٌ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو عالۃ ہو گیا

نحو1 جواب
26 جولائی، 2025

مجھے ثلاثی مجرد کے تمام قوانین 21 یادہے مگر میں ثلاثی مجرد کے صیغوں میں قانون نہیں لگا سکتا

قوانین لگانے کے لئے کچھ بنیادی چیزیں ہونی چاہیئں کسی بھی لفظ پر جب کوئی قانون لگانا ہو تو یہ چند چیزیں دیکھیں میں مثال کے ذریعے واضح کروں گا جیسے لفظ قال اب اس پر قانون لگانے سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ صیغہ کونسا ہے ؟ صیغہ معلوم ہو تو یہ دیکھنا چاہئے کہ صیغہ کے باب کی مناسبت سے اس کا اصل وزن کیا بنے گا مثلا ہماری جو مثال تھی قال یہ صیغہ واحد مذکر ہے باب نصر سے تو اس کا وزن کا قَوَل ہوگا اب آگے قواعد لگانے ہیں تو قواعد کی بھی چھانٹی کریں اس میں واؤ متحرک ہے تو وہ قواعد دیکھیں جو واؤ پر جاری ہوتے ہیں اور واؤ متحرک والے قواعد دیکھیں یوں آپ کسی بھی صیغے پر قاعدہ جاری کر سکتے ہیں تھوڑی سی مشق کرنے سے آپ کو یہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی

نحو1 جواب
28 جولائی، 2025

الاستواء ، عشاء ،شتاء ، ابتداء معرب کی کون سی قسم ہیں ؟ غیر منصرف۔ یا مفرد منصرف صحیح ۔یا جاری مجری صحیح ہر کوئی الگ الگ بتا رہا ہے آپ پلییز دلیل کے ساتھ واضح جواب عطا فرما دیجیے

یہ چاروں لفظ منصرف ہیں غیر منصرف جو لوگ کہتے ہیں وہ کہتے ہیں اس کے آخر میں الف ممدودہ ہے تو ان کی بات غلط ہے کیوں کہ الف ممدودہ جو غیر منصرف کا سبب بنتا ہے وہ تانیث کا ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ زائدہ ہوتا ہے جبکہ ان کے آخر میں الف ممدودہ واؤ یا یاء سے تبدیل ہو کر بنا ہوا ہے تو یہ غیر منصرف کا سبب نہیں ہوگا اب یہ معرب کی سولہ اقسام میں سے کونسی قسم ہوگی تو یہ مفرد منصرف صحیح ہیں کیوں کہ اس کے علاوہ کسی قسم میں داخل ہو ہی نہیں سکتے

نحو1 جواب
1 اگست، 2025

سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال ہے کہ فتحہ اپنے بعد الف کو ہی کیوں چاہتا ضمہ واو کو ہی کیوں چاھتا اور کسرہ یاء کو ہی کیوں چاہتا۔۔۔؟

فتحہ آدھا الف ہے کسرہ آدھی یاء ہے اور ضمہ آدھا واؤ ہے اب یہ حرکات اپنے بعد وہ حرف چاہیں گی جس کی جنس سے ہیں جس کی طرف زبان کا پھرنا آسان ہو اب کسرہ کے بعد واؤ لائیں گے تو پڑھنا مشکل ہو جائے اسی طرح ضمہ کہ بعد واؤ لائیں گے تو بھی پڑھنا مشکل ہوگا

نحو1 جواب
8 جولائی، 2025

اسلام علیکم قانون ہے کہ اسم میں دو علامت تانیث اس وقت ممنوع ہیں جب وہ ایک جنس سے ہوں، تو ضاربتات میں یہ علامات تانیث الگ جنس سے ہیں ایک واحد کی ہے ایک تثنیہ کی پہر یہاں قانون جاری کرکے ضاربات کیوں بنایا گیا ہے ؟

دونوں علامت تانیث ایک ہی ہیں جنس سے مراد یہ جیسے دو تاء کا جمع ہونا یا دو الف مقصورہ یا ممدودہ کا جمع ہونا ہے اور تاء واحد کی ہو جمع کی ہو فعل کی یا کسی بھی کی ہو جب وہ علامت تانیث ہے تو وہ ایک جنس ہوگی

نحو1 جواب
19 جولائی، 2025

داعی,منادی,رامی یاء بالتنوین وغیرہ اسم فاعل کا صیغہ تعلیل کے مطابق داع,مناد,رام ہونا چاہۓ تها لیکن ان کو داعی,منادی,رامی یاء بالساکن کیوں کہتے ہیں؟

عربی میں تو ایسے نہیں کہتے سوائے اس وقت کہ جب ان پر مانع تنوین ہو اگر مانع تنوین نا ہو تو یہ داع مناد وغیرہ ہوں گے

نحو1 جواب
20 جولائی، 2025

(مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلْیُصَلِّ عَلَیَّ ) اس حدیث کی ترکیب بتا دیں. جزاک اللہ خیرا

من شرطیہ مبتدا ذکرت فعل تاء ضمیر اس کا نائب الفاعل عند مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی مفعول فیہ فعل نائب الفاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ لیصل فعل ھو ضمیر اس کا فاعل علی جار یاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوکر جزاء شرط و جزاء ملکر من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
23 جولائی، 2025

قران پاک کی ایات مبارک ہے وكل شيء احصيناه في امام مبين اسكي نحوي تركيب كري

کل مضاف شیئ مضاف مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل محذوف احصینا کا اس میں نا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ احصینا فعل نا ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فی جار امام موصوف مبین صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 جولائی، 2025

ایاک‌ نعبد میں ‌ جمع کا صیغہ کیو لے آیا واحد کا صیغہ کیو نہیں ہے

یہاں جمع کا صیغہ لانے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اس طرف اشارہ مقصود کہ یہ الفاظ جماعت کے ساتھ ادا کیئے جائیں گے اس سے جماعت کی اہمیت کی طرف اشارہ ہے کہ اکیلے نماز پڑھنا یا دعا کرنے سے افضل جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے علماء بلاغت نے اس کے علاوہ بھی مختلف توجیہات ذکر کی ہیں

نحو1 جواب
30 جولائی، 2025

عندی ثمانیۃ عشر کتاباََ . . . . ترکیب کریں

عند مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم عشرون ممیز قلما تمییز ممیز تمییز ملکر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 جولائی، 2025

آپ کے سوالات میں ایک سوال پوچھ آگیا ہے کہ فرضیتہ کا باب کیا ہے ۔۔ جس کے جواب میں آپ نے لکھا کے باب نہیں ہوتا اس کی کیا وجہ ہے کہ باب نہیں

در اصل یہ صیغہ مصدر صناعی ہے مصدر صناعی جامد اسم مشتق وغیرہ سے بنتا ہے اور بنانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کسی اسم کے آخر میں یاء مشدد لگا دیتے ہیں تو مصدر معنی حاصل ہو جاتے ہیں اب اس کا باب کیسے بنے گا کونسا اس سے افعال وغیرہ مشتق ہو رہے ہیں

نحو1 جواب
30 جولائی، 2025

سارّھا کی صرفی تعلیل کریں اور صرفی تحقیق کریں

سَارَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب مفاعلہ یا سارٌّ صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر یہ صیغے اصل میں سارَرَ یا سارِرٌ ہوں گے ان دونوں صیغوں میں مضاعف کا ایک ہی قاعدہ جاری ہوا ہے قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے مطابق پہلے راء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو سارّ ہو گیا

نحو1 جواب
30 جولائی، 2025