لفظ مع معرب ھے یا مبنی
معرب ہے
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 4,736 جوابات شدہ سوالات
معرب ہے
کم مبنی ہے اس وجہ سے تنوین ساقط ہے
قواعد کو یاد کریں ان کی دہرائی کریں تکرار کریں
قواعد کو یاد کریں ان کی دہرائی اور مشق کریں تکرار کریں
خبر کو مسند مبتداء کو مسند الیہ کہتے ہیں
مرفوعات 8 ہیں
جی علمیت اور الف نون زائد تان کی وجہ سے
ھو مبتدا الجامع خبر اول الصحیح خبر ثانی المستند خبر ثالث المختصر من امور رسول اللہ و سننه و ایامہ شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر رابع مبتدا اپنی خبروں سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اعراب کا لغوی معنی ظاہر کرنا ہے اصطلاحی تعریف : وہ اثر جو عامل کسی کلمے کے آخر میں پیدا کرتا ہے اسے اعراب کہتے ہیں
ھو مبتدا الذی اسم موصول ارسل فعل ھو ضمیر فاعل رسول مضاف ھا ضمیر مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ ب جار الھدی معطوف علیہ و حرف عطف دین مضاف الحق مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ما نافیہ انت مبتدا الا حرف استثنا قائم مستثنی مفرغ خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا
غیر منصرف ہوگا
یہ کسرہ مشہور قول پر مضاف کی وجہ سے آتا ہے نا کہ حرف جر مقدر کی وجہ سے
وقایہ کا مطلب ہے بچانا یہ نون ضمیر واحد متکلم منصوب متصل یا مجرور متصل کے ساتھ آتی ہے اور ذس ضمیر سے پہلے فعل یاحرف کو کسرہ سے محفوظ کرتی ہے
معرفہ مضاف نہیں ہوتا
مرفوع پڑھا جائے گا مستثنی کلام غیر موجب میں الا کے بعد واقع ہو تو اس پر نصب اور بدل دونوں اعراب جائز ہیں
غالبا آپ اسم مقصور کا پوچھنا چاہ رہے تھے غلطی سے اسم منقوص لکھا ہوا ہے الف لازمۃ سے مراد وہ الف ہے جو کلمہ میں بر قرار رہے اس سے تثنیہ اور اسماء ستہ نکل جائیں گے اور آپ نے جو اعتراض کیئے ہیں پہلے اعتراض میں تو کلمہ مفرد سے تثنیہ ہوا تو ظاہر ہے اب وہ اسم مقصود بھی نہیں کہلائے گا بلکہ وہ تثنیہ ہوگا دوسرا اعتراض الف لازمہ مراد یہ نہیں کہ وہ حروف اصلیہ میں سے ہو زائدہ بھی ہو سکتا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ کلمہ میں برقرار رہے تبدیل نا ہوتا پھرے
فعل مجرد کے مفھوم کو سامنے رکھا جائے وزن کا استعمال بھی
اسمائے افعال کے بارے میں یہ اصول ہے کہ یہ عموماً معرفہ ہوتے ہیں۔ اسمائے افعال اپنی ساخت اور استعمال کے اعتبار سے ایک خاص معنی پر دلالت کرتے ہیں، اور ان کا مطلب واضح اور متعین ہوتا ہے، اسی لیے ان کو معرفہ شمار کیا جاتا ہے۔ بعض اہلِ نحو کے نزدیک یہ بحث کی جا سکتی ہے کہ اسمائے افعال بعض اوقات نکرہ بھی ہو سکتے ہیں، اگر ان کے معنی کسی غیر معین چیز پر دلالت کریں۔ لیکن یہ نادر ہے اور عموماً اسمائے افعال معرفہ ہی سمجھے جاتے ہیں۔
"جاری" کا مطلب ہے "چلنے والا" اور "مجریٰ" کا مطلب ہے "چلنے کی جگہ" یا "طریقہ"۔ اصطلاحی معنی میں یہ کسی لفظ یا کلمے کے ان قواعد پر عمل کرنے کو کہتے ہیں جو اصولاً کسی دوسری قسم کے کلمات پر لاگو ہوتے ہیں۔
نحو کے علم میں بصری نحات کا مذہب اکثر راجح اس لیے سمجھا جاتا ہے کہ ان کے استدلالات اور قواعد کی بنیاد مضبوط علمی اصولوں پر قائم تھی۔ اس کے برعکس کوفی نحات کے نظریات میں بعض اوقات قیاس سے زیادہ سماع یا استثنائی صورتوں پر انحصار پایا جاتا ہے۔
اگر مؤنث کا نام رکھا جائے تو علمیت و تانیث معنوی کی وجہ سے غیر منصرف ہوگا
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح
الف نون زائدتان کے غیر منصرف کا سبب بننے کے لئے اس کے ساتھ علمیت یا وصف پایا جانا ضروری ہے اسی لئے اگر انسان کو انس سے مشتق مانیں تو الف نون زائدتان ہوں گے اب اگر لفظ انسان کسی کا علم بھی بن جائے تو یہ غیر منصرف ہوگا کہ اب دو سبب الف نون زائدتان اور علم پایا جا رہا ہے
یہ استغیث کے متعلق ہوتا ہے
ہم نے جو لکھا ہے وہ جمہور کا قول ہے اس میں اور بھی اقوال ہیں درست وہی ہے کہ چار صورتیں ہیں انظر الی حاشیۃ الصبان علی الاشمونی علی الفیۃ
موصوف و صفت میں سے کوئی چیز دوسری میں عمل نہیں کرتی موصوف کا عامل مختلف ہوتے ہیں
عبارت اور اعراب علم نحو کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عبارت پر آنے والے اعراب کی معرفت حاصل ہو اس کے لئے چند مراحل ہیں وہ اختیار کیئے جائیں تو فایدہ ہونا ممکن ہے 1 عوامل و معمول کی پہچان اور معرفت کتنے عامل ہیں معمول کتنے ہیں اور کونسا لفظ کیا عمل کرتا ہے وغیرہ 2 ان کی معلومات حاصل کرنے کے بعد عبارت میں ان عوامل کی پہچان کرنے کی کوشش کریں اور یہ عمل کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو کافی حد تک معرفت حاصل ہو جائے اس دوران علم النحو اور صرف کا مطالعہ بھی کریں
مؤنث سماعی کہیں گے
جی اس پر ما کافہ داخل ہو جاتا ہے
ثناء علم ہو تو غیر منصرف ہوگا تانیث اور علمیت کی وجہ سے الف ممدودہ کی وجہ سے غیر منصرف نہیں ہوگا
فعل مضارع پر داخل ہوکر مستقبل کا معنی دیتا ہے لیکن بعض اوقات ماضی کا معنی بھی دیتا ہے
یہ علم ہو تو غیر منصرف ہوگا تانیث معنوی اور علمیت کی وجہ سے الف ممدودہ کی وجہ سے غیر منصرف نہیں ہوگا کیوں الف ممدودہ اس صورت میں غیر منصرف کا سبب بنتا ہے جب زائدہ ہو اور یہ الف ممدودہ اصلی ہے
اس جواب میں احتمال بتایا گیا تھا کہ ان دو میں سے کوئی ایک سبب الف نون زائدتان کے ساتھ پایا جائے گا البتہ یہاں علمیت ہے اور وصف اس طرح کہ یہ صیغے اصل میں ہیں جو صفت مشبہ کے وزن فَعْلَان پر ہیں
اعراب کی دو قسمیں ہیں اعراب بالحرکت اور اعراب بالحرف
علم النحو کی ابتدا خلیفہ راشد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حکم پر ابوالاسود الدؤلی (وفات: 69 ہجری) سے ہوتی ہے۔ ترقی: بعد میں یہ کام سیبویہ (وفات: 180 ہجری)، خلیل بن احمد الفراہیدی (وفات: 170 ہجری)، اور الکسائی جیسے علماء نے آگے بڑھایا۔ پہلا دور: تقریباً دوسری صدی ہجری کے اختتام تک ان علماء کو متقدّمین شمار کیا جاتا ہے۔ تیسری صدی ہجری کے بعد سے۔ نمایاں شخصیات: ابن مالک (وفات: 672 ہجری)، ابن هشام (وفات: 761 ہجری)، اور السیوطی (وفات: 911 ہجری) جیسے علماء۔ دورانیہ: متأخّرین کا دور قرونِ وسطیٰ سے شروع ہو کر جدید دور تک پھیلا ہوا ہے۔
وَاتَّقُوا النَّارَ» مثل واتقوا اللّه «الَّتِي» اسم موصول في محل نصب صفة «أُعِدَّتْ لِلْكافِرِينَ» فعل ماض مبني للمجهول والتاء تاء التأنيث ونائب الفاعل مستتر والجار والمجرور متعلقان بالفعل أعدت.
مبتدا جب ان چار صورتوں میں سے کسی صورت میں آئے تو متضمن معنی شرط ہوتا ہے اسم موصول جس کا صلہ جملہ فعلیہ یا ظرف ہو جیسے الذی یاتینی یا فی الدار فلہ درھم یا اسم نکرہ جس کی صفت جملہ فعلیہ یا ظرف ہو جیسے کل رجل فی الدار او یاتینی فلہ درھم ان چار صورتوں میں مبتدا متضمن معنی شرط ہوتی ہے
اصاب فعل مطر اس کا فاعل نا ضمیر ذو الحال و حالیہ نحن مبتدا مع رسول اللہ بترکیب اضافی مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
تین چیزیں مبتداء مبتداء کی خبر فعل مضارع مرفوع کا عامل معنوی ہوتا ہے
مفعول فیہ ہی ہے اسم فاعل کے محذوف کے متعلق ہوکر پھر خبر بنے گا
یہ فی ای حال کی تاویل میں ہے
ایاک مفعول بہ نعبد فعل اس میں نحن ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
مؤنث حقیقی ہے
حَسَّان اسم مبالغہ ہے
اس کا مطلب ہے کہ اس کے لئے فعل صفت ضمیر وغیرہ میں وہی احکام ہوں گے جو واحد مؤنث کے ہیں
ان دونوں میں دوسرا سبب کونسا بنے گا اس میں دو احتمال ہیں علم اور وصف اگر کسی کا نام ہو تو علم ہوگا اور اگر صفت کے صیغے ہوں گے تو دوسرا سبب وصف ہوگا
لفظ موضوع مفرد اسم نکرہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت
لفظ موضوع مفرد اسم نکرہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت
انت ضمیر نکلے گی
مبتدا وصفی مبتدا کی قسم ثانی کو کہتے ہیں جس میں صیغہ صفت نفی یا استفہام کے بعد آتا ہے اور فاعل قائم مقام خبر کو رفع دیتا ہے مبتدا اسمی اس کے علاوہ جو مبتدا ہوتی ہے
مؤنث
یہ سیاہ گائے زیادہ دودھ دینے والی ہے حلوب اسم مبالغہ کا صیغہ ہے اس میں مؤنث و مذکر برابر ہوتے ہیں لیکن یہ مؤنث کے ساتھ خاص فعل ہے تو اسے مؤنث حقیقی شمار کریں گے
جی
التجارۃ پیشہ کے نام ہے اسم جامد ہے ثلاثی مزید فیہ صحیح ت ج ر الصمت مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر دواعی داعیۃ اسم فاعل کی جمع ہے عطاء منصرف ہے فی ما دونوں کا الگ نحوی اجراء کریں گے
انتھی کا باب افتعال ہے اصل میں انتھَیَ تھا ناقص کے قاعدہ نمبر ایک کے مطابق یاء کو الف سے بدل دیا تو انتھی ہو گیا متابعۃ کا باب مفاعلہ ہے بیع مصدر ہے باب ضرب یضرب سے اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی
ضمائر کا اجراء ویسے ہی ہوگا جیسے دوسرے اسماء کا ہوتا ہے اخراج جمع نہیں ہے بلکہ باب افعال کا مصدر ہے ساعۃ اسم جامد ہے بمعنی وقت اور حروف اصلیہ س و ع ہیں
جی الذی اپنے صلہ کے ساتھ ملکر مبتدا بن سکتا ہے
ظرف مستقر مستقر کا معنی ہوتا ہے جس میں ٹھہرا جائے ظرف مستقر وہ ظرف ہوتا ہے جس کا متعلق محذوف ہو تو ظرف مستقر کو ظرف مستقر اس لئے کہتے ہیں کہ متعلق محذوف کا معنی اور ضمیر اس میں ٹھہر جاتے ہیں اور ظرف لغو کا متعلق لفظوں میں موجود ہوتا ہے تو اس وجہ سے اسے ظرف لغو کہتے ہیں کہ کہ یہ لغو و خالی ہوتا ہے
کند ذہن وہ شخص جو ذہین نا ہو
واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز اللام باب فتح یفتح
واحد متکلم فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز اللام باب فتح یفتح
اجتناب میں ہمزہ علامت مضارع نہیں ہے یہ مصدر ہے استنصار میں بھی ہمزہ علامت مضارع نہیں بلکہ مصدر ہے انفطار میں بھی ہمزہ علامت مضارع نہیں بلکہ مصدر ہے تقبل میں تاء علامت مضارع نہیں بلکہ یہ باب تفعل سے ماضی کا صیغہ ہے
لایشربن فعل احدکم فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا
طبقات النحاء تاریخ النحو و النحاۃ
الاربعۃ اس ترکیب میں الاصناف کی صفت ہے اور مجرور پڑھا جائے گا
اس باء حرف جر کو زائد کہیں گے اور آگے والے لفظ کو نائب الفاعل کہیں گے
وہ نون جو فعل مضارع کے سات صیغوں چاروں تثنیہ دونوں جمع مذکر غائب و حاضر اور واحد مؤنث حاضر کے آخر میں آتی اسے نون اعرابی کہتے ہیں کیوں کہ فعل مضارع کی حالت نصبی و جزمی میں اعراب میں یہی گر جاتی ہے
تمییز عن النسبت واقع ہوگا مملوۃ اور اس کی ضمیر مستتر کی نسبت سے
واؤ قسمیہ واؤ حرف جر کو کہتے ہیں اس کو واؤ قسمیہ اس لیئے کہتے ہیں کہ یہ قسم کا معنی دیتی ہے یہ ہے حرف جر ہی
غیر منصرف فرعیت میں مشابہ ہے جیسے فعل فاعل کی طرف محتاج ہوتا ہے تو یہ ایک فرع ہوئی اور مصدر مشتق ہوتا ہے تو یہ دوسری فرع ہوئی اسی طرح غیر منصرف کے اسباب بھی فرع ہوتے ہیں جیسے مونث مذکر کی فرع ہے معرفہ ہونا نکرہ۔کی فرع ہے تو اس طرح فرعیت میں فعل کے مشابہ ہے مزید تفصیل کے لیے نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ کو ملاحظہ فرمائیں
الترکیب
ان الفاظ کا عمل اہل عرب سے سماع پر موقوف ہے یعنی عرب لوگ لاء نفی جنس کے بعد اسم کو منصوب پڑھتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ یہ نصب دیتے ہیں
نیچے تصویر بھیجی ہوئی ہے وہاں سے دیکھ لیجئے
وہ لفظ علم ہوگا یعنی کسی کا نام ہوگا تو آگے پیچھے والے کلام میں کہیں اس کا قرینہ موجود ہوگا
یخبر فعل الصحابی فاعل ب جار ان حرف مشبہ بالفعل ھم ضمیر اس کا اسم کانوا فعل ناقص واؤ ضمیر فاعل یفعلون فعل واؤ ضمیر فاعل کذا مفعول بہ فی جار زمان النبی مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر حرف مشبہ بالفعل کی خبر حرف مشبہ بالفعل اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
لیس لفظ موضوع مفرد فعل فعل جامد مبنی علی الفتح
اسم کی علامت اسم کے ساتھ خاص ہوتی ہے اور جو چیز کسی چیز کے ساتھ خاص ہو وہ اس کے علاوہ نہیں پائی جا سکتی اسی وجہ سے اسم کی علامت فعل میں نہیں پائی جاتیں
ما استفہامیہ مبتدا الذی اسم موصول ھو ضمیر مبتدا خیر اسم تفضیل ھو ضمیر فاعل منک جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ الذی فی المسجد ھو زید الذی اسم موصول فی المسجد جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثبت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مبتدا ھو مبتدا زید خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ماذا مفعول بہ مقدم صنعت فعل تا ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
جی مضاف الیہ مضاف ہو سکتا ہے
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مضاعف (ث ل ث) اس میں مختلف اسم کی علامات ہوسکتی ہیں بعض علامات کا تعلق عبارت سے ہوتا ہے آپ نے اکیلا لفظ لکھا ہوا ہے تو اس میں اسم۔جمع ہونا اسم کی علامت ہے
مذکر ہے لیکن واحد مؤنث کے حکم میں ہے
مبنی اصل میں مَبْنُویٌ تھا باب ضرب یضرب سے
جب کوئی غیر منصرف کلمہ مضاف ہو یا اس پر الف لام آ جائے تو وہ غیر منصرف کلمہ بحکم منصرف ہوتا ہے یہی پہچان ہے اس کی
یہ مستثنی مفرغ ہے یعنی اس کا مستثنی منہ محذوف ہے اور و ھم کسالی مستثنی لا یأتون کی واؤ ضمیر کا حال ہے اور الا حرف استثناء ہے
ایسا قواعد کا علم جس کے ذریعے اسم فعل حرف کے آخر کے احوال اور ان کو آپس میں ملانے کا طریقہ معلوم ہو۔
بعضھم اضافت کے ساتھ مبتداء خصو فعل و ضمیر فاعل الحدیث مفعول بہ ب حرف جر ما موصولہ جاء فعل ھو ضمیر فاعل عن حرف جر النبی مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل ظرف لغو سے ملکر موصول کا صلہ۔ اسم موصول اپنے صلے سے ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل اور مفعول اور ظرف لغو سے ملکر خبر مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا
میلاد غیر منصرف نہیں ہے بلکہ منصرف ہے
صالح شعیب محمد عزیر ھود نوح لوط شِیث یہ آٹھ نام انبیاء کے منصرف ہیں
دو حروف جارہ ایک دوسرے پر داخل نہیں ہوتے ہاں اگر دوسرا حرف جر کسی اور معنی میں ہو تو داخل ہوتے ہیں جیسے علی فوق کا معنی میں ہوتا ہے تو اس پر من داخل ہو تا ہے
التعلیقات مبتدا کثیرۃ شبہ فعل اس میں ھی ضمیر فاعل فی جار تراجم مضاف البخاری مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو شبہ فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
والرفع مبتدا قد يكون فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اسم فعل ناقص صريحا فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ وقد يكون فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم حكماً فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ و معطوف ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اللذان اسم موصول قاما فعل الف ضمیر متصل فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مبتدا حافظان خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
جمع مخصوص وزن پر آتی ہے جو کتب الصرف میں درج ہیں جمع مکسر کی طرف مؤنث کی ضمیر لوٹتی ہے اسم جمع مخصوص وزن پر نہیں ہوتا اس کی طرف مذکر کی ضمیر لوٹتی ہے
مفرغ وہ مستثنی جس کا مستثنی منہ محذوف ہو جیسے ما لقت الا بکرا غیر مفرغ وہ مستثنی جس کا مستثنی منہ محذوف نہ ہو جیسے ما جاء القوم الا بکرا
نحو کے قواعد و ضوابط یاد کریں ان کو اپلائے کریں ان شاءاللہ آسان ہو جائے گی
ایک مسلمان کے لئے زندگی گزارنے کا دستور العمل قرآن و حدیث ہے لیکن قرآن و حدیث عربی زبان میں جسے غیر عربی کےلئے سمجھنا مشکل ہے قرآن و حدیث کو نحو و صرف کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے جیسے قرآن و حدیث ہمارے لئے زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہیں نحو بھی ضروری ہے
یہ دونوں آپس میں عامل معمول نہیں ہوتے ذو الحال کا عامل مختلف ہو سکتے ہیں فاعل مفعول مبتدا خبر مجرور وغیرہ اور حال کا عامل فعل یا معنی فعل ہوتا ہے
نحو کو اصول و ضوابط کو یاد کریں انہیں مختلف مثالوں پر اپلائے کریں ان شاءاللہ پہچان ہو جائے گی
حال ہونے کی وجہ سے منصوب ہے