عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

اىن سجل الحضو ر هو فى الفصل كى نحوى تر كىب ارشا د فرما دىں

این مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم سجل مضاف الحضور مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ھو مبتدا فی جار الفصل مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق ہوگا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
9 اکتوبر، 2024

مرضع مؤنث لفظی کیوں نہیں ؟ دودھ پلانے والی کے مقابلے میں نر جاندار نہیں ہے

مذکر وہ اسم جس میں علامت تانیث نا ہو اسر مؤنث وہ اسم جس میں علامت تانیث موجود ہو یا مقدر ہو تفصیل مؤنث کے بارے میں قدرے تفصیل ہے جس کو ہم چند عنوانات کے تحت سمجھیں گے 1 مؤنث کی اقسام 2 علامت 3 وہ اسماء مشتقہ جو انسان مؤنث کی صفات خاصہ ہیں وہ حقیقی ہوں گی یا مجازی "مؤنث کی اقسام" مؤنث کی بنیادی طور دو اقسام بنتی ہیں اور آگے انہی دو اقسام کی مزید دو دو قسمیں بنتی ہیں مؤنث حقیقی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار یا وہ مؤنث جس میں ایسے اعضاء ہوں جو مؤنث کے ہوتے ہیں مؤنث مجازی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار نا ہو یا جس میں اعضاءِ مؤنث نا ہوں پھر ان میں سے ہر ایک کی دو دو اقسام بنتی ہیں معنوی اور لفظی معنوی کو سماعی اور مؤنث تقدیر بھی کہتے ہیں مؤنث معنوی سماعی یا تقدیری وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا نا ہو بلکہ مقدر ہو اور مؤنث لفظی وہ مؤنث لفظ جس میں علامت تانیث لفظا موجود ہو "نوٹ" لفظی کے دو معنی ہیں 1 جس میں علامت تانیث لفظی ہو 2 جو مؤنث حقیقی نا ہو بلکہ مجازی ہو اسی طرح سماعی اور معنوی بھی دو دو معانی میں مستعمل ملتے ہیں ‏معنوی اور سماعی جو مؤنث حقیقی نا ہوں یا وہ مؤنث جس کا مؤنث ہونا سماع پر موقوف ہو اگرچہ وہ مؤنث حقیقی ہو یا مجازی "علامت تانیث" علامت تانیث تین ہیں 1 تاء مربوطہ یا گول تاء 2 الف ممدودہ 3 الف مقصوره "تاء مربوطہ" یہ تاء عموما گول ۃ اس طرح لکھی جاتی ہے اور حالت وقف میں ھاء ساکنہ سے بدل جاتی ہے یہ تاء اکحر صفات پر آتی ہے ان کے مذکر و مؤنث میں فرق کرنے کے لئے اور اسماء میں کم ہی آتی ہے جیسے قائم قائمۃ وغیرہ " الف مقصوره" جس اسم کے آخر میں الف ہو چاہئے یاء پر لکھا ہو یا بصورت الف اگر الف چوتھی جگہ یا اس سے آگے ہو تو یاء پر لکھا جائے گا اور اگر تیسری جگہ ہو مگر یاء سے بدلا ہوا ہو تو یء پر لکھا جائے ورنہ پھر الف کی صورت میں لکھا جائے گا جیسے مصطفی فتی اور ربا عصا الف اگر اصلی ہو تو تانیث کے لئے نہیں ہوگا جیسے اوپر کی مثالوں میں گزرا لیکن اصلی نا ہو تو پھر تانیث کے لئے ہوگا اس کی پہچان یوں ہوگی کہ یہ حروف اصلیہ کے بعد تیسری جگہ یا اس کے بعد آئے "الف ممدودہ" وہ اسم جس کے آخر میں ھمزہ ما قبل الف ہو اور یہ بھی زائدہ ہوگا اگر اصلی ہو یا کسی حرف سے بدلا ہوا ہو تو یہ مؤنث کی علامت نہیں ہوگی "صفات مؤنث" اس میں ایک سوال کیا جاتا ہے کہ لفظ حائض نفساء وغیرہ جو صفات مؤنث کے ساتھ خاص ہیں کیا یہ مؤنث حقیقی ہیں یا مجازی دلیل کے طور پر کہتے ہیں یہ کوئی ذات نہیں بلکہ صفت ہے اور اس صفت کے مقابل کوئی نر جاندار ہی نہیں جواب اس کا جواب ایک تمہید پر مشتمل ہے سب سے پہلے تعریف پر غور کریں کہ مؤنث حقیقی کی تعریف کیا ہے مؤنث حقیقی کی تعریف ما بازائه ذکر من الحیوان اب یہاں حیوان کی قید لگانے کا مقصد جیسا کہ شارحین کافیہ نے لکھا ہے وہ پودے جن میں مذکر مؤنث کا اعتبار ہوتا ہے ان کو نکالنے کے لیے ہے جیسا کہ کھجور اس میں مذکر و مؤنث ہوتے ہیں لیکن اگر بفرض محال مان بھی لیا جائے کہ کوئی ایسا جندار ہے جو مؤنث تو ہے لیکن اس کا مذکر نہیں تو وہ بھی مؤنث حقیقی ہی کہلائے گا نا کہ مجازی اسی وجہ سے علامہ رضی نے تعریف میں انسب ما له فرج کہا ہے دوسری بات یہ صفات مختصۃ بالنساء ہیں اور صفات بغیر موصوف کے نہیں پائی جاتیں تو جب بھی لفظ حائض نفساء حبلی حابل طالق طامث وغیرہ کہے جائیں گے اس وقت ان سے ذات مع الوصف مراد ہوگا تو لہذا جب یہ صفات زات پر دلالت کرتی ہیں تو ذات کے اعتبار سے مؤنث حقیقی کہلائیں گے اور غایت التحقیق شرح کافیہ میں صراحت حائض طالق جیسے الفاظ کو مؤنث حقیقی میں شمار کیا ہے شہزاد عابد ______________________ کتبه ابن عابد عفی عنہ ھ 03116050389

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

الحمد لله رب العلمين اس كا تر كيب

الحمد مبتدا ل جار اللہ اسم جلالت موصوف رب مضاف العالمین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

عن أسماء بنت عميس رضي الله عنها قالت : قال لي رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( ألا أعلمك كلمات تقولينهن عند الكرب : الله الله ربي لا أشرك به شيئا ) . حضرت آپ نے فرمایا کہ کلمات کی طرف ضمیر واحد مونث لوٹے گی مگر اس حدیث پاک میں جمع مونث ہے ؟ ایسے کیوں ؟ بتادیجئے

دونوں لوٹتی ہیں آپ نے ایک کا پوچھا تھا تو میں نے ایک کا بتایا تھا یہی معاملہ صفت کا بھی ہے کہ جمع مؤنث اور واحد مؤنث دونوں آ سکتی ہیں

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

نحو کو کیسے سمجھے ۔

نحو کو سمجھنے کے لئے پہلے تو اسباق یاد کریں ہر سبق کی تمارین تیار کریں اس کے بعد کچھ عرصہ اپنا مطالعہ صرف عربی کتب رکھیں اور ان میں اعراب و وجوہ اعراب پر خصوصی توجہ رکھیں نحو سمجھ آنا شروع ہو جائے گی اب نحو کی کتب کا مطالعہ بھی ساتھ ساتھ کرتے رہیں

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

تمیز اور ممییز کی پہچان کا طریقہ بتا دیں

جب کوئی اسم عدد مقدار وزن کیل مسافت و مساحت سے ہو یعنی ان معانی میں سے کوئی معنی ہو تو یہ ممیز ہوتے ہیں یعنی ان میں ابھام ہوتا ہے تو ان کی تمییز لائی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ پہچان آسان ہے کہ جب بھی کوئی اسم آئے اور اس میں ایک سے زائد احتمال ہوتے ہیں تو ان کی تمییز لائی جاتی ہے جیسے تین عدد ہے تو اس کے احتمال بھی کئی ہیں تو اس کی تمییز لائی جاتی ہے جیسے تین قلم تین گھوڑے وغیرہ تو اب قلم اور گھوڑے وغیرہ یہ سب تمییز ہیں

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

ان فرعون و موسی فی النار ،کی نحوی ترکیب ؟

ان حرف مشبہ بالفعل فرعون اسم ان کا فی جار النار مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہوکر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ و حرف جر موسی مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اقسم فعل کے متعلق اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل اور ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوئے

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

Ibarat Kesy pakki key

عبارت پختہ کرنے کے لئے دو چیزوں پر عمل کریں پہلے تو اگلا سبق روزانہ تیار کریں عبارت بالخصوص تیار ہو اور تیاری میں کسی اعراب والی کتاب سے مدد نا لیں اگلے دن جب استاد صاحب سبق پڑھا چکے ہوں تو جہاں غلطی ظاہر ہو اس پر توجہ کریں اور وجہ تلاش کریں یوں آہستہ آہستہ عبارت درست ہونا شروع ہو جائے گی

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

اذا کان احد العوضین او کلا ھما محرما کی ترکیب

اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم کام فعل ناقص احد مضاف ھما ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف کلاھما معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر کان کا اسم محرما خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط آگے والا جملہ جزاء

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

اِن طَھُرَ اَقَلُّ مِن رُبعِہ کی ترکیب بتا دیں

ان حرف شرط ہے طھر فعل اقل اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر فاعل من جار ربع مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ ہو کر فاعل طھر فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط

نحو1 جواب
14 اکتوبر، 2024

المنجد کے ذریعہ سے عربی عبارت تیار کرنے کا طریقہ ؟ تفصیل سے .

مختلف مراحل steps میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں پہلا مرحلہ عبارت کی تعیین کریں کونسی عبارت تیار کرنی ہے دوسرا مرحلہ جس عبارت کی تیاری کرنی ہے اب اس کو ایک بار پڑھ لیں پڑھتے ہوئے معنی پر غور کرتے جائیں تیسرا مرحلہ عبارت پڑھنے میں جن الفاظ کے معانی سمجھ نہیں آئے اب ان کو المنجد سے تلاش کریں تلاش کرنے کے لئے مطلوبہ لفظ کی تعیین کریں اسم ہے یا فعل یا حرف پھر اگر اسم یا فعل ہے تو اس کے حروف اصلیہ نکال کر لغت میں تلاش کریں اور اس لفظ کے معانی میں سے کسی ایک معنی جو آپ کی عبارت کے مفہوم سے مطابقت رکھتا ہو منتخب کریں چوتھا مرحلہ اب دوسری بار عبارت پڑھئے اور یوں تین چار بار پڑھیں اب بھی اگر کہیں مفہوم سمجھنے میں مشکل آ رہی ہے تو اس مقام کے الفاظ کو ایک بار پھر لغت سے تلاشئے کچھ عرصہ اسی طرز پر عبارت تیار کرتے رہیں بہت فوائد حاصل ہوں گے

نحو1 جواب
14 اکتوبر، 2024

اچھی ترکیب کرنے کا طریقہ بتائیں ترکیب کو سمجھنے کا طریقہ بھی بتائیں

اگر ترکیب کے ایسے جگاڑی طریقے ہوتے تو وہ کتب میں ضرور لکھے ہوتے لیکن ایسا نہیں ہوتا بس یہ جو طریقے ہوتے ہیں یہ ٹپس ہوتی ہیں جن سے دس بیس فیصد مدد مل سکتی ہے آپ ترکیب سیکھنے کے لئے کم از کم ایسی ایک چھوٹی سی کتاب لازمی پڑھیں جس میں تراکیب کی گئی ہوں اور پھر مشق کریں ان شاء اللّٰه ترکیب کرنا ضرور آئے گی

نحو1 جواب
24 ستمبر، 2024