عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اعطینا کی صرفی تحقیق کیا ہوگی ؟ اور اگر اسکے حرفی اصلی دیکھیں تو عطو ہے تو یہ عطا کیسے ہوا اور اعطینا میں ی کیسے آیا؟

أعطینا صیغہ جمع متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال اصل میں یہ صیغہ أعطَونا تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل دیا چوتھی جگہ ہے اور اس سے پہلے ضمہ یا واؤ ساکن نہیں ہے

نحو1 جواب
22 اگست، 2025

انشاء کی اقسام میں ہے عقد مثال ہے اشتریت زوجت اگر ہم غور کریں تو ان میں بھی سچ اور جھوٹ کا احتمال ہے جس نے کہا زوجت اس میں سچ کا احتمال آیا ہے اگر جھوٹ کہا تو جملہ جھوٹا تو اس کو خبریہ ہونا چاہیے تھا انشاء کیسے ہے

جب ان الفاظ سے انشاء عقد یعنی کوئی معاملہ طے کیا جائے گا تو اس وقت سچا یا جھوٹا نہیں کہا جا سکتا دیکھئے عربی میں جب خرید و فروخت ہوتی ہے تو بالفرض جب خریدنے والا کہے گا اشتریت ( میں خریدتا ہوں) اور بیچنے والا کہے گے بعت ( میں بیچتا ہوں) اب ان دونوں جملے یا الفاظ کہنے والوں کو سچا یا جھوٹا کیسے کہا جائے گا سچا یا جھوٹا اخبار پر ہوتا ہے کہ کسی نے کوئی خبر دی اور واقع کے مطابق دی تو ہم کہیں گے سچ کہہ رہا ہے اگر واقع (خارج ) کے مطابق نہ ہوئی تو ہم کہیں گے جھوٹا ہے جبکہ انشاء میں خارج ہی نہیں ہوتا تو اس کو سچا یا جھوٹا کیسے کہا جائے گا

صرف1 جواب
11 اگست، 2025

معنویٌّ کیا تھا اور اس میں تعلیل

معنوی اسم منسوب کا صیغہ ہے اس کے آخر میں یاء نسبت ہے اصل میں معنیٰ تھا قاعدہ وہ اسم جس کے آخر میں الف ہو چاہے اس الف کی اصل واؤ ہو یا یاء تمام صورتوں میں اسے واؤ بدلنا واجب ہے اس وجہ سے نسبت کرتے ہوئے جب اس کے آخر میں یاء نسبت لگائی تو آخر میں جو الف ( کھڑا زبر) تھا اسے واؤ سے بدل کر آخر میں یاء نسبت لگا دی

صرف1 جواب
21 اگست، 2025

فعل کا فاعل کب مؤنث لایا جاتا ہے اور کب تثنیہ اور جمع لانا جائز ہیں جو

آپ کا سوال بہت عجیب سا ہے بہر حال فعل فاعل ہے مطابق لایا جاتا ہے تفصیل یوں ہے فاعل اگر اسم ظاہر ہے تو فعل ہمیشہ واحد ہوگا فاعل چاہے تثنیہ یا جمع ہو اگر فاعل مذکر ہے تو فعل مؤنث ہوگا اگر فاعل مؤنث حقیقی ہو اور فعل اور فاعل کے درمیان فاصلہ نا ہو تو فعل مؤنث ہی لایا جائے گا اگر فاعل مؤنث حقیقی ہو فعل اور فاعل کے درمیان فاصلہ ہو یا فاعل مونث مجازی اسم جمع اسم جنس یا مذکر عاقل کی جمع مکسر ہو تو فعل مذکر و مؤنث دونوں طرح آ سکتا ہے

صرف1 جواب
17 اگست، 2025

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ شذا العرف فی فن الصرف کی ترکیب نحوی کیا ہوگی اور شذا منصوب کیوں ہے

شذا مضاف العرف مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا فی جار فن مضاف الصرف مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ لفظ شذا منصوب نہیں ہے بلکہ اسم مقصور ہے جیسا کہ عصا فتی وغیرہ ہوتے ہیں

صرف1 جواب
8 اگست، 2025

عامل و معمول پہچاننے کا طریقہ بتادیں مثال سے

عامل کی پہچان ہو تو معمول پتہ چل جاتا ہے مثال دیکھئے ضربت زیدا فی الدار اس مثال میں زید منصوب ہے مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اس کا عامل ضربت فعل ہے الدار مجرور ہے فی اس کا عامل ہے پہلے عامل معلوم ہوں تو یہ آسانی سے عامل معمول سمجھے جا سکتے ہیں

نحو1 جواب
19 اگست، 2025

وانا له لحافظون کی نحوی وتركيب

انا اصل میں ان نا ہے ان حرف مشبہ بالفعل نا ضمیر اس کا فاعل ل جار ہ ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو مقدم حافظون اسم فاعل اس میں نحن ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
10 اگست، 2025

کتاب مذکر ہے یا مونث کیونکہ قرآن کریم میں ذالک الکتاب مذکور ہے اور مصنفین کتب کے آخر میں تمت بالخیر لکھتے ہیں دلیل سے جواب دیں

لفظ کتاب مذکر ہے اور ذلک بھی اسم اشارہ مذکر کا ہے کتابوں کے آخر میں لفظ تمت رسالہ کی تاویل میں لکھا جاتا ہے یعنی تمت ھذہ الرسالۃ یہ مصنفین کا اسلوب ہے کہ وہ عجز و انکساری میں اپنی تالیف کو رسالہ کہتے ہیں

نحو1 جواب
12 اگست، 2025

انا احبک اور ایاک احبک میں کیا فرق ہے ؟واضح کریں ۔

یہ اصول یاد رکھئے گا کہ جس کلمے کا حق بعد میں ہو اس کو مقدم کر دینا یہ قصر کے معنی پیدا کرتا ہے ایاک احب کا مطلب ہے میں تجھ ہی سے محبت کرتا ہوں یعنی فعل محبت صرف ایک شخص پر واقع ہو رہا ہے اس کو قصر کہتے ہیں یعنی تخصیص ہے جبکہ انا احبک میں مفعول بہ کاف ضمیر فعل کے بعد آئی ہے تو یہاں قصر کا فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو میں فعل محبت مخاطب پر تو واقع ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ خاص نہیں ہے اس میں احتمال ہے کہ کسی اور پر بھی واقع ہو

نحو1 جواب
12 اگست، 2025

ماضی کی چھ اقسام بتائیں

فعلِ ماضی کی تعریف وہ فعل جو گزشتہ زمانہ میں کسی کام کے ہونے پر دلالت کرے ماضی مطلق وہ فعلِ ماضی جس میں قرب و بعد (یعنی دوری اور نزدیکی ) کا اعتبار نہ ہو جیسے: نَصَرَ ماضی قریب وہ فعل جو ماضی قریب میں کسی کام کے پائے جانے پر دلالت کرے جیسے: قَدْ نَصَرَ ماضی بعید وہ فعل جو ماضی بعید میں کسی کام کے پائے جانے پر دلالت کرے جیسے: کَانَ نَصَرَ ماضی احتمالی وہ فعل جو زمانہ ماضی میں کسی کام کے پائے جانے میں شک پر دلالت کرے جیسے: لَعَلَّہٗ نَصَرَ ماضی تمنائی وہ فعلِ ماضی جو کسی کام کی خواہش یا آرزو پر دلالت کرے جیسے: لَیْتَہٗ نَصَرَ ماضی استمراری وہ فعلِ ماضی جوکسی کام کے مسلسل پائے جانے پر دلالت کرے جیسے: کَانَ یَنْصُرُ

صرف1 جواب
10 اگست، 2025

امر کی تعریف یہ ہے کہ فائل مخاطب سے کسی کام کا طلب کرنا لیکن یہ تعریف صرف امر حاضر معروف پر ہی سچی ارہی ہے باقی امر حاضر مجہول،امر غائب معروف ومجھول کسی پر بھی یہ تعریف سچی نہیں ا رہی تفصیل سے بتائیے

جی ایسا ہے امر اسی کو کہتے ہیں کہ مخاطب سے کسی کام کو طلب کرنا لیکن اس میں ایک اضافہ ہوتا ہے کچھ کتابوں میں صیغہ یا حذف علامت مضارع یا پھر آپ کو بالوضع کی قید ملے گی یہ تین قیدوں میں سے ایک قید فعل امر کی تعریف میں ہوتی ہے تو ان قیود سے فعل امر غائب و متکلم نکل جاتا ہے کیوں کہ وہ بالوضع نہیں ہوتا اور نا ہی صیغہ مخصوصہ ہوتا ہے اور نا علامت مضارع ہوتی ہے تو یہ تعریف ہے اور اس کے مطابق گردان کے چھ صیغے بنتے ہیں چھ کے چھ حاضر والے بقیہ دیگر صیغے جو غائب اور متکلم کے ہیں وہ فعل امر نہیں ہوتا بلکہ فعل مضارع پر لام امر داخل کر دیتے ہیں یعنی امر غائب و متکلم امر کی تعریف میں بھی نہیں اور امر اصطلاحی بھی نہیں بلکہ فعل مضارع بلام امر ہیں

نحو1 جواب
6 اگست، 2025

امر کی تعریف مانع نہیں کیونکہ اس میں اسم بھی شامل ہو رہا ہے جیسے رُوَىدَه ،بَلْهَ یہ اسم ہیں یہ اور یہ امر کی جگہ استعمال کیے جاتے ہیں جیسے رویدہ زید تفصیل سے بتائیے

کافیۃ میں دیگر کتب میں جہاں تعریف کی جاتی ہے عموما وہاں صیغہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے صیغہ کا مطلب ہوتا ہے خاص ہیئت جیسا کہ علامت مضارع وغیرہ کو حذف کرنا تو اس طریقے سے جو فعل امر بنتا ہے وہ اصطلاحی فعل امر ہوتا ہے تو اسماء افعال وغیرہ یہ فعل امر نہیں کہلائیں گے کیوں کہ اس صیغہ پر نہیں ہیں مزید کافیہ مع الناجیۃ مکتبۃ المدینہ میں فعل امر کی تعریف کا حاشیہ پڑھئے

نحو1 جواب
6 اگست، 2025

اسم اور فعل کی جو تعریف آپ نے کی ہے وہ تعریف اسم اور فعل پر سچی نہیں آتی اسم کی تعریف یہ ہے کہ اس میں زمانہ نہ پایا جاءے حلانکہ اسم فاعل بھی اسم ہے اسکے عمل کے لے زمانہ کا شرط کیؤں ہےاور فعل کی تعریف یہ ہے اسمے زمانہ پایا جاءے حالانکہ افعال ناقصہ میں زمانہ ہی نہیں ہے

زمانہ اصل وضع میں نا پایا جائے یا اصل وضع میں پایا جائے یہ ہے زمانہ پائے جانے کی اصل صورت اور اسم فاعل میں زمانہ اصل وضع میں نہیں پایا جاتا جیسا کہ شرح رضی میں موجود ہے اور افعال ناقصہ میں زمانہ ہوتا ہے جیسے کان زید قائم کا معنی ماضی میں ہوگا کہ زید نے نہیں مارا تھا

نحو1 جواب
5 جولائی، 2025

و علیکم السلام میں علیکم کے میم کو ضمہ دیا جاتا ہے حالانکہ قاعدہ یہ ہے إذا حرّك حرّك بالكسر جواب عنایت فرمائیں

یہ قاعدہ کہ ساکن کو وصل کے لئے حرکت کسرہ دی جائے گی یہ قاعدہ عمومی ہے یعنی اکثر ایسا ہوگا لیکن کچھ کلمات میں حرکات فتحہ ،ضمہ بھی ہو سکتی ہیں جیسے ھم کم ضمیر کی میم کو ضمہ دیا جائے گا اور مِن کی نون کو فتحہ

نحو1 جواب
4 اگست، 2025