عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

جب مؤنث کو تقسیم کیا گیا قیاسی او سماعی میں تو پھر مؤنث کو حقیقی اور غیر حقیقی میں تقسیم کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟کیا ایسے مؤنث اسماء موجود تھے جو نا تو قیاسی تھے اور نا ہی سماعی( کیونکہ تصغیر میں ۃ موجود نہیں تھی)مگر کلام عرب میں وہ اسماء مؤنث مستعمل تھے تو استعمال کا لحاظ رکھا گیا اور حقیقی، غیرحقیقی میں مؤنث کی ایک اور تقسیم ہوی جیسے لفظ اتان کہ یہ نا تو مؤنث قیاسی ہے اور نا ہی سماعی( کیونکہ اسکی تصغیر میں ۃ نہیں )تو اس جیسے الفاظ کی خاطر حقیقی اور غیر حقیقی کی تقسیم سامنے آئی،کیا ایسا ہی ہے ؟

مؤنث حقیقی اور غیر حقیقی یا مؤنث سماعی و قیاسی ان چاروں کا مفہوم الگ ہے مندرجہ ذیل تحریر سے مزید آپ کے اشکالات دور ہوں گے مذکر وہ اسم جس میں علامت تانیث نا ہو اسر مؤنث وہ اسم جس میں علامت تانیث موجود ہو یا مقدر ہو تفصیل مؤنث کے بارے میں قدرے تفصیل ہے جس کو ہم چند عنوانات کے تحت سمجھیں گے 1 مؤنث کی اقسام 2 علامت 3 وہ اسماء مشتقہ جو انسان مؤنث کی صفات خاصہ ہیں وہ حقیقی ہوں گی یا مجازی "مؤنث کی اقسام" مؤنث کی بنیادی طور دو اقسام بنتی ہیں اور آگے انہی دو اقسام کی مزید دو دو قسمیں بنتی ہیں مؤنث حقیقی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار یا وہ مؤنث جس میں ایسے اعضاء ہوں جو مؤنث کے ہوتے ہیں مؤنث مجازی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار نا ہو یا جس میں اعضاءِ مؤنث نا ہوں پھر ان میں سے ہر ایک کی دو دو اقسام بنتی ہیں معنوی اور لفظی معنوی کو سماعی اور مؤنث تقدیر بھی کہتے ہیں مؤنث معنوی سماعی یا تقدیری وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا نا ہو بلکہ مقدر ہو اور مؤنث لفظی وہ مؤنث لفظ جس میں علامت تانیث لفظا موجود ہو "نوٹ" لفظی کے دو معنی ہیں 1 جس میں علامت تانیث لفظی ہو 2 جو مؤنث حقیقی نا ہو بلکہ مجازی ہو اسی طرح سماعی اور معنوی بھی دو دو معانی میں مستعمل ملتے ہیں ‏معنوی اور سماعی جو مؤنث حقیقی نا ہوں یا وہ مؤنث جس کا مؤنث ہونا سماع پر موقوف ہو اگرچہ وہ مؤنث حقیقی ہو یا مجازی "علامت تانیث" علامت تانیث تین ہیں 1 تاء مربوطہ یا گول تاء 2 الف ممدودہ 3 الف مقصوره "تاء مربوطہ" یہ تاء عموما گول ۃ اس طرح لکھی جاتی ہے اور حالت وقف میں ھاء ساکنہ سے بدل جاتی ہے یہ تاء اکحر صفات پر آتی ہے ان کے مذکر و مؤنث میں فرق کرنے کے لئے اور اسماء میں کم ہی آتی ہے جیسے قائم قائمۃ وغیرہ " الف مقصوره" جس اسم کے آخر میں الف ہو چاہئے یاء پر لکھا ہو یا بصورت الف اگر الف چوتھی جگہ یا اس سے آگے ہو تو یاء پر لکھا جائے گا اور اگر تیسری جگہ ہو مگر یاء سے بدلا ہوا ہو تو یء پر لکھا جائے ورنہ پھر الف کی صورت میں لکھا جائے گا جیسے مصطفی فتی اور ربا عصا الف اگر اصلی ہو تو تانیث کے لئے نہیں ہوگا جیسے اوپر کی مثالوں میں گزرا لیکن اصلی نا ہو تو پھر تانیث کے لئے ہوگا اس کی پہچان یوں ہوگی کہ یہ حروف اصلیہ کے بعد تیسری جگہ یا اس کے بعد آئے "الف ممدودہ" وہ اسم جس کے آخر میں ھمزہ ما قبل الف ہو اور یہ بھی زائدہ ہوگا اگر اصلی ہو یا کسی حرف سے بدلا ہوا ہو تو یہ مؤنث کی علامت نہیں ہوگی "صفات مؤنث" اس میں ایک سوال کیا جاتا ہے کہ لفظ حائض نفساء وغیرہ جو صفات مؤنث کے ساتھ خاص ہیں کیا یہ مؤنث حقیقی ہیں یا مجازی دلیل کے طور پر کہتے ہیں یہ کوئی ذات نہیں بلکہ صفت ہے اور اس صفت کے مقابل کوئی نر جاندار ہی نہیں جواب اس کا جواب ایک تمہید پر مشتمل ہے سب سے پہلے تعریف پر غور کریں کہ مؤنث حقیقی کی تعریف کیا ہے مؤنث حقیقی کی تعریف ما بازائه ذکر من الحیوان اب یہاں حیوان کی قید لگانے کا مقصد جیسا کہ شارحین کافیہ نے لکھا ہے وہ پودے جن میں مذکر مؤنث کا اعتبار ہوتا ہے ان کو نکالنے کے لیے ہے جیسا کہ کھجور اس میں مذکر و مؤنث ہوتے ہیں لیکن اگر بفرض محال مان بھی لیا جائے کہ کوئی ایسا جندار ہے جو مؤنث تو ہے لیکن اس کا مذکر نہیں تو وہ بھی مؤنث حقیقی ہی کہلائے گا نا کہ مجازی اسی وجہ سے علامہ رضی نے تعریف میں انسب ما له فرج کہا ہے دوسری بات یہ صفات مختصۃ بالنساء ہیں اور صفات بغیر موصوف کے نہیں پائی جاتیں تو جب بھی لفظ حائض نفساء حبلی حابل طالق طامث وغیرہ کہے جائیں گے اس وقت ان سے ذات مع الوصف مراد ہوگا تو لہذا جب یہ صفات زات پر دلالت کرتی ہیں تو ذات کے اعتبار سے مؤنث حقیقی کہلائیں گے اور غایت التحقیق شرح کافیہ میں صراحت حائض طالق جیسے الفاظ کو مؤنث حقیقی میں شمار کیا ہے شہزاد عابد ______________________ کتبه ابن عابد عفی عنہ ھ 03116050389

نحو1 جواب
28 دسمبر، 2024

رفع الیدین مصدر مضاف ہے اور اکیلا مضاف نا مسند ہوتا ہے نا مسند الیہ سوال یہ ہے کہ اب یہاں مصدر مسند یا مسند الیہ ہو گا یا نہیں؟ دوسرا سوال ہے کہ اکیلا مصدر ( یعنی وہ مضاف نہیں ہو رہا )مسند ہوتا ہے یا مسند الیہ

مسند یا مسند الیہ ہونا کوئی خاص لفظ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ اس میں یہ دیکھیں گے وہ ترکیب میں کیا بن رہا ہے چند چیزیں لکھ دیتا ہوں جو مسند الیہ یا مسند بنتی ہیں اگر مصدر یا دوسرا لفظ جس کا مسند الیہ یا مسند پتہ کرنا ہو دیکھیں وہ کیا بن رہا ہے ترکیب میں مثلا مسند الیہ یہ چیزیں ہوتی ہیں فاعل نائب الفاعل مبتدا کان کا اسم ما ولا کا اسم حرف مشبہ بالفعل کا اسم لاء نفی جنس کا اسم مسند یہ چیزیں ہوتی ہیں فعل خبر کان کی خبر حرف مشبہ بالفعل کی خبر لا نفی جنس کی خبر ما ولا مشابہ بلیس کی خبر اگر مصدر ان میں سے کوئی چیز بن رہا ہے تو مسند الیہ یا مسند ہوگا ورنہ نہیں

صرف1 جواب
27 دسمبر، 2024

جانی زید راکبا علامه فرسا کی ترکیب

جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ زید ذو الحال راکبا اسم۔فاعل غلامه بترکیب اضافی فاعل فرسا مفعول بہ اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
27 دسمبر، 2024

عندہ ستون رجلا کی زنجیری ترکیب درکار ہے

عند مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم ستون ممیز رجلا تمییز ممیز تمییز ملکر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
27 دسمبر، 2024

يا الله منادی معرف بالام ہونے کی باوجود ایھا کیوں نہیں لایا

جب منادیعرف باللام ہوتا ہے تو حرف نداء اور منادی لے درمیان ایھا یا ایھذا وغیرہ لگائے جاتے ہیں جن میں ابھام یا تعدد کا احتمال ہوتا ہے تو جب اسم جلالت کو ندا کی جائے گی تو اس صورت میں یہ الفاظ درمیان میں نہیں لائے جائیں گے کیوں کہ اسم جلالت تعدد و ابھام سے پاک ہے

نحو1 جواب
23 دسمبر، 2024

مبیع اسم مفعول اسکی تعلیل کیسے کریں گئے

اصل میں مبیوع تھا یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا تعلیلات خادمیہ

صرف1 جواب
26 دسمبر، 2024

الاھلة مواقیت للناس ترکیب کرو؟

الاھلۃ مبتدا مواقیت موصوف ل جار الناس مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
26 دسمبر، 2024

لام جہد، لام کیٔ ،لام امر یہ تینوں مکسور ہوتے ہیں ان میں فرق کیسے کریں کیسے پتہ چلے گا کون سا کون سا لام ہے

عربی زبان میں بہت سارے۔الفاظ مشترکہ ہوتے ہیں یعنی بظاہر وہ ایک جیسے لیکن معانی الگ الگ ہوتے ہیں جیسے اِن نافیہ ،شرطیہ مخففہ من المثقلہ ہوتی ہے اب اس طرح کے لفظوں کی پہچان کہ کہاں کونسا لفظ ہوگا اور کونسا معنی مراد ہوگا یہ سب سیاق و سباق پر موقوف ہے آگے پیچھے سے عبارت دیکھیں کہ یہاں لام کس معنی میں ہوگی تو معنی ٹھیک بیٹھے گا تو وہی مراد لے لیں بعض اوقات دو معنی بھی ٹھیک ہو رہے ہوتے ہیں تو جو بہتر لگے وہ لے لیں دوسرا احتمال بھی برقرار رکھیں

نحو1 جواب
26 دسمبر، 2024

ھو الجامع الصحیح المستند المختصر من امور رسول اللہ وسننه و ایامه اسکی ترکیب کیسے کریں گئے

ھو مبتدا الجامع خبر اول الصحیح خبر ثانی المستند خبر ثالث المختصر من امور رسول اللہ و سننه و ایامہ شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر رابع مبتدا اپنی خبروں سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
21 دسمبر، 2024

هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق کی ترکیب کریں

ھو مبتدا الذی اسم موصول ارسل فعل ھو ضمیر فاعل رسول مضاف ھا ضمیر مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ ب جار الھدی معطوف علیہ و حرف عطف دین مضاف الحق مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 دسمبر، 2024

اسم منقوص (ھو اسم معرب آخرہ الف لازمۃ)وه اسم معرب ہے جس کےآخر میں الف لازمہ موجود ہو، یہاں پر لازم کا کیا مطلب؟اگر لازم کا مطلب یہ ہے کہ الف اسم منقوص میں ھمیشہ موجود رہیگا تو پھر تثنیہ می کیوں گرتا ہے جیسے عصَا سے عصوان اور فتیٰ سے فتوان اور اگر لازم کا مطلب یہ ہوں کہ الف کلمہ کا اصل ہو تو یہ بھی درست نہیں کیونکہ عصا میں الف واؤ کے بدل میں ہےاور فتیٰ میں الف ی کے بدل میں ہے اور کبھی تو الف زائد برای تانیث ھوتا ہے جیسے حبلیٰ

غالبا آپ اسم مقصور کا پوچھنا چاہ رہے تھے غلطی سے اسم منقوص لکھا ہوا ہے الف لازمۃ سے مراد وہ الف ہے جو کلمہ میں بر قرار رہے اس سے تثنیہ اور اسماء ستہ نکل جائیں گے اور آپ نے جو اعتراض کیئے ہیں پہلے اعتراض میں تو کلمہ مفرد سے تثنیہ ہوا تو ظاہر ہے اب وہ اسم مقصود بھی نہیں کہلائے گا بلکہ وہ تثنیہ ہوگا دوسرا اعتراض الف لازمہ مراد یہ نہیں کہ وہ حروف اصلیہ میں سے ہو زائدہ بھی ہو سکتا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ کلمہ میں برقرار رہے تبدیل نا ہوتا پھرے

نحو1 جواب
25 دسمبر، 2024

اسمائے افعال معرفہ ہوتے ہیں یا نکرہ؟

اسمائے افعال کے بارے میں یہ اصول ہے کہ یہ عموماً معرفہ ہوتے ہیں۔ اسمائے افعال اپنی ساخت اور استعمال کے اعتبار سے ایک خاص معنی پر دلالت کرتے ہیں، اور ان کا مطلب واضح اور متعین ہوتا ہے، اسی لیے ان کو معرفہ شمار کیا جاتا ہے۔ بعض اہلِ نحو کے نزدیک یہ بحث کی جا سکتی ہے کہ اسمائے افعال بعض اوقات نکرہ بھی ہو سکتے ہیں، اگر ان کے معنی کسی غیر معین چیز پر دلالت کریں۔ لیکن یہ نادر ہے اور عموماً اسمائے افعال معرفہ ہی سمجھے جاتے ہیں۔

نحو1 جواب
23 دسمبر، 2024

جی۔۔ علم نحو میں نحات بصرہ کی مذھب اکثر راجح کیوں ھے ۔ بخلاف نحات کوفہ کے ؟؟؟ یعنی اسکی ترجیح کی وجوہ کیا ھے ؟؟

نحو کے علم میں بصری نحات کا مذہب اکثر راجح اس لیے سمجھا جاتا ہے کہ ان کے استدلالات اور قواعد کی بنیاد مضبوط علمی اصولوں پر قائم تھی۔ اس کے برعکس کوفی نحات کے نظریات میں بعض اوقات قیاس سے زیادہ سماع یا استثنائی صورتوں پر انحصار پایا جاتا ہے۔

نحو1 جواب
24 دسمبر، 2024

یوضع میں ض کے نیچے کسرہ تھی پھر کس قاعدے کے تہت ض پر زبر آئی

اس کا قاعدہ نہیں ہے البتہ حرف حلقی کی وجہ سے نقل کر دیا گیا ہے تو یوں کہہ سکتے ہیں کہ جن مثال واوی کے عین یا لام کلمہ میں حرف حلقی ہو اسے ضرب سے فتح کی طرف نقل کر سکتے ہیں لیکن یہ سماع پر موقوف ہے جن میں باب تبدیل ہوئے ہوں گے ان میں تبدیل کریں گے

صرف1 جواب
22 دسمبر، 2024

قالوا اور فعلوا اور ان جیسے اور جو افعال ہے ان کے آخر میں یہ الف کس وجہ سے ہوتا ہے۔با حوالہ جواب کا منتظر رہوں گا

یہ الف دو وجوہ سے لایا جاتا ہے ایک : واحد اور جمع میں فرق کرنے کے لئے جیسے لم۔یدعوا اور یدعو دوسری جمع کی واؤ اور واو عطف میں فرق کرنے کے لئے جیسے قالو و وجد

صرف1 جواب
22 دسمبر، 2024

ثلاثی مجرد کی پہچان کیسے کریں

ثلاثی مجرد وہ کلمات ہوتے ہیں جن میں حروف اصلیہ تین ہوں اور کوئی زائد نا ہو اگر کلمہ جامد ہو اور تین حرف ہوں تو ثلاثی مجرد ہے اور اگر فعل یا اسماء مشتقہ ہوں تو ان کے فعل ماضی صیغہ واحد مذکر غائب میں تین حرف ہو تو وہ مجرد ہوگا ورنہ مزید فیہ ہوں گے

صرف1 جواب
15 دسمبر، 2024

جن ابواب کی علامت مضارع مضموم ہوتی ہے ۔۔۔کیا وہ کسی قاعدے کے تحت ہوتی ہے ۔۔۔۔اگر ہوتی ہے تو قاعدہ کیا ہے

جی ان کا قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے افعال جن کی ماضی میں چار حروف ہوں ان کے مضارع میں علامت مضارع مضموم ہوتی ہے وہ ابواب یہ ہیں افعال تفعیل مفاعلہ فعللۃ ملحق بفعللۃ کے پانچ باب

صرف1 جواب
17 دسمبر، 2024

مصدر اور جامد کی شش اقسام پہنچنانے کا فرق بیان کرے

مصدر کی شش اقسام میں حروف اصلیہ کو دیکھتے ہیں اور ثلاثی مجرد کا ہو تو ثلاثی مجرد کہتے ہیں اگر مزید کا مصدر ہو تو مزید فیہ کہتے ہیں جبکہ اسم جامد میں اگر تین حرف ہوں تو مجرد اور اگر کوئی حرف زائد ہو تو مزید فیہ کہیں گے

صرف1 جواب
21 دسمبر، 2024

جی ۔ سوال ھے کہ جب لفظ انسان ( إنس ) سے مشتق اور ماخوذ ھو اور پھر وہ کسی خاص شخص کانام رکھا جاۓ تو وہ اب علمیت اور الف نون زایدہتان کی وجہ سے غیر منصرف بن جاتاھے ؟؟ جامع وضاحت فرمایں

الف نون زائدتان کے غیر منصرف کا سبب بننے کے لئے اس کے ساتھ علمیت یا وصف پایا جانا ضروری ہے اسی لئے اگر انسان کو انس سے مشتق مانیں تو الف نون زائدتان ہوں گے اب اگر لفظ انسان کسی کا علم بھی بن جائے تو یہ غیر منصرف ہوگا کہ اب دو سبب الف نون زائدتان اور علم پایا جا رہا ہے

نحو1 جواب
21 دسمبر، 2024

مبتدا اگر ان4صورتوں میں شرط کے معنی کو متضمن ھوتا ہے تو پھر (الزانیۃ والزانی فاجلدوا کل واحد منھا ) یہاں امام مبرد الفلام کو بمعنی الذی اور الزانیۃکوصلہ بتاتے ہیں (زانیۃاسم فاعل ھی ضمیر فاعل جملہ اسمیہ ھوکرصلہ ہے )تو معلوم ھواکه صله جمله اسمیه ھو تو بھی شرط کے معنی کو متضمن ھوتا ہے تو کیا مبتدا کو 4صورتو میں شرط کے معنی کو متضمن قرار دینا درست ھوا؟

ہم نے جو لکھا ہے وہ جمہور کا قول ہے اس میں اور بھی اقوال ہیں درست وہی ہے کہ چار صورتیں ہیں انظر الی حاشیۃ الصبان علی الاشمونی علی الفیۃ

نحو1 جواب
20 دسمبر، 2024

کوئ بھی جملہ ہو کیسے بھی ہو اس کا اعراب شناخت کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ صحیح طور پر اعراب پر قادر کب ہونگے اور کیسے ہونگے ؟ عبارت دیکھتے ہی فوراََ اعراب ذہن میں آجانا یہ کیسے ہوگا ؟ صحیح تفصیل بتا دیجیے

عبارت اور اعراب علم نحو کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عبارت پر آنے والے اعراب کی معرفت حاصل ہو اس کے لئے چند مراحل ہیں وہ اختیار کیئے جائیں تو فایدہ ہونا ممکن ہے 1 عوامل و معمول کی پہچان اور معرفت کتنے عامل ہیں معمول کتنے ہیں اور کونسا لفظ کیا عمل کرتا ہے وغیرہ 2 ان کی معلومات حاصل کرنے کے بعد عبارت میں ان عوامل کی پہچان کرنے کی کوشش کریں اور یہ عمل کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو کافی حد تک معرفت حاصل ہو جائے اس دوران علم النحو اور صرف کا مطالعہ بھی کریں

نحو1 جواب
22 دسمبر، 2024

ماضی کے شروع میں 'ما' نافیہ لگانے سے ماضی منفی بنتا ہے ایسا ہی ماضی کے شروع میں' لم' بڑھانے سے نفی جحد بلم بنتا ہے اب سوال ہے کیا ان دونوں صیغوں میں معنی کے اعتبار سے کوئی فرق ہیں ؟ دونوں کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں؟

یہ ایک ہی معنی میں ہوتے ہیں ایک دوسرے کی جگہ بھی استعمال ہوتے ہیں

صرف1 جواب
22 دسمبر، 2024

اذا فعل مضارع پر داخل ھوتا ہے اور اگر فعل ماضی پر داخل ھو تو ماضی کو مضارع کے معنی میں کردیتا ہے مگر حتی اذا رکبا فی السفینۃ خرقھا اس جگہ اذا فعل ماضی پر داخل ہے لیکن معنی مستقبل میں تبدیل نا ھوا ایسا کیوں؟

فعل مضارع پر داخل ہوکر مستقبل کا معنی دیتا ہے لیکن بعض اوقات ماضی کا معنی بھی دیتا ہے

نحو1 جواب
20 دسمبر، 2024

جی ۔ میں نے پہلے اس بارے میں پوچھا تھا کہ رُمَّان اور شیطٰن منصرف ھے یا غیرمنصرف ؟ تو اپ حضرات کی طرف سے جواب غیرمنصرف بننے میں یہ ملا تھا کہ اس میں دوسر سبب یا علمیت ہوگا اور یا وصف ۔ اب پوچھنا یہ ھے کہ علمیت تو واضح ھے لیکن ان دونوں میں وصف کیسا ھوگا رہنماٸ فرمایں

اس جواب میں احتمال بتایا گیا تھا کہ ان دو میں سے کوئی ایک سبب الف نون زائدتان کے ساتھ پایا جائے گا البتہ یہاں علمیت ہے اور وصف اس طرح کہ یہ صیغے اصل میں ہیں جو صفت مشبہ کے وزن فَعْلَان پر ہیں

نحو1 جواب
21 دسمبر، 2024

علم النحو اور علم الصرف میں متقدمیین کسی کوکہتے ھے اور کب سے شروع ہوتی ھے اور متاخریین ؟؟؟

علم النحو کی ابتدا خلیفہ راشد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حکم پر ابوالاسود الدؤلی (وفات: 69 ہجری) سے ہوتی ہے۔ ترقی: بعد میں یہ کام سیبویہ (وفات: 180 ہجری)، خلیل بن احمد الفراہیدی (وفات: 170 ہجری)، اور الکسائی جیسے علماء نے آگے بڑھایا۔ پہلا دور: تقریباً دوسری صدی ہجری کے اختتام تک ان علماء کو متقدّمین شمار کیا جاتا ہے۔ تیسری صدی ہجری کے بعد سے۔ نمایاں شخصیات: ابن مالک (وفات: 672 ہجری)، ابن هشام (وفات: 761 ہجری)، اور السیوطی (وفات: 911 ہجری) جیسے علماء۔ دورانیہ: متأخّرین کا دور قرونِ وسطیٰ سے شروع ہو کر جدید دور تک پھیلا ہوا ہے۔

نحو1 جواب
21 دسمبر، 2024

وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتُ لِلْكَافِرِينَ ترکیب

وَاتَّقُوا النَّارَ» مثل واتقوا اللّه «الَّتِي» اسم موصول في محل نصب صفة «أُعِدَّتْ لِلْكافِرِينَ» فعل ماض مبني للمجهول والتاء تاء التأنيث ونائب الفاعل مستتر والجار والمجرور متعلقان بالفعل أعدت.

نحو1 جواب
22 دسمبر، 2024

مبنویٌ میں کیا تعلیل ہوئ ہے

مبنوی قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو مبنی ہو گیا

صرف1 جواب
18 دسمبر، 2024

مبتدا کب شرط کے معنی کو متضمن ھوتا ہے ؟

مبتدا جب ان چار صورتوں میں سے کسی صورت میں آئے تو متضمن معنی شرط ہوتا ہے اسم موصول جس کا صلہ جملہ فعلیہ یا ظرف ہو جیسے الذی یاتینی یا فی الدار فلہ درھم یا اسم نکرہ جس کی صفت جملہ فعلیہ یا ظرف ہو جیسے کل رجل فی الدار او یاتینی فلہ درھم ان چار صورتوں میں مبتدا متضمن معنی شرط ہوتی ہے

نحو1 جواب
19 دسمبر، 2024

فعل ماضی مجہول صیغہ کی پہلا حرف کیوں ضمہ ہوتا ہے

علامہ رضی نے شرح الشافیۃ میں اس وزن کے بارے میں لکھا ہے کہ اس وزن کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ یہ قلیل استعمال ہوتا ہے اس وجہ سے اس وزن کو منتخب کیا گیا ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ فعل کی نسبت فاعل کی طرف ہوتی ہے اور مفعول بہ کی طرف ہونا خلاف قیاس ہے تو جب فعل کی نسبت خلاف قیاس تھی تو اس کے لئے وزن بھی ایسا اختیار گیا ہے ماخوذ از شرح الجامی و شرح الرضی علی الشافیہ

صرف1 جواب
19 دسمبر، 2024