عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

نکرہ اور معرفہ کی پہچان کریں ؟ الدّرْسُ

نکرہ اور معرفہ کے درمیان فرق کو سمجھنے کے لیے، آپ کو ان کی خصوصیات کو جاننا ہوگا۔ نکرہ (مفرد نکرہ): - ایک عام نام ہوتا ہے جو کسی بھی شخص، شے، یا حیوان کو ظاہر کرسکتا ہے۔ - اس کے ساتھ کوئی حرف تعریف نہیں ہوتا ہے۔ - مثال: رجل (مرد)، کتاب (کتاب)، شجر (درخت) معرفہ (مفرد معرفہ): - ایک خاص نام ہوتا ہے جو کسی خاص شخص، شے، یا حیوان کو ظاہر کرتا ہے۔ - اس کے ساتھ حرف تعریف "ال" ہوتا ہے۔ - مثال: الرجل (وہ مرد)، الكتاب (وہ کتاب)، الشجر (وہ درخت) اس لیے، اگر آپ کو کوئی نام دیا جائے اور آپ اس کے ساتھ حرف تعریف "ال" دیکھیں، تو وہ معرفہ ہوگا۔ اگر حرف تعریف نہیں ہوگا، تو وہ نکرہ ہوگا۔

نحو1 جواب
23 نومبر، 2024

نکرہ اور معرفہ کی پہچان کریں ؟ الدرس

نکرہ اور معرفہ کے درمیان فرق کو سمجھنے کے لیے، آپ کو ان کی خصوصیات کو جاننا ہوگا۔ نکرہ (مفرد نکرہ): یک عام نام ہوتا ہے جو کسی بھی شخص، شے، یا حیوان کو ظاہر کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ کوئی حرف تعریف نہیں ہوتا ہے۔ مثال: رجل (مرد)، کتاب (کتاب)، شجر (درخت) معرفہ (مفرد معرفہ): ایک خاص نام ہوتا ہے جو کسی خاص شخص، شے، یا حیوان کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ حرف تعریف "ال" ہوتا ہے۔ مثال: الرجل (وہ مرد)، الكتاب (وہ کتاب)، الشجر (وہ درخت) اس لیے، اگر آپ کو کوئی نام دیا جائے اور آپ اس کے ساتھ حرف تعریف "ال" دیکھیں، تو وہ معرفہ ہوگا۔ اگر حرف تعریف نہیں ہوگا، تو وہ نکرہ ہوگا۔

نحو1 جواب
23 نومبر، 2024

علم پر الف لام لا سکتے ہیں یا نہیں کیا اس کے قوائد بھی ہیں مثال سے سمجھائیں جزاک اللہ خیرا

علم پر الف لام لگانا جائز نہیں سوائے دو صورتوں کے پہلی صورت جب کوئی علم الف لام کے ساتھ ہی منقول ہو یعنی علم بنانے سے پہلے الف لام لگا ہوا ہو اور الف لام کے ساتھ ہی علم بنا دیا جائے جیسے السموأل اللات العزی دوسری صورت یہ ہے کہ کسی اسم پر الف لام اس لئے لایا جاتا ہے کہ اس کے اصل معنی کی طرف ساتھ میں اشارہ بھی ہو جائے یعنی جب کوئی لفظ کسی کا علم بن جائے تو اس لفظ کے اصلی معنی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے علم پر الف لام لگایا جاتا لیکن اکثر ایسا ان اعلام میں کیا جاتا ہے جو اسماء مشتقہ سے منقول ہوں یا مصدر وغیرہ ہوں جیسے حارث نعمان عباس وغیرہ لیکن یہ یاد رہے کہ دونوں صورتیں سماع پر موقوف ہیں قیاسی نہیں ہیں

نحو1 جواب
15 نومبر، 2024

موسی اورحبلی میں کیافرق ہے،اعراب تودونوں پرتقدیری ہےپھرحبلی غیرمنصرف ہےاورموسی منصرف ہےجبکہ موسی میں منع صرف کےدوعلتیں پائی جاتی ہیں ایک علم اور دوسری عجمہ

در اصل۔۔ یہاں دو چیزیں ہیں۔۔ ایک اعراب اور دوسرا منصرف و غیر منصرف ہونا۔۔۔ اعراب میں دونوں پر الف مقصورہ ہے۔۔۔ لیکن حبلی یوں غیر منصرف ہے کہ اس میں تانیث اور الف مقصورہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔۔۔ جبکہ موسی بھی غیر منصرف ہے لیکن یہاں تانیث نہیں بلکہ علمیت اور عجمہ سبب ہے۔ البتہ اگر لفظِ موسی بطورِ علم استعمال نہ ہو، بلکہ نکرہ ہو، تو اس صورت میں یہ منصرف ہوگا۔

نحو1 جواب
19 نومبر، 2024

فتح اور نصب اور زبر میں کیا فرق ہے

در اصل یہ ایک ہی حرکت جسے اردو زبان میں زبر کہتے ہیں اس کے عربی میں دو نام ہیں۔ لیکن عربی میں ایک تقسیم ہے معرب و مبنی۔۔۔ بس انہیں کی وجہ سے ان حرکات کے نام بدل جاتے ہیں۔۔ معرب کلمہ کے لیے نصب کی حرکت بولی جاتی ہے جبکہ مبنی کلمہ کی حرکت کے لیے فتح کی حرکت استعمال کی جاتی ہے۔

نحو1 جواب
19 نومبر، 2024

فإن الماء ماء أبي وجدي وبئري ذو حفرت وذو طويت اس شعر کی نحوی ترکیب فرما دیں

ان حرف مشبہ بالفعل الماء ان کا اسم ماء مضاف ابی معطوف علیہ و حرف عطف جدی معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ ماء مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ بئر مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا ذو اسم موصول حفرت فعل تاء ضمیر فاعل ھاء ضمیر محذوف مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر صلہ موصول صلہ ملکر معطوف علیہ و حرف عطف ذو طویت بحسب ترکیب سابق موصولہ صلہ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

انصار جمع قلت کے وزن پر ہے مگر معنی کے اعتبار سے یہ 3 سے 10 تک کے افراد کے لیے ہے، تو انصار لفظ استعمال نہیں ہوتا انصار تو بہت سارے ہیں پھر یہ کونسی جمع ہے اور جمع قلت کیوں نہیں بنا سکتے حالانکہ وزن پر تو آ رہا ہے۔

در اصل اصول تو یہی ہے کہ جمع قلت کے لیے وضع کیے گئے الفاظ جمع قلت پر اور کثرت والے الفاظ جمع کثرت پر ہی بولے جائیں، لیکن کبھی کسی مناسبت کی وجہ سے قلت کی جمع کثرت کے لیے اور کثرت کی جمع قلت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔۔ جیسے نور الایضاح کی پہلی عبارت "المیاہ التی یجوز بھا التطھیر سبعۃ میاہ" ہے۔ یہاں میاہ جمع کثرت کا وزن ہے لیکن سات کا عدد قلت کے لیے۔۔تو یہاں علما نے فرمایا کہ پانی کی اقسام تو سات ہوں گی لیکن پانی کی کثرت کی وجہ سے یہاں جمع کثرت کا وزن استعمال ہوا ہے۔

نحو1 جواب
18 نومبر، 2024

جیران واحد تثنیہ جمع میں سے کیاہے؟ جب ترجمہ دیکھیں تو اس کا مطلب ہے پڑوسی۔ یعنی واحد کےلیے آرہا ہے جبکہ یہ تو جمع کثرت کے اوزان میں سے ایک ہے جیسے فعلان بروزن جیران

جی آپ نے بالکل درست فرمایا کہ جیران یہ جمع کے اوزان میں سے ہے۔ اب اس کا ترجمہ پڑوسی کیا جاتا ہے۔ تو پڑوسی کو آپ سمجھ لیجیے کہ یہ اردو میں اسم جنس ہے۔۔۔ جس کا اطلاق ایک اور ایک سے زیادہ کئی افراد پر ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے جیران کا ترجمہ پڑوسی کیا جاتا ہے کہ یہاں ایک سے اوپر والے افراد مراد ہیں

نحو1 جواب
19 نومبر، 2024

ترجمہ کیسے کریں

عربی سے اردو ترجمہ کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو مفردات کے معانی کی معلومات ہونا ضروری ہے۔ کلمہ کی تینوں قسموں کی پہچان ہونا ضروری ہے۔ افعال کے لازم و متعدی کی معلومات ہونا ضروری ہے۔ یونہی افعال کے معروف و مجہول کی معلومات ہونا ضروری ہے۔ نحوی لحاظ سے عامل و معمول کی پہچان ہونا ضروری ہے۔ اور بھی بہت سی ضروری چیزیں ہیں۔۔۔ مزید ایسے قرآنی تراجم پر ان قواعد کو اپلائی کر کے دیکھیں جن میں مفرد انداز سے الگ الگ کلمہ کا ترجمہ لکھا گیا ہے: جیسے نور الایمان، معرفۃ القرآن مزید تفصیلا ترجمہ سیکھنے کے لیے مولانا تصور صاحب کی کتاب "ترجمہ کیسے کریں" دو حصوں میں ان کا مطالعہ مفید رہے گا۔

نحو1 جواب
19 نومبر، 2024

لفظ مختار کونسا صیغہ ہے اور کس باب سے ہے

مختار میں دو احتمال ہیں ایک اسم مفعول دوسرا اسم فاعل صیغہ واحد مذکر اسم فاعل/یا مفعول ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں مختَیَر یا مختَیِر تھا دونوں میں ایک ہی قاعدہ جاری ہوا ہے واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تو مختار ہو گیا

صرف1 جواب
16 نومبر، 2024

یُضَرَّ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ،؟

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں یُضْرُرَ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اس قاعدے کے تحت پہلے راء کی حرکت ضاد کو دیکر دونوں کا ادغام کیا

صرف1 جواب
16 نومبر، 2024

تَرُدَّ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟

صیغہ واحد مذکر حاضر / واحد مؤنث غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں تَرْدُدُ تھا قاعدہ قاعدہ نمبر 3 مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اس قاعدے کے تحت ادغام کیا

صرف1 جواب
16 نومبر، 2024

یَرْثِیْ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یَرْثِیُ تھا قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو اس قاعدے کے تحت یاء کو ساکن کر دیا

صرف1 جواب
16 نومبر، 2024

رضي الرب رضى الوالد وسخط الرب في سخط الوالد وسكى صحي تركيب

رضی مضاف الرب مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا رضی مضاف الوالد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ سخط مضاف الرب مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا فی جار سخط مضاف الوالد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024