عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

سید کی تعلیل

قاعدہ ن ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اصل میں سیْوِد تھا مذکورہ بالا قاعدے کے مطابق تعلیل کی تو سید ہو گیا

صرف1 جواب
11 نومبر، 2024

ثلاثی مجرد ابواب کی پہچان کیسے ممکن ہے؟

ثلاثی مجرد کے ابواب کی پہچان لغت سے ہوتی ہے یعنی جس کلمے کا باب معلوم کرنا ہو اس کے حروف اصلیہ لیکر لغت میں تلاش موقع مناسبت سے جس فعل کے معنی مناسب ہوں وہی فعل ہوگا آگے اس کا باب بھی لکھا ہوگا بعض اوقات ماضی کا صیغہ لکھتے ہیں اور آگے مضارع کے عین کلمہ کی فقط حرکت لکھی ہوتی ہے جیسے نصر -ُ اور بعض اوقات باب کا پہلا حرف لکھا ہوتا ہے جیسے نصر کے لئے نون اور سمع کے سین لکھا ہوتا ہے

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024

تبدوا صيغه اور تعليل بتا ديجيے

تبدو صیغہ واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں تبدُوُ تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں واؤ یا یاء مضموم ہو اور ان کا ماقبل بھی مضموم یا مکسور ہو اور ان کا مابعد واو جمع يا یائے مخاطبہ نہ ہو تو ان کی حرکت کو حذف کر دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو ساکن کر دیا تو تبدُوْ ہوگیا

صرف1 جواب
11 نومبر، 2024

واحد مین کیا تعلیل کر کے احد بنایا گیا

واحد میں تعلیل کر کے احد نہیں بنا بلکہ یہ دونوں صیغے الگ ہیں اَحَدٌ اصل میں وَحَدٌ تھا قاعدہ وہ واؤ جو کلمہ کے شروع میں ہو اور مفتوح نہ ہو اسے بھی ہمزہ سے تبدیل کر دینا جائز ہے اور مفتوح ہونے کی صورت میں اسے ہمزہ سے بدلنا شاذ ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو ہمزہ سے تبدیل کیا گیا ہے اگر چہ ہے شاذ

صرف1 جواب
11 نومبر، 2024

مررت بلذین ضربوک اکرم من اکرمک کی ترکیب بتائیں ؟

مررت فعل تاء ضمیر فاعل ب جار الذین اسم موصول ضربو فعل واو ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اکرم فعل انت ضمیر فاعل من موصولہ اکرم فعل ھو ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

اِشْتَدَّ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟

صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب افتعال اصل میں اشتَدَدَ تھا قاعدہ نمبر 2 اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت پہلی دال ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو اشتَدَّ ہو گیا

صرف1 جواب
9 نومبر، 2024

لا تعتدوا کونسا صیغہ ہےاس کی صرفی تحقیق بتا دے

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں لا تعتدِیُوا تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدے کے تحت یاء کی حرکت دال کو نقل کر کے یاء کو حذف کر دیا

صرف1 جواب
24 اکتوبر، 2024

خُذْ ۔ کی تعلیل

"کُلْ" ، "خُذْ" اور "مُرْ" اصل میں "اُءْکُلْ" ، "اُءْخُذْ" اور "اُءْمُرْ" تھے ، قاعدہ نمبرا کے مطابق "أُوْکُلْ" "أُوْخُذْ" ، اور "أُوْمُرْ" ہونا چاہیے تھا لیکن کثرت استعمال کی وجہ سے دوسرے ہمزہ کو گرا دیا، پھر ہمزہ وصلی کی ضرورت نہ رہی لہذا اسے بھی گرا دیا تو یہ "کُلْ" "خُذْ" اور "مُرْ" ہوگئے قاعدہ نمبر 1 اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے قاعدہ نمبر 1 اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے

صرف1 جواب
28 اکتوبر، 2024

خذُ کی صر فی تحقیق؟ 🩵🩵

"کُلْ" ، "خُذْ" اور "مُرْ" اصل میں "اُءْکُلْ" ، "اُءْخُذْ" اور "اُءْمُرْ" تھے ، قاعدہ نمبرا کے مطابق "أُوْکُلْ" "أُوْخُذْ" ، اور "أُوْمُرْ" ہونا چاہیے تھا لیکن کثرت استعمال کی وجہ سے دوسرے ہمزہ کو گرا دیا، پھر ہمزہ وصلی کی ضرورت نہ رہی لہذا اسے بھی گرا دیا تو یہ "کُلْ" "خُذْ" اور "مُرْ" ہوگئے قاعدہ نمبر 1 اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے

صرف1 جواب
10 نومبر، 2024

جاءتنی امراۃ عالم ابنھا

جاءت فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ امراۃ موصوف عالم اسم فاعل ابن مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر امرءۃ کی صفت سببی موصوف اپنی صفت سے ملکر فاعل فعل فاعل اور مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

معرب اور مبنی پہچانے کا طریقہ

معرب وہ کلمہ ہوتا ہے جس کے آخر بدلتا رہتا ہے جبکہ مبنی وہ کلمہ جس کا آخر نا بدلے اس کی پہچان کے لیے کوئی قاعدہ کلیہ نہیں البتہ یوں یاد رکھیں ضمائر۔ اسم اشارہ ۔موصولہ ۔بعض ظروف ا۔سماء استفہام اور شرط سوائے ای اور ایۃ کے ۔تمام حروف ۔ منادی مفرد معرفہ ، لاء نفی جنس کا اسم ، اسماء افعال ، فعل ماضی و امر یہ تمام چیزیں مبنی ہیں ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جس لفظ کے بارے میں پتہ کرنا ہو کہ معرب ہے یا مبنی تو اس لفظ کی جانچ کریں اس کی مزید تراکیب دیکھیں کہ اس میں کوئی تبدیلی آ رہی ہے یا نہیں یا ہر ترکیب میں ایک جیسا ہے

نحو1 جواب
10 نومبر، 2024

تعالٰی کی صرفی تحقیق؟ 🥺🥺

تعالی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفاعل اصل میں تعالو تھا واو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو تو اسے یاء بدل دینا واجب ہوتا ہے لہذا واؤ کو یاء سے بدلا تو تعالَیَ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تعالی ہوگیا

صرف1 جواب
30 جولائی، 2024

کان ناک اور بازو کونسا صیغے ہے

ہمارے ہاں عجم میں اساتذہ پڑھاتے وقت طلبہ کی ذہن کی تیزی کے لئے کچھ الفاظ جو عربی صیغہ بننے کے متحمل ہو سکتے ہیں ان کی مشق کرواتے تھے ان میں ایک کان ہے جو اردو زبان میں ایک عضو کو کہتے ہیں اب یہ ایک صیغہ بھی بن سکتا ہے کان صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اسی طرح ناک اور اور بازو ہیں بازو صیغہ جمع مذکر ہے

صرف1 جواب
10 نومبر، 2024

موسوعہ النحو والصرف والاعراب میں وراءکم کو اسم فعل لکھا ہے اسکا اعراب عامل معمول میں کیا بتائیں گے پہلے یہ جواب موصول ہوا ہے کہ یہ معرب ہے تو یہ ظرف ہو گا تو اس کو عامل کون ہو گا کیونکہ موسوعہ میں دو صورتیں لکھی ہے ایک اسم فعل دوسری ظرف یہ واضح کر دیجئے جزاک اللہ خیرا

جب اسم ظرف ہوگا تو اس کا عامل فعل یا شبہ فعل ہوگا اور جب یہ اسم فعل ہوگا رو اس صورت میں ظرف سے نقل کر کے بنایا جائے گا اس میں مزید کیا وضاحت چاہئے

نحو1 جواب
8 نومبر، 2024

حال کو کس طرح سے پہچانا جاتا ہے

حال کی دو پہچانیں لفظی ہیں کہ حال اسم مشتق ہوگا اور منصوب ہوگا مزید معنوی طور پر پہچان کے لئے ایک قاعدہ یاد رکھئے ہہ حال کیفیت ہوتی ہے یعنی وہ ذا الحال کی کسی کیفیت کو بیان کر رہا ہوتا ہے مثلا زید ضرب بکرا قائما زید نے بکر کو کھڑے ہونے کی کیفیت میں مارا اب اگر زید کھڑا تھا تو یہاں قائما زید کا حال ہے اور اگر بکر کھڑا تھا تو بکر کا حال ہوگا اور قائما مارنے والے یا مار کھانے والے کی ایک کیفیت بتا رہا ہے تو یہی قاعدہ ذہن میں محفوظ فر ما لین

نحو1 جواب
11 اکتوبر، 2024

السلام عليكم ورحمة اللہ وبرکاته ...... ترکیب میں جو حال ، ذوالحال بن رہا ہو اس کو کس طرح پہچا نیں ؟

حال کی دو پہچانیں لفظی ہیں کہ حال اسم مشتق ہوگا اور منصوب ہوگا مزید معنوی طور پر پہچان کے لئے ایک قاعدہ یاد رکھئے ہہ حال کیفیت ہوتی ہے یعنی وہ ذا الحال کی کسی کیفیت کو بیان کر رہا ہوتا ہے مثلا زید ضرب بکرا قائما زید نے بکر کو کھڑے ہونے کی کیفیت میں مارا اب اگر زید کھڑا تھا تو یہاں قائما زید کا حال ہے اور اگر بکر کھڑا تھا تو بکر کا حال ہوگا اور قائما مارنے والے یا مار کھانے والے کی ایک کیفیت بتا رہا ہے تو یہی قاعدہ ذہن میں محفوظ فر ما لین

نحو1 جواب
21 اکتوبر، 2024

أعوذ صیغہ کی صرفی تحقیق

اعوذ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں أَعْوُذُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کی حرکت ما قبل عین کی طرف نقل کر دی

صرف1 جواب
8 اکتوبر، 2024

پڑھائی میں لزت لانے کا طریقہ پڑھائی میں دل لگانے کا طریقہ

پڑھائی میں دل لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اولا آپ اپنی مطالعہ کی عادت بنائیں مثلا روزانہ کچھ صفحات یا مقرر کر کے پڑھنا شروع کر دیں جب یہ عادت پختہ ہو جائے تو اس پر مزید اضافہ کرتے جائیں مسلسل اس اقدام سے مطالعہ کرنا اور پڑھنا آپ کی طبیعت کا حصہ ہو جائے گا اس کے علاوہ مفید طریقہ یہ ہے کہ علمی تکرار کریں اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کے مطالعہ میں کمی پائی جائے گی تو آپ پھر پڑھنا شروع کریں گے تاکہ آئندہ تکرار میں آپ غالب رہیں ان طریقوں سے دل لگایا جا سکتا ہے

صرف1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مشتری کی صرفی تحقیق ؟

مشتری صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اگر یہ حالت رفعی یا جری میں ہو تو یاء پر ضمہ یا کسرہ ہوگا اور یہی اس کی اصل ہوگی پھر اس پر قاعدہ جاری ہوتا ہے کہ یاء مضموم یا مکسور ہو اور ما قبل مکسور ہو تو یاء کو ساکن کرنا واجب ہے اسی قاعدے کے تحت حالت جری و رفعی میں یاء ساکن رہے گی حالت نصبی میں یاء ہر فتحہ ظاہر ہوگا

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2024

المؤمنون كرجل واحد ان اشتكى عينه اشتكى كله وان اشتكى راسه اشتكى كله اسكت تركيب

المؤمنون مبتدا ک جار رجل موصوف واحد صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ان حرف شرط اشتکی فعل عین مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اشتکی فعل کل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء ان اشتکی راسه ان حرف شرط اشتکی فعل راس مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اشتکی فعل کل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

وَمَاذا تُرِیدُلِغُرْفَۃِاَلْجُلُوْسِ؟؟؟اس کی نحوی ترکیب؟؟؟

ماذا اسم استفہام مفعول بہ مقدم ترید فعل انت ضمیر فاعل ل جار غرفۃ مضاف الجلوس مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرفِ لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

راشد تلميذ في الصف السابع. اس کا ترکیب کیا ہے؟

راشد مبتدا تلمیذ موصوف فی جار الصف موصوف السابع صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

احب الاعمال الى الله ادومها وان قل اس کی درست ترکیب فرما دیں

احب اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر فاعل الاعمال مضاف الیہ الی جار اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور مضاف الیہ اور ظرف لغق سے ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا ادوم اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مضاف الیہ اسم تفضیل اپنے فاعل اور مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر و اعتراضیہ ان حرف شرط قل فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط جزاء محذوف فاحب الاعمال الی اللہ ادومھا اس جملے کی ترکیب پچھلے جملے کی طرح ہوگی اور میں اسے جزاء کہہ دیں گے

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

افضل الجهاد من قال كلمه حق عند سلطان جائر اسكا و صحيح تركيب

افضل مضاف الجھاد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا من موصولہ قال فعل ھو ضمیر فاعل کلمۃ مضاف الحق مضاف الیہ مضاف مضاف ملکر قال کا مفعول بہ عند مضاف سلطان موصوف جائر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

انا لله وانا إليه راجعون كي تركيب بتادیں

ان حرف مشبہ بالفعل نا ضمیر اس کا اسم ل جار اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ان حرف مشبہ بالفعل نا ضمیر اس کا اسم الی جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو راجعون اسم فاعل اس میں ھم ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ان حرف مشبہ بالفعل اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
7 نومبر، 2024

تَذَرَھُمْ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟

صیغہ واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب فتح یفتح اصل میں اس کا باب ضرب یضرب تھا وذر یَذِر اسی باب ضرب کی مناسب سے مثال کا قاعدہ جاری ہوا کہ اصل میں یَوذِرُ تھا واو علامت مضارع مفتوحہ اور کسرہ کے درمیان واقع ہوئی تو اس واؤ کو حذف کر دیا تو یَذِرُ ہوگیا اب باب اس کا فتح استعمال ہوتا ہے

صرف1 جواب
9 نومبر، 2024

سوال یہ ہے کہ اگر اسم استفہام فعل سے پہلے آئے تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ فعل اس پر عمل کر رہا ہے یا نئی۔۔۔؟؟

اسم استفہام کے بعد دو صورتیں ہیں فعل ہوگا یا اسم فعل ہو تو دو صورتیں ہوں گی متعدی ہوگا یا لازم متعدی ہو تو دو صورتیں ہیں متعدی کا اگر مفعول بہ نا ہو تو اسم استفہام منصوب ہوگا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اور اگر لازم یا متعدی جس کا مفعول بہ آ رہا ہو تو اس صورت میں مرفوع ہوگا مبتدا ہونے کی وجہ سے اگر اسم استفہام کے بعد اسم آ رہا ہو تو اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا جواب دیکھیں اسم استفہام کی جگہ جو اسم آ رہا ہوگا اس کا جو اعراب ہوگا وہی اعراب اسم استفہام کا ہوگا جیسے من انت ؟ کا جواب آئے گا أنا زید تو اس صورت میں انت کی جگہ جواب میں انا ضمیر آ گئی اور من کی جگہ زید نے لے لی تو زید جواب والے جملے میں خبر بن رہا ہے تو سمجھیں کہ سوال والے والے جملے میں من بھی خبر مقدم بنے گا ایک طریقہ یہ تھا ورنہ آپ مبتدا اسم استفہام کو بنا سکتے ہیں یہ قواعد ان اسماء استفہام کے ہوں گے جو ظروف نا ہوں جو ظروف ہوں گے وہ مفعول فیہ بنتے ہیں اگر فعل ہو تو فعل کا ورنہ محذوف نکالیں گے

نحو1 جواب
9 نومبر، 2024

لائے نفی جنس اور لا ۔شابہ بلیس اگر عبارت میں آجائیں تو کیسے معلوم ہوگا کہ یہ کون سا لا ہے جبکہ ترجمہ بھی معلوم نہ ہو اور عبارت پر اعراب بھی نہ ہوں

لاء نفی جنس اور لا مشابہ بلیس میں فرق معنی سے ہوتا ہے اگر ترجمہ بھی نا آتا ہو تو آپ دونوں ترجمے کر کے دیکھیں جو ترجمہ درست ہو وہی رکھیں جیسے لا رجل فی الدار اگر یہاں لا مشابہ بلیس لیں تو ترجمہ ہوگا مرد گھر میں نہیں ہے اور اگر آپ ترجمہ کریں کہ کوئی کوئی بھی مرد گھر میں نہیں ہے تو لاء نفی جنس ہوگا جیسے آپ کو سمجھ آئے وہی کریں کیوں کہ اصل فرق مراد کا ہے کہ کہنے والا مراد جنس کی نفی لے رہا ہے یا مطلقا نفی مراد ہے اس کی

نحو1 جواب
9 نومبر، 2024

جِْئتُ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟؟

صیغہ واحد مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب ضرب یضرب اصل میں جَیَئْتَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو جائْتَ ہوگیا الف اور ہمزہ دونوں ساکن تھے الف کو حذف کر دیا جَئْتَ ہوگیا قاعدہ جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے پھر اس قاعدے کے تحت جیم۔کو کسرہ دیا

صرف1 جواب
9 نومبر، 2024

یَعُوْدُنِیْ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟

یعود صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں یَعْوُدُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کی حرکت ما قبل عین کو دے دی

صرف1 جواب
9 نومبر، 2024

اَرَدْتُّ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟؟

صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افعال اصل میں أَرْیَدْتُ تھا یاء متحرک ما قبل ساکن تھی اس کی حرکت ما قبل راء کو دیکر سے الف سے بدلا تو الف اور دال دونوں ساکن تھے الف کو گرا دیا تو أَرَدْتُ ہو گیا قاعدہ ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے دال اور تاء دونوں ساکن تھے دال کا تاء میں ادغام کیا تو اردتُّ ہوگیا

صرف1 جواب
7 نومبر، 2024

مضاف الیہ مجرور کیوں ھوتا ھے؟ اِبراھیم غیر منصرف کیوں ھوتا ھے

کوئی اسم مضاف الیہ تب ہوتا ہے جب اس سے پہلے مضاف ہو اور مضاف الیہ مجرور اس وجہ سے ہوتا ہے کہ مضاف جر کا عمل کرتا ہے ابراھیم اس وجہ سے غیر منصرف ہے کہ اس میں دو سبب پائے جا رہے ہیں ایک علم اور دوسرا عجمہ

نحو1 جواب
8 نومبر، 2024

اولین کی اصل اور صرف تحقيق بتا ديجيے

اولیین امام سیبویہ کے نزدیک اصل میں وولیین قاعدہ وہ واؤ جو کلمہ کے شروع میں ہو اور مفتوح نہ ہو اسے بھی ہمزہ سے تبدیل کر دینا جائز ہے اور مفتوح ہونے کی صورت میں اسے ہمزہ سے بدلنا شاذ ہے اس قاعدے کے تحت پہلی واو کو ھمزہ سے بدلا تو اولیین ہوگیا

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024

قیل کی اصل نیز اس میں کیا قاعدہ جاری ہوا ہے ؟

اصل میں قُوِلَ تھا قاعدہ ماضی مجہول میں واؤ یا یاء مکسور مَاقبل مضموم ہو اور ماضی معروف میں تعلیل بھی ہو چکی ہو تو اسے دو طریقوں سے پڑھنا جائز ہے پہلا طریقہ مَاقبل کو ساکن کر کے ان کی حرکت اس کی طرف منتقل کر دیں۔ اس صورت میں واو یاء سے بدل جائے گی دوسرا طریقہ واو اور یاء کو ساکن کر دیں۔ اس صورت میں یا ء، واو سے تبدیل ہوجائے گی یہ قاعدہ جاری ہوا تو قیل ہوگیا

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024

اصاب میں کیا قاعدہ جاری ہوا ہے ؟

اصاب صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افعال اصل میں أَصْیَب تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے یہ والا قاعدہ جاری ہوا

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024