عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اگر کوئی صیغہ آجاۓ تو کیسے معلوم ہوگا کہ یہ اسم مبالغہ کا ہے یا صفت مشبہ کا ،اگر اسم مبالغہ کا ہے تو اس کی کیا علامت ہے ؟

ان کے اوزان ایک جیسے ہوتے ہیں اکثر تو دونوں میں سے کوئی بھی مراد لینا درست ہوتا ہے بعض اوقات مقام سے سمجھ آتا ہے کہ صفت مشبہ لینا یا اسم مبالغہ

صرف1 جواب
14 نومبر، 2024

سوال :( أخشى ما خشيت على أمتي كبَرُ البطن، ومداومة النوم و الكسل وضعف اليقين ) کی ترکیب کریں

اخشی اسم تفضیل مضاف اس میں ھو ضمیر فاعل ما موصولہ خشیت فعل تاء ضمیر فاعل علی جار امۃ مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مضاف الیہ اسم تفضیل اپنے فاعل اور مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا کبر مضاف البطن مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ و۔حرف عطف مداومۃ مضاف النوم مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو معطوف اول و حرف عطف الکسل معطوف ثانی و حرف عطف ضعف مضاف الیقین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر معطوف ثالث معطوف علیہ اپنے تمام معطوفات سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
15 نومبر، 2024

قال اللہ جل شانہ : لا تقتلو اولادکم خشیۃ املاق نحن نرزقکم وایاھم کی ترکیب بتادیں

لا تقتلوا فعل واؤ ضمیر اس کا فاعل اولاد مضاف کم ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ خشیۃ مضاف املاق مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول لہ فعل فاعل مفعول بہ و لہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ نحن مبتدا نرزق فعل نحن ضمیر فاعل کم ضمیر معطوف علیہ و حرف عطف ایاھم معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر نحن مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
15 نومبر، 2024

المشتھی کی صرفی تحقیق

المشتھی صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افتعال اصل میں المشتھَوُ تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدہ کے تحت المشتَھَیُ ہو گیا پھر یا متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو المشتھی ہو گیا

صرف1 جواب
15 نومبر، 2024

جیسے کہ اسم کی علا متو ں میں سے تثنیہ جمع بھی ہے پھر فعل میں تثنیہ کے صیغے کیوںھےحالانکےیےتواسم کی علامتوں میں ھے أپ ھمیں یےبتاے۔۔۔ساءل طالب سراج چھٹی

فعل جمع یا تثنیہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ جو ضمیریں ہوتی ہیں وہ جمع یا تثنیہ ہوتی ہیں مزید یہ کہ فعل کو جمع یا تثنیہ کہنا یہ مجازی ہے

صرف1 جواب
15 نومبر، 2024

یَجُوزُ کی صرفی تحقیق

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں یَجْوُزُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کی حرکت ج کو دے دی

صرف1 جواب
15 نومبر، 2024

یجوز کی تعلیل اور قاعدہ

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں یَجْوُزُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کی حرکت ج کو دے دی

صرف1 جواب
18 اکتوبر، 2024

اللهم غيرني حتى تحبني ۔۔۔۔اس کی ترکیب بتا دیجئے

اللھم اصل میں یا اللہ تھا یا قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل اللہ اسم جلالت مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ غیر فعل انت ضمیر مستتر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر مفعول بہ حتی حرف جر تحب فعل انت ضمیر مستتر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ محذوف کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
15 نومبر، 2024

جَا ئِزٌ کی صرفی تحقیق

جائز صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں جاوز تھا قاعدہ ہر وہ واؤ اور یاء جو اسمِ فاعل کے عین کلمہ میں ہو اسے ہمزہ سے بدلنا واجب ہے بشرطیکہ اُسکی ماضی میں تعلیل ہو چکی ہو اس قاعدے کے تحت واؤ کو ہمزہ سے تبدیل کیا

صرف1 جواب
15 نومبر، 2024

جائز کا صرفی اجراء

جائز صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں جاوز تھا قاعدہ ہر وہ واؤ اور یاء جو اسمِ فاعل کے عین کلمہ میں ہو اسے ہمزہ سے بدلنا واجب ہے بشرطیکہ اُسکی ماضی میں تعلیل ہو چکی ہو اس قاعدے کے تحت واؤ کو ہمزہ سے تبدیل کیا

صرف1 جواب
16 اکتوبر، 2024

نیں نےاھراق صیغہ کےبارےمیں پوچھاتھاتوجواب ملاکہ یہ واحدمذکرغایب باب افعال کہ صیغہ ہے اب سوال یہ ہےکہ باب افعال سےتوافعل کےوزن پرآتی ہے نہ کہ افعال کی وزن پر یہ تو افعال کی وزن پرہے براہ کرم صحیح جواب دے

اصل میں یہ صیغہ اراق بر وزن افعل ہی تھا اس میں ھاء خلاف قیاس زائدہ ہے

صرف1 جواب
14 نومبر، 2024

لا بأس بالغنى لمن اتقى الله عز وجل اس كا صحيح تر كيب

لا نفی جنس ب جار الغنی ذو الحال ل جار من موصولہ اتقی فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت اسم فاعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

التجار يحشرون يوم القيا مة فجارا إلامن اتقى وبر وصدق اسكا تر كيب

التجار مبتدا یحشرون فعل واو ضمیر ذو الحال فجارا حال ذو الحال حال ملکر مستثنی منہ الا حرف استناء من موصولہ اتقی فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف بر فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف اول و حرف عطف صدق فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف ثانی معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر صلہ موصول صلہ ملکر مستثنی مستثنی منہ مستثنی سے ملکر نائب الفاعل یوم القیامۃ مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ فعل اپنے نائب الفاعل اور مفعول فیہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

التاجر الصدوق الامين مع النبيين والصديقين والشهداء اسكا تركيب

التاجر موصوف الصدوق صفت اول الامین صفت ثانی موصوف اپنی دونوں صفات سے ملکر مبتدا مع مضاف النبیین معطوف علیہ و حرف عطف الصدیقین معطوف اول و حرف عطف الشھداء معطوف ثانی معطوف علیہ اپنے تمام معطوفات سے ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر ثابت اسم فاعل کا مفعول فیہ ثابت اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

ثابت کا معنی کیا ہے ؟اور ترکیب کرتے ہوئے جار مجرور مل کر ثابت کے متعلق کیوں کرتے ہیں ؟

ثابت کا معنی جب جار مجرور اس کے متعلق ہوں تو ہونا کا معنی دیتا ہے جیسے زید گھر میں ہے تو یہاں ہے کا معنی ثابت کی وجہ سے آیا ہے جار مجرور ثابت کے متعلق کرنا ضروری نہیں دوسرے افعال عموم کے متعلق بھی کر سکتے ہیں افعال عموم کون وجود حصول استقرارثبوت وغیرہ ہیں

نحو1 جواب
14 نومبر، 2024

کل انسان ضاحک بلفعل۔ اس کی ترکیب کیسے ہوگی

کل مضاف انسان مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا ضاحک اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل ب جار الفعل مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
14 نومبر، 2024

شءت اصل میں کیا تھا تعلیل بتایءں

شِئْتَ صیغہ واحد مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی ومہموز اللام از باب سمع یسمع اصل میں شَیَئْتَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو شائْت ہوگیا اب الف اور ہمزہ ساکن ہیں الف کو حذف کیا تو شَئْتَ ہو گیا قاعدہ جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے اس قاعدے کے تحت شین کو کسرہ دیا تو شِئْتَ ہو گیا

صرف1 جواب
14 نومبر، 2024

أقل کا صرفی اجرا

صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب قاعدہ ن اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اصل میں أقْلَلُ تھا قاعدہ نمبر تین کے مطابق پہلے لام کی حرکت قاف کو دیکر دونوں کا ادغام کیا تو أَقَلُّ ہو گیا

صرف1 جواب
14 نومبر، 2024

اقل صیغہ بتا دیں تعلیل بھی

صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب قاعدہ ن اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اصل میں أقْلَلُ تھا قاعدہ نمبر تین کے مطابق پہلے لام کی حرکت قاف کو دیکر دونوں کا ادغام کیا تو أَقَلُّ ہو گیا

صرف1 جواب
9 اگست، 2024

نم اور سل کی تعلیل وصیغوی تحقیق کیا ہے جزاکم اللہ خیرا کثیرا

نُم صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں أُنْوُم تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا اس کی حرکت نون کو دے دی تو واؤ اور میم دو ساکن جمع ہوئے واؤ کو حذف کیا تو أُنُم ہوگیا اب امر کا پہلا کلمہ متحرک تھا تو ھمزہ وصلیہ کی ضرورت نا رہی تو اسے بھی حذف کیا تو نُم بچ گیا سل صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح اصل میں أِسئَل تھا قاعدہ ہمزہ متحرکہ ہو اور اس کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ہمزہ کی حرکت ماقبل کو دے کر اسے حذف کرنا جائز ہے اس قاعدے کے تحت ہمزہ کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کے ہمزہ کو حذف کیا پھر امر کا پہلا حرف ساکن ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ کو حذف کیا تو سَل بچ گیا

صرف1 جواب
13 نومبر، 2024

خفيّاً،شقيّاً،عتيّاً ان كى مكمل صرفى تحقيق بتاديں حروف اصليہ کے ساتھ

خفیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں خَفِیْیٌ تھا دونوں یاء کا آپس میں ادغام کر دیا تو خفیّ ہوا قاعدہ ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے شقیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب سمع یسمع اصل میں شقُوْو تھا قاعدہ "فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا عُِتِیا اس میں دو احتمال ہیں مصدر یا صفت مشبہ مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر یا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں یہ بھی عتوو تھا بر وزن فعول قاعدہ نمبر "فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

تثنیہ کا نون مکسور کیوں ھوتا ہے

اس کی تین وجوہ کتب میں لکھی ہیں 1 کسرہ درمیانی حرکت ہے یعنی فتحہ اور ضمہ کے درمیان میں ہے اور تثنیہ بھی مفرد اور جمع کے درمیان میں ہے 2 بعض کے نزدیک تنوین کے عوض یہ نون لائی جاتی ہے اور تنوین ساکن ہوتی ہے اور قاعدہ ہے کہ جب کسی ساکن کو حرکت دی جائے تو کسر دی جائے 3 فتحہ اس لئے نہیں دیا گیا کہ کئی کلمات میں پے درپے فتحات جمع ہو جاتے جیسے زیدان میں تین فتحات ہیں اور ضمہ اس لئے نہیں دیا گیا کہ عربی زبان میں یک حرفی کلمے کو ضمہ نہیں دیا گیا جیسے جیسے حروف جارہ وغیرہ چوتھی وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ نون حرف ہے جو کہ التباس سے بچانے کے لیے بڑھایا گیا ہے اور یہ حرف سماع عرب سے مبنی علی الکسر ہے

نحو1 جواب
10 اکتوبر، 2024

فرسُ ولدِوَ زیرِ الملکِ اس کی نحوی ترکیب کیسے ہو گی

فرس مضاف الولد مضاف مضاف الیہ وزیر مضاف مضاف الیہ الملک مضاف الیہ وزیر مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر ولد کا مضاف الیہ ولد مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر فرس کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی

نحو1 جواب
13 نومبر، 2024

صلى الله تعالى عليه وعلى اله وسلم کی ترکیب بتا دیں

صلی فعل اللہ اسم جلالت فاعل علی جار ھاء ضمیر معطوف علیہ و حرف عطف آل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر معطوف علیہ معطوف معطوف علیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ سلم فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
13 نومبر، 2024

ایماءً کی صرفی تحقیق مع تعلیل بیان فرما دیں

مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و ناقص یائی از باب افعال اصل میں اِءْمَایٌ تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدلا تو اِءْمَاء ہوگیا قاعدہ ن اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلا تو ایماء ہوگیا

صرف1 جواب
13 نومبر، 2024

افِّضلُ ھذا ، لانی استطیعُ التسوقَ بعد ذلك کی صرفی تحقیق فرمادیں

افضل صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل استطیع صیغہ واحد متکلم مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب استفعال اصل میں استَطْوِع تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا تو اس کی حرکت ما قبل کو دیکر واؤ یاء سے بدل دیا تو استطیع ہو گیا التصدق مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

نحوی اجرہ کاطریقہ کار بتائیں

درج ذیل سوالات کر کے نحوی اجراء کریں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
12 نومبر، 2024

تنوین کی کتنے قسمیں ہے تفصیل سے بیان کرے

تنوین کی پانچ قسمیں ہیں: تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے رَجُلٌ تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔ تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا ۔ تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔ جیسے أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ (اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا)

نحو1 جواب
9 نومبر، 2024

لا الہ الااللہ محمدرسول کی ترکیب

جملة لا إله إلا الله: لا: النافية للجنس إله: اسم لا النافية منصوب إلا: حرف استثناء الله: لفظ الجلالة خبر لا النافية للجنس مرفوع اس کی خبر: حق یا معبود بحق محذوف جملة اسمية جملة محمد رسول الله: محمد: مبتدأ مرفوع رسول: خبر مرفوع، مضاف. الله: لفظ الجلالة مضاف إليه مجرور جملة اسمية

نحو1 جواب
10 نومبر، 2024