عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

یسمی کی صرفی تحقیق اور تعلیل

یسمی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعیل اصل میں یسمو تھا واؤ چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو تو اسے یاء سے بدل دینا واجب ہے اسے یاء سے بدلا تو یُسَمَّیُ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح تھا یاء کو الف سے بدلا تو یسمٰی ہوگیا

صرف1 جواب
4 اگست، 2024

الھُدٰی کی صرفی نحوی تحقیق کیا ہے التَّقْوٰی کی صرفی نحوی تحقیق کیا ہے

الھدی مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب التقوی اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق اصل میں الوقوی تھا واؤ کو خلاف قیاس تاء سے بدل دیا تو تقوی ہوگیا حرف اصلی و ق ی الف مقصورہ آخر والا زائدہ ہے

صرف1 جواب
6 اگست، 2024

سئلتمونی کی صرفی تحقیق مع تعلیل؟

سئلتم صیغہ جمع مذکر حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح اس میں کوئی تعلیل نہیں کوئی جب صیغہ جمع مذکر حاضر کے ساتھ کوئی ضمیر آ جائے تو اس صورت میں میم کے ساتھ واؤ لگاتے ہیں اور نی یہ نون وقایہ اور یاء متکلم سے مرکب ہے جو کہ فعل کا حصہ نہیں ہیں

صرف1 جواب
6 اگست، 2024

ایسا کوئ آسان طریقہ بتائیں جس سے یہ معلوم ہوجاۓ کے اس لفظ میں تعلیل ہوئی ہے

ایسا کوئی خاص طریقہ ہے نہیں اور جو طریقے ہیں وہ بھی آپس میں ملتے جلتے ہیں کبھی وہ تعلیل والا ہوتا ہے کبھی بغیر تعلیل والا اس کے لئے بہترین اور مستقل حل یہ ہے کہ آپ گردان کم از کم یاد رکھیں اور کچھ پریکٹس کریں کم از کم ایک ماہ میں دو چار سو صیغے حل کریں اگر سمجھ نا آئے پوچھیں لیکن مشق / پریکٹس ضروری چیز ہے

صرف1 جواب
7 اگست، 2024

فاعل کی علامت تحریر کریں

فاعل کی علامت: ہر فعل جیسا کہ ماضی مضارع امر جن کے آخر میں ضمائر ہوتی ہیں وہی ضمائر فاعل ہوتی ہیں ماضی ا مضارع اور امر نہی کے دو صیغے واحد غائب مذکر و مونث میں فاعل اسم ظاہر بھی ہوتا ہے ضمیر بھی فعل کے بعد جو اسم آ رہا ہو جو اس فعل کو سر انجام دینے والا ہو تو وہی فاعل ہوگا وگرنہ ضمیر ہوگی اس کی پہچان یوں سمجھیں کہ ترجمہ کرتے وقت اگر (اس آ جائے ) تو ضمیر فاعل ہوگی ورنہ اس اسم ظاہر جیسے ضرب زیدا میں ترجمہ ہوگا مارا اس نے زید کو تو یہاں ضرب میں ھو ضمیر فاعل بنے گی مضارع امر و نہیں کے تین صیغے واحد مذکر حاضر واحد متکلم و جمع متکلم میں ضمیر ہمیشہ فاعل بنے گی جو فعل میں سے نکالی جائے گی یہ چند علامتیں بتائی ہیں لیکن یہ سب سمجھنے کے لیے پریکٹس ضرور کریں صرف یاد کر کے نا چھوڑ دیں

صرف1 جواب
5 اگست، 2024

لفظ اسم جلالت( اللہ ) عزوجل کی صرفی تحقیق و تعلیل بیان فرما دیں

صرفی تحقیق میں اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام اعلی حضرت اور کئی اہل علم کے نزدیک یہ علم مرتجل ہے یعنی کسی اور لفظ سے نہیں بنا ہوا جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ اصل میں أل الہ تھا کثرت استعمال کی وجہ سے درمیان کا ہمزہ گر گیا پھر لام کا لام میں ادغام کیا تو اللہ ہوگیا

صرف1 جواب
4 اگست، 2024

یلیھا کی تعلیل حرف اصلی صرفی تحقیق بتا دیں Plz plz plz plz plz plzzzz jaldi batadein

یلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب حروف اصلیہ و ل ی اصل میں یَولِیُ تھا واؤ علامت مضارع مفتوحہ اور کسرہ کے درمیان واقع ہو تو گر جاتی ہے واؤ کو گرایا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور ہو تو یاء کو ساکن کر واجب ہے یاء کو ساکن کیا تو یَلِیْ ہوگیا

صرف1 جواب
4 اگست، 2024

اوزان بنانے کا کیا طریقہ ہے ؟ مثالوں سے سمجھا بھی دیں

اوزان بنانے کے لیے پہلے کلمہ جس کا وزن معلوم کرنا ہے اس کے حروف اصلیہ تلاش کریں پھر ہر حرف کے سامنے ف ع ل رکھیں اس کے بعد جس حرف کے بعد کوئی زائد حرف ہو بعینہ وہی حرف وزن میں اتاریں اور اصل کلمہ میں ف ع ل کے مقابلے میں جو حروف ان کا جو اعراب تھا وہی اعراب ف ع ل پر لگائیں مثلا ضارب اس میں حروف اصلیہ ض ر ب ہیں ض کے مقابلے میں ف ر کے مقابلے عین اور باء کے مقابلے میں لام آیا تو ترتیب دیں گے تو فعل بنے گا لیکن اصل کلمہ میں ضاد کے بعد الف ہے اور ضاد کے مقابلے میں فاء تھا تو فاء کے بعد الف بڑھا دیں تو فاعل بنے گا آپ کو چند لفظ دے رہا ہوں آپ ان کے وزن نکال کر بھیجیں 1 معلوم 2 ینصر 3کریم 4 اجتناب

صرف1 جواب
4 اگست، 2024

میرا سوال ہے کہ رب العالمین مرکب میں لفظ رب اگر صفت مشبہ ہے تو اسکی تعلیل کیا ہے؟

صفت مشبہ ہوگا تو اس میں ادغام نہیں ہوسکتا کیوں کہ ادغام کی ایک شرط ہے کہ اسم کا درمیانی حرف ساکن ہو متحرک نا ہو صفت مشبہ میں اس کا درمیانی حرف متحرک بنتا ہے رب مصدر ہے اصل میں رَبْبٌ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے پہلا ساکن دوسرا متحرک تھا ان دونوں کا ادغام کیا تو رب ہوگیا

صرف1 جواب
1 اگست، 2024

صرف کیسے مضبوط کریں کوئ اسان اور مختصر طریقہ؟؟ یا ایک pdf بتائں جسمیں تمام صرف کے قواعد موجود ہو

صرف مضبوط کرنے کے لئے نصاب الصرف یا کوئی بھی صرف کی ابتدائی کتاب مضبوط طریقے سے یاد کریں بار بار پڑھیں اور اتنی یاد ہو کہ قواعد کا علم ہونا چاہئے کہاں کونسا قاعدہ لکھا ہوا ہے لیکن یہ صرف کی مضبوطی میں صرف دس فیصد ہوگا بقایا نوے فیصد مشق سے مضبوط ہوگا مشق لگاتار کریں

صرف1 جواب
3 اگست، 2024

تتخذ کی صرفی تحقیق کیا ہے

تتخذ صیغہ واحد مذکرحاضر /واحد مؤنث غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اس کے حروف اصلیہ میں تو مختلف اقوال ہیں کہ مثال واوی ہے یا مہموز یا صحیح اصل میں تتتخذ تھا دو تاء تاء افتعال اور تاء اصلی کا آپس میں ادغام کیا تو تتخذ ہوگیا

صرف1 جواب
28 جولائی، 2024

مھموز کے قواعد کیسے یاد کریں

مہموز کے قواعد کو پہلے دو حصوں میں تقسیم کریں 1 ھمزہ منفردہ 2دو ہمزہ ایک ساتھ پھر ان میں سے ہر ایک کے ساکن اور متحرک ہونے کے اعتبار سے تقسیم کریں جیسے ھمزہ منفردہ ساکنہ اور ھمزہ منفردہ متحرکہ ما قبل ساکن یوں مختلف اقسام میں تقسیم کر کے نقشہ کی صورت میں یاد کریں

صرف1 جواب
2 اگست، 2024

سیصلی نارا ذات لھب وامرأتہ حمالۃ الحطب فی جیدھاحبل من مسد کی صرفی تحقیق فرما دیجیۓ

یصلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں یصلیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یصلی ہوگیا نارا اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی اصل میں نَیَر تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو نار ہوگیا ذات اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں ذوت تھا واو متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو ذات ہوگیا لھب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح امرءۃ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام حمالۃ صیغہ واحد مؤنث اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب الحطب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح جید اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی حبل اسم جامد ثلاثی مجرد مسد اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
31 جولائی، 2024

ھووھذاہ خبر کقولھم اھلکہ اللہ وقد ھلک کی صرفی تحقیق فرما دیجیۓ

خبر اسم۔جامد ثلاثی مجرد صحیح قول مصدر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اھلک صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال قد ھلک صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب بقیہ الفاظ کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی

صرف1 جواب
1 اگست، 2024

یسمی کی صرفی تحقیق تعلیل کے ساتھ

یسمی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعیل اصل میں یسمو تھا ناقص کا قاعدہ نمبر چار جاری ہوا تو یسمی ہوگیا پھر ناقص کا یدعو یرمی والا قاعدہ جاری ہوا تو یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دیا تو یسمی ہوگیا

صرف1 جواب
30 جولائی، 2024

سوآء السّبیل۔ اس لفظ کا مجھے پوچھنا ہے کہ جب ہم اس لفظ کے ہجے کریں گے تو ہجے کرتے وقت ہم اگر السّبیل کو الگ پڑھیں گے تو کیا اس طرح پڑھنے سے یہاں معنیٰ تبدیل ہو جائے گا اس لفظ کا؟؟؟؟؟ ہجے مکمل کرنے کے بعد تو وصل میں پڑھیں گے یہ مجھے پتا ہے لیکن یہ یہاں سمجھ نہیں آرہی کہ تین حرفی کلمہ کے بعد جب اگلا کلمہ آتا ہے تو اگلے حرف کے ہم ہجے کر کے الگ کرتے ہیں تو پھر یہاں ہجوں میں ہم الگ کیوں نہیں پڑھیں گے السّبیل کو ؟؟؟ ہجوں میں بھی پیچھے والے لفظ کے ساتھ کیوں ملاتے جائیں گے ؟؟؟؟

اصل میں یہاں سواء کا ھمزہ اور السبیل کا سین دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں درمیان سے لام ساکن ہے ھمزہ وصلی گر گیا ہے تو سواء کے ھمزہ کو سین سے ملائیں گے

صرف1 جواب
30 جولائی، 2024