عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

حدوثی معنی کی وضاحت کر دیں

حدوثی کے مقابلے میں لفظ آتا ہے ثبوتی حدوثی یعنی وہ معنی جو کسی ایک میں ہو اور پھر ختم ہو جائے یا آسان انداز میں یوں سمجھیں کہ وہ معنی جس کا تعلق کسی ایک زمانے ماضی،حال یا مستقل کے ساتھ ہو جیسے ضارب مارنے والا شخص تو اب ضارب کے معنی کا تعلق کسی ایک زمانے سے ہوگا اور ثبوتی میں معنی کا تعلق زمانے سے نہیں ہوتا بلکہ وہ معنی ہمیشہ ہوتا ہے

نحو1 جواب
2 ستمبر، 2025

صرف صغیر میں نصر (مصدر ) دوبار کیوں آتا ہے حالانکہ صرف صغیرہ میں تو کم کرنا چاہئے تھا

پہلا مصدر فعل معرف کے ساتھ آتا ہے اسے مصدر معروف کہتے ہیں دوسرا مصدر فعل مجہول کے ساتھ آتا ہے اسے مصدر مجہول کہتے ہیں یعنی دو جگہ ایک جیسا مصدر آتا ہے لیکن اس کے معانی مختلف ہوتے ہیں

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2025

یآ بت کی صرفی تحقیق بتائیے

یہ صیغہ در اصل یوں ہے یا ابی (اے میرے والد محترم) لفظ اب جب منادی ہو اور اس کی اضافت یاء متکلم کی ظرف ہو تو اس یاء کو پڑھنے کے کئی طریقے ہیں جیسے الف سے تبدیل کرنا حذف کرنا اور اسی طرح سے تبدیل کرنا تو یہاں یاء متکلم کو تاء سے تبدیل کر دیا ہے

نحو1 جواب
31 اگست، 2025

فتلقى،ف دعا ،اهبطوا كى صرفى تحقىق

تلقی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعل اصل میں"تلَقَّیُ" تھا دعا صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں"دعَوَ" تھا تلقی اور دعا ان میں ایک قاعدہ جاری ہوا ہے واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کو الف سے بدلنا واجب ہے اس وجہ سے یاء اور واؤ کو الف سے بدل دیا گیا اھبطو صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب

نحو1 جواب
25 اگست، 2025

موسیٰ عیسی وغیرہ حرکت کے اعتبار سے مبنی ہے پھر وہ کیوں معرب میں شمار ہوتے ہے اعراب تقدیری کی (پہلی صورت) تینوں حالتوں میں اعراب تقدیری ہوتا ہے دوا سموں کا ہے ۱ اسم مقصور ۲ جمع مذکر سالم

حرکت کے اعتبار سے مبنی یوں کہہ رہے ہیں کہ ان کی حرکت تبدیل نہیں ہوتی جیسا کہ مبنی کی حرکت تبدیل نہیں ہوتی لیکن یہ مبنی نہیں ہیں مبنی کی دو اقسام ہیں مبنی الاصل اور مشابہ مبنی الاصل مبنی الاصل صرف تین چیزیں ہیں جیسے فعل ماضی فعل مضارع اور تمام حروف اور مشابہ مبنی الاصل بھی آپ کو معلوم ہیں تو یہ دونوں لفظ یا اس کے علاوہ دیگر الفاظ اس وجہ سے مبنی نہیں ہیں کہ وہ ان اقسام کے تحت نہیں آتے دوسری وجہ یہ ہے کہ مبنی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کبھی بھی معرب نہیں ہو سکتا کسی صورت بھی معرب نہیں ہو سکتا تو وہ اسماء جن کا اعراب تبدیل نہیں ہوتا لیکن ان میں ایک بالقوۃ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ ان پر اعراب آ سکتا ہے تو اسے ہم معرب کہتے ہیں

نحو1 جواب
26 اگست، 2025

السلام علیکم لن تنالوا میں کیا تعلیل ہوئ ہے اور اس کے حروف اصلیہ کیا ہے

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع نفی بلن معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب سمع یسمع اصل میں لن تنْوَلون تھا سب سے لن کی وجہ سے نون اعرابی ساقط ہوا اس کے بعد یہ قاعدہ جاری ہوا واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے تو واؤ کی حرکت نون کو دیکر واو کو الف سے بدل دیا تو لن تنالوا ہو گیا

نحو1 جواب
28 اگست، 2025

باب انفعال سے فعل لازم ہوتے ہیں۔ کیا باب انفعال سے فعل ماضی و مضارع مجہول اور اسم المفعول بنایا جاتا ہے یا پھر بنایا بھی نہیں جاسکتا؟

باب انفعال سے فعل مجہول یا اسم مفعول ڈائریکٹ نہیں بنایا جا سکتا بلکہ اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جب فعل مجہول یا اسم مفعول بنانا ہو تو اس کے آگے ب حرف جر اور اسم ظاہر یا ضمیر لگا دیتے ہیں جیسے منفطَر بزید یا بہ یہ بات یاد رہے کہ مجہول کی صورت میں صیغہ ہمیشہ واحد رہتا ہے جبکہ آگے ضمیر یا اسماء چینج ہو سکتے ہیں واحد تثنیہ ہو سکتے ہیں

نحو1 جواب
28 اگست، 2025

عدون میں واؤ کس قاعدے کے تحت واپس آیا؟؟

اس صیغے کی تثنیہ اور واحد یعنی واحد مونث غائب اور تثنیہ مؤنث غائب میں یہ واؤ الف سے بدل کر (ناقص قاعدہ نمبر 1) اور اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر گئی تھی لیکن جمع مونث غائب میں واؤ کو الف سے بدلنا والا قاعدہ جاری نہیں ہو رہا تو اس وجہ سے یہ گرے گی گی بھی نہیں تو اب تثنیہ سے جمع بناتے وقت اسے باقی رکھا قاعدہ جو حرفِ علت اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے ، اجتماع ساکنین ختم ہو جانے کی صورت میں اسے واپس لانا واجب ہے

نحو1 جواب
24 اگست، 2025

والمرٔۃ اسوۃللغرماءفی مہرھا۔کی ترکیب اور اسوۃ کی صرفی و لغوی تحقیق کریں

المرءۃ مبتدا اسوۃ موصوف ل جار الغرماء مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اور فی جار مہرھا مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو پہلے والے ثابتۃ کے متعلق اسم فاعل اپنے فاعل ظرف مستقر اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر اسوۃ کی صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ اسوۃ اسم جامد ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص واوی معنی : مثل مانند نمونہ

نحو1 جواب
10 اگست، 2025

مکان کی صرفی تحقیق اور تعلیل بتا دیں کل ٹیسٹ ہے کل میرا

مکان صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں مَکْوَنُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدہ کے تحت واؤ کی حرکت کاف کو دیکر اسے الف سے بدلا تو مکان ہو گیا

نحو1 جواب
24 اگست، 2025

اغرن میں تعلیل اور صرفی تحقیق بتا دیں

أَغَرْنَ صیغہ جمع مؤنث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید اجوف یائی از باب افعال (اغارۃ مصدر ) اصل میں أَغْیَرْن ہوگا یاء متحرک ما قبل حرف صحیح ساکن ہے یاء کی حرکت غین کو دیکر یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا تو اغرن ہو گیا

نحو1 جواب
24 اگست، 2025

یا یوسف زلیخۃ ترکیب کریں

یا حرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل یوس یہ منادی مرخم ہے اصل میں یوسف تھا مفعول بہ ہوا ادعو فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا ف فعل امر (وفی یفی ) اس میں انت ضمیر زلیخۃ مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
9 جولائی، 2025

و ھو الذی مد الارض وجعل فیہا رواسی وانھرا کی ترکیب کیسے ہو گی ؟

ھو مبتدا الذی اسم موصول مد فعل ھو ضمیر فاعل الارض مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف جعل فعل ھو ضمیر فاعل فی جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو رواسی معطوف علیہ و حرف عطف انھرا معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر صلہ الذی اسم موصول اپنے صلہ سے خبر ہوا ھو مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
23 اگست، 2025

خرجو من ديارهم و هم ألوف حذر الموت کی ترکیب

خرجوا فعل و ضمیر ذو الحال و حالیہ ھم مبتدا الوف خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر خرجوا کا فاعل من جار دیارھم مرکب اضافی مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو حذر مضاف الموت مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول لہ فعل فاعل مفعول لہ اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
9 اگست، 2025

لَا وَلِیَّ ھُوَ اَفْضِلُ مِنْ نَبِیٍّ Iski nahvi tarkeeb karain

لا نفی جنس ولی لا نفی جنس کا اسم ھو ضمیر فصل افضل اسم تفضیل ھو ضمیر فاعل من جار النبی مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر لا نفی جنس کی خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
5 اگست، 2025

اعراب اصلی ۔ اعراب محلی ۔ اعراب تبعی ۔ اعراب حکائی کی وضاحت کیجئے ۔

اعراب اصلی وہ اعراب جو ڈائریکٹ عامل کی وجہ سے کسی اسم پر آئے اعراب محلی وہ اعراب ہوتا ہے جو پڑھنے میں نا آئے یہ یسے اسم پر ہو جس ہر اعراب کبھی ظاہر نہیں ہو سکتا اعراب تبعی وہ اعراب ہوتا ہے جو ڈائریکٹ عامل کی وجہ سے نا ہو بلکہ کسی دوسرے اسم کے تابع ہونے کی وجہ سے آئے اعراب حکائی وہ اعراب جو کسی اسم پر حکایۃ آیا ہو یعنی جیسا اعراب کہیں پڑھا سنا تھا وہی اعراب دوسری جگہ بھی لگا دیا حالانکہ مقام کسی اور اعراب کا تقاضہ کرتا ہو

نحو1 جواب
7 اگست، 2025

اسلام علیکم صمتُ روزہ معنی میں سِرتَ سیر کے معنی میں ان میں کیا تعلیل ہوئ براۓ مدینہ بتا دیجۓ

صمت اصل میں صَوَمْتُ تھا اور سِرتُ اصل میں سَیَرتُ تھا ان دونوں صیغوں میں یاء اور واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا پھر الف اور اس کے بعد والا حرف ساکن تھے اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف کو گرایا تو صَمت اور سَرت ہوگئے اب مندرجہ ذیل قاعدہ جاری ہوا قاعدہ جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے اس قاعدے کے تحت فاء کلمہ کو ضمہ اور کسرہ دیا گیا تو صُمت اور سِرت ہو گئے

صرف1 جواب
23 اگست، 2025

سمیاہ میں کیا تعلیل ہوئ ہے

سمیا صیغہ تثنیہ مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعیل اصل میں سمَّوَا تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل دیا گیا تو سمیا ہو گیا

صرف1 جواب
23 اگست، 2025

لا الہ الا ھو العزیز الحکیم کی ترکیب بتادیں یعنی ہم نے پڑھا کہ ضمیر موصوف نہیں بنتی اور نہ ہی صفت بنتی ہے تو یہاں کیا یہ موصوف بنے گی

آپ نے درست پڑھا ہے ضمیر موصوف یا صفت نہیں بنتی اور یہاں بھی نہیں بن رہی بلکہ العزیز الحکیم کا مبتدا لفظ ھو محذوف ہے اور یہ دونوں اس کی خبر ہیں

نحو1 جواب
7 اگست، 2025

ابن آدم ارکع لی اربع رکعات ترکیب کریں

ابن مضاف آدم مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ در اصل یہ منادی ہے حرف نداء یا محذوف ہے جو کہ قائم مقام ہے ادعو فعل کے اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ارکع فعل اس میں انت ضمیر فاعل ل۔جار یاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اربع مضاف رکعات مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول مطلق فعل فاعل مفعول مطلق ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا

نحو1 جواب
9 اگست، 2025

أِغَارۃ اسکی صرفی تحقیق اور تعلیل بتا دیں پلیز آج ہی میرا کل ٹیسٹ ہے

اغارۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افعال اصل میں یہ اغیار تھا قاعدہ بابِ "افعال" اور "اِسْتِفْعَالٌ" کے مصدر میں عین کلمہ کی جگہ اگر واو یا یاء ہو تو واو یا یاء کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے واؤ اور یا کو الف سے بدل کر حذف کریں اور اس کے عوض آخر میں تاء کا اضافہ کر دیں اس قاعدے کے تحت تبدیلی کی گئی تو اغارۃ ہوا

نحو1 جواب
22 اگست، 2025

ما موصولہ کی پہچان کسی حوالے کیساتھ بتائیے

ما موصولہ کی پہچان ترجمے سے ہی سمجھ آتی ہے کوئی خاص مقام نہیں ہوتا کہ کسی مخصوص جگہ استعمال ہو ہاں ترجمہ سے آپ ہو یوں پہچان کر سکتے ہیں کہ ما موصولہ ہمیشہ ما قبل میں سے کسی کی وضاحت یا تعریف و تشریح کر رہا ہو گا جیسے عقد الصرف ما وقع علی النقدین عقد الصرف یعنی جو عقد نقد سونا چاندی پر ہوتا ہے تو یوں ترجمے کی پہچان ملحوظ رکھئے

صرف1 جواب
14 اگست، 2025

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا جملہ کی اقسام میں سے ایک قسم جملہ معطوفہ بھی ہے ۔۔؟ اگر ہے تو برائے کرم اسکا حوالہ بھی ارشاد فرما دیں جزاک اللّہ خیرا واحسن الجزاء

جملہ کی اقسام بنیادی طور طر دو ہی اسمیہ اور فعلیہ لیکن محل اور استعمال میں کچھ اوصافی اقسام ہیں جیسے معطوفہ حالیہ معترضہ وغیرہ

صرف1 جواب
7 اگست، 2025