عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

دورانِ نماز اگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ جائے ،توکیا کیا جائے،اگر امام صاحب خود لوگوں کو نماز توڑ دینے کا کہہ دیں،پھر وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھائیں ،تو کیا یہ درست ہے۔

دوران ِ نماز وضو ٹوٹنے کی صورت میں امام کو دونوں چیزوں کا اختیار ہے۔ پہلا یہ کہ ا مام صاحب کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں اور پھر وضو کرنے کے بعد جماعت کے ساتھ شامل ہو جائیں دوسرا یہ کہ امام صاحب نیت توڑ کر وضو کرنے کے بعد ازسر نو نماز پڑھائے،نیز دوسری صورت افضل ہے۔

1 جواب
30 مئی، 2024

جماعت کے وقت مؤ ذن صاحب موجود نہیں تھے،امام صاحب نےکچھ د یر انتظار کیا ،تو بعض لوگوں نے کہا جناب نماز شرورع کریں،تو امام صاحب نے کسی اور سے تکبیر کہلوا کر نماز شروع کروا دی،تو معلوم یہ کرنا تھا ،کہ امام صاحب کچھ دیر انتظار کرنا درست تھا ،یا انہیں بغیر تکبیر کے نماز شروع کروا دینا چاہیئے تھا۔

ہر وہ نماز جو کہ جماعتِ مستحبہ کے ساتھ مسجد میں ادا کی جائے ،اس کے لئے اذان و اقامت کہناسنت مؤکدہ اور اس کا حکم واجب کی طرح ہے،لہذا امام اصاحب کا اقامت کے لئے انتظار کرنا بالکل درست تھا۔

1 جواب
31 مئی، 2024

بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ ،نماز کے دوران ان کی ٹوپی گرتی ہے ،تو وہ سجدہ میں جا تے وقت اٹھا کر پہن لیتے ہیں،تو کیا اس عمل سے ان کی نما ز فاسد نہیں ہوگی؟

پہلے تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ ،نماز کے لئے اس طرح کی ٹوپی پہنیں کہ ،جس کے گرنے کا امکان نہ ہو،پھر بھی اگر گر جائے،توعمل کثیر کے بنااٹھا لینا افضل ہے۔عمل ِکثیر کا مطلب نمازی کا کوئی بھی ایسا عمل جسے کوئی کرتے ہوئے دیکھے ،تواسے نماز میں نہ ہونےکا گمان ہو ،یہ عمل کثیر کہلاتا ہوں۔

1 جواب
29 مئی، 2024

کیا قربانی میں گاۓ کے سات حصے قرآن و سنت سے ثابت ہیں؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ اونٹ کے کتنے حصے ہوتے ہیں ، سات یا نو؟

جی بلکل گاۓ کے سات حصوں کا ثبوت حدیث مبارکہ میں موجود ہے، صحیح مسلم میں ہے، عن جابر بن عبد الله، قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة'' ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حدیبیہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے نحر کیا تھا ، اور گائے کو سات افراد کی طرف سے ذبح کیا تھا۔ (صحیح مسلم) اسی طرح اونٹ کے بھی سات حصے ہی ہوتے ہیں نو نہیں۔

1 جواب
29 مئی، 2024

اگر کوئی شخص نماز میں تین بار ہاتھ اٹھا کر خارش کر لے ،تو کیا نماز فاسد ہو جاتی ہے،اگر مسئلہ ایسا ہی ہے ،تو اس کی کیا وجہ ہے۔برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں ؟

مسئلہ یہ ہے کہ نماز میں عملِ کثیر ( ایسا کام جس کے کرنے والے کودورسے دیکھنے سے ایسالگے کہ یہ شخص نماز میں نہیں ، بلکہ غالب گمان بھی ہوکہ نمازمیں نہیں ہے، تب بھی عمل کثیرہےاور اس ) سے نماز فاسد ہو جاتی ہے،نیز نماز میں ہاتھ اٹھانے کے سلسلے میں فقہاء نے تین مرتبہ کو عمل ِ کثیر فرمایا ہے،لہذا نماز کے کسی بھی ایک رکن میں تین مرتبہ ہاتھ کے استعمال سے نمازفاسد ہو جائے گی۔

1 جواب
5 جون، 2024

سنا ہےکہ جوتے پہن کر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے،کیا یہ درست ہے،اگر درست ہے،تو کس طرح اد کی جائےگی؟

جی بالکل ! جوتے پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے،البتہ اس کے لئے شرط ہے کہ جوتا پاک و صاف اور اتنا نرم ہوکہ اس میں پیروں کی انگلیاں موڑنے سے مڑجائیں اور دبانے سے دب جائیں،کیونکہ سجدے کی حالت میں پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگانا فرض اوردونوں پاؤں میں سے ہر ایک کی کم از کم تین انگلیوں کا پیٹ لگانا واجب ہےاور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہےکہ جب جوتے نرم ہو۔ ہمارے یہاں اکثر جوتے سخت ہوتے ہیں،جس میں نماز پڑھنےسے مذکورہ فرائض و واجبات ادا نہیں ہوں گے،لہذا ان جوتوں میں نماز ادا نہ کی جائے۔

1 جواب
5 جون، 2024

نماز میں آیت سجدہ پڑھی ،تو کیا نماز کے بعد سجدہ کیا جا سکتا ہے؟

نماز میں پڑھی گئی آیتِ سجدہ سے لازم ہونے والا سجدہ ،نماز میں ہی ادا کرنا لازم ہے،نمازکے بعد نہیں کیا جا سکتا۔اب اگر آیت سجدہ کے بعد مزید کوئی قراءت کئےبغیر رکوع کرلیا تو سجدۂ تلاوت کی نیت سے رکوع کرنے ورنہ نماز کے سجدے سے سجدۂ تلاوت ادا ہو جائے گا اور اگر آیت ِ سجدہ پڑھنے کے بعد تین آیات یا اس سے زائد پڑھنے کے بعد رکوع و سجدہ کیا ،تو سجدساقط ہو گیا،البتہ اس صورت میں گناہگار ہوگا۔

1 جواب
5 جون، 2024

اگر بیٹھ کر نماز پڑھنےسے کسی کا دل نماز میں زیادہ لگتا ہے،تو کیا وہ بیٹھ کر نماز ادا کر سکتا ہے۔

فرائض ، واجبات اور فجر کی سنت میں قیام کرنا ،فرض ہےاور بغیر کسی عذر کے فرض ترک کرنا جائز نہیں،لہذا محض دل نہ لگنے کی بناپر قیام چھوڑ کر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں،اگر پہلے اس وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھی ہیں،تو ان نمازوں کو دوبارہ اداکرنا لازم ہے۔

1 جواب
5 جون، 2024

اگر کوئ شخص اپنی واجب قربانی چھوڑ کر اپنے گھر میں سے کسی کی طرف سے قربانی کرے تو کیا اسکے ذمے سے قربانی ساقط ہوجاۓ گی؟

جی نہیں،اس کے ذمے سے قربانی ساقط نہ ہوگی،نیز اپنی قربانی ادا نہ کرنے کی بنا پر گناہگار بھی ہوگا۔اس پر لازم ہے کہ پہلے اپنا واجب ادا کرے پھر اپنے گھر والوں میں سے جس کی طرف سے چاہے نفلی قربانی کرے۔

1 جواب
29 مئی، 2024

کسی شخص نے نفل کی نماز کھڑے ہو کر شروع کی اور پہلی کا سجدہ کرنے کے بعد بیٹھ گیااور باقی نماز بیٹھ کر ادا کی ،تو کیا اس طرح نماز ہوجائی گی۔

نفل نماز بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر پڑھی جا سکتی ہے،البتہ ثواب میں ضرورکمی ہوگی۔اب چاہے مکمل نماز بیٹھ کر پڑھے یا ایک رکعت کھڑے ہو کر اور دوسری بیٹھ کر ،دونوں صورت میں کوئی حرج نہیں۔

1 جواب
30 مئی، 2024

امام صاحب ظہر کی نماز میں دوسری رکعت میں بھولے سے کھڑے ہو گئے،پھر کسی نے لقمہ دیا ،تو امام صاحب بیٹھ گئے ،تو کیا یہ نماز درست ہوئی یا نہیں۔

جواب سے پہلے یہ اصول ذہن نشین رکھیں،کہ شریعت نے امام کولقمہ دینے کے کچھ خاص مقام مقررفرمائے ہیں،جنہیں لقمےکا محل کہا جاتا ہے،ان ہی میں امام کو لقمہ دینا او ر امام کالقمہ لینا جائز ہے،لہذا اگر مقتدی نے محل کے علاوہ لقمہ دیا تو اس کی نماز فاسد اور امام نے وہ لقمہ لیا تو امام سمیت سب کی نماز فاسد ہو جائے گی۔مذکورہ صورت میں جب امام صاحب دوسری رکعت میں بیٹھے بغیر سیدھا کھڑے ہو گئے ،تو اب لقمے کا محل باقی نہ رہا،لہذامقتدی نے جو لقمہ دیا ،وہ غیر محل میں دیا،جس سے مقتدی کی نماز فاسد ہو گئ،پھر امام صاحب نے بھی لقمہ لیتے ہوئے قعدہ کیا ،تو امام صاحب سمیت سب کی نماز فاسدہوگئی۔

1 جواب
1 جون، 2024

میرا یہ مسئلہ ہےکہ نماز میں آنکھیں کھولی رکھوں ،تو اآگے پیچھے نظر چلی جاتی ہے،جو کہ مجھے خود بھی اچھا نہیں لگتا،کیا میں آنکھیں بند کر کے نماز پڑھ سکتا ہوں۔

اصل حکم تو یہی ہے کہ آنکھیں بندکر کے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے،یعنی گناہ تو نہیں مگر بچنا بہتر ہے۔البتہ اگر آنکھیں بند کرنے سے یکسوئی حاصل ہو ،یا جیساکہ سائل نے مسئلہ ذکر کیا اس سے بچنا مقصود ہو ،تو اب بغیر کراہت کے بالکل جائز ہے۔

1 جواب
1 جون، 2024

امام صاحب کےپیچھے نماز پڑھتے ہوئے،مقتدی کو بھی تکبیر تحریمہ کہنی ہوگی یا امام کی تکبیر کافی ہے؟اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ مقتدی کے ثنا ختم کرنے سے پہلے امام صاحب سورت شروع کر دیں،تو کیا اب مقتدی ثنا پڑھ سکتا ہے؟

تکبیر تحریمہ نماز کے فرائض میں سے ہےاور فرائض کا ادا کرنا لازم و ضروری ہے،اگرچہ امام کے ساتھ نماز پڑھیں،لہذا مقتدی پر بھی تکبیر تحریمہ کہنا لازم ہے،نیز جب امام قراءت کریں ،تو مقتدی پر خاموشی سے سننا لازم ہے،لہذا اگر مقتدی کے ثنا ختم کرنے سے پہلے امام قراءت شروع کر دیں ،تومقتدی پرخاموش ہو کر تلاوت سننا لازم ہے۔

1 جواب
5 جون، 2024

میرا ایک سوال ہے کہ جب میرے بھائی بیمار تھے اور ان کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت تھی، لیکن ان کے پاس رقم نہیں تھی، کیونکہ وہ اس وقت شرعی فقیر تھے، تو میں نے ان کی علاج کے لئے ایڈوانس زکاۃ دی۔ انہوں نے اپنا علاج کروایا۔ جب میرا نصاب مکمل ہوگیا، تو میرے بھائی جو کہ میں نے زکاۃ دی تھیں، خود مالکِ نصاب بن گئے تھے، اس صورت میں، جو ایڈوانس زکاۃ میں دی گئی تھی، وہ ادا ہو گئی یا نہیں؟

زکوۃ ادا کرتے وقت بھائی شرعی فقیر تھے ،لہذا آپ کی زکوۃ ادا ہو چکی ہے،اب بھائی کے صاحبِ نصاب ہونے کی وجہ سے آپ کی ادا کی گئی زکوۃ پر کوئی اثر نہ ہوگا۔البتہ یہ ضرورہے کہ نصاب کے مطابق جتنی زکوۃ آپ پر لازم ہوئی،اگر اتنی ہی ایڈوانس میں ادا کی گئی تھی،تو ٹھیک اوراگر زکوۃ اس رقم سے زائدہ لاز م ہوئی ہے،جتنی ادا کی گئی تھی ،تو بقیہ زکوۃ ادا کرنی ہوگی،اور اگر لازم کم ہوئی ہےاور ادا زائدہ کی ہے،تو زائد حصہ اگلے سال کی زکوۃ میں شامل کر سکتے ہیں۔

1 جواب
28 مئی، 2024

Tarjumay mai mazbooti kay liye kia krain?konsi kitab parhain?or kis trah practice krain

جس زبان میں ترجمہ کرنا ہے سب سے پہلے اس کے محاورے سے با خوبی واقف ہونا چاہئے جس زبان سے ترجمہ کرنا ہے اس کے مفردات کے اپنی زبان میں ترجمہ معلوم ہونا چاہئے اب جب مفردات کے معانی معلوم ہو جائیں تو پھر اپنی زبان میں ترجمہ کریں بار بار ترجمہ کرنے سے ایک معیاری ترجمہ ہو جائے گا

نحو1 جواب
19 مئی، 2024

فن نحو میں مضبوطی کا آسان حل بتا دیجیے اور شیڈول بھی بتا دیجیے اور اس فن کہ متعلق کن کتب کا مطالعہ کیا جائے ۔۔۔۔

فن نحو میں مضبوطی حاصل کرنے کے لئے قواعد کو اچھے سے یاد رکھ جائے اور کوشش کی جائے کہ عربی کتب زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے حتی الامکان اعراب پر بھی غور و فکر کیا جائے اولا اپنی مادری زبان میں جو کتب لکھی گئی ہوں انہیں پڑھیں مثلا نحو میر اور اس کی شروحات خلاصۃ النحو نصاب الصرف تسہیل الصرف وغیرہ پھر عربی میں ھدایۃ النحو النحو الواضح شرح ابن عقیل کافیہ جامی

نحو1 جواب
18 مئی، 2024

ہم کسی اسم یا فعل کی اصل کس طرح نکال سکتے ہیں جو معلل صیغے ہوتے ہیں؟ سلیس طریقہ بتلائیں

کسی بھی اسم کی اصل نکالنے کے لیے پہلے تو اس کے حروف اصلیہ معلوم ہونے چاہیئں حروف اصلیہ معلوم کرنے کے لئے چند طریقے ہیں اس لفظ کے مختلف صیغے دیکھیں اور جو حروف تمام صیغوں یا اکثر میں آ رہے ہوں وہ حروف اصلیہ ہیں جیسے علم عالم معلوم عالم میں تمام صیغوں میں ع ل م ہیں دوسرا طریقہ اپنا زخیرہ الفاظ کو وسعت دیں یا پھر کسی ماہر سے مدد لیکر مشق کریں اس کے بعد جس لفظ کا وزن معلوم کرنا ہے یا تعلیل دیکھنی ہے تو پہلے حروف اصلیہ ڈھوندیں اگر تعلیل شدہ ہو تو اس کے مقابل ف ع ل میں سے حرف لائیں اگر کوئی محذوف ہو تو اس کے عوض ف ع ل میں سے حرف حذف کریں پھر قواعد مثال اجوف ناقص وغیرہ کی روشنی میں تعلیل کریں یاد رہے کہ یہ کام صرف ٹپس کے ذریعے نہیں آتا اس میں مسلسل مشق کی حاجت ہوتی ہے کہا جاتا ہے کسی فن کو بھی مضبوط کرنا کو تو دس ہزار گھنٹے اس میں صرف کریں تب جا کر وہ آتا ہے

نحو1 جواب
22 مئی، 2024

خلاصة النحو کے سبق نمبر 4 کی تمرین نمبر 3 کا ب جزو کے کچھ مزید جزو ہیں۔(مرضِعٌ،ھنْدٌ،فَاطِمَةُ،صُغْریٰ یہ سارے مؤنثِ لفظی اور مؤنثِ حقیقی میں سے کیا ہیں؟ وضاحت کے ساتھ جواب ارشاد فرمائیے۔۔

مرضع ھند فاطمۃ مؤنث حققی ہیں صغری اگر نام ہو کسی عورت کا تو مؤنث حقیقی ہوگا یا کسی عورت کی صفت ہو تو مؤنث حقیقی ہوگی

نحو1 جواب
26 مئی، 2024

لانہ اکمال فرض فی محلہ کی نحوی ترکیب فرما دے

لام جار ان حرف مشبہ بالفعل ھاء ضمیر منصوب متصل ان کا اسم اکمال مصدر مضاف الی مفعول فرض مضاف الیہ فی جار محل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اکمال مصدر کے اکمال مصدر اپنے مضاف الیہ ظرف لغو سے ملکر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ثبت فعل محذوف کا ظرف مستقر ثبت فعل اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ظعف مستقر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
23 مئی، 2024

العدل کا نحوہ اجرا کیسے ہو گا؟

یہ سوالات بھیجے ہیں ان کی روشنی میں نحوی تحقیق فرمائیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
24 مئی، 2024

اگر لا ماضی پر داخل ہوتا ہے تو کس صورت میں کوئی مثال وغیرہ یا کوئی قاعدہ بتا دے

ویسے ہمارے علم الصیغہ میں تو شرط لکھی ہوئی ہے کہ لا لے ماضی پر داخل ہونے کے لیے تکرار شرط ہے جیسے لا صدق و لا صلی لیکن بہت ساری مثالیں قرآن و حدیث میں ایسی ہیں کہ جن میں ماضی پر لا بغیر تکرار کے بھی داخل ہے

نحو1 جواب
26 مئی، 2024

انبیاء کو آپ نے کہا کے یہ منصرف ہے کیونکہ منع صرف میں دوسبب نہیں۔ حالانکہ الف ممدودہ ثانیث کی علامت ہے جو کہ دو سببوں کے قائم مقام ہے ۔ منصرف ہونے پر کیا دلیل ہے ارسال فرمائیں شکریہ

جی محترم یہ الف ممدودہ برئے تأنیث ہے اسی طرح علماء صلحاء فقہاء طلباء رحماء جن الفاظ میں الف ممدودہ کسی اور حرف سے بدلا ہوا نا اصلی نا ہو اور الحاق کے لئے نا ہو وہاں وہ الف ممدودہ ہوگا مزید الف ممدودہ کے اوزان شرح ابن عقیل میں سے دیکھ لیں

نحو1 جواب
23 مئی، 2024

و یقطع التلبیۃَ باَول طوافهٖو یرمل فیه اس کی نحوی ترکیب کس طرح ہوگی؟

یقطع فعل ھو ضمیر ذو الحال یرمل فعل ھو ضمیر فاعل فیہ جار مجرور ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر حال ذو الحال حال ملکر فاعل التلبیۃ مفعول بہ ب جار اول طوافہ مجرورجار مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 مئی، 2024

اعطو صیغہ پوری تفصیل سے بتا ے

اعطوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال اصل میں اعطووا تھا واو مضموم ما قبل مکسور تھا اسے یاء سے بدلا تو اعطیوا ہوگیا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور تھا تو ناقص کا قاعدہ نمبر پانچ لگا یاء مضموم ما قبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی پھر اس یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا

صرف1 جواب
19 مئی، 2024

استاد صاحب نے تو ہمیں بتایا تھا کہ حروف مضارع لگانے کے بعد ف کلمہ ساکن ہو جاتا ہے لیکن فعل امر حاضر معروف میں بتایا جا رہا ہے کہ حروف مضارع گرانے کے بعد دو صورتیں ہوتی ہیں نمبر ایک متحرک نمبر دو ساکن ذرا رہنمائی فرما دیجیے کہ یہ متحرک کیسے ہوتا ہے؟

جب فعل امر بنا تے ہے اگر فا کلمہ ساکن ہو تو الف وصلیہ لگا دو جیسے انصر اور جب فا کلمہ ساکن نہ ہو تو ایسے ہی بنا دیتے ہیں جیسے یقول سے قل

صرف1 جواب
17 مئی، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت فعل لازم اور فعل متعدی کی پہچان کا آسان طریقہ بیان فرما دیجئے۔ مطلب کہاں مفعول بہ کی ضرورت ہوگی کہاں نہیں کیسے معلوم ہوگا؟؟

وہ فعل جس کا سمجھنا مفعول بہ پر موقوف ہو وہ فعل متعدی ہوتا ہے۔ اور جس کا سمجھنا مفعول بہ پر موقوف نہ ہو وہ فعل لازم ہوتا ہے

صرف1 جواب
18 مئی، 2024

المذروعات,السلم,المکیلات ,الموزونات پورے صیغے بتائیں اور اسکا ترجمہ کیا ہے تعلیلات بھی بتائیں کون کون سے قواعد استعمال ہو رہے ہیں

المذروعات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح المکیلات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب اصل میں مکیُول تھا ایک تعلیل کے مطابق یاء کے ضمہ کو ما قبل کی طرف نقل کیا بعده یاء ساکن ما قبل مضموم تھی تو یاء کو واؤ سے بدلا تو مکوول ہوگیا پھر اجتماع ساکنین سے ایک واو کو حذف کیا تو مکول ہوگیا اجوف یائی ہونے کی وجہ سے کاف کے ضمہ کو کسرہ بدلا پھر واو کو یاء سے بدلا تو مکیل ہوگیا جمع مکیلات الموزونات صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب

صرف1 جواب
23 مئی، 2024

تعلیلات کو سمجھنے اور سمجھانے کا آسان طریقہ بتا دیں

کچھ مراحل ہیں ان کو اگر حل کر لیا جائے تو جلد ہی صرف پر گرفت حاصل ہوسکتی ہے قواعد کو اچھے سے یاد کیا جائے کوشش کریں کہ مثال سے قاعدہ یاد کریں ان کتابوں کو پڑھیں جن میں صیغوں پر قواعد جاری کیئے گئے ہوں مثلا تعلیلات خادمیہ اور صرف بھترال وغیرہ پھر بھر پور مشق کریں کم از کم دو چار سو صیغوں پر قواعد کا اجراء کریں

صرف1 جواب
19 مئی، 2024

لایلف قرش کون سا صیغہ ہے

لایلاف قریش میں ل جارہ ہے ایلاف قریش یہ مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افعال ہے اصل میں اءلاف تھا تو دو ہمزہ کلمہ میں جمع ہوئے دوسرا ساکن تھا تو اسے یاء بدل دیا مہموز کے وجوبی قوانین کا پہلا قاعدہ نصاب الصرف سے ملاحظہ کریں قریش اسم مصغر اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
21 مئی، 2024

اسم تفضیل بنانے کا طریقہ اور اسکی تعریف

اسمِ تفضیل کا بیان وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو اسمِ تفضیل مذکر بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع معروف سے علامتِ مضارع کو حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ کا اضافہ کریں اور عین کلمہ کو فتحہ دیں اسمِ تفضیل مؤنث بنانے کا طریقہ فعلِ مضارع سے علامتِ مضارع کو حذف کریں، فاء کلمہ کو ضمہ دیں اور عین کلمہ کو ساکن کر کے آخر میں علامت تانیث (الف مقصورہ) بڑھادیں

صرف1 جواب
19 مئی، 2024